اشتقاق
’’نَصَبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْتِصاب
نصب کرنا، قیام کرنا، پانْو پر کھڑا ہونا، ذکر کی استادگی
اَنْصاب
وہ پتھراور بت جو قبل اسلام کعبے کے ارد گرد نصب تھے اور وہاں کفارغیر اللہ کے نام پر ذبیحہ کرتے تھے
تَنْصِیبات
تنصیب کی جمع نصب شدہ (مشینری وغیرہ)
مَناصِیب
شطرنج کی بساط پر مہروں کی جگہیں
مُنتَصَب
نصب کیا گیا ، منصوب ؛ مقرر کیا گیا ، عہدہ پانے والا
مَنصَب
نصب یا قائم ہونے کی جگہ ؛ مراد : عہدہ ، ملازمت ، عہدۂ جلیلہ ، حکومت یا امراء کا دیا ہوا بڑا عہدہ جو خاص خاص ملازمین کو عطا کیا جاتا تھا
مَنصَبی
منصب سے متعلق یا منسوب، منصب دار، حیثیت والا
مَنصُوب
نصب کیا ہوا، گاڑا ہوا، جمایا ہوا، قائم کیا ہوا، کھڑا کیا گیا یا کیا ہوا
مَنصُوبَہ
شطرنج کی ساتویں بازی کا نام
نِصبَہ
بیان یا دلیل کی ایک قسم ؛ ادا ؛ پینترا ؛ اشارہ ۔
نَصِیبَہ
قسمت، نصیب، خوش نصیب، خوش بختی
نَواصِب
ناصبی (مسلمانوں کے ایک گروہ کا نام جو ایک روایت کے مطابق حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے دشمنی رکھتاہے) کی جمع لیکن بطور واحد مستعمل