’’کہار‘‘ سے متعلق الفاظ
’’کہار‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اُڑَن پَرْدَہ
(کہار) پالکی یا ڈولی کا پردہ جو بوقت ضرورت پورا یا اس کا کچھ حصہ اُٹھا دیا جائے (یعنی چھتری پر الٹ دیا جائے).
بَرْدَوان
کم خواب بننے والوں کے کرگھسے کی ایک رسی؛ رسی
بولْتے کی رَگَڑ
(پیشہ کہاری) پہلو میں آدمی ہے ہٹ کر چلو (اگلا کہار پچھلے کو ان الفاظ میں تنبیہ کرتا ہے کہ راستے میں آدمی ہے بچکر نکلو)
بھاری سے
(کہاری) ٹھیر جاؤ ، توقف کرو .
بے پَر
۱. بے وسیلہ ، بے سرو سامان ، بے کس
پَہاڑ
(بطور صنعت تشبیہ) عظیم، بڑے حبثے والا، بہت بڑا
چُمَّک
چن٘بک، مقناطیس، آہن ربا، کہربا
چَھپْکا قَدَم میں
(کہار) پانی سے بھرا ہوا گڑھا (ہے)
چَھرّا
چھوٹی چھوٹی گولیاں جو بندوق میں بھر کر چلائی جاتی ہیں، سن٘گ ریزے
چَھکْنا
سیرکرنا، بھرنا، لبریز ہونا
دَھمَک
زمین پر بھاری قدم پڑنے کی آواز یا تہلکا، پاؤں کی آہٹ
دَھمَک ہے
(کہار) راستہ اونچا نیچاہے ، راستہ ناہموار ہے .
رَگَڑ
(کہار) پہلو میں رگڑ لگنے والی کوئی چیز .
ریت
چلن، دستور، طور طریق، قاعدہ
غَلْطاں
لڑھکتا ہوا، لڑھکنے والا، گھومنے والا، گھومتا ہوا، لوٹنے والا، لوٹتا ہوا
گَزَپ
(کہاری) بالکی اور اسی قسم کی سورایاں کا اگلا چھوٹا اور سیدھا ڈنڈا .
ٹَکَّر بُلَنْدی
(کہار) درخت (اصطلاحات پیشہ وراں ، منیر، ۶۱)
ٹھوکَر
پشتہ، ٹکر، ٹکراؤ کی جگہ، خسارہ، نقصان، سن٘گ راہ، روڑا، سڑک میں ابھرا ہوا پتھر؛ خراب سڑک، ٹکرانا، روکنے کا آلہ جو ریل کی پٹری ختم ہونے کی جگہ پر لگا ہوتا ہے، چوٹ، ضرر، غلط فہمی، کوتاہی، ٹھیس، غلطی، لغزش، ضرب، دھکّا، صدمہ، ذلت، رسوائی، زد و کوب، معشوق کی نازک چال
ڈِگ پَہْلُو
(کہار) ڈگ پہلو . یعنی دہنے پہلو کی طرف اُون٘ٹ ہے.
ڈولی لَگانا
(کہار) ڈولی کو سوار یا سواریوں کے مقام پر لاکر رکھنا یا کھڑا کرنا
ڈولی لَگْنا
(کہار) روانگی کے لیے سواری تیّار ہونا.
کَٹھاری قَدَم میں
(کہار) جو لکڑی سامنے راہ میں پڑی ہو.
کَھرائی
اچھائی، نیکی، اصلیت، سچائی، وفاداری، دیانت داری، ایمانداری، صاف دلی، کھراپن، پاکیزگی، پاکی، راستی، صحت، درستی
ہالَن جُھولَن
(کہاروں کی اصطلاح) بہنگی ، جو کہار کاندھے پر لے چلتے ہیں
ہَری
(دھوبیوں کی اصطلاح) اونٹ اور بکری وغیرہ کی مینگنی سے موٹے کپڑے کا میل کاٹنے کا تیار کیا ہوا مسالا (اس کی وجہ تسمیہ مینگنی کی رنگت ہے)