اشتقاق
’’دَعا‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِدِّعا
دعویٰ، دعوے کا وقوع یا عمل (تقریراً یا تحریراً)، دعوی کرنا، دعویدار یا مدعی ہونا
اَدْعِیات
ادعیہ کی جمع الجمع، دعائیں
اَدْعِیَہ
دعا و مناجات کے مضمون پر مشتمل فقرے یا عبارات جو آنحضرت (صلعم) یا دیگر بزرگان دین کی طرف منسوب ہوں ، او راد ، وظائف.
اِسْتِدْعا
درخواست، التجا، طلب بطور گزارش، التماس
اَلدَّاعی
دعوتی رقعے یا اعلان کے آخر میں، نام سے پہلے مستعمل
داعی
(کِسی تقریب یا جلسے وغیرہ میں شِرکت کی) دعوت دینے والا بُلانے والا، بانئ محفل
دَسْتِ دُعا
دعا کا ہاتھ، وہ ہاتھ جو دعا کے لیے اُٹھایا جائے
دعائیں
عبادت، آیتیں، اِلتجا، عرض، پکار
دِعایَہ
دعویٰ ، حق ، قبضہ ، مدد ، حاضری.
دَعْوات
دعائیں یا وظیفے، وِرد، تعویذ وغیرہ کے نقش، منتر وغیرہ
دَعْوَت
کسی تقریب یا ضیافت یا تحریک میں شرکت کے لئے بلانا
دَعْویدار
اپنے منھ سے کسی کمال یا اچھی بات کو اپنی طرف منسوب کرنے والا
دَعْوے
استغاثہ، نالش (جو عدالت کے سامنے پیش کی جائے)
مُدَّعی
(قانون) عدالت میں دعویٰ دائر کرنے والا، نالش کرنے والا، مستغیث، دادخواہ، فریادی
مُدّعِیانَہ
مدعی کی طرح، دعویٰ کرنے کے انداز میں ، دعوے دار کی مانند ، ادعائی طرز کا
مَدعُو
بلایا گیا، دعوت دیا گیا، جسے دعوت دی گئی ہو، جسے بلایا گیا ہو