اشتقاق
’’عَقِلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَعْقَل
بہت عقلمند، سب سے زیادہ عقلمند
تَعَقُّل
دانشمندی، عقل ادراک، کسی کام میں فکر کرنا
عاقِل
ہوشمند جو اپنے حواس میں ہو یا سن شعور کو پہنچ چکا ہو، بالغ
عاقِلانَہ
۱. عاقلوں جیسا ، عقل مندی کا ، دانش مندانہ ، دور اندیشی کا.
عاقِلاں
ذی فہم، صاحبانِ عقل و فہم
عَاقِلُوْں
عقل والوں، دانش مندوں، فہم و ادراک کے ماک لوگ، سمجھدار لوگ، صاحب عقل
عاقِلَہ
عقل مند عورت، سمجھ دار عورت
عاقِلی
عاقل ہونا، عقلمندی، دانائی، حکمت، تدّبر ، ذہانت
عِقال
وہ رسمی جس سے اونٹ وغیرہ جانوروں کے زانو کو باندھتے ہیں.
عَقْل
خرد، سمجھ، فہم، دانش، وہ قوّت جس کے وسیلے سے انسان برے بھلے کی تمیز اور دقائق اشیا کو حل کرے
عُقَلا
عقلمند لوگ ،عقل والے ، بہت دانشمند .
عُقْلَہ
رَمل کی اشکال میں سے ایک شکل
عَقْلِیَّت
یہ نظریہ کہ علم کی صحیح بنیاد عقل پر ہے اور تعقل اورعقلی استدلال کے ذریعے حقیقت تک رسائی ہوسکتی ہے، تلاش حقیقت میں عقل ہی کی رہنمائی کو قبول کر نے کا مسلک یا رجحان
عَقْلی
عقل کی طرف منسوب یا متعلق، عقل کے مطابق، عقل کا
عَقْلِیات
وہ باتیں جو عقل کے لئے ممکن الحصول ہوں ، علم ِ کلام کے وہ موضوعات جو عقل کے زیرِ تصّرف ہیں ، علومِ عقلیہ جنہیں مشاہدہ و عقل سے خود حاصل کیا جاسکتا ہے (بمقابل دینیات).
عَقْلِیَّہ
عقل سے منسوب یا متعلق، عقلی
عُقُول
عقلیں، دانائیاں، اذہان، ہوش مندیاں
عَقِیل
عقلمند، زیرک، دانا، ہوشیار
عَقِیلَہ
عقیل کی تانیث، عقلمند عورت
مَعْقُولات
اچھی باتیں، حکمت و فلسفہ و منطق کی باتیں، علم عقلی، فلسفہ و سائنس
مَعْقُولی
علم معقولات کا ماہر، منطق، فلسفہ کا جانے والا، معقول سے تعلق رکھنے والا، منطقی
نامَعْقُول
(مجازاً) ناموزوں، نامناسب، ناموافق، بد زیب