’’پورب‘‘ سے متعلق الفاظ
’’پورب‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
بال دینا
تعزیے کے سامنے عورتوں کا ماتم کرتے میں چاروں طرف بالوں کو ہلانا (پورب کے بعض مسلمانوں کی رسم)
بُوکاٹا
اعلان فتح کا نعرہ (پتنگْ لڑانے والے اور ان کے ساتھی حریف کی پتنگ کٹنے کے بعد ، ’’بوکاٹا‘‘ (پورب میں ’’ وہ کاٹا ‘‘) کا نعرہ لگا کر اپنی فتح کا اعلان کرتے ہیں)
بیلن پٹرا
(پورب) پیڑا گھڑ کے روٹیاں بڑھانے کا چکلا، بیلن
پھاندْنا
۱. در آنا ، ( اوپر سے نیچے کی طرف ) جست کرنا یا لگانا .
پَھلْسا
دوازہ، دوار، کواڑ، (پورب) گاؤں کا حصہ، حدِ دیہہ
جان بھارُو ہونا
(ہورب) رک : جان بھاری ہونا.
جَنگھا
(پورب) کن٘ویں کے کنارے پر لگائی جانے والی لکڑی، جس کا بالائی سرا دو شاخہ ہوتا ہے
چِھپْنا
اوجھل ہونا ، پوشیدہ ہونا ، مخفی ہونا
چِینّا
(پورب) شناخت کرنا ، پہچاننا
گھائی
دو انگلیوں کے درمیان جڑ کی جگہ، انگھوٹھے اور انگلی کے درمیان کا زاویہ
گھائِیں
طرف سے اور سے ؛ بار ، دفعہ.
مَرجِیا
مرمر کر بچنے والا، وہ شخص جو مر کر بچا ہو
مِیعاد بولنا
(کی کے ساتھ مستعمل) کسی کام کی میعاد طے کرنا
ٹَپَکْوا
(پورب) ٹپکا ، ناگہانی آفت
ڈابَر
نشیبی زمین جہاں برسات کا پانی جمع ہوجاتا ہے، جھیل، جوہڑ، چھوٹا تالاب
ڈوکْنا
(پورب) قے کرنا، اُلٹی کر دینا؛ ڈگڈگا کے پانی پِینا، بہت سا پانی پِینا، چُوسنا
ہُنڈا بھاڑا
واپسی کا کرایہ، مال لے جانے کا معاہدہ، کرائے کا تصفیہ
ہُنڈار
(پورب) بھیڑیا، گرگ، ہنڈارا
ہَٹوا
(پورب) دکاندار، ہاٹ والا، دکان کرنے والا