’’دباغت‘‘ سے متعلق الفاظ
’’دباغت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَدْھا
(دباغت) بھینس وغیرہ کا کچا یا معمولی رنگا ہوا چمڑا
اَن٘وْلی
(دباغت) ایک قسم کی جنگلی جھاڑی، جس کی چھال اور پتے سے چمڑا رنگا جاتا ہے، اور راجپوتانے کے علاقے میں بکثرت ہوتی ہے، بھیڑ کا چمڑا اس سے نہایت نرم اور سفید ہوجاتا ہے، اورم، تڑوڑ
بال مارْنا
(دباغت) چمڑا پکانے سے پہلے کھال کے بال صاف کرنا
بٹھائی
(دبّاغی) چھلائی کے بعد چمڑے کے ابھرے ہوئے دانوں کو دبا کر چکنا اور ہموار کرنے کا عمل
پَسانا
کسی اُبلی ہوئی چیز کا پانی نکالنا یا نچوڑنا، کسی چیز کو ابال کر اس کا زائد پانی گرانا
پَساوا
تلچھٹ (بیشتر رن٘گ وغیرہ کی)
پَلْٹا
گردش، انقلاب، تغیر، ایک حالت سے دوسری حالت بدلنے کی کیفیت.
پَنّگا
بے ڈھن٘گا، بے طور، بے ہن٘گم، لن٘گڑا، معذور، ٹیڑھی ٹان٘گوں والا، ٹان٘گوں سے معذور
پَکّی کھال
(دباغت) مسالا لگایا ہوا چمڑا جو سڑنے سے محفوظ ہوگیا ہو.
چَکْس
(دباغت) کھال کی چھلائی کے کام کی لکڑی کا تختہ یا پھر پتھر کی سل .
خَط کَش
۱. (ہندسہ) ، چپٹی لکڑی لوہا یا پلاسٹک جس کے سہارے سے سیدھھی سیدھی لکیریں کھین٘چتے ہیں ، کاغذ پر لکیریں کھین٘چنے کی کاتب کی چفتی ، چفتی
دانَہ اُبھارْنا
(دباغت) کھال پر بندکیاں ڈالنا، چمڑے میں خوش نُما نشانات بنانا
سَٹائی
( دباغت ) چمڑے یعنی کھال پر مسالا چپکانا یا رگڑنا .
گَئُو کھا
(دباغت) گائے کا چمڑا جو پکایا اور کمایا ہوا ہو.
گھائی
دو انگلیوں کے درمیان جڑ کی جگہ، انگھوٹھے اور انگلی کے درمیان کا زاویہ
لِپْڑی
دباغت، کھال کو کمانے سے قبل خشک کرنے کے لیے نمک وغیرہ لگانے کا عمل، لپٹی کرنا
لیٹی لَگانا
(دباغت) کھال کو چونا یا مصالحہ وغیرہ لگا کر ترتیب سے تہہ کر کے رکھنے کا عمل.
مَغْزی
۔ پتلی گوٹ جو لباس میں گردا گرد لگاتے ہیں ، پتلی گوٹ ، کور ، دھرے کپڑے یا دُلائی کے کناروں کے جوڑ میں دی ہوئی پٹی ، دھجی یا گوٹ ۔
کَھٹِیک
ہندوؤں کی ایک چھوٹی قوم جس کا پیشہ پھل ترکاری وغیرہ بونا اور بیچنا ہے، کھٹیک
کِیل بھیڑی
(دباعت) اس بھیڑ کی کھال جو مذبح میں ذبح کی گئی ہو .