زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے
جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
ضرب الامثال
یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔
مشہور ضرب الامثال
اِینٹ کا گھر مِٹّی کا کر دینا
معانی
فضول خرچی میں ساری دولت تباہ کردینا، سب کِیا کَرایا خاک میں ملا دینا
اِدَھر کی نَہ اُدھر کی، یہ بَلا کِدھَر کی
معانی
ایک غیر متوقع آفت، بلائے ناگہانی ہے، کوئی نہیں پوچھتا، کسی قابل نہیں ہے
ضرب الامثال کی فہرست
متعقلہ نتائج
تَڑْکے کا بُھولا سانْجھ کو آئے تو بُھولا نَہیں کَہلاتا
رک : صبح کا بھولا شام کو آئے ، اگر کوئی شخص تھوڑا سا بھٹک کر راہ راست پر آجائے تو اسے گمراہ نہیں سمجھنا چاہیے
تَڑْکے اُٹھ کَر کھاٹ سے چھوڑ چھاڑ سَب کام، مالا کَر ہاتھ میں جَپ سائِیں کا نام
علی الصبح اٹھ کر پہلے عبادت یا پوجا کرنی چاہیے
تنگی گئی فراخی آئی
مفلسی دور ہوئی امیری آئی، بُرے دن گئے اچھے دن آئے، مصیبت کا زمانہ گزر گیا آرام کے دن آ گئے
تانبے کا تار نَہیں
(عو) نہایت مفلس ہے ، اس عورت کی نسبت بولتے ہیں جس کے پاس زیور بالکل نہ ہو.
ٹانْگ پَکَڑ کَر لائے ، دُم پَکَڑ کَر نِکال دِیا
سخت بے عزتی کی
ٹانْگ ٹانْگ بَھر کی لَڑکی اَور گَز بَھر کی زَبان
ایسی لڑکی کے بارے میں کہتے ہیں جو زبان دراز ہو
ٹانْگ اُٹھے نا، چڑھا چاہے ہاتھی پَرْ
اپنی طاقت سے باہر کام کرنے کی کوشش کرنا
ٹانْگ اُولال کے مَر گَیا
بے کسی کی حالت میں کوئی خبر گیرا نہ ہوا
تانْگے ٹُکڑے پَر بازار میں ڈَکار
غیروں کی امداد اور سہارے پر شیخی ظاہر کرنا، دوسروں کی امداد پر اکڑنا
تانْت باجی راگ پایا
باتوں سے دل کا حال معلوم ہو جاتا ہے، قرینے سے مطلب پہچان لیا جاتا ہے
تاکُو لے بھاگُو
گرہ بُر، جیب کترے، چوٹٹے لیتے ہی چل دیتے ہیں
ٹال بَجا کَر مانگے بِھیک، اُس کا جُوگ رَہا کَب ٹِھیک
گھنٹی بجا کر مانگنے والے سادھوؤں پر طنز ہے کہ یہ کیسی فقیری ہے، جو گھنٹی بجا کر بھیک مانگے، اس کی تربیت تو رائیگاں ہے
تال بَجا کے مانگے بِھیک ، اُس کا جوگ رَہا کے ٹِھیک
ان من٘گتوں پر طنز ہے جو گھنٹے بجا کر بھیک مان٘گتے ہیں.
ٹال بَتا اُس کو نَہ تو جس سے کیا قرار، چاہے ہووے بَیری تیرا چاہے ہووے یار
کسی کے ساتھ وعدہ کر کے اسے پھر دھوکہ نہیں دینا چاہیے
ٹال مَٹول وَقْت کا چور
وقت پر جواب دینے اور حیلے حوالے کر کے وقت ٹال دینے کی نسبت کہتے ہیں .
تال نَہ تَلْیّا بو دو سِنْگھاڑے بَھیّا
شیخی مارنے والے کی نسبت کہتے ہیں کہ سامان کچھ مہیا نہیں باتیں بڑی بڑی کرتا ہے
تال سے تَلَیَّا گَہْری ، سانپ سے سنپولا جَہْری
تالاب سے جھیل گہری ہوتی ہے اور چھوٹا سان٘پ بڑے سان٘پ سے زیادہ زہریلا ہوتا ہے ، جب چھوٹے بڑوں سے زیادہ چالاک ہوں تو کہتے ہیں.
تال سوکھ پٹپر بھیو ہنسا کہیں نہ جائے مرے پرانی پیت کو چن چن کنکر کھائے
سچی لگن کی مثال ہے
تال تو بھوپال تال باقی سَبْ تَلَیَّاں ہَیں
کسی چیز کی بہت تعریف کرنا ہو تو کہتے ہیں.
طالِب زَر کا بے ضَرُور جَگ میں خَوار حَق سے دُور
لالچی دُنیا میں ذلیل ہوتا ہے اور حق سے دور ہوتا ہے.
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
تازہ ترین بلاگ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔