’’عیسائیت‘‘ سے متعلق الفاظ
’’عیسائیت‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَب
اِس حالت میں، اِس صورت میں، (کسی خاص امر یا واقعے کے پیش آنے پر)
اَبُوئِین
اس عیسائی فرقے کے لوگ جو حضرت مسیح کی انسانی ابویت کے قائل ہیں
اِصْطِباغ
دین مسیحی میں داخل کرنے کی رسم ، تو مولود یا غیرعیسائی کو رنگین پانی میں نہلا کر یا پانی چھڑک کر دین مسیحی میں داخل کرنا، بپتسمہ دینا، عیسائی بانا
اُقْنُوم
(مسیحی) تین بنیادی امور: وجود حیات اور علم جن کو (علی الترتیب) "اب، ام ، روح القدس" بھی کہتے ہیں.
بِطْرِیقی
بطریق سے منسوب، پادری یا کلیسائی کا
بھائی
وہ شخص جس کو بھائی کی حیثیت سے تسلیم کر لیا ہو، من٘ہ بولا بھائی
پادْڑی
(لاطینی زبان کا لفظ ہے پرتگال سے ہندوستانی زبان میں آیا) عیسوی مذہب کا عالم یا پیشوا، عیسائی مذہب کا امام
پادھْری
(لاطینی زبان کا لفظ ہے پرتگال سے ہندوستانی زبان میں آیا) عیسوی مذہب کا عالم یا پیشوا، عیسائی مذہب کا امام، پادری، پادڑی
تابُوت گاڑی
(مسیحی) جنازہ لے جانے والی گاڑی
تَسْقِیف
کسی عمارت کی چھت پاٹنا، چھت بندی
تَصْدِیق
بچوں کے سن شعور کو پہنچنے پر ان کی عیسوی دین کی تعلیم و تلقین کی رسم
تَعْلِیمِ دِینی
(عام) مذہبی امور کی تعلیم ، (مسیحی) عسیائیوں کے مذہبی عقیدہ کے مطابق وہ تعلیم جو سوال و جواب کے ذریعہ دینی اصولوں پر دی جاتی ہے، سوال جوابی (English Urdu Dictionary of Christian Terminology 12) .
تَفْسِیرِ مَعْنَوی
(مسیحی) عارفانہ تعبیر ، انگ : Anagoge
(English Urdu Dictionary of Christian Terminology)
تَقْدِیس
پاکیزگی، پاکیزگی بیان کرنا، پاکی کی طرف نسبت کرنا
تَق٘وِیمِ کَلِیسا
(مسیحی) کلیسائی تقریبات کا تاریخ نامہ
تَنْسِیخِ نِکاح
(مسیحی) نکاح کو منسوخ کرنا، انگ:Annulment Of Marriage
تَوبَہ کا عَمَل
استغفار کا عمل، گناہوں پر افسوس کرتے ہوئے اس کو دوبارہ نہ کرنے کا اپنے رب سے وعدہ کرنے کا عمل
تَوَکُّل
اپنا کام دوسرں پر چھوڑ دینا، اعتماد کرنا
تَکْمِیلِ نِکاح
نکاح کی رسم کا پورا ہونا، نکاح کی سنت کا پورا ہونا، مجازاً، شادی بیاہ
ثالِثِ ثَلاثَہ
تین میں سے تیسرا ، تثلیث (عیسائیوں کے عقیدے کے مطابق) باپ ، بیٹا اور روح القدس میں سے ایک
جَماعَتِ اَبرار
(مسیحی) نیکوں یا اولیا کا مجمع
جَماعَتِ اَشرار
(مسیحی) بُرے لوگوں کا مجمع ، انگ : کا ترجمہ Congregation of the wicked
جَماعَتِ بُزُرْگانِ کَلِیسا
(مسیحی) دائرۂ اختیار کی عدالت، علاقہ اختیار بزرگان کلیسا
جَماعَتی
جماعت سے منسوب، سماجی، اجتماعی
جَماعَتی گانا
(مسیحی) Singing کا ترجمہ ، سنگیت
خانْدانی پاسْبان
(مسیحی) خاندانی قیسیس ؛ فوجی پاسبان ، ادارتی پاسبان (Chaplain Priest) .
خانْدانی گِرْجا
(مسیحی) نجی عبادت گاہ جو عیسائیوں کے کسی ایک خاندان کی ملکیت ہو .
خُدا کا فَرْزَنْد
(مسیحی) خدا کا لے پالک بیٹا ؛ نکوکار ، ولی اللہ ، اللہ والا.
خُدا کی حَمْد و ثَنا کَرْنا
(مسیحی) اللہ پاک کی عبادت کرنا ، گِرجا میں مخصوص مذہبی گِیت گانا.
خُدا کی نَذْر کَرْنا
(مسیحی) اللہ تعالی کے لئے وقف کرنا ، مقدّس یا متبرک کر دینا ، بھینٹ چڑھایا ہوا.
خِراسِمَہ
(عِیسائیت) تیل جو مذہبی رسموں میں ملا جاتا ہے ، روغن مسیح.
خود زائی
(مسیحی) بے جان مادے سے جان داروں کا پیدا ہونا (انگ : Abiogeny)
خود زائِیدَہ
(مسیحی) خود بخود پیدا شدہ.
دُعائے عام
(مسیحی) دعائے معمولہ ، وہ دعائین جو شاہ ایڈورڈ ششم کے وقت میں مرتب ہوئیں اور کلیسائی انگلستان میں رائج ہیں (Common Prayer) .
دِینِ بِلا شَرِیعَت
(مسیحی) قیود سے مُبرا مذہب کا نظریہ ، آسان اصول پر مبنی عقیقہ ، تمام انبیا علیہم السلام کی شریعت کے احاکم مختلف تھے ان سب سے بچنے کے لیے موٹے موٹے اخلاقی اُصولوں پر مبنی نظریہ سیمنٹ پال نے ایجاد کیا.
دِیوان خانَہ
امیروں کی نشست گاہ، بیٹھگ، وہ مکان جو لوگوں سے ملاقات کے لیے مخصوص ہو، ڈرائنگ روم
دِیوانَۂ مَسِیح
(مسیحی) مسیح کا جنونی، پیغمبر عیسیٰ کا عاشق، پیغمبر عیسیٰ کا دیوانہ
رُوحُ الْقُدس
روح پاک، حضرت جبرئیل، عیسائی، اقانیم ثلاثہ کا تیسرا اقنوم
رِیاضِیَّت
(مسیحی) تیاگ ، ریاض ، تپسیا ، زہد ، ترکِ دنیا.
صَومُ الْاَرْبَعِین
(عیسائی) مسلسل چالیس دن کے روزے جو نصف شب سے ظہر تک ہوتے ہیں اور جن کا سلسلہ ایسٹر تک چلتا ہے
طَلْبی اِجْتِماع
(کلیسا) بارک یا کنٹربری کے پادریوں کا جلسہ
عِیسْوی
وہ سن جو حضرت عیسیٰ کی ولادت سے شروع ہوا
قِسِّیْس
عیسائیوں کا عالم دین، پادری، عیسائیوں کے اُس عالمِ کو کہتے ہیں جو مبلّغ بھی ہو
مَسِیْح
مبارک، (مسیح اصل عبرانی میں ’ماشیح‘ یا ’مشیحا‘ تھا جس کے معنی مبارک کے ہیں)
ناقُوْس
(عیسائی) گھنٹا جسے عیسائی اپنے گرجا گھروں (چرچ) میں نصب کرتے ہیں، گرجے کی گھنٹی، لکڑی کا گھنٹا، گھڑیال
کِرسٹان
دین مسیحی کا پیرو، عیسائی
یَسُوع
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ایک نام
یَسُوع مَسِیح
حضرت عیسیٰ علیہ السلام، جنہیں خدا نے مردے کو زندہ اور اندھے اور کوڑھی کو چھوکراچھا کردینے کا معجزہ عطا کیا تھا اور وہ مسیح کے لقب سے مشہور ہوئے