اشتقاق
’’وَقَفَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَوِقیفی
(دینیات) حدیث میں بیان کیا ہوا، منصوص.
مُتَوَقِّف
توقف کرنے والا، دیرپا، تساہل کرنے والا، ٹھہرنے والا
مَوقِف
حجاز میں ایک مقام جو مکہ سے سات کوس پر ہے
مَوقِفَین
(فقہ) عرفات اور مزدلفہ دو مقام جہاں حج کے دنوں میں قیام لازمی ہوتا ہے، مواقف
مَوقُوت
جس کا وقت مقرر ہو ، وقت مقررہ تک ٹھہرایا ہوا ۔
مَوقُوف
ملتوی کیا گیا، منسوخ کیا گیا، عارضی یا مستقل طور پر ترک یا منسوخ
مَوقُوفات
کارِخیر کے لیے چھوڑی گئی چیزیں، مال و جائداد
ناواقِف
انجان، اجنبی، غیر، ناآشنا، نامعلوم
واقِف
آگاہی رکھنے والا، جاننے والا، شناسا، آگاہ، ہوشیار، خبردار، باخبر، مطلع
واقِفان
واقف کی جمع، تراکیب میں مستعمل، جاننے یا مہارت رکھنے والے لوگ
واقْفِیَت
علم، آگاہی، اطلاع، معلومات، خبر
وَقف
(لفظاً) کھڑا ہونا، ٹھہرنا، قیام کرنا، رکنا، توقف، ٹھہراو، سکون
وَقْفَہ
کسی کام کے دوران رک جانے کا عمل، قیام، سکون، ٹھہراؤ، آرام
وَقفِیَّت
واقفیت کی تخفیف، جاننا، آگاہی، معلومات، جان پہچان، شناسائی، علم، خبر، اطلاع
وَقفے
وقفہ کی جمع، ٹھہراؤ، رہاؤ، سکون، قیام، تھوڑی سی ڈھیل، مہلت، توقف، دیر، تاخیر، تامل، مزاحمت، التوا، فرصت، چھٹی
وَقّاف
بہت واقف، کامل واقفیت رکھنے والا، نہایت واقفیت رکھنے والا