زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے
جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
ضرب الامثال
یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔
مشہور ضرب الامثال
اِینٹ کا گھر مِٹّی کا کر دینا
معانی
فضول خرچی میں ساری دولت تباہ کردینا، سب کِیا کَرایا خاک میں ملا دینا
اِدَھر کی نَہ اُدھر کی، یہ بَلا کِدھَر کی
معانی
ایک غیر متوقع آفت، بلائے ناگہانی ہے، کوئی نہیں پوچھتا، کسی قابل نہیں ہے
ضرب الامثال کی فہرست
متعقلہ نتائج
زَنگی دھونے سے سَفید نَہِیں ہوتا
جس کی اصل میں خرابی ہو اس کو سدھارنے کی کوشش بیکار ہے
زَنگی کی سِیاہی کِسی رَنگ نَہِیں جاتی
پیدائشی عیب مِٹائے نہیں مِٹتا
زاہِد کا کِیا خُدا ہے ہمارا خُدا نَہیں
خدا سب پر ایک جیسا مہربان ہے
ظاہِر اَز شیخ و باطِن اَز شَیطان
ظاہر میں نیک لیکن دراصل بدکار و دغا باز و مکّار کے متعلق کہتے ہیں.
ظاہِر کا رَحْمٰن باطِن کا شَیطان
دیکھنے میں نیک حقیقت میں برا، ایسے شخص کی نسبت کہتے ہیں جس کا ظاہر اچھا اور باطن خراب
ظاہِر کے رَنگ ڈَھنگ ہیں
ریاکاری اور دکھاوے کی باتیں ہیں.
ظاہِر کی دُنْیا ہے
دکھاوے کی دنیا ہے، دُنیا دکھاوٹ پر جاتی ہے، دنیا نمود و نمائش پسند کرتی ہے
ظاہِر کی ٹِیپ ٹَلّو ہے
ظاہر کی نمود اور زیب زینت ہے ورنہ حقیقت کچھ نہیں.
ظاہِری رَنگ ڈَھنگ ہیں
ریا کاری یا بناوٹ کی باتیں ہیں
ظالِم اَپْنی قَبْر آپ کھودْتا ہے
ظالم اپنی موت آپ بلاتا ہے، ظالم ظلم کی سزا پائے گا
ظالِم کا پَینڈا ہی نِرالا ہے
جدھر سے ظالم گزرے کوئی ادھر سے نہیں جاتا ، نا انصافی کے بہتیرے رستے ہیں ظالم سب سے جدا طریق رکھتا ہے.
ظالم کا زور سر پر
زبردست کے آگے کچھ بس نہیں چلتا
ظالِم کی بیل نَہِیں بَڑھتی
ظالم کی اولاد نہیں بڑھتی
ظالِم کی چال ہی اَور ہے
ظالم کے طریقے مختلف ہوتے ہیں .
ظالِم کی داد خُدا دیتا ہے
زبردست جابر کو خدا ہی سزا دیتا ہے، ستانے والے کا انصاف خدا کرتا ہے، ستانے والے کو خدا سزا دیتا ہے
ظالِم کی داد خُدا کے گَھر
زبردست جابر کو خدا ہی سزا دیتا ہے، ستانے والے کا انصاف خدا کرتا ہے، ستانے والے کو خدا سزا دیتا ہے
ظالم کی رَسِّی دراز ہے
ظالم کی عمر بڑی ہوتی ہے، تاکہ بہت گناہ کر کے اپنے آپ کو جہنم کا اِیندھن بنائے
ظالِم کی رَسّی دَراز ہوتی ہے
جو ظلم و جور کرتا ہے اس کی عمر زیادہ ہوتی ہے
ظالِم کی رَسّی دَراز تھی
جو ظلم و جور کرتا ہے اس کی عمر زیادہ ہوتی ہے
ظالِم کی عُمْر کوتاہ ہوتی ہے
ظالم بہت دنوں تک زندہ نہیں رہتا
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
تازہ ترین بلاگ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔