اشتقاق
’’عَلِمَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اسْتعْلام
خبر کی دریافت، حصول آگاہی، واقفیت حاصل کرنا
اِعْلام
۰۱ اعلان ، اطلاع ، جتانا ، آگاہ کرنا .
اَعْلَم
بہت علم رکھنے والا، سب سے بڑا عالم
تَعَلُّم
۔(ع) مذکر۔ علم پڑھنا۔ سیکھنا۔
عالِمانَہ
عالموں جیسا، عالم کی طرح کا، دانشمندانہ
عالِمَہ
جاننے والی، علم رکھنے والی
عَلاّم
بہت جاننے والا، بہت علم رکھنے والا، بڑا دانا
عَلاّمی
بڑا عالم، بہت جاننے والا، علامہ (بطور طنز مستعمل)
علامتی
علامت سے منسوب، اشارتی (انگ Symbloism)
عَلَامَہ
نہایت عیار و چالاک عورت ، بیباک اور شوخ چشم عورت .
عَلّاما
رک : علاّمہ جو صحیح اور مستعمل ہے .
عَلّامَہ
بہت جاننے والا، بڑا عالم، بہت دانا
عِلْمی
علم سے متعلق، علم سے منسوب، علم کا
عِلْمِیَت
کسی چیز یا بات کا جاننا، علم ہونا، علمی قابلیت، واقف کاری، گہری جانکاری
مَعالِم
راہ کی نشانیاں، علامات، نشانیاں، کسی چیز کے پانے کی جگہیں
مُعَلِّمانَہ
معلم سے متعلق یا منسوب، پڑھائی کے پیشے سے متعلق، استادوں کے جیسا، استاد کی طرح
مُعَلَّم
تعلیم دیا ہوا، سکھایا ہوا، کنایۃً: وہ کتا جسے شکار کی تربیت دی گئی ہو
مُعْلَم
نقش کیا ہوا ، نقاشی کیا گیا ، نقش دار ، نقشین ۔
مُعْلِم
آگاہ کرنے والا ، بتانے والا
مَعْلُوم
جانا ہوا ، جس کا علم ہو ؛ جانا گیا ، تمیز کیا گیا
مَعْلُومات
۔(ع) معلومہ کی جمع۔ واقفیت۔ تجربہ۔ علمی لیاقت۔ محسوسات۔سہولت کے اعتبار سے اسلام اور دوسرے مذاہب کا مقابلہ کرنےکے لئے بڑی معلومات درکار ہے۔۲۔ جانے ہوئے امور۔علم۔ ان کے معلومات کاجزو کثیر شائع ہوگیا ہے۔ دہلی میں مونث۔لکھنؤ میں مذکر ہے۔
مَعْلُوماتی
معلومات سے متعلق یا منسوب، اطلاعاتی، جس میں معلومات یا کوئی اطلاع یا خبریں پائی جائیں
مَعْلُومَہ
جس کا حال پہلے سے معلوم ہو، جانا ہوا