’’تعلقات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’تعلقات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آجا
پر دادا، دادا، باپ کا باپ
اَخا
’اَخ‘ جس کی یہ مغیرہ حالت ہے (ترکیب عربی میں مستعمل)، بھائی، برادر وغیرہ
اَخَوَیْن
اَخ کا تثنیہ، بھائی، برادر
اعِزّا
اپنی اور اعزا کی خیریت سے مطلع فرمائیے
اَعْمام
باپ کے بھائی (بڑے ہوں یا چھوٹے)، چچا، تائے
اِیْتِلاف
میل جول رکھنا، لاگ لگاوٹ، میل ملاپ
بَرادَرِ رَضاعی
وہ دو لڑکے جنھوں نے ایک عورت کا دودھ پیا ہو، دودھ شریک بھائی، کوکا
بَنَوی
بیٹے یا بیٹی کی نسبت سے، فرزندانہ
بَیر رِشْتَہ
نند، بھاوج، دیوارنی، جٹھانی، ساس، بہو اور سوت سوتیلوں کا رشتہ
پِتْرائی
رشتہ دار، قرابت دار، باپ کی طرف کا رشتہ دار جو تین پشتوں کے اندر ہو
پُتْرِکا پُتْر
بیٹی کا بیٹا، نبیرہ، نواسا جو عدم موجودگی فرزند شاستر کی رو سے پوتے کے برابر حق دار ہوتا ہے
جَٹھیرا
جیٹھ، کیفیت یا حالت میں بڑا
چَچیرا
چچازاد، جو چچا کا بیٹا ہو
خاوِنْد
(خداوند کا مخفف) مالک، مراد: اللہ تعالیٰ
خَلْیا
خالہ کی تصغیر، ماں کی بہن، ماسی
خواہَرِ رَضاعی
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
دادی
(تعظیماً) بڑی بوڑھی عورت، 'بڑی بی' کے بجائے بولتے ہیں
دَدھیال
دادا سے منسوب رشتے دار گھرانہ، دادا کا خاندان، دادا کا کنبہ
دَدِہال
وہ گھر، شہر یا ریاست جس میں دادا یا اس کے آباو اجداد یا کنبہ کے لوگ رہتے چلے آ رہے ہوں، دادا کا گھر
دُودھ شَرِیک بھائی
وہ لڑکا جو ایک ماں کے دودھ پیے ہوں، ایسے دو لڑکے جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن ان دونوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بھائی کہلاتے ہیں، رضاعی بھائی، کوکا
دُودھ شَرِیک بَہَن
وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی
رَضَاعی بھائی
وہ دو لڑکے جنھوں نے ایک عورت کا دودھ پیا ہو، دودھ شریک بھائی، کوکا
رَضَاعی بَہَن
وہ بہن جس کی شرکت میں ماں یا دایہ کا دودھ پیا ہو، وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، کوکی
عَزِیز
زبردست، صاحب قوت و اختیار، غالب، قادر
عَمّ زاد
چچازاد، چچا کی اولاد، چچیرا بھائی یا بہن
عَمّ زادَہ
چچا کا بیٹا، چچازاد بھائی، چچیرا بھائی
عَمُّو زادَہ
چچازاد، چچا کی اولاد، چچیرا بھائی یا بہن
قَرابَت
قربت، نزدیکی، ظاہری یا باطنی قربت، نزدیکی تعلق
قَرابَت دار
رشتہ دار، ناتہ دار، قریبی رشتہ دار
گَیلَڑ
سابق خاوند کی وہ اولاد جسے عورت اپنے دوسرے خاوند کے ہاں لائی ہو، کڈھیرا، سوتیلا
ماں باپ
والدین، ماتا پتا، مادر پدر، والد اور والدہ
مُمانی جان
(احتراماً) ممانی کو کہتے ہیں پیار سے اور محبت سے، ممانی
مَمِیا
رشتے میں ماما کے مرتبہ کا، جیسے: ممیا سسر، ممیا ساس وغیرہ
مَمِیا ساس
خاوند کے ماموں کی بیوی، زوجہ کے ماموں کی بیوی، شوہر یا بیوی کی ممانی، مولس
مَوْسی
(ہندو) ماں کی بہن، خالہ، ماسی، چچی
وادیِٔ طویٰ
وادئ طویٰ جہاں پیغمبر موسیٰ کو خدا کا جلوہ نظر آیا