اشتقاق
’’ألِفَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِئْتِلاف
یکجائی، یکسانیت، موافقت، اتحاد، الفت ہونا، اکٹھا ہونا
اَلِفْ
عربی، فارسی اور اردو کے حروف تہجی کا پہلا حرف
اَلْف
۱. ایک ہزار م دس سیکڑے ، (ہندسوں میں)۱۰۰۰.
اُلْفَت
دوستوں، عزیزوں میں ہونے والا آپسی تعلق یا لگاو، چاہت، انس، محبت
تَاَلُّف
مائل کرنے کے لئے کوئی چیز دینا
تالِیْف
ایک چیز کا دوسری چیز سے ربط، چند چیزوں کا اختلاط، میل، پیوند کاری
مُؤَلِّف
متفرق کتابوں کی امداد سے ایک نئی کتاب مرتب کرنے والا، مختلف مضامین یا اقوال وغیرہ ایک جگہ جمع کرنے والا، متفرق مضامین کو جمع کرنے والا، مختلف اجزا سے کوئی نئی چیز ترتیب دینے والا
مُؤَلَفَّات
وہ کتابیں جو تالیف کی گئی ہوں
مُؤَلَّف
تالیف کیا گیا، ترتیب یا ترکیب پایا ہوا، جمع کیا ہوا
مُؤَلَّفَہ
تالیف کی گئی کتاب، ترتیب دی گئی کتاب، تالیف کردہ، مرتبہ
مُؤَلِّفَہ
مولف کی تانیث، تالیف کرنے والی، مرتبہ، مدیرہ، مصنفہ
مالُوف
عزیز، پیارا، مانوس، ہلا ملا
مُتَاَلِّف
جو واقفیت یا رسوخ پیدا کرے، خیرسگالی پیدا کرنے والا، واقف، آشنا
مُوالِف
الفت رکھنے والا ، محبت رکھنے والا
مُوالَفَت
الفت کسی کے ساتھ الفت کرنا، دوستی، یاری