زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

اشتقاق

’’خَرَجَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے

اَخْراج

خرچے، صرفے، مصارف

اِخْراج

(کسی چیز یا شخص کو) نکال دینے یا خارج کردینے کا عمل، نکال باہر کرنا

اِخْراجات

وہ رقم جو خرچ کی جائے، مصارف

اَخْرَج

بہت بڑا خارجی (اکثر ترکیب میں مستعمل).

اِسْتِخْراج

نکلنا یا خارج ہونا

اِسْتِخْراجی

استخراج سے منسوب

اِنْخِراج

نکالا جانا، باہر کیا جانا

تَخارُج

(وراثت) جائداد کی ایسی تقسیم، جس میں کوئی وارث اپنے حصے کا بدل لے کر الگ ہوجائے اور جائیداد کے حصے بخیرے نہ کرنا پڑیں

تَخْرِجَہ

(تاریخ گوئی) کسی ایسے حرف فقرے یا مصرعے سے جس سے تاریخ کے اعداد عدد مطلوب سے زیادہ نکلتے ہوں زائد عدد کم کرنے کا اشارہ کرنا، مثلاً الم کے عدد (۷۱) ہیں اور مطلوب ہیں (۷۰) اس صورت میں پہلے مصرعے میں سر الم کاٹنے کا ذکر کیا جائے تو الم کے سر یعنی الف کے عدد کم کرنے کی جانب اشارہ ہو جائے گا اور عدد مطلوب (۷۰) حاصل ہوگا اسی کو تخرجہ کہتے ہیں، مادّۂ تاریخ کی زیادتی، کسی حرف لفظ یا فقرے کے اعداد گھٹا کر ٹھیک کرنا، اس تاریخ میں پانچ کا تخرجہ ہے

تَخْرِیج

نکالنے کا عمل ، استن٘باط ، (مجازاً) لینا ، حاصل کرنا .

خارِج

اپنی ذات کے علاوہ دوسرے لوگ

خارِجاً

فی الواقع، مادی طور پر، اصلیت میں

خارِجَہ

باہر کا، خارجی، بیرونی، غیر ملکی امور یا روابط سے متعلق، داخلہ کا نقیض

خارِجی

خارج سے منسوب، بیرونی

خارِجِیَّت

بیرونی طور پر ہونے والے احساسات، شعر میں محبوب کے سراپا وغیرہ کا ذکر جو اظہار جذبات پر حاوی ہو

خَراج

زمین کا محصول، مالگزاری، لگان

خُراج

پھوڑا، دن٘بل، گھاو، زخم

خَرَج

سیاہ و سفید، دو رن٘گا، چتکبرا

خَرْج

باہر نکلنا، اِخراج

خُرْجی

جھولا نُما تھیلا ٹَٹَو کی پِیٹھ پر ضروری اسباب رکھنے لیے کاٹھی سے باندھ دیتے ہیں، زنبیل

خَرِیج

زائد، فالتو، ٹُکرے، دہلی اور پنجاب میں اصطلاحاً روپے سے چھوٹے سکَے مراد لی جاتی ہے جِس کو بعض مقامات پر ریزگاری بھی کہتے ہیں، خوردہ

مُتَخَرَّج

(جدید) سندیافتہ ، فارغ التحصیل ، گریجویٹ ۔

مُتَخَرَّجین

متخرج (رک) کی جمع ۔

مَخارِج

۱۔ (i) نکلنے کی جگہیں ، خارج ہونے کی جگہیں ، متابع ، جڑ ، نکاس

مَخْرَج

جڑ، اصل، مادّہ، منبع

مُخْرِج

باہر نکالنے والا، خارج کرنے والا

مُستَخرَج

استخراج کیا ہوا، اپنے میں سے باہر لایا ہوا، نکالا ہوا، جو نتیجے کے طور پر ظاہر ہو، معلوم، ماخوذ

مُستَخرِج

استخراج کرنے والا، نکالنے والا، (مجازاً) ایجاد کرنے والا، معلوم کرنے والا

کُھروج

باہر نکلنے کا عمل، برآمدگی، خارش، کھجلی، کھاج

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone