اشتقاق
’’كَرُمَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِکْرام
(معماری) لوہے کا حلقہ جس میں چٹخنی پھنسا کر دروازہ بند کرتے ہیں
اَکْرَم
جو بخشش یا مہربانی کرنے کا بہت عادی ہو، فیاض
تَکَرُّم
کرم، شرف، صاحب کرم ہونے کی حالت، بہ تکلف سخی بننے کی کوشش
تَکْرِیم
تعظیم، اکرام، اعزاز، خاطر مدارات، آؤ بھگت، بزرگی، عزت، ادب
مُکَرِّم
عزت و احترام دینے والا ، تعظیم و تکریم کرنے والا ، عزت کرنے والا ؛ مراد : اﷲ تعالیٰ۔
مُکَرَّم
جس کی تکریم کی گئی، معزز، محترم، قابل تعظیم، عزت دیا گیا، بزرگ (خطوط میں بھی بطور القاب مستعمل)
مُکَرَّمی
میرے بزرگ اور شفیق، خطوں میں بطور القاب لکھتے ہیں (دوستوں یا برابر والوں کے لیے بطور القاب مستعمل)
مَکرَمَت
بزرگی، عظمت، نوازش، مہربانی، کرم، عنایت
کِرام
کریم کی جمع، بخشنے والے، سخی، فیاض (عموماً) بزرگ کے احترام کے لیے
کَرامات
فیضان، عنایت، بخشش، اثر، عطیہ، صبر و ضبط کا ثمر، دعاؤں کا حاصل
کَراماتی
کرامات سے منسوب، کرامات سے متصف، انہونی بات دکھانے والا، کرامت دکھانے والا (عموماً ولی اللہ وغیرہ)
کُرّام
نہایت شریف، انتہائی کریم النفس، بہت سخی.
کَرَم
سخاوت، بخشش، نیک عمل، کارِ خیر
کریم
۔(ع۔بزرگ۔ عزیز کہتے ہیں کریم وہ ہے کہ قادر ہو تو معاف کردے۔ وعدہ کرے تو وفا کرے اور دے تو اُمید سے زیادہ دے اور کوئی اس کی طرف التجاد لے جائے تو اُسے ضائع نہ ہونے دے۔ اور رکھی مُکَرَّم اور جواد کے معنے میں بھی آتا ہے) صفت۔ جواں مرد۔ با مروت۔ صفت۔ نیک دل۔ نیک مزاج۔ سخی۔ مہربان۔ بزرگ۔
کَرِیما
مدرسوں میں پڑھائی جانے والی فارسی کی ایک منظوم کتاب جو لفظ 'کریما' سے شروع ہوتی ہے
کَرِیمَہ
(عورت) بزرگ، مہربان، فیاض، سخی
کَرِیمی
بزرگی، سخاوت، فیّاضی، مہربانی