تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"emir" کے متعقلہ نتائج
emir کے لیے اردو الفاظ
emir کے اردو معانی
اسم
- امیر جو مختلف اسلامی فرمانرواؤں کا لقب ہے.
- قدیم: پیغمبر اسلام صلعم کا جانشین.
emir के देवनागरी में उर्दू अर्थ
संज्ञा
- अमीर जो मुख़्तलिफ़ इस्लामी फ़र्मांरवाओं का लक़ब है
- क़दीम: पैग़ंबर इस्लाम सलाम का जांनशीन
تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق
اَمِیر نے پادا صِحَت ہُوئی غَرِیب نے پادا بے اَدَبی ہُوئی
کوئی برا کام اگر کسی دولت مند سے سرزد ہو تو اس کو اچھا سمجھا جاتا ہے اور وہی کام کوئی غریب آدمی کرے تو اس پر لعنت ملامت کی جاتی ہے
اَمَر دَھج
'سیف بازی میں حریف 'کے مقابل کھڑے ہونے کا ایک ٹھاٹھ جس میں ہیر کے پنجوں پر زورڈال کر خمیدہ کمر کھڑے ہوتے اور سپر کو تلوار کے برابر سر کے سامنے اور گھٹنوں کو ذرا خم دے کر ٹانگیں آگے پیچھے ایک سیدھ میں رکھتے ہیں
اَمِیر نے گُو کھایا تو دَوا کے لِئے اَور غَرِیب نے کھایا تو پیٹ بَھر نے کے لِئے
کوئی برا کام اگر کسی دولت مند سے سرزد ہو تو اس کو اچھا سمجھا جاتا ہے اور وہی کام کوئی غریب آدمی کرے تو اس پر لعنت ملامت کی جاتی ہے
اَمِیر داد
ہندوستان کے مسلمان سلاطین کے دور میں کوتوالی اور عدالتی امور کا وزیر یا افسرِ اعلیٰ، دادیک
امیر کا اُگال غریب کا آدھار
وہ چیز جو امیر آدمی کے لئے بیکار ہوتی ہے وہی ایک غریب آدمی کے لئے کارآمد ہوتی ہے
اَمِیر بَخْشی
فوج کی تنخواہ تقسیم کر نے والا سب سے بڑا افسر، تنخواہ یا بانٹنے والے محکمے کا افسر اعلیٰ
امیر کو جان پیاری فقیر کو ایک ایک دَم بھاری
امیر کو جان زیادہ عزیز ہوتی ہے اور غریب کو دوبھر، امیر مرنا اور فقیر جینا نہیں چاہتا
اَمِیر پیچ
(کشتی) ایک دانو کا نام جس کی صورت یہ ہے کہ ''جن حریف سامنے کھڑا ہو تو ظفر کو چاہئے کہ اپنے بائیں ہاتھ سے حریف کے داہنے ہاتھ کی کلائی اور داہنے سے اسی کا بازو پکڑ کر اپنی دائیں جانب تھوڑا کھنیچے اور ہاتھوں سے بدستور پکڑے رہے اور اپنا بایاں پیر آگے بڑھا کر حریف کی داہنی طرف سے گھستا ہو ا حریف کے ہاتھ کو اپنے بائیں کندھے پر کھینچتا ہوا حریف کی طرف کو پشت کرے اور ایک دم جھکتا ہوا لاد کر ماردے حریف چت کرے گا ''
اَمِیرُ الْبَحْر
بحری فوج کا افسر، فوج کے سمندری بیڑے کا افسرِ اعلیٰ، ایڈمرل، سالار بحریہ، سالار افواج بحری
اَمِیْرُ الاُمَرا
(لفظاً) امیروں کا امیر، بڑا دولتمند، (مراداً) ہندوستان کےمسلمان سلاطین کے زمانے کا ایک خطاب جو حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کا دیا جاتاتھا، اسم کیفیت امیرالامرائی
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (emir)
emir
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔