تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لِکھا" کے متعقلہ نتائج

لِکھا

لکھنا (رک) کا ماضی، تحریر کیا، رقم کیا، تراکیب میں مستعمل.

لِکھائی

لکھنے کا کام، لکھنے کا عمل، تحریری کام یا لکھنے کا طرز، لکھت، لکھاوٹ

لِکھا ہے

روایت میں آیا ہے

لِکھا پُورا ہونا

نوشتۂ تقدیر کا بعینہ عمل میں آنا ، ہونے والی بات کا ظہور میں آنا.

لِکھانا

تحریر کرانا، لکھوانا، املا کروانا

لِکھاری

قلمکار، لکھنے والا، مصنّف

لِکھاو

لکھاوٹ

لِکھاوَٹ

لکھائی، لکھنے کا طریقہ یا ڈھنگ

لِکھاڑ

مشّاق لکھنے والا، بہت زیادہ لکھنے والا، لکھنے میں ماہر

لِکھا کَبھی نَہیں مِٹْتا

تقدیر کا لکھا پورا ہوکر رہتا ہے.

لِکھا جانا

۔ بغیر تشدید وبتشدید کاف مستعمل ہے۔ ۱۔رقم کیا جانا۔ ۲۔(کنایۃً) کسی زمرے میں شامل کیا جانا۔ ؎ ۲۔ نوشتہ تقدیرہونا۔ ؎ ؎ ۳۔ طے شدہہونا۔ درج رجسٹر ہونا۔ ؎

لِکھا پَڑھا

تعلیم یافتہ، خواندہ، سیکھا ہوا، آموختہ، تحریری، اقبال، اقرار نامہ

لِکھا آگے آنا

اس امر کا پیش آنا جو قسمت ہے.

لِکھا پیش آنا

رک : لکھا ہوا ہونا.

لِکھا سامْنے آنا

رک : لکھا پورا ہونا.

لِکھا پُورا کَرنا

تقدیر میں لکھی ہوئی مصیبتوں کو سہنا، کرم بھوگنا، مصیبت کے دن پورے کرنا، مصیبت کا زمانہ بسر کرنا

لِکھا پَڑھا گوڑ کے رَکھ دینا

لکھ پڑھ کر بھول جانا.

لِکھائی پَڑھائی

education

لِکھانا پَڑھانا

educate, to school

نام لِکھا ہونا

نام تحریر ہونا ، کسی فہرست میں نام شامل ہونا ۔

چِہْرَہ لِکھا جانا

ملازم کرنا

یِہ لِکھا ہمارا

ہماری یہ مجال ، ہماری ایسی قسمت (بدنصیبی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں).

عُمْر لِکھا لانا

خدا کے یہاں سے زمانہ حیات مقرر کرا لانا

پَڑھا لِکھا جاہِل

وہ شخص جو تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود جاہلوں کی سی باتیں کرے ، بیوقوف ، کودن .

چِہْرے پَر لِکھا ہونا

شکل سے ظاہر ہونا، بہت واضح ہونا

پانی پَر لِکھا ہونا

۔ نقش برآب ہونا۔ ناپائیدار ہونا۔ ؎

ناخُن پَر لِکھا ہونا

خوب یاد ہونا ، ازبر ہونا (عموماً ناخنوں پر لکھا ہونا مستعمل ہے) ۔

دِل پَر لِکھا ہونا

دل پر نقش ہونا ، یاد ہونا ، حافظِے میں ہونا.

مُنہ پَہ لِکھا ہونا

چہرے سے ظاہر ہونا ، چہرے سے معلوم ہونا ۔

تھوڑا لِکھا بَہُت سَمَجْھنا

یہ فقرہ خط کے آخر میں اس وقت لکھتے ہیں جب مکتوب الیہ کو کسی کام کی تاکید منظور ہو (مشنقات بھی مستعمل ہیں).

مُنہ پَر لِکھا ہونا

چہرے سے ظاہر ہونا ، چہرے سے معلوم ہونا ۔

مُنھ پَر لِکھا ہونا

کوئی ظاہری خاص نشانی ہونا کی جگہ، چہرے سے صاف ظاہر ہونا

کَرْم میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا

نَصِیب میں لِکھا ہونا

۔نوشتۂ تقدیرہونا۔؎

ناخُنوں پَر لِکھا ہونا

پیش ِنظر رہنا ؛ ذہن نشین ہونا ، بہت یاد رہنا ، ازبر ہونا ؛ آسان ہونا ۔

ناخُونوں پَر لِکھا ہونا

از بر ہونا ، خوب یاد ہونا ، ناخنوں میں ہونا ۔

ناخُنوں پَر لِکھا رَہنا

پیش ِنظر رہنا ؛ ذہن نشین ہونا ، بہت یاد رہنا ، ازبر ہونا ؛ آسان ہونا ۔

پِیشانی میں لِکھا ہونا

قسمت میں ہونا، نوشتۂ تقدیر ہونا

تھوڑا لِکھا بَہُت جانْنا

یہ فقرہ خط کے آخر میں اس وقت لکھتے ہیں جب مکتوب الیہ کو کسی کام کی تاکید منظور ہو (مشنقات بھی مستعمل ہیں).

تَقْدِیر میں لِکھا ہونا

قسمت میں ہونا ، مقدر میں ہونا

طالِع میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا ، قسمت میں لکھا ہونا قِسمت میں ہونا .

قِسْمَت میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا .

مُقَدَّر میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا، مقدر میں ہونا

ماتھے کے بِیچ لِکھا ہونا

تقدیر کا لکھا ہونا.

نَصِیْب کا لِکھا پُورا ہونا

قسمت کا لکھا ہو کر رہنا ، نوشتہء ازلی سامنے آنا۔

نَصِیبوں میں لِکھا ہونا

مقدر ہونا ، اٹل ہونا ، ہو کے رہنا ۔

دَھرا بُھولے لِکھا نَہ بُھولے

قسمت کا لکھا ہو کے رہتا ہے .

تَقْدِیر کا لِکھا پُورا ہونا

جو قسمت میں تھا وہ ہو جانا

عُمْر بَرابَر کی لِکھا لانا

(عو) دو ہم عمر آدمیوں کے ایک ساتھ مر جانے کے موقع پر بولتے ہیں ، موت و حیات میں ساتھ دینے والا ہونا .

قِسْمَت کا لِکھا پُورا ہونا

مصیبت پیش آنا ، بُرا درجہ ہونا ، شامت آنا ، برا لکھا ہونا ، قسمت پھوٹنا ، تقدیر پھوٹنا ، تقدیر بگڑنا ، نصیبا کھوٹا ہونا

کِس کِتاب میں لِکھا ہے

خلاف قاعدہ اور خلاف دستور ہونے کی جگہ

بُرا لِکھا

بد نصیبی ، بد قسمتی .

پَڑھا لِکھا

خواندہ، تعلیم یافتہ

سَر نَوِشْت میں لِکھا ہونا

نوشتۂ تقدیر ہونا، مقدر ہونا، نصیب میں ہونا، قِسمت میں لکھا ہونا

کَون سے قُرآن میں لِکھا ہے

۔کس قاعدہ سے جائز ہے۔ (بنات النعش) دکھا تو کون سے قرآن میں لکھا ہے کہ بچّہ پیٹ یں ہو اور بچّے والی چلے پھرے اور کام کرے۔

نَصِیبے کا لِکھا ہو کَر رَہتا ہے

نوشتہء تقدیر ضرور پورا ہوتاہے ، قسمت کا لکھا ہو کر رہتا ہے ۔

دَہاؤ دَہاؤ کَرَم کا لِکھا سو پاؤ

ہزار مشقّت کرو تقدیر سے زیادہ نہیں ملتا

نَصِیب کا لِکھا نَہِیں مِٹتا

جو کچھ مقدر ہے وہ سامنے ضرور آئے گا (بدنصیبی کے اظہار کے موقع پر بولتے ہیں)

مُقَدَّر کا لِکھا نَہِیں مِٹتا

نوشتۂ تقدیر ضرور ہو کر رہتا ہے

وَہی ہوگا جو قِسْمَت کا لِکھا ہے

۔نوشتہ تقدیر پورا ہوکر رہتا ہے۔ خدا تم کو دشمن بدبخت سے اپنی حمایت میں محفوظ رکھے۔ سلامت رہو ہمیں کسی کی پروا کیاہے وہی ہوگا جو قسمت کا لکھا ہے۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone