زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

ضرب الامثال

یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔

مشہور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

متعقلہ نتائج

سَنگ آمَد و سَخْت آمَد

چار و ناچار کوئی کام کرنے یا ذمہ داری آپڑنے کے وقت بولتے ہیں

سَنگ سوئی تو لاج کیا

اس وقت کہتے ہیں جب کوئی بیجا طور پر شرمائے

سنگت کا پربھاؤ ہے

جب کوئی بری صحبت میں پڑ جاتا ہے عموماََ تب کہتے ہیں

سَنگَت کی پُھوٹ کا اَللہ بیلی

آپس کی نا اتفاقی بہت بری ہوتی ہے، نااتفاقی میں بڑا خطرہ ہے

سَنگھ پَرائے دیس میں نِت ماریں نِت کھائیں

زبردست لوگ دُوسرے لوگ دُوسرے ملک میں جا کر لُوٹ مار کر کے کھاتے ہیں.

سَنکھ باجے سَتَّر بَلا بھاجے

گھر میں سنکھ بجتے رہنے سے مصیبتیں دور ہوتی ہیں

سَنکھ بَجاؤ سو وو سادُھو جو سکھ پاوے گا

آدمی جس بات کا عادی ہو جائے اس کے بغیر نیند نہیں آتی، سادھوؤں کو سن٘کھ بجنے سے نیند آتی ہے اور آرام مِلتا ہے

ساڑھی کی ساکھ ، پِیپَل کی لاکھ

فصلِ ربیع اور پیپل کی لاکھ بہترین ہوتی ہیں.

سائِیں اَکھیاں پھیریاں بیری مُلک جَہان، ٹُک اِک جھانْکی مَہْر دِی لَکّھاں کَریں سَلام

خدا ناراض ہو تو سارا جہان ناراض ہو جاتا ہے اور اگر مہربانی کی ایک نظر کر لے تو لاکھوں سلام کرتے ہیں

سائِیں اَپْنے چِت کی بھول نَہ کہیے کوئے، تَب لَگ مَن میں راَکھیے جَب لَگ کارج ہوئے

جب تک کام نہ ہو جائے تب تک اپنا خیال کسی پر ظاہر نہیں کرنا چاہیے

سائِیں اِس سَنْسار میں بھانت بھانت کے لوگ، سَب سے مِل کَر بَیٹھیے نَدی ناؤ سَنجوگ

جیسے ندی پار کرتے وقت ایک ناؤ میں ہر طرح کے لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں ویسے ہی اس دنیا میں بھی ہر طرح کے لوگوں سے کام پڑتا ہے اس لیے سب سے مل کر رہنا چاہیے

سائیں جس کو راکھ لے مارن مارا کون، بھوت دیو کیا آگ ہو کیا پانی کیا پون

جس کا خدا محافظ ہو اسے بھوت دیو آگ پانی ہَوا کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا

سائِیں کا گَھر دُور ہے جَیسے لَمْبی کَھجُور، چَڑھے تو چاکھے پَریم رَس گِرے تو چَکنا چُور

خدا کا گھر بہت اونچا ہے جیسے کھجور کا پیڑ اگر وہاں تک پہنچ سکے تو پریم رس پینے کو ملتا ہے اور اگر پھسل کر گر جائے تو برباد اور ختم ہو جاتا ہے

سائِیں کا رَکھ آسرا اور واہی کا لے نام، دو جَگ میں بَھرپُور ہوں جو تیرے سگرے کام

خدا پر آسرا رکھ اور اسی کا نام لے تو دونوں جہاں میں تیرے کام پورے ہوں گے

سائِیں کے بَھنْڈار میں کَمی نَہیں

اللہ کے خزانے میں کوئی کمی نہیں

سائِیں کے دَرْبار میں بَڑے بَڑے ہَیں ڈھیر، اپنا دانا بِین لے جِس میں ہیر نَہ پھیر

تمہاری قسمت میں جو لکھا ہے وہی تمہیں ملے گا یعنی جو تمہیں ملے اسی پر قناعت کرو اور کسی سے حسد مت کرو

سائِیں کے سو کھیل

خدا کی قدرت عجب ہے وہ کیا چاہتا ہے پتا نہیں چلتا

سائِیں کو سانْچ پیارا، جُھوٹے کا مالِک نیارا

خُدا سچَے آدمی کو پسند کرتا ہے جُھوٹے کا مالک کوئی اور ہے.

سائِیں ناتا دَم ہی تائیں

مرد سے یا شوہر سے سان٘س تک رِشتہ ہے.

سائِیں راج بُلَنْد راج

شوہر کا دور عروج کا دور ہوتا ہے

سائِیں راج بُلَنْد راج، پُوت راج دُوت راج

شوہر کی زندگی میں ہی عورت کو سچا سکھ ملتا ہے

سائِیں رُوٹھے ہَم چُھوٹے

خُدا ناراض تو جگ ناراض.

سائِیں سائِیں جِیبھ پَر اور کبر کپٹ من بیچ، وہ نہ ڈالے جائیں گے پکڑ نرک میں کھینچ

جن کی زبان پر خُدا کا نام ہے اور اُن کے دل میں غرور اور دھوکا کپٹ اور بغض ہے ان کو انجام کار دوزخ ہی ملے گا

سائِیں سانسا میٹ دے اَور نَہ میٹے کوئے، وا کو سانسا کیا رہا جا سر سائیں ہوئے

خُدا کے سِوا کوئی سان٘سا یعنی پریشانی اور مصیبت دُور نہیں کر سکتا مگر جسے خُدا نیکی کی ہدایت دے

سائِیں سے سانچی رَہوں باج باج رے ڈھول، پَنچَن میں میری پَت رہے سکھیاں میں رہے بول

عورت کو چاہیے کہ خاوند کی نظروں میں سچّی رہے کیونکہ اسی طرح لوگوں میں اس کی عزت اور سہیلیوں میں اس کی اہمیت ہوتی ہے

سائِیں سے سَچّا اَور بَنْدے سے سَت بھاؤ

انسان کو ہر حال میں پاک باز رہنا چاہئے.

سائِیں تیرا آسرا چھوڑے جو اَنْجان، دَر دَر بانڈے مانگتا کوڑی مِلے نَہ دان

جو خُدا کا آسرا چھوڑ دے وہ دَر دَر مان٘گتا پِھرے تو بھی اُسے کُچھ نہیں مِلتا

سائِیں تیرے اَسرے آن پَڑے جو لوگ، اُن کے پُورے بھاگ ہیں اُن کے پُورے جوگ

جو خُدا پر بھروسہ کرتا ہے خُدا اس کا ہر کام پُورا کرتا ہے

سائِیں تیرے کارنے جن تج دیا جہان، ٹھیٹھ کیا بیکنٹھ میں اس نے جہاں مکان

جس نے خُدا کے لیے سب کُچھ چھوڑ دیا اُس کی نجات ہو گئی اور جنّت اس کا مقام ہے

سائِیں تیری نیہ کا جِس تَن لاگا تیر، وہی پُورا سادھ ہے وہی پِیر فَقِیر

جسے خُدا سے محبّت ہے وہ پُورا فقیر ہے اور وہی درویش ہے

سائِیں تیری یاد میں جس تَن کِیتا خاک، سونا اُس کے رُوبرو ہے چُولھے کی خاک

جو فنا فی اللہ ہوا اس کی نظر میں دولتِ دنیا خاک ہے

سائیں تجھ بِن کون ہے جو کرے نَیّا پار، تو ہی آوَت ہے نظر چہوں اور کرتار

اے خدا تیرے سِوا کون ہے جو بیڑا پار کرے، جدھر دیکھتا ہوں تو ہی نظر آتا ہے

سائِیسی عِلْم دَرِیا ہے

کسی علم میں مہارت حاصل کرنا آسان نہیں کہ ہر علم پر علم غیر معمولی وسعت و گہرائی رکھتا ہے حتیٰ کہ سائیسی کا علم جسے عموماً بہت ادنیٰ سمجھا جاتا ہے اس پر بھی کلی مہارت بہت دشوار ہے، علم کی اہمیت کے اعتراف میں کہتے ہیں

سانچ بَرابَر تَپ نَہِیں اَور جُھوٹ بَرابَر پاپ، جاکے مَن میں پاپ ہے تاکے مَن میں آپ

سچ سے بڑھ کر کوئی ریاضت نہیں اور جُھوٹ سے بڑھ کر کوئی گُناہ نہیں

سانْچ کَہے سو مارا جائے، جُھوٹ کَہے سو لَڈُّو کھائے

سچ کہنے والے کو لوگ بُرا سمجھتے ہیں ، جھوٹا مزے میں رہتا ہے.

سانْچ کَہے سو مارا جائے، جُھوٹا بَھڑوا لَڈُّو کھائے

سچ کہنے والے کو لوگ بُرا سمجھتے ہیں، جھوٹا مزے میں رہتا ہے

سانچ کو آنچ

سچ بے ضرر ہے ، سچ بولنے والا نُقصان نہیں اُٹھاتا.

سانْچ کو آنْچ نَہِیں

سچ بولنے والے کو نقصان نہیں پہنچتا

سانْچ پِیچھے واد نَہِیں، رانْڈ پِیچھے گالی نَہِیں

سچ سے بڑھ کر کوئی گالی نہیں (واد - بات) ، بیوہ ہونے سے بڑھ کر مصیب نہیں.

سانْچ پِیچھے واد نَہِیں، رانْڈ پِیچھے کال نَہِیں

سچ سے بڑھ کر کوئی گالی نہیں (واد - بات) ، بیوہ ہونے سے بڑھ کر مصیب نہیں.

سانچ وہ ہے جو آنچ کو سَہے

سچ بول اور کسی کا خوف نہ کر ، سچ کو کسی آزمائش کا کوف نہیں ہوتا.

سانچا سَب کے مَن سے اُتَرْتا ہے

سچّا آدمی سب کو بُرا لگتا ہے

سانچی بات گو پالا بھاوے

خدا سچ کو پسند کرتا ہے.

سانچی بات سَعْدُ اللہ کَہے ، سب کے مَن سے اُتْرا رَہے

سچی بات کہنے والے سے سب ناخوش ہوتے ہیں ، جو شخص سچ بولے اس سے سب گھبراتے ہیں.

سانڈے کا تیل بیچتے ہیں

اس شخص کی نِسبت کہتے ہیں جو ایسی باتیں کرے جن سے قوّت حیوانیہ کا اشتعال ہو

سانجھ جائے اَور بھور آئے ، وہ کَیسے نَہ چِھنال کَہْلائے

جو عورت شام کو جائے اور صبح کو آئے وہ بدچلن سمجھی جاتی ہے جو صریحاً بد ہو اُسے بد ہی کہا جائے گا.

سانپ اَور چور دَبے پَر چوٹ کَرْتے ہیں

بچاؤ کی صورت نہ رہے تو یہ حملہ کرتے ہیں ورنہ عموماً بھاگ جانے کی کوشش کرے ہیں.

سانْپ بھی مَرے لاٹھی بھی نَہ ٹُوٹے

آپسی سمجھوتے کے متعلق کہتے ہیں

سانپ کا کاٹا رَسّی سے ڈَرتا ہے

جسے کوئی تکلیف پہن٘چتی ہے وہ بہت محتاط ہوجاتا ہے، مصیبت زدہ ادنیٰ تکلیف سے بھی ڈرنے لگتا ہے

سانْپ کا کاٹا سوئے، بِچُّھو کا کاٹا روئے

سان٘پ کے کاٹے ہوئے پر بے ہوشی طاری ہوتی ہے اور بچُّھو کے کاٹے کو بہت تکلیف ہوتی ہے.

سانپ کا سَر بھی کَبھی کام آتا ہے

کوئی چیز ضائع نہیں کرنی چاہیے . کبھی نہ کبھی کام آجاتی ہے ، داشتہ آبد بکار ، گرچہ بود سرمار.

سانپ کا سَر ہی کُچْلا کَرْتے ہیں

مُوذی کو ضرور سزا دینی چاہیے.

سانپ کے پاؤں پیٹ میں ہوتے ہیں

بد ذات کی بدی ظاہر نہیں ہوتی

سانپ کی تو بھاپ بھی بُری

دُشمن گو بہت کمزور ہو پھر بھی بُرا ہے.

سانپ نَہِیں جو مِٹّی کَر رَہیں

ہر شخص اپنی ہی خوراک کھا سکتا ہے ، اس میں صرفہ ناممکن ہے.

سانپ نِکَل گیا لَکِیر پِیٹا کَرو

موقع ہاتھ سے جاتا رہا ، سوائے افسوس کے کُچھ چارہ نہیں.

سانپ سَب جَگَہ ٹیڑھا چَلْتا ہے ، اَپْنی بانبی میں سِیدھا جاتا ہے

دوسروں کے ساتھ بری طرح پیش آتا ہے ، اپنوں سے اچھا سلوک کرتا ہے ، اپنوں سے چالاکی یا ہیرا پھیری نہ کرنا.

سانْپ تو نِکَل گَیا لیکِن راسْتَہ بُرا پَڑا

اس مرتبہ تو گُزر گئی آئیندہ خیر چاہیے.

سانْپ تو نِکَل گَیا پَر رَاسْتَہ دیکھ لِیا

اس مرتبہ تو گُزر گئی آئیندہ خیر چاہیے.

سانسا بَھلا نَہ سانس کا اور بان بَھلا نَہ کانس کا

فِکر تھوڑی دیر کی بھی بڑی ہوتی ہے بان کان٘س کا اچھا نہیں ہوتا.

سانسا سائیں میٹ دے اَور نَہ میٹے کو، جب ہو کام سنْدیہ کا تو نام اسی کا لو

خُدا کے سِوا کوئی فِکر دُور نہیں کر سکتا، جب کوئی خطرناک جُرم کرتا ہو یا پریشانی کی بات ہو تو خدا کو یاد کرنا چاہیے

سانسا سُدھ بُدھ سَبھی گُھٹاوے ، سانسا سُکھ کا کھوج مِٹاوے

فِکر عقل مار دیتی ہے اور چین ارام کھو دیتی ہے.

سانٹے کی سَگائی سِیدھے ، تیل کی مِٹھائی سِیدھے

تبادلے کی شادی اور تیل کی مٹھائی اور برابر ہیں یعنی دونوں بے لُطف ہیں (سیدھے - اچھی رہے ، خُوب ہو).

صابِر اَور شاکِر دونوں جَنَّتی

مسلمانوں میں صبر اور شکر کرنے والوں کا بڑا درجہ ہے

ثابِت کَر تَب مُنھ پَر مار

پہلے جرم ثابت کر اس کے بعد سزا دے

ثابِت لوگ اَنبَر تارے ہَم لوگوں سے نیارے

ثابت قدم آدمی عام لوگوں سے بہتر ہوتے ہیں

ثابِت نَہِیں کان بالْیوں کا اَرْمان

لیاقت اور استعداد وغیرہ سے زیادہ کی خواہش کے موقع پر مستعمل

ثابِت قَدَم کو سَب دھاویں

مستعد اور بات کے پکے آدمی کا ہر کوئی اعتبار کر لیتا ہے

ثابِت قَدَم کو سَب جَگَہ ٹھانو

مستقل مزاج آدمی کا ہر جگہ ٹھکانا ہوتا ہے

سابُن دِئے مَیل کَٹے ، گَنگا نَہائے پاپ کَٹے

(ہندو) جس طرحِ صابن میل کو دُور کرتا ہے ، اسی طرح گنگا کا اشنان پاپ کو دُور کرتا ہے.

صابَُن دیے میل کٹے اَور گَنگا نَہائے پاپ، جُھوٹ بَرابَر پاپ نَہِیں اَور سانچ بَرابَر تاپ

ہندوؤں کے اَعتقاد میں گنگا کے نہانے سے گناہ معاف ہوتے ہیں، جھوٹ سب سے بڑا گناہ ہے اور سچ کے برابر کوئی عبادت نہیں

سابُن کاٹے مَیل کو جِس تَن کاٹے تیگ

صابُن میل کو اس طرح کاٹتا ہے جیسے تلوار بدن کو.

ساچے گورُو کا بالِکا مَرے نَہ مارا جائے

جس کا ہادی رہنما سچّا ہو اس کو گزند نہیں پہن٘چتی.

سادُھو دُکْھیا سَب سَنْسار ، جو سُکْھیا سو رام آدھار

تمام دنیا مُصیبت میں گرفتار ہے جو خدا پر بھروسہ کرتے ہیں وہ سُکھی ہیں

سادُھو ہو کَر دیوے بَتّا ، اُس کو جانوں پیٹ کا کُتّا

جو سادپھو ہو کر دھوکا دیوے اُسے پیٹ کا کُتّا سمجھو ،فقیر ایسا نہیں ہوتا

سادُھو ہو کَر کَپَٹ جو راکھے، وہ تو مَزا نَرَک کا چاکھے

وہ جو سادھو ہو کر حسد اور بُغض سے کام لے دوزخ میں جائے گا

سادُھو ہو کَر کَرے جو چوری ، اُس کا گَھر ہے نَرَک کی موری

جو سادُھو ہو کر چوری کرے دوزخ میں جائے گا

سادُھو ہو کَر کَرے جو جاری ، اُس کی ہو دو جَگ میں خواری

فقیر ہو کر بدمعاشی اور بدکاری کرے ، دونوں جہاں میں خراب و خوار ہوگا .

سادُھو جَن رَمْتے بَھلے واک نَہ لاگے کو

سادُھو کہ ہمیشہ پھرتے رہنا چاہیے تاکہ اس پر کسی قِسم کا اِلزام نہ آئے

سادُھو کا دین نَہ مادُھو کا لین

سب سے معاملہ سُلجھا ہوا ہے کہ نہ کسی کا دینا ہے اور نہ کسی سے لینا ہے حساب صاف ہے

سادُھو کا کِیا سواد ، بَتاسے نَہِیں گُڑ ہی سَہی

فقیر کے لیے ہر چیز یکساں ہے خواہ گھٹیا ہو یا بڑھیا ، کیونکہ زبان کا چسکا پُورا کرنا نہیں

سادُھو وَہی جو سادَھن کَرے ، کَرودھ لوبھ اَور موہ کو مارے

فقیر وہی ہے جو نفس مارے اور لالچ اور شہوت کو قابو میں رکھے

سَعْدُ اللہ بَنے اَور مَن سے اُترا رَہے

اچھا بھی بنے اور قدر نہو، کھری بات خیراللہ کہیں الخ .

صاف رَہ، بے باک رَہ

دیانت دار آدمی کو کسی کا خوف نہیں ہوتا ، جس کا حساب کتاب ٹھیک ہو اسے کسی کا ڈر نہیں ہوتا.

ساہ کے سَوائے کَم بَخْت کے دُونے

ساہوکار تو صرف ایک کے سوائے بناتا ہے ، بدبخت دونے بنانےکی کوشش کرتا ہے اور نقصان اٌٹھاتا ہے ؛ لالچی شخص کے متعلق کہتے ہیں

صاحِب قائِم مال مِیراث

مالک موجود ہے لوگ لوٹے لیے جاتے ہیں ، زور بس نہیں چلتا

صاحِبُ الْغَرَض مَجْنُوں

غرض والا اپنے مطلب کے لئے دیوانا ہوتا ہے ، موقع محل نہیں دیکھتا.

ساہُو بَہے نَہ جائیں ، گوں سے جائیں

ساہوکار جو کُچھ کرتا ہے کسی خاص مطلب لیے کرتا ہے اگر دریا میں بپہ جائے تو اس میں بھی اسکا کوئی مطلب ہوگا.

ساہُو بَٹے وہ بھی ساہ

جو اصل قیمت پر بیچے وہ بھی سوداگر ہے ، مال روکے رکھنے سے قیمتِ خرید پر بیچنا بہتر ہے.

ساہُو کار کو کِسان ، بالَک کو مَسان

جس طرح بچّے کو مسان آہستہ آہستہ دُبلا کر دینا ہے اور آخر میں مار دیتا ہے اسی طرح ساہوکار کو کسان نُقصان پہن٘چاتا ہے.

ساجَن بِن عِید کَیسی

بغیر خاوند کے کوئی خوشی نہیں، محبوب کے بغیر خوشی نہیں ہوتی

ساجَن ہم تُم ایک ہیں دیکَھت کے ہَیں دو، مَن سے مَن کو تول دو مَن کَدی نہ ہو

دوست اگرچہ دیکھنے میں دو نظر آتے ہیں مگر حقیقت میں ایک ہوتے ہیں، یک جان دو قالب

ساجھا بَھلا نَہ باپ کا اور تاؤُ بَھلا نَہ تاپ کا

شرکت کسی کی بھی اچھی نہیں ہوتی، (شرکت کی مذمت ہے) خواہ باپ ہی ہو، اسی طرح بخار کی حدت اچھی نہیں ہوتی یعنی نہ تو کسی سے شرکت کرے اور نہ ہی کسی کا رعب یا تاو برداشت کریں

ساجھا جورُو خَصَم کا ہی بَھلا

خاوند بیوی کی شراکت ہی بہتر ہے ، کسی اور کر شرکت اچھی نہیں ہوتی.

ساجھے کا کام بُرا

شِرکت کے کام میں جھگڑا ہوتا ہے شرکت کا انجما بُرا ہوتا ہے.

ساجھے کا کام اُتارے چام

شِرکت کے کام میں تکلیف ہوتی ہے.

ساجھے کے چَنے، آنْکھیں دُکْھتے میں بھی کھانے پَڑیں

ساجھے داری یا شراکت کا کام ہر حالت میں کرنا پڑتا ہے ، شراکت کا نُقصان فریقین کو اُٹھانا ہی پڑتا ہے.

ساجھے کے چَنے، دُکھتی آنْکھ چاہْنے پَڑیں

ساجھے داری یا شراکت کا کام ہر حالت میں کرنا پڑتا ہے ، شراکت کا نُقصان فریقین کو اُٹھانا ہی پڑتا ہے.

ساجھے کی ہَنڈیا چَوراہے پَر پُھوٹتی ہے

شرکت کا کاروبار کامیاب نہیں ہوتا، شراکت کے کام میں ہمیشہ جھگڑا ہوتا ہے

ساجھے کی ہولی سَب سے بَھلی

بہت سے آدمی مِل جائیں تو ہولی اچھے طور پر گُزرتی ہے تہوار یا خوشی کا مزہ اِتَّفاق اور اِتَّحاد ہی سے حاصل ہوتا ہے

ساجھے کی کھیتی کَدھا نَہ کھاوے

ساجھے کے کام میں ایک روز جھگڑا ضرور ہوتا ہے.

ساجھے کی ماں گَنگا نَہ پاوے

ہندوؤں میں بیٹے کا فرض ہے کہ والدین کا کریا کرم کریں لیکن جہاں بہت بیٹے ہوں وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھتے رہتے ہیں اور ماں کریا کرم سے رو جاتی ہے یہ کہ شرکت میں نقصان رہتاہے.

ساجھے کی ناؤ گنگا نَہ پاوے

رک : ساجھے کی ہن٘ڈیا چوراہے میں پھوٹے.

ساجھے کی سُوئی سانگ میں چَلے

حِصّہ داروں میں اِتفاق نہیں ہوتا ، شراکت کی چیز بُری طرح استعمال ہوتی ہے.

ساجھی ساجھی مِل گَئے جُھوٹے پَڑے بَسِیٹھ

فریقین آپس میں ایک ہو گئے درمیان میں آنے والوں کو خِفَّت اُٹھانی پڑی.

ساکھ لاکھ سے اَچّھی

اچھی شہرت و نیک نامی ، دولت سے بہتر ہے ، غریب جس کی ساکھ ہو بے اعتبار امیر سے اچّھا ہے

سال بَھر میں سَخی شُوم بَرابر ہوتے ہیں

سخی جلد، شوم دیر سے خرچ کرتا ہے، آخر میں دونوں کا خرچ برابر ہو جاتا ہے یا نکلتا ہے

سالی آدھی بَنا لی اَور سَلہج پُوری جوئے

سالی یعنی جورو کی بہن اور سلہج یعنی سالے کی بیوی سے ہنسی دل لگی کا رواج ہے اسی لیے کہتے ہیں

سالی نَہالی ، چاہے اوڑھی ، چاہے بِچھالی

رضائی کو چاہے اوڑھو ، چاہے بچھاؤ .

سان٘بَھرجائے ، اَلونا کھائے

ایسی جگہ رہے جہاں کوئی چیز عام ہو اور نہ مِلے . اس شکص پر فقرہ ہے جو افراط کی جگہ رہ کر بھی اُس چیز سے محروم رہے جس کی افراط تھی (سانبھر - ایک جھیل جس سے نمک بناتے ہیں).

سانْبَھر میں نَمَک کا ٹُوٹا

جہاں کوئی چیز عام ہو وہاں نہ مِلے تو کہتے ہیں.

سانْبَھر میں نُون کا ٹُوٹا

جہاں کوئی چیز عام ہو وہاں نہ مِلے تو کہتے ہیں.

سانْبَھر میں پَڑا اَور بَس گَلا

جیسی صحبت ہو ویسا ہی انسان ہوجاتا ہے ، بد صحبت جلد اثر کرتی ہے.

سانْبَھر میں پَڑا سو سانْبَھر ہُوا

جیسی صحبت ہو ویسا ہی انسان ہوجاتا ہے ، بد صحبت جلد اثر کرتی ہے.

سامنے پانِی بَھرا کَلسا آجائے تو اَچھا شُگُون ہوتا ہے

کسی کام کو جاتے ہوئے کوئی پانی لاتا ملے تو اچھا شگون سمجھا جاتا ہے

سار کا سار کاٹْتی ہے

لوہے کو لوہا کاٹتا ہے ، ہم جن٘س ہی مقابلہ کرسکتا ہے

سار پَرائی پِیڑ کی کیا جانے اَنْجان

دُوسرے کی تکلیف کا اندازہ نہیں ہو سکتا ، دردمند ہی کو درد کا احساس ہوتا ہے

سار سَراوت نَہ کَریں بِیاہ کاج کے بِیچ اِس میں دَھن کو یُوں سمَجھ جَیسا کَنکَر کِیچ

برہمنوں کا مقولہ کہ شادی بیاہ کے موقعوں پر کِفایت شعاری نہیں کرنی چاہیے، مال و دولت کو اہمیّت نہ دینی چاہیے

سارا دیس پِھری نَر بَدا دیکھ ڈَری

اس عورت کے متعلق کہتے ہیں جو دِکھانے کے لیے ڈرے مگر حقیقتاً نڈر ہو

سارا دَھڑ دیکھے ناچے مور پاؤں دیکھ لَجائے

مور اپنے سارے بدن کو دیکھ کر خوشی سے ناچتا ہے مگر جب پاؤں پر نظر پڑتی ہے تو روتا ہے ، خُوبیوں پر خوشی ہوتی ہے مگر عیبوں پر نظر پڑتی ہے تو شرم آتی ہے

سارا دَھن جاتا دیکِھیے تو آدھا دِیجِیے بانْٹ

جب کل اسباب کا نقصان ہوتا دیکھے تو کل کا خیال چھوڑ کر جتنا ہاتھ لگے اسی پر قناعت کرنے کے موقع محل پر بولتے ہیں

سارا دِن پِیسا چَپْنی بَھر اُٹھایا

محنت و مشقت بہت ہو مگر حاصل بہت ہی کم ہو تو کہتے ہیں

سارا گانو جَل گیا ، بی بی فاطِمَہ کو خَبَر نَہِیں

اس کے متعلق کہتے ہیں جو سخت بے پروا اور خود غرض ہو

سارا گانو جَل گَیا ، کالے مِینگھے پانی دے

سب کچھ برباد ہوگیا ، اقبال کی تَمنّا باقی ہے ؛ وقت گُزرنے کے بعد کوئی چیز ملے تو بے فائدہ ہے

سارا گانو جَل گَیا ، لَڑکے نے آگ ہی نَہ پائی

وہاں کہتے ہیں جہاں کوئی کام کرنے میں سُستی کرے یا کام نہ کرے ، بدقسمت آدمی کو فراوانی اور افراط کے زمانہ میں بھی کچھ حاصل نہیں ہوتا

سارا جاتا دیکھئے تو آدھا دِیجئے بانٹ

رک : سارا دھن جاتا دیکھئے تو آدھا دیجیے بان٘ٹ .

سارا جوبَن گھالا جَب ایک بالا پالا

رک : سارا جوبن کھالئے تو ایک بالک پالئے .

سارا جوبَن گھالا جَب ایک بالا پالا

رک : سارا جوبن گھالئے تو ایک بالک پالئے .

سارا جوبَن گھالئے تو ایک بالَک پالئے

بچّے کی پرورش اور نگہداشت میں ماں اپنا عیش و آرام تج دیتی ہے .

سارا جوبَن گھالو جَب ایک لالَہ پالو

رک : سارا جوبن کھالئے تو ایک بالک پالئے .

سارا جوبَن گھالو جَب ایک لالَہ پالو

رک : سارا جوبن گھالئے تو ایک بالک پالئے .

سارا کھیل رُوپے پَیسے کا ہے

کامیابی اور اقتدار کا اِنحصار دولت پر ہے

سارا کھیل تَقْدِیر کا ہے

نوشتۂ پورا ہو کر رہتا ہے

سارا مال جاتا جانْیے تو آدھا دِیجیے بانٹ

اگر تمام مال کا نقصان ہوتا نظر آئے اور آدھا دینے سے آدھا بچ جائے تو آدھا دے دینا چاہیے کہ اسی میں فائدہ ہے

سارَس کی سی جوڑی ایک اَنْدھا ایک کوڑی

دونوں نِکمّے ، نِکمّے کا دوس بھی نِکمّا ہوتا ہے

سارے دیس پِھرے نَربَدا دیکھ ڈَرے

بیجا نخرے کرنے والی عورت کے متعلق کہتے ہیں

سارے دَھڑ کی سُوئی نِکالنے کو کوئی نَہِیں ، آنْکھ کی سُوئی نِکالنے کو سَب کوئی

تھوڑا سا کام کر کے زیادہ صِلہ حاصل کرنا سب چاہتے ہیں ، مگر محنت کرنے سے جی چُراتے ہیں

سارے ڈِیل میں زَبان ہی حَلال ہے

اِنسان کو اپنے قول کی پاسداری کرنی چاہیے

سارے دِن پِیسا ، چَپنی بَھر بھی اُٹھایا

بہت محنت کی اور کام تھوڑا ہوا

سارے گَھر میں دو ہی دُھنکَر بُھنکَر

سارے شہر میں کمینے لوگ بستے ہیں

ساری چوٹ تَنْہائی کے سَر

جو برداشت کرتے ہیں ان پر سارا بوجھ پڑتا ہے

ساری دیگ میں ایک ہی چاوَل ٹَٹولْتے ہَیں

جزو کو دیکھ کر کل کا حال معلوم کر لیتے ہیں

ساری کے واسْطے آدھی نَہ چھوڑْنا

اگر پُورا فائدہ نہ پہن٘چ رہا ہو تو تھوڑے فائدے کو نظر انداز نہ کرنا چاہیے ، ساری کی ہوس میں آدھے کو نہ جانے دینا چاہیے .

ساری خُدائی ایک طَرَف ، فَضْلِ اِلٰہی ایک طَرَف

خدا کا فضل ہو تو ساری دُنیا کُچھ نہیں کر سکتی

ساری خُدائی ایک طَرَف ، جورُو کا بھائی ایک طَرَف

زن مرید کی نسبت کہتے ہیں کہ وہ بیوی کے بھائی یا رشتہ داروں کے مقابلہ میں کسی کو اہمیت نہیں دیتا .

ساری کُڑْیاں مَر گَئِیں جو نانی سے راہ چَلے

جوان کوئی نہیں رہی جو بُوڑھیوں کے پیچھے دوڑتا ہے

ساری رامائن پَڑھ گَئے لیکِن مَعْلُوم نَہِیں کہ سِیتا عورت تھی یا مَرْد

رک : ساری زُلیخا سُن لی اور نہ معلوم ہوا کہ زُلیخا عورت تھی یا مرد

ساری رامائن پَڑھ گَئے سُن کے پُوچھا سِیتا کِس کی جورُو تھی

رک : ساری زُلیخا سُن لی اور نہ معلوم ہوا کہ زُلیخا عورت تھی یا مرد

ساری رات کہانی سُنی صُبح کو پُوچھے زُلَیخا مَرد تھی یا عَورت

اس شخص کی نسبت کہتے ہیں جو دھیان سے بات نہ سنے اور پھر اس کا مطلب غلط سمجھے

ساری رات روئی اَور ایک ہی مَرا

کوشش بہت کی لیکن حاصل بہت کم ہوا

ساری رات سوئے اب صبح کو بھی نہ جاگیں

طنزاً اس کو کہتے ہیں جو بہت سوئے یا دیر تک غفلت سے کام لے

ساری صاحِبی اَور گُج کا سونا

شیخی اس قدر اور پاس کُچھ نہیں ، ٹیپ ٹاپ بہت ہے مگر پاس کُچھ نہیں ہے صرف ظاہر داری ہے

ساری عُمْر بھاڑ ہی چھونکا

ساری عمر فضول کاموں میں گنوائی / ضائع کی

سارِی عُمْر بھاڑ ہِی جھوکا

ساری عمر فضول کاموں میں ضائع کی

ساری عُمْر کاٹھ میں رَہے چَلْتے وَقت پاؤں سے گَئے

ایک مصیبت سے چُھوٹے تو اس سے بڑی میں پھن٘س گئے

ساری زُلَیخا سُن لی اَور یہ نَہ مَعْلُوم ہوا کہ زُلَیخا عَورَت تھی کہ مَرْد

بُورا قِصّہ سُننے کے بعد جب کوئی اُسی قِصّے کے متعلق بے تُکا سوال کر بیٹھے تو اس سے کہتے ہیں

ساس بَڑی بانس ، نَنْد بَغَل گَنْد

ساس اور نند معلوم ہوتی ہیں ، بہوکی ، ساس اور نند سے نہیں بنتی اس لیے انہیں برا سمجھتی ہے .

ساس بَہُو کی ہوئی لَڑائی ، سَر کو پھوڑ مَری ہَمْسائی

دوسروں کے جھگڑے میں دخل دینے سے نقصان ہوتا ہے یا اُٹھانا پڑتا ہے

ساس بِن کَیسی سُسْرال ، لابھ بِن کَیسا مال

بغیر ساس نکے مرد کے لیے سسرال کچھ نہیں ، جس طرح نفع کے بغیر مال کی کوئی حقیقت نہیں ہے

ساس چھوٹی، بَہُو بڑی

جوان لڑکا اور بہو کے رہتے ہوئے جب کوئی شخص ایک چھوٹی لڑکی سے دوسری شادی کرے تب کہتے ہیں

ساس گَئی گانو، بَہُو کَہے مَیں کیا کیا کھاؤں

ساس کی غیر موجودگی میں بہو مزے اُڑاتی ہے

ساس جھانکے توئیں توئیں، بَہُو چَلی بَیکُنٹھ

الٹی بات ہے کہ ساس گھر میں رہے بہو تیرتھ یاترا جائے حالانکہ بوڑھی عورت کو جانا چاہیے

ساس کا اوڑھنا، بَہُو کا بِچَھونا

ساس جو کپڑے اوڑھتی ہے بہو انہیں بچھاتی ہے یعنی بہو اپنے کو ساس سے بڑا مانتی ہے جو کہ ہونا نہیں چاہیے

ساس کے آگے بَہُو کی بَڑائی

بے موقع نامناسب بات ، ایسی بات کرنا ، جو دوسرے کو ناگوار گُزرے جیسے ساس کے سامنے بہو کی بُرائی کرو تو خوش ہوتی ہے

ساس کے پُوت سَب ہی بَرابَر

دونوں ایک جیسے ، دونوں میں کوئی فرق نہیں.

ساس کی چیری سَب کی جھیڑی

جو ساس کی خِدمت کرے وہ سب پر حکومت کرتی ہے

ساس کی رِیسی پَتوہ کے ماتھے

بہو عموماً ساس کی نقل کرتی ہے

ساس کو نَہِیں پائِنچے ، بَہُو چاہے تَنبُو اَور سَرائِچے

جہاں بہو بہت شیخی خور ہے وہاں کہتی ہیں ، غریبی میں امیری کے ٹھاٹھ باٹھ چاہنے والے کے متعلق کہتے ہیں

ساس کوٹھے ، بَہُو چَبُوتَرے

ساس کی غیر موجودگی میں بہو چاہے کرتی ہے

ساس کوٹھے پَر کی گھاس

بہو ساس کو اچھا نہیں سمجھتی بلکہ فضول سمجھتی ہے

ساس لُکا لُکا، بَہُو بَکا بَکا

ساس جو بات چُھپ چُھپ کر کرتی ہے ، بہو کُھلَّم کُھلَّا اس کو کرتی ہے

ساس مَر گَئی اَپْنی رُوح تونبے میں چھوڑ گَئی

اس موقع پر کہتے ہیں جب ساس کا رعب بہو پر اس کے مرنے کے بعد بھی قائم رہے

ساس مَری، بَہُو بیٹا جایا، اس کا ٹُوٹا اُس میں آیا

ایک میں نقصان ایک میں فائدہ ہو کر حساب مساوی ہو جاتا ہے

ساس میری گَھر نَہِیں، مُجھے کِسی کا ڈَر نَہِیں

جب کوئی نگراں نہیں تو میں آزاد ہوں، سر دھرے کا سب کو خوف ہوتا ہے

ساس موئی ، بَہُو بیٹا جایا ، واکا پَلْٹا واپَس آیا

حساب برابر ہو ، ایک جگہ نُقصان ہو تو دوسری جگہ فائدہ ہو گیا

ساس نَہ نَنْدی، آپ ہی آنَنْدی

گھر میں نہ ساس ہے نہ نند اکیلی موج میں ہے کیونکہ ساس کی طرح نند بھی بہو کے لیے ایک مصیبت ہوتی ہے

ساس ری ساس تُجھے پیٹ کا دُکھ، پَہْلے چُولہا ہی یاد آیا

بڑی بوڑھی عورتیں جب کسی نئے مکان میں جائیں تو پہلے چولہے کی جگہ دیکھتی ہیں

ساس سے بَیر بَہُو سے ناتا

اپنوں سے دشمنی ہے اور غیروں سے تعلق ، اُلٹا معاملہ ہے

ساس سے توڑ، بَہُو سے ناتا

ساس کی مجودگی میں بہو کا کیا دخل ہے ، بڑون کو چھوڑ کر چھوٹوں سے میل بڑھانا بے فائدہ ہے

ساس اُدَھلیا بَہو چھنَلْیا سُسْرا بھاڑ جھکاوے، پھر بھی دُولہا ساس بہو کو سیتا ستی بتاوے

اپنے گھر کی عورتوں کو کوئی بدچَلن نہیَں کہتا چاہے کیسی ہی کیوں نہ ہوں

ساسَڑ کارَن بید بُلایا، سَوت کَہے تیرا دَھگْڑا آیا

ساس کے علاج کے لیے طبیب بلایا تو سوت نے اُسے سوت کا یار بتایا ، جب نیکی کے بدلے بد گوئی کے سبب اُلٹا الزام اُٹھانا پڑے تو کہتے ہیں

ساسَڑ سانْسا مَت کَرے دیکھ تَھریڑا کام، تھوڑے کو بَہْتا کَرے دین لَگے جَب رام

ساس گھبرا نہیں کہ کام مندا ہے ، جب خدا دینے کو آتا ہے تو تھوڑا بہت ہو جاتا ہے

ساسَر کارَن بید بُلایا، سَوت کَہے تیرا دَھگْڑا آیا

ساس کے علاج کے لیے طبیب بلایا تو سوت نے اُسے سوت کا یار بتایا ، جب نیکی کے بدلے بد گوئی کے سبب اُلٹا الزام اُٹھانا پڑے تو کہتے ہیں

ساسَر سانْسا مَت کَرے دیکھ تَھریڑا کام، تھوڑے کو بَہْتا کَرے دین لَگے جَب رام

ساس گھبرا نہیں کہ کام مندا ہے ، جب خدا دینے کو آتا ہے تو تھوڑا بہت ہو جاتا ہے

ساسْرا سُکھ باسْرا

دلہن کو کہتے ہیں کہ سُسرال میں آرام مِلے گا

ساسْرا تیرے سُہاگ، ماتھے تیرے بھاگ، باپ کے تیرے راج، تُو بَیٹھی بَیٹھی جھانْک

ساس اُس بہو کو کہتی ہے جو باپ کی امارت کی شیخیاں مارے کہ وہاں سے تو تجھے کچھ ملنا نہیں ، سسرال ہی میں تُجھے آرام ہے

سات ہاتھ ہاتھی سے رَہِیے پانْچ ہاتھ سِنْگھاڑے سے، بِیس ہاتھ ناری سے رَہِیے تِیس ہاتھ مَتْوارے سے

(سِن٘گھاڑا - سین٘گ والا بیل) سِین٘گدار بیل اور ہاتھی سے دُوردُور رہنا چاہیے مگر عورت سے اس سے بھی دُور اور شرابی سے بہت ہی دُور رہنا چاہیے ، دراصَل شراب کی مذمّت میں ہے.

سات مامُؤوں کا بھانجا بُھوک بُھوک پُکارے

اس شخص کے بارے میں کہتے ہیں جو بہت سے رشتہ دار ہونے پر بھی محتاج اور بیکس رہے.

سات پانچ کی لاٹھی ایک جَنے کا بوجھ

کئی آدمیوں کی مدد سے کام پُورا ہو جاتا ہے.

سات پانچ مِل کِیجِیے کاج ، ہارے جِیتے نَہ آوے لاج

صلاح مشورے سے کام کِیا جائے تو ناکامی کے بعد بھی شرمندگی اُٹھانا نہیں پڑتی کیونکہ ہار جیت میں سبھی شامل ہوتے ہیں.

سات پانچ پَکْوا ، نَہ ایک گُولَر

(پکوا - ایک بے مزہ جنگلی پھل ہے) ایک گولر سات پان٘چ پکووں سے بہتر ہے ایک اچّھی چیز بہت سی خراب چیزوں سے بہتر ہے.

سات رُوپْیَہ اَور یَہ نَمُود

چھوٹی حیثیت کا آدمی اپنی بڑائی کی ڈِین٘گیں مارے تو کہتے ہیں.

سات سَو چُوہے کھا کے بِلّی حَج کو چَلی

بہت سے بُرے کام کرکے نیک کام کا اَرادہ کرنا ، کثرت سے گناہ کرکے توبہ پر آمادہ ہونے کے موقع پر بولتے ہیں.

ساٹھ گانو بَکْری چَرْ گَئی

بہت نقصان ہوا ، بہ خسارہ ہوا.

ساتھ جورُو خَصَم کا

اصل رفاقت بیوی اور خاوند کی ہی ہوتی ہے.

ساتھ کے لِیے بھات چھوڑا جاتا ہے

اچھے رفیق کے لیے اپنے نفع کی پرواہ نہیں کی جاتی.

ساتْھ کو ہاتْھ کا دِیا ہی چَلْتا ہے

عاقبت میں خیرات ہی کام آئے گی، فقیروں کا مقولہ

ساتھ کوئی آیا نَہ کوئی جائے

نہ پیدائش کے وقت کوئی ساتھ ہوتا ہے نہ موت کے وقت.

ساٹھ ساس نَنْد ہوں سَوں، ماں کی ہور نَہ اَنْسوں ہو

چاہے ساٹھ ساس / ساسیں اور نند ہوں ماں کے برابر نہیں ہو سکتیں.

ساٹھ ساس نَنْد ہوں سَوں، ماں کی ہور نَہ اَنْسوں ہو

چاہے ساٹھ ساس / ساسیں اور نند ہوں ماں کے برابر نہیں ہو سکتیں.

ساٹھ ساسیں نَنْد ہوں سَوں، ماں کی ہَوا نَہ اَنْسوں ہو

چاہے ساٹھ ساس / ساسیں اور نند ہوں ماں کے برابر نہیں ہو سکتیں.

ساتھ سو ، پیٹ کا دُکھ

عورت مرد اگر اِکھٹے سوئیں تو عورت حاملہ ہو ہی جاتی ہے اور حمل کی تکلیف اُٹھانی پڑتی ہے.

ساتھ سونا اَور مُنھ چُھپانا

بڑا کام کرلینا اور معمولی کام سے پرہیز کرنا.

ساٹھا سو پاٹھا

رک : ساٹھا تو پاٹھا.

ساٹھا سو پاٹھا، بِیسی سو کھِیسی

مرد ساٹھ برس کا بھی بوڑھا نہیں لگتا اور عورت بیسی برس کی عمر میں ڈھل جاتی ہے.

ساٹھا تو پاٹھا

مرد ساٹھ برس کا بھی بوڑھا نہیں لگتا.

ساوَن بَرْسے نَہ بھادوں سُوکھے

رک : ساون ہرے نہ بھادوں سُوکھے.

ساوَن کا اَنْدھا ہَرا کیا جانے

جس نے جو چیز کبھی دیکھی یا برتی ہی نہ ہو وہ اس کی قدر نہیں کرتا

ساوَن کے اَنْدھے کو ہَر طَرَف سَبْزَہ نَظَر آتا ہے

ہر شخص اپنے حال کے موافق سب کو سمجھتا ہے، جو کیفیت نظر میں سما جاتی ہے وہی کیفیت ہمیشہ پیشِ نظر رہتی ہے (چونکہ ساون کا مہینہ عین بارش کا ہوتا ہے اور روئیدگی خوب زوروں پر ہوتی ہے پس جو شخص اس مہینے میں اندھا ہوتا ہے وہ یہی سمجھتا رہتا ہے کہ ہر طرف بدستور سبزہ ہوگا)

ساوَن کے اَنْدھے کو ہَرا ہی ہَرا سُوجْھتا ہے

جو کیفیت نظر میں سما جاتی ہے وہی ہمیشہ پیشِ نظر رہتی ہے

ساوَن کے رَپٹے اَور حاکِم کے ڈَپْٹے کا کُچھ ڈَر نَہِیں

ساون میں پھسلنے اور حاکم کے ڈانٹنے کی کچھ پروا نہیں کرنی چاہیے

ساوَن کے ساتھ سانتْھڑا ، پوہ ماہ کیا پانکْھڑا

ساون میں پیال اور پوس ماس میں پن٘کھا فضول ہیں.

ساوَن کی نَہ سِیت بَھلی، بالَک کی نَہ پِیت بَھلی

ساون کے مہینے میں دہی کھانا اور چھوٹے لڑکے سے محبت کرنا اچھا نہیں

ساوَن کی پُھوٹی کو ہَرا ہَرا سُوجھتا ہے

رک : ساون کے اندھے کو ہرا ہی ہرا نظر آتا ہے.

ساوَن ماس کَریلا پُھولا، نانی دیکھ نَواسا بُھولا

حمایتی کے بھروسے پر دلیری دِکھانے والے کے متعلق کہتے ہیں

ساوَن سووے سانتھرے اَور ماہ کَھریری کھاٹ ، آپ ہی مَر جائیں گے تو جیٹھ چلیں گے باٹ

جو ساون میں پیال پر سوئے اور ماگھ میں خالی چارپائی پر اور جیٹھ میں سفر کرے وہ خواہ مخواہ مرے گا.

سَب اَپْنے بَہُو بیگانی

بہو دُوسرے خاندان کی ہوتی ہے اس لیے اس کو غیر سمجھا جاتا ہے .

سَب اَپْنی گوں کے یار ہوتے ہیں

سب اپنے مطلب کے ہوتے ہیں.

سَب بات کھوٹی، پَہْلے دال روٹی

اوّل طعام بعدۂ کلام، بھوک لگتی ہے تو کھانے کی فکر سب سے پہلے ہوتی ہے

سَب دھان بائِیس پَسیری

سبکے ساتھ یکساں سلوک ، مکمل عدل و مساوات اور اچھے بُرے کی تمیز نہ ہونے کے موقع پر کہتے ہیں.

سَب دھان بارَ پَنْسیری

سبکے ساتھ یکساں سلوک ، مکمل عدل و مساوات اور اچھے بُرے کی تمیز نہ ہونے کے موقع پر کہتے ہیں.

سَب دھان بارَہ پَسیری

سبکے ساتھ یکساں سلوک ، مکمل عدل و مساوات اور اچھے بُرے کی تمیز نہ ہونے کے موقع پر کہتے ہیں.

سَب دھان باوَن پَسیری

سبکے ساتھ یکساں سلوک ، مکمل عدل و مساوات اور اچھے بُرے کی تمیز نہ ہونے کے موقع پر کہتے ہیں.

سَب دِن خُدا کے ہیں

جب سعادت و نحوست کو کسی خاص دن سے مخصوص کرتے ہیں تو کہتے ہیں.

سَب ایک ہی ماتھے

سب کام ایک کے ہی ذمے یا ایک کے ماتھے ہی تِلک

سَب ایک ہی ناؤ میں سَوار ہیں

سب کی حالت ایک ہی جیسی ہو تو کہتے ہیں

سَب ایک ہی تَھیلی کے چَٹّے بَٹّے ہیں

سب ایک جیسے ہیں، ان میں کوئی فرق نہیں

سب گہنوں میں چندن ہار

سب میں اچھا انسان ہو تو کہتے ہیں

سَب گَن اَدُھورے ، کوئی گُن نَہ پُورے

کسی میں کوئی خامی رہ جائے تو اس شخص کی بابت کہتے ہیں .

سب گھر مٹیالے چولھے

سب گھروں کا ایک جیسا ہی حال ہے

سَب گُن بَھری بیلوا سونٹھ

سون٘ٹھ بڑی مُفید چیز ہوتی ہے

سَب گُن بَھری میری لاڈو ، کُون کَہے لَنڈُوری

شیخی خور عورت کے متعلق کہتے ہیں کہ اس میں خُوبیاں ہیں خامی کوئی نہیں

سَب جَگ رُوٹھا رُوٹَھن دے ایک وہ نَہ رُوٹھا چاہیے

خدا کے متعلق کسی ایسے شخص کا کہنا جس کا وقت برا چل رہا ہو اور جس سے سبھی نے منہ پھیر لیا ہو

سَب جَگَہ سے ہارے تو چَلے نان پارے

رک : پیٹ بھرا تو دور کی سُوجھی ، بُھوک لگی تَنْدُور کی سُوجھی.

سَب کام تَھکا تو بُرا کام تَکا

جب کوئی آدمی پیٹ پالنے کے لیے ادنیٰ یا برا کام کرتا ہے تو کہتے ہیں

سَب کاموں پُوری کَون کَہے لَنڈُوری

جب کوئی عورت شیخی بگھارے تو کہتے ہیں.

سَب کے بالَم ، گھیر کَر لے گئے عالَم گِیر

کُچھ نہ چھوڑنا ؛ صفایا کر دینا ؛ کسی چیز کے نایاب ہونے یا قحط پڑ جانے کے موقع پر کہتے ہیں .

سَب کھیل ، کھیل چُکے ، ہَردَنگا باقی ہے

تمام تدبیریں ناکام ہو چُکیں ہیں اب آخری تدبیر باقی ہے .

سَب کی سُنْنا اَپْنی کَرْنا

انسان سنے سب کی مگر کرے وہی جو اپنے لیے بہتر سمجھے

سَب کو کَہو ، میری ظَہُورَن کو کُچْھ نَہ کَہو

کوئی عورت نصیحت پر ناراض ہو جائے تو کہتے ہیں کہ یہ بہت نازک مزاج عورت ہے

سب کو ٹھیل میں اکیل

اب کوئی سوائے اپنے زندہ نہیں ہے سب مر گئے

سَب کوئی جُھومَر پہرے لَنگْڑی کَہے ہَم ہوں

سب جھومر پہنتے ہیں تو لنگڑی بھی پہننا چاہتی ہے

سب کوئی ملے پَر لَنگوٹِیا نہ ملے

قریبی دوست بہت بے تکلفی کرتا ہے اس لیے نہ مِلے تو بہتر ہے کہ وہ سب پول کھول دے گا

سب کچھ گیا میاں کی ٹخ ٹخ نہ گئی

کنگال ہو گئے مگر شیخی نہ گئی

سَب کُتّے کاشی گَئے تو ہَنڈْیا کِس نے چاٹی

اگر سب نیک ہیں تو شرارت کِس نے کی ؛ شریر اپنی حرکت سے باز نہیں آتا.

سَب صَدْقے میں اَلَگ

دکھاوے کے پیار کے لیے کہتے ہیں

سَب سَنْسار کال کا کھاجا، جَیسے گَدْوا وَیسے راجا

بادشاہ ہو یا فقیر ، موت سب کے لیے اٹل ہے.

سَب سَنْسار موت کا کھاجا، جَیسے گَدْوا وَیسے راجا

بادشاہ ہو یا فقیر ، موت سب کے لیے اٹل ہے.

سَب سے بہتَر ہے مِیاں صاحِب سَلامتی دُور کی

دور دور رہنا ہی بہتر ہے، بے تکلفی اچھی نہیں

سَب سے بَھلا گوپِی چَند نَہ کَرے کھیتی نَہ بَھرے ڈَنڈ

آزاد آدمی اچھا نہ کوئی کام کرے نہ نقصان اٹھائے

سَب سے بَھلا کَھسوٹا نہ نَفع جانے نہ ٹُوٹا

قزاق اور لٹیرے کو نہ کسی کے نفع کی پرواہ نہ کسی کے نقصان سے غرض

سَب سے بَھلا کِسان، کِھیتی کرے اَور گَھر رَہے

دُوسرے پیشوں والے مارے مارے پِھرتے ہیں، کِسان اپنے گھر رہتا ہے اس لیے سب سے اچھا ہوتا ہے

سَب سے بَھلے بِھیک کے روٹ

فقیروں کا قول ہے کہ جو چیز مان٘گے سے مُفت مِل جائے سب سے بہتر ہے کیونکہ محنت نہیں کرنی پڑتی.

سب سے بھلے ہم، نہ رہے کی شادی نہ گئے کا غم

بے فکرے آزاد شخص کو نہ کسی کی خوشی نہ غم، وہ ہر چیز سے بے نیاز ہوتا ہے

سَب سے بَھلے مُوسَل چَند ، کَریں نَہ کھیتی بَھرے نَہ ڈَنڈ

چور اور قزّاق سب سے اچھے ، نہ کوئی کام کرتے ہیں نہ محصول دیتے ہیں ؛ طنزاً مستعمل.

سب سے بھلی چُپ

خاموشی سب سے بہتر ہے

سَب شَکْل ہے لَنگُور کی ، اِک دُم کی کَسَر ہے

کسی کی بدصورتی پر طنزاً کہتے ہیں.

سَب توڑیں پَر میرا ایک رَب نَہ توڑے

ساری دُنیا ناراض ہو مگر خُدا ناراض نہ ہو

سَبھا بِگاڑیں تِین جَنیں ، چُگَل ، چُوتیا ، چور

چغل خور ، بیوقوف اور چور پنچایت کی بدنامی کا باعث ہوتے ہیں

صَبْر کا اَجْر خُدا دے گا

صابر پر خدا مہربانی کرتا ہے

صَبْر کَر مَن میں تا سُکھ رَہے تَن میں

صبر سے تسکینِ قلب حاصل ہوتی ہے.

صَبْر کی داد خُدا کے ہاتھ ہے

صبر کرنے والے کی خدا مدد کرتا ہے

صَبْر کی ڈال میں میوَہ لَگْتا ہے

صبر کا نتیجہ اچھا ہوتا ہے

سَب سے بَھلا گَھسوٹا، نَہ جانے نَفْع نَہ جانے ٹوٹا

قزّاق کو کسی کے نفع نقصان کی پروا نہیں ہوتی.

سَب سے بَھلا کَھسوٹا، نَہ جانے نَفْع نَہ جانے ٹوٹا

قزّاق کو کسی کے نفع نقصان کی پروا نہیں ہوتی.

سَچ اَور جُھوٹ میں چار اُنگَل کا فَرق ہے

سچَی بات دیکھی جاتی ہے اور جُھوتی بات سُنی جاتی ہے ، اسی لیے کہتے ہیں کیونکہ آنکھ اور کان میں چار انگل کا فرق ہے .

سَچ بات آدھی لَڑائی ہوتی ہے

کیونکہ سچ بات کسی کو اچھی نہیں لگتی

سَچ بول پُورا تول

سچ بولتا چاہیے اور پورا تولنا چاہیے

سَچ بولنا آدھی لَڑائی مول لینا ہے

سچ بولنے پر عموماً لڑائی ہوجاتی ہے کیونکہ سچ لوگوں کو گراں گُزرتا ہے ، سچ بات تلخ معلوم ہوتی ہے .

سَچ بولنا اَور لَڑائی مول لینا بَرابَر ہے

سچ بولنے پر عموماً لڑائی ہوجاتی ہے کیونکہ سچ لوگوں کو گراں گُزرتا ہے ، سچ بات تلخ معلوم ہوتی ہے .

سَچ بول٘نا سُکھی رَہْنا

جو سچ بولتا ہے اسے کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوتی، سچ بولنے سے سکون ملتا ہے

سَچ کَہُوں تو ماں ماری جائے اَور جُھوٹ کَہُوں تو باپ کُتّا کھائے

اُس موقع پر مُستعمل جہاں سچ اور جُھوٹ دونوں کے اظہار میں مُشکل پیش آتی ہو .

سَچ کی سَنْسی بُری ہوتی ہے

سچَی بات بہت گراں گُزرتی ہے

سَچّا جُھوٹے کے آگے رو مَرے

جُھوٹا سچّے کو تن٘گ کرتا ہے ، جھوٹ پر جلد اعتبار آجاتا ہے .

سَچّا نام خُدا کا

خُدا کے سِوا کوئی سچّا نہیں .

سَچّائی میں خُدا کی صُورَت ہے

سچ بولنا بہت اچھی بات ہے کیونکہ خدا کا نام بھی حق ہے

سَچّے کے آگے جُھوٹا رو مَرے

سچے کے سامنے جھوٹے کی کوئی قدر نہیں

سَچّےکی باوَڑے، جُھوٹے کی ناباوَڑے

سچّا آدمی کامیاب ہوتا ہے اور جُھوتا ناکام .

سَچّے مَر گَئے ، جُھوٹوں کو تَپ بھی نَہِیں آئی

جب کوئی جھوٹ بولتا ہے اس وقت کہتے ہیں کہ اُلٹا زمانہ ہے جُھوٹے کو کوئی نُقنصان نہیں پہنچتا

سچی بات کڑوی لگتی ہے

اگر کسی کا نقص بیان کرو تو وہ ناراض ہو جاتا ہے

سَچّی بات سَعْدُ اللّٰہ کَہہ سَب کے مَن سے اُترا رَہے

بندہ تو سچ ہی بولے گا خواہ لوگوں کو گراں گُزرے ، سچّی بات کہنے والے کو لوگ پسند نہیں کرتے .

سَچّی بات سَعْدُ اللّٰہ کَہے سَب کے مَن سے اُترا رَہے

بندہ تو سچ ہی بولے گا خواہ لوگوں کو گراں گُزرے ، سچّی بات کہنے والے کو لوگ پسند نہیں کرتے .

سَدا عَیش دَوراں دِکھاتا نَہِیں گیا وَقْت پِھر ہاتھ آتا نَہِیں

موقع ملنے پر فائدہ اُٹھانا چاہیے کیونکہ موقع نکل جائے تو پھر ہاتھ نہیں آتا

سَدا دِن ایک سے نَہِیں رَہْتے

زمانہ ہمیشہ بدلتا رہتا ہے ، کبھی آرام ہے کبھی تکلیف.

سَدا دِیوالی سَنْت کے جو گَھر گیہوں ہوئے

گھر میں خوب کھانے پینے کو ہو تو روز تہوار ہے

سَدا عِید نَہِیں جو حَلْوا کھائے

ہر روز عید نیست کہ حلوا خورد کسے کا ترجمہ ، ہر روز نعمت نہیں ملتی.

سَدا جوبَن نَہیں رَہتا

حسن ہمیشہ نہیں رہتا

سَدا کے دانی ، مُوسَل کے نَو ٹَکے

بخیل کے متعلق طنز سے کہتے ہیں کہ معمولی چیز پر بہت خرچ کرتا ہے۔

سَدا کے اُجْڑے ، نام بَسْتی رام

ناموزوں نام ، نام اچھا حالات خراب.

سَدا کی پَدنی اُردوں دوش

اپنے کسی برے عیب کے لیے دوسروں کو ذمے دار ٹھہرانا

سَدا کِسی کی نَہِیں رَہی

ہمیشہ کسی کے اچھے دن نہیں رہے

سَدا مِیاں گھوڑے ہی تو رَکْھتے تھے

اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو غربت میں بھی امیروں کی سی باتیں کرے

سَدا نَہ کاہو کی رَہی گَل پِیتَم کے بانْہہ، ڈَھلْتے ڈَھلْتے ڈَھل گَئی سَرْوَر کی سی چھانْہہ

کسی کی بانہیں خاوند کے گلے میں ہمیشہ نہیں رہتیں ، درخت کی چھاؤں کی طرح ہٹتی جاتی ہیں ، محبت ہمیشہ ایک طرح نہیں رہتی شروع میں زیادہ ہوتی ہے پِھر کم ہوجاتی ہے.

سَدا نَہ کاہو کی رَہی گَل پِیتَم کے بانْہہ، ڈَھلْتے ڈَھلْتے ڈَھل گَئی تَرْوَر کی سی چھانْہہ

کسی کی بانہیں خاوند کے گلے میں ہمیشہ نہیں رہتیں ، درخت کی چھاؤں کی طرح ہٹتی جاتی ہیں ، محبت ہمیشہ ایک طرح نہیں رہتی شروع میں زیادہ ہوتی ہے پِھر کم ہوجاتی ہے.

سَدا ناؤ کاغَذ کی چَلْتی نَہِیں

دھوکا ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا

سَدا پُھولی پُھولی چُنی ہے

ہمیشہ سے خوش قِسمت ہے

صَدائے دُہُل اَز دُور خوش آیَد

ڈھول کی آواز دور سے اچھی معلوم ہوتی ہے

صَد اِنْسان صَد مِزاج

لوگوں کے مزاج مختلف ہوتے ہیں.

صَدْقَہ دِیا رَدِّ بَلا

خیرات دینے سے بلا دور ہو جاتی ہے

صَدْقَہ رَدِّ بَلا

خیراَت دینے سے بَلائیں اور مصیبتیں دور ہوتی ہیں

صَدْرَہ پَڑْھ کر اَحْمق رَہے

منطق پڑھ کر بھی عقل نہ آئی

سَفَر اَور سَقَر بَرابَر ہیں

سفر دوزخ کا نمونہ ہے

سَفَر کَرْدَہ بِسْیارِ گویَد دَروغ

اکثر سیّاح مبالغہ آمیز حِکایتیں بیان کرتے ہیں ، سیّاح بہت جھوٹ بولتے ہیں ۔

سَفَر وَسِیلَۂ ظَفَر

سفر میں بہت فائدے ہوتے ہیں ، سفر کامیابی کا ذریعہ ہے .

سَفَید بال جَوانی کا زَوال

سفید بال بڑھاپے کی آمد کی نشانی ہوتے ہیں

سَفَید ڈاڑھی میں سِیاہی لَگْوانا

بڑھاپے میں بدنامی مول لینا ۔

سَحَر کا بُھولا شام آیا

اگر کوئی شخص کسی قسم کی غلطی یا جُرم کرنے کے بعد، جلد اس کام سے توبہ کر لے اور سُدھر جائے تو کہتے ہیں

سَحَری بھی نَہ کھاؤں تو کافِر نَہ ہو جاؤں

ایک ماما سحری کھا لیتی تھی روزہ نہ رکھتی تھی ، ایک دن مالک نے پوچھا تو یہ جواب دیا ، یعنی دین کی مطلب کی بات مان لی اور تکلیف کی بات چھوڑ دی.

سَحَری کھائے سو روزَہ رَکھے

ایک شخص کی سحری کتّا کھا گیا، اس نے اسے سارا دن بھوکا باندھ رکھا کہ اس نے سحری کھائی ہے وہی روزہ رکھے گا یعنی جو فائدہ اٹھائے وہی کام کرے

صَحِیح گَئے سَلامَت آئے

بغیر کچھ کیے ہوئے پلٹ آئے

سَہْج پَکّے سو مِیٹھا

جس کام میں جلدی نہ کی جائے اس کا نتیجہ اچھا ہوتا ہے، جلدی کا کام اچھا نہیں ہوتا

سَہْج سُہاگ پَر کَون گُندھائے سِیس

عارضی زندگی پر کیا بھروسہ کرنا.

سَہْتا سَہے ، اَنْ سَہْتا چھاتی پَتَّھر دَہے

رک : سہتا سہے ان سہتا چھاتی دہے .

سَہْتا سَہے اَن سَہْتا چھاتی دَہے

برداشت ہو سکے وہ برداشت کیا جاتا ہے جو ناقابلِ برداشت ہو وہ دل توڑ دیتا ہے.

سَہْتا سَہے نَہ سَہْتا چھاتی دَہے

برداشت ہو سکے وہ برداشت کیا جاتا ہے جو ناقابلِ برداشت ہو وہ دل توڑ دیتا ہے.

سَنْیّاں بَھئے کُتْوال اَب ڈَر کیا ہے

رک : سیّاں بھئے کُتوال اب ڈر کیا ہے.

سَنْیّاں بَھئے کُتْوال اَب ڈَر کاہے کا

رک : سیّاں بھئے کُتوال اب ڈر کیا ہے.

صَید را چُوں اَجَل آیَد سُوئے صَیّاد رَوَد

شکار کی جب موت آتی ہے تو شکاری کی طرف جاتا ہے، جب موت کا وقت آتا ہے کچھ بس نہیں چلتا

سَیف تو پَٹ پَڑی تھی مَگَر نِیمْچَہ کاٹ کَر گَیا

جس پر بھروسا تھا اس سے تو کام نہ نِکلا بلکہ ایک ادنیٰ وسیلے سے نِکل آیا ؛ جس سے اُمید نہ تھی اُس سے مطلب برآری ہوئی

سَیف تو پَٹ پَڑی تھی پَر نِیمْچَہ کاٹ کَر گَیا

جس پر بھروسا تھا اس سے تو کام نہ نِکلا بلکہ ایک ادنیٰ وسیلے سے نِکل آیا ؛ جس سے اُمید نہ تھی اُس سے مطلب برآری ہوئی

سَجی نَہ وَجی دُولھا کی مَوسی

ناموری کے موافق لِیاقت کا نہ ہونا .

سَکھار دَکھار آسْمانی فَرْمان ہَیں

قحط اور طُغیانی خُدا کے حکم سے ہوتے ہیں .

سَخی دے اور شَرمائے بادَل بَرْسے اور گَرمائے

فیّاض آدمی ، دے کر احسان نہیں جتاتا مگر بادل برستا ہے اور گرجتا بھی ہے ، سخی کی سخاوت احسان رکھنے کے لیے نہیں ہوتی.

سَخی دیوے اور شَرماوے بادَل بَرْسے اور گَرماوے

فیّاض آدمی ، دے کر احسان نہیں جتاتا مگر بادل برستا ہے اور گرجتا بھی ہے ، سخی کی سخاوت احسان رکھنے کے لیے نہیں ہوتی.

سَخِی دیوے اور شَرماوے بادل بَرسے اور گَرماوے

سخی سخاوت کرکے ظاہر نہیں کرتا، جس طرح بادل چپکے سے بارش برساتا ہے

سَکھی ہو ہَم ہوں راج کُمار

جب کوئی شیخی مارے تو اسے بطور تنبیہ کہتے ہیں .

سخی کا بیڑا پار اور سُوم کی مٹی خراب

سخی کامیاب رہتا ہے، سوم لوگوں کی نظروں میں گرا رہتا ہے

سَخی کا بیڑا پار ہے

سخی کی مُشکل آسان ہے ؛ سخی کی عاقبت سُدھر جاتی ہے.

سَخِی کا خَزانَہ کَبھی خالِی نَہیں ہوتا

دینے والے کے پاس پیسے کی کبھی کمی نہیں رہتی ہے

سَخی کا سَر بَلَنْد ہے

سخاوت سے بڑی عِزَّت ہے.

سَخی کا سَر بُلَنْد، مُوذی کی گور تَنگ

داتا کا سر بلند رہتا ہے اور کنجوس کی قبر تنگ رہتی ہے یعنی وہ وہاں بھی دکھ پاتا ہے

سَخی کے مال پَر پَڑے اَور سُوم کی جان پَر پَڑے

سخی کے مال کا نُقصان ہوتا ہے اور سُوم یعنی کنجوس کی جان کا

سَخی کی کَمائی میں سَب کا ساجھا

کیونکہ وہ دوسروں کو بانٹ کر کھاتا ہے

سَخی کی ناؤ پَہاڑ چَڑھے

سخی ہمیشہ کامیاب رہتا ہے

سَخی سَخاوَت سے پَھلْتا ہے عَدُو عَداوَت سے جَلْتا ہے

سخی ہمیشہ خوش حال رہتا ہے اور دُشمن ہمیشہ جلتا رہتا ہے

سَخی سے بھیٹ نَہیں دَلِدَّر سے کیوں توڑِیے

اگر زیادہ فائدہ نہیں تو تھوڑا ہی سہی- بڑے سے ملاقات نہ کی چھوٹے ہی سے کر لی.

سَخی سے راہ نَہیں دَلِدَّر سے کیوں توڑِیے

اگر زیادہ فائدہ نہیں تو تھوڑا ہی سہی- بڑے سے ملاقات نہ کی چھوٹے ہی سے کر لی.

سَخِی سے راہ نَہیں سُوم سے کیوں توڑیے

اگر اچھے سے ملاقات نہیں تو برے سے مخالفت نہیں کچھ تو فائدہ ہو ہی رہے گا

سَخی سے شُوم بَھلا جو جَلْدی دے جَواب

اِنتظار میں رکھنے سے اِنکار کر دینا بہتر ہے۔

سَخی سے شُوم بَھلا جو تُرَت دے جَواب

اِنتظار میں رکھنے سے انکار کر دینا بہتر ہے

سَخِی سے سُوم بَھلا جو تُرَت دے جَواب

انتظار میں رکھنے سے انکار بہتر ہے

سَخی سُوم سال بَھر میں بَرابَر ہو جاتے ہَیں

فیّاض اور دریا دل آدمی کا بخشش و سخاوت کے ذریعے اور بخیل آدمی کا بے جا صرف کے باعث سال بھر میں حساب برابر ہو جاتا ہے ، فیّاض آدمی کا مال صحیح جگہ صرف ہوتا ہے اور بخیل کا غلط جگہ.

صَلاح کے لِیے بُڈّھے لَڑْنے کے لِیے جَوان

مشورہ بڈھوں سے لینا چاہیے اور لڑنے کے لیے جوان آدمیوں کو ہمراہ لینا چاہیے

صَلاح کار کُجَا و مَن خَراب کُجا

مجھ جیسا برباد کہاں اور صلاح کار کہاں یعنی دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں.

سَلامَت رَہے بَہُو جِس کا بَڑا بَھروسا

ہندوؤں میں بیٹے اَور پوتے کا ہونا کریا کرم کے لیے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے اس لیے ہر ساس اپنی بہو کی سلامتی چاہتی ہے

سَلامِ روسْتائی بے غَرَض نِیسْت

دہقان کا سلام بِلا غرض نہیں ہوتا ، غرض کے لیے خوشامد کرنی پڑتی ہے ، خوشامد کے موقع پر مُستعمل ، غرضمندانہ سلام .

سَلِیمو بِن عِید کَیسی

تیوہار خوش پوشاک عورتوں کے بغیر اچھا معلوم نہیں ہوتا

سَمَجْھنے والے کی مَوت ہے

سمجھ دار چپ نہیں رہ پاتا اور اگر وہ اپنی کوئی حتمی رائے ظاہر کر دیتا ہے تو اس کی مصیبت آ جاتی ہے

سَمَے چُوک پِھر کیا پَچْھتانی

موقع گُزر گیا تو پچھتانے سے کیا ہوتا ہے.

سمے سمے کے داتا رام

خدا ہر موقع پر دیتا ہے

سَمَے سَمَے کی بات ، باج پَر جَھپْٹے بَگلا

موقع پانے پر کمزور بھی حملہ کر دیتا ہے

سَمْدَھن کا تَکْلا چُبھ چُبھ جا، چوری کا لَپْکا کَبھی نَہ جا

انسان کو جب کوئی بُری عادت پڑ جاتی ہے تو چاہے اس کی وجہ سے کیسی ہی ذلت یا تکلیف ہو وہ عادت کبھی نہیں جاتی. چوری کی عادی ایک عورت نے اپنی سمدھن کے گھر سے چرخے کا تکلا چُرا کر اپنے نیفے میں رکھ لیا ، وہ تکلا چبھ چبھ جاتا تھا جس سے وہ بیکل تھی اور بار بار کہتی سمدھن کا تکلا چُبھ چُبھ جا. میرے ہاتھ کا لپکا کبھی نہ جا.

سَمْدَھن کا تَکْلا چُبھ چُبھ جا، ہاتھ کا لَپْکا کَبھی نَہ جا

انسان کو جب کوئی بُری عادت پڑ جاتی ہے تو چاہے اس کی وجہ سے کیسی ہی ذلت یا تکلیف ہو وہ عادت کبھی نہیں جاتی. چوری کی عادی ایک عورت نے اپنی سمدھن کے گھر سے چرخے کا تکلا چُرا کر اپنے نیفے میں رکھ لیا ، وہ تکلا چبھ چبھ جاتا تھا جس سے وہ بیکل تھی اور بار بار کہتی سمدھن کا تکلا چُبھ چُبھ جا. میرے ہاتھ کا لپکا کبھی نہ جا.

سَمْدَھن کا تَکْوا چُبھ چُبھ جا، ہاتھ کا لَپْکا کَبھی نَہ جا

انسان کو جب کوئی بُری عادت پڑ جاتی ہے تو چاہے اس کی وجہ سے کیسی ہی ذلت یا تکلیف ہو وہ عادت کبھی نہیں جاتی. چوری کی عادی ایک عورت نے اپنی سمدھن کے گھر سے چرخے کا تکلا چُرا کر اپنے نیفے میں رکھ لیا ، وہ تکلا چبھ چبھ جاتا تھا جس سے وہ بیکل تھی اور بار بار کہتی سمدھن کا تکلا چُبھ چُبھ جا. میرے ہاتھ کا لپکا کبھی نہ جا.

سَمْجھا اَور پَتَّھر ہُوا

سمجھ دار اپنی رائے اور نظریے کو آسانی سے نہیں بدلتا

سَمْجھے سو گَدھا، اَناڑی کی جانے بَلا

عقلمند کے لیے مصیبت ہے، بیوقوف کو پروا نہیں

سَمْجھے تو پَتَّھر کا ہو جائے

ایسے شخص کی نسبت عورتیں کہتی ہیں جو بالکل ناسمجھ ہو.

سَمْپَت کی جورُو، بِپَت کا یار

کامیابی میں بیوی اور مصیبت میں دوست ساتھ دیتا ہے

سَمْپَت سے بھیٹا نَہِیں، دلِدَّر سے ٹُوٹَن

کامیاب شخص سے تعلق نہیں اور غریب سے بھی واسطہ نہیں ، بہت بیوقوف ہے.

سَمُنْدَر سوکھ کو دَریا کیا

جو سمندر کو سوکھ سکتا ہے اس کے لیے ندی کوئی بڑی چیز نہیں

سَن گَلی جائے سُوت کی دین

طاقت ور آدمی ڈریں اور کمزور دلیری کریں.

صَنْدَل کی لَکْڑی کو نَہِیں جَلاتے

ہنرمند کو تکلیف نہیں دیتے ؛ اچھی چیز کو ضائع نہیں کرتے.

سَنْگَت بَھلی نَہ سادْھ کی اور ایک گینْدے کی باس

نہ فقیر کی رفاقت اچھی ہوتی ہے اور نہ گیندے کی خوشبُو

سَنْگَت بَھلی نَہ سادْھ کی اور کیا گَنْدی کا باس

نہ فقیر کی رفاقت اچھی ہوتی ہے اور نہ گیندے کی بُو ، ان دونوں کی صحبت پائدار نہیں ہوتی.

سَنْتوکھ کَڑْوا پَر پَھل مِیٹھا ہوتا ہے

صبر گو تلخ ہوتا ہے اسکا پھل مِیٹھا ہوتا ہے.

سَپیرا سانپ ہی خَرِیدْتا ہے

ہر شخص مطلب کی شے لیتا ہے

سَپنے کی سی مایا جِس کو اَپْنی بَتْلاوے

دولت خواب کی طرح ایک بے حقیقت چیز ہے جسے انسان اپنی کہتا ہے

سَپْنے میں راجَہ بَھئے، دِن کو وہی اَحْوال

رہیں جھون٘پڑوں میں خواب دیکھیں محلوں کا ، غربت میں بھی اعلیٰ خیالات ہیں

سَپْنے میں راجہ ہے دِن کو وَہی اَحوال

غربت میں بھی اعلی خیالات ہیں، رہیں جھونپڑوں میں خواب دیکھیں محلوں کا

سَپْنے میں راجا بَھئے، دِن کو وَہی اَحْوال

رہیں جھون٘پڑوں میں خواب دیکھیں محلوں کا ، غربت میں بھی اعلیٰ خیالات ہیں

سَپْنےمیں راجا ہے، دِن کو وہی اَحْوال

رہیں جھون٘پڑوں میں خواب دیکھیں محلوں کا ، غربت میں بھی اعلیٰ خیالات ہیں

سَپُوتی رووے ٹوکوں کو، نِپُوتی رووے پوتوں کو

دنیا میں کوئی بھی سکھی نہیں، دنیا میں کوئی بھی شکایت سے خالی نہیں

سَپُوتوں کے کَپُوت اَور کَپُوتوں کے سَپُوت

جب بیٹا کوئی برا کام کرے یا کسی برے کی سنگت میں پڑ جائے تو کہتے ہیں

سَر بَڑا سَردار کا پَیڑ بَڑا گَنوار کا

قیافے کے طور پر مشہور ہے کہ سر بڑا ہونا عقلمندی یا مرتبے کی علامت ہے اور پاؤں بڑا ہونا جہالت اور گنوار پن کی نشانی ہے.

سَر بُرِیدَہ بانْگ نَمی دَہَد

کٹے ہوئے سر سے آواز نہیں نکلتی، مار ڈالنا ہی بہتر ہے

سَر ڈولی پاؤں کَہار آئیں بِیوی نَو بَہار

ذراسی دیر کے لیے آکر فوراً چلے جانے کے موقع پر مستعمل.

سَر گاڑی پَیر پَہِیَہ کَرے تو روٹی مِلتی ہے

محنت کرنے سے روٹی حاصل ہوتی ہے

سَر جائے بات میں فَرق نَہ آئے

قول پورا کرنا چاہیے، چاہے جان کیوں نہ چلی جائے

سَر کا نَہایا پاک

مکمل نہایا ہوا انسان پاک ہوتا ہے

سَر کالا مُنہ بالا

جوانی میں رعب اور ہیبت ہوتی ہے

سَر کے بَدْلے سَر گَیا، داڑھی گَئی اَلیٹ

ایک نقصان اُٹھا چکے اب ایک اور ہوا

سَر کِی ٹَلِی جان پَر آئی

ایک طرف مصیبت ٹلی دوسری طرف سے آئی

سَر میں آگ لَگی ، تَلْووں میں بُجھی

نہایت غُصے کی ترجمانی کے موقع پر مُستعمل، کمال طیش میں آنا

سَر میں بال نَہِیں بھال سے لَڑائی

کمزور ہو کر زبردست سے مُقابله کرتا ہے

سَر نَہیں یا سَروہی نَہِیں

ہو گز اپنا حق ضائع نہیں ہونے دیں گے ، تخت یا تخته ، جان کی بازی لگانا .

سَر نَقْد نَوکْری اُدھار

پہلے کام کرو پھراُجرت مِلے گی

سَر پَر آرے چَل گَئے تو بھی مَدار ہی مَدار

سخت تکلیف اُٹھائی پِھر بھی اپنی ہٹ پر قائم رہا.

سَر پَر آری چَل گَئی تو بھی مَدار ہی مَدار

سخت تکلیف اُٹھائی پِھر بھی اپنی ہٹ پر قائم رہا.

سَر پَر جُوتی اَور مُنھ میں روٹی

اُس موقع پر مُستعمل ہے جب کوئی کِھلانے پلانے میں کمی نہ کرے مگر ڈان٘ٹ ڈپٹ اور مار پیٹ میں بھی کوئی کسر نہ اُٹھا رکھے.

سَر پَر جُوتی، ہاتھ میں روٹی

کھانے کو مِل جائے خواہ بے عِزّتی ہی کیوں نہ ہو، بے غیرت کو بےعِزّتی کی پروا نہیں ہوتی، وہ فائدہ سے کام رکھتا ہے.

سَرپَرْ پَگْڑی نَہِیں گُلال ڈالْنے آیا

جو اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کرے اس کے متعلق کہتے ہیں

سَر سَہلائے بھیجا کھائے

دوستی کے پردے میں نُقصان پہنچانے والے کی نِسبت کہتے ہیں.

سَر سَہْلاوُں بھیجا کھاوُں

دوست بن کر نُقصان پہن٘چانے والے کی نِسبت کہتے ہیں.

سَر سَجْدوں میں، مَن بَدْیوں میں

بظاہر نیک بہاطن بد ، اس موقع پر مُستعمل جب کہ بظاہر کوئی بڑا نیک بنے مگر دل میں خیاثت بھری ہو.

سَر سَلامَت تو پَگڑی پَچاس

جیتے رہے تو بہت کچھ مِل رہے گا زندگی چاہیے ساز و سامان بھی مِل جائے گا ایسے موقع پر کہتے ہیں جس کسی کو جان بچانے کے لیے آن گن٘وانی پڑے

سَر سے بَیرار دُم سے ناتا

ایک ہی کُن٘بے یا گروہ وغیرہ کے ایک یا چند افراد سے تعلق باقی سے بے تعلقی پر بطور طنز و تعجب .

سر سے لگی تو تلووں میں بجھی

بہت غصے میں ہیں، چین نہیں پڑ رہا ہے، بات دل پر اثر کر گئی ہے

سَر سے سَرواہا

سر کے ساتھ پگڑی ہے، سردار کے ساتھ فوج ہے (ذمہ داری کے اظہار کے موقع پر مستعمل)

سَر سے اُتْرے بال ، گُو میں جاؤ یا مُوت میں

جس بات کو چھوڑ دیا پھر اُس سے کیا تعلق وہ بُرا ہے یا اچّھا

سَر اُٹھا کَر چَلا اَور ٹھوکَر کھا کَر گِرا

تکبُّر سے ذِلّت اور رُسوائی ہوتی ہے.

سَرائے کا کُتّا ہَر مُسافِر کا یار

غرض مند اور مطلب پرست ہر ایک سے گٹھ جاتے ہیں، بے بنیاد لوگ ہمیشہ نئے طریقے بدلتے رہتے ہیں یعنی اپنے کو بڑا جانتے ہیں

سَراہِل بَہُریا ڈوم گَھر جائے

سراہی بہو بھنگی کے ساتھ بھاگ جاتی ہے

سَرَک نَہ چُنْگی ڈال کے بُھس میں

رک : بُھس میں چُنگی ڈال الخ.

سَرداری کا ڈَن٘ڈا اَٹْکا ہے

اپنے کو بڑا جانتے ہیں ، بڑے عہدے پر رہنے کے بعد چھوٹا عہدہ قبول نہ کرنے والے پر طنز.

سَرْدی کا مارا پَنَپے ہے اَنّ کا مارا نَہ پَنْپے

چاہے کپڑا نہ ہو مگر پیٹ کو روئی ضرور چاہیے ، سردی کا مارا بچ جاتا ہے فاقوں کا مارا نہیں بچتا.

سَرْدی کا مارا پَنَپْتا ہے اَنّ کا مارا نَہیں پَنَپْتا

چاہے کپڑا نہ ہو مگر پیٹ کو روئی ضرور چاہیے ، سردی کا مارا بچ جاتا ہے فاقوں کا مارا نہیں بچتا.

سَرْدی سَتائے گی تو گُدْڑی یاد آئے گی

تکلیف میں ایسی چیز کی قدر ہون اجو پہلے بے فائدہ معلوم دیتی ہو.

سَرِ مار کوفْتَہ بَہ

سانپ کا سر کچل دینا اچھا ہے، موذی کو نیست و نابود کردینا چاہیے

سَرِ شام پَگْڑِی غائِب

بہت چوری ہوتی ہے

سرکار سے ملے تیل، پلّے ہی میں میل

سرکار سے چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی ملے تو اسے بخوشی لینا چاہیے

سَروہی باندھے تو دو

جو چیز کسی کے لیے اِتنی ضروری ہو جتنی کہ سپاہی کے لیے میدانِ جن٘گ میں تلوار تو اسے وہ چیز بوقتِ ضرورت کام آنے کے لیے ایک کی جگہ دو رکھنا چاہیے (چونکہ سروہی اپنے لوہے کی خوبی کے سبب ۔۔۔ جھٹکے سے ٹوٹ جاتی ہے اس لیے یہ کہاوت بنی ۔

سَرسوں پُھولے پھاگ میں اور سانجھی پُھولے سانجھ، نہ پھولے نہ پھلے جو تریا ہو بانجھ

سرسوں پھاگ میں پُھولتی ہے شام کو شفق ظاہر ہوتی ہے مگر بان٘جھ عورت کبھی نہیں پُھولتی

سَسی کی تِین ٹانگ

ضِدّی آدمی کی نِسبت کہتے ہیں کہ وہ حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا

سَسْتا روئے بار بار، مَہَنْگا روئے ایک بار

انسان کو مہنگی چیز خریدنے پر ایک ہی وقت افسوس ہوتا ہے مگر سستی خریدنے پر بار بار افسوس کرتا ہے کیونکہ سستی چیز جلد خراب ہو جاتی ہے اور تکلیف دیتی ہے .

سَسْتا گیہُوں گَھر گَھر پُوجا

سستے وقت میں لوگ خوش ہوتے ہیں

سَسْتا ہَنساوے ، مَہَنگا رُلاوے

سستے زمانے میں لوگ خوش ہوتے ہیں اور مہنگے میں پریشان .

سَسْتا اُونٹ مَہنگا پَٹّا

اصل چیز سستی لوازم مہنگے

سَسْتے کو دیکھ بھال کے لینا چاہیے

سستے مال میں ضرور کوئی نقص ہوتا ہے اس لیے اس کے خریدتے وقت احتیاط کرنی چاہیے .

سَسْتی بھیڑ کی دُم اُٹھا اُٹھا کَر دیکھتے ہیں

اِنسانی فطرت ہے کہ مہنگا مال ایک دم خرید لیتا ہے اور سستی چیز میں بہت چھان بین کرتا ہے .

سَسْتی بھیڑ کی ٹانْگ اُٹھا اُٹھا کَر دیکھتے ہیں

اِنسانی فطرت ہے کہ مہنگا مال ایک دم خرید لیتا ہے اور سستی چیز میں بہت چھان بین کرتا ہے .

سَت ہارا اَور گَیا سارا

جس نے ہمّت ہار دی وہ مارا گیا

سَت سِیتا غَپ لَچْھمَن

متقی بنکر پرایا مال چٹ کرنا ، سر سہلانا ، بھیجا کھانا

سَتَّر گَز کی پَگْڑی سَر نَنگا

نالائقی اور بے شعوری، تونگری میں مفلسی کا اظہار، امیری میں فقیری

سَتَّر کان بَہَتَّر جھول

ہر طرف سے ٹیڑھا اور جھول دار ، بہت خراب ؛ خراب سلے ہوئے کپڑے کی مذمت میں مستعمل

ستو کھا کے شکر کیا

ستو کھا کر کیا شکر ادا کرنا، ادنیٰ چیز پا کر کیا تعریف کرنا

سَتُّو مَن بَھتُّو جَب گَلْبا تَب کھائے دھان بِچارے بَھلے کوٹے کھائے چَلے

جب کوئی چالاک کسیِ کم سمجھ کو اپنی لفّاظی اور چرب زبانی سے پھانس کر فائدہ اٹھاتا ہے یا بے وقوف بناتا ہے تو کہتے ہیں .

سَتُّو مَن بَھتُّو جَب گھولے جَب کھائے دھان بِچارے بَھلے کوٹے کھائے چَلے

جب کوئی چالاک کسیِ کم سمجھ کو اپنی لفّاظی اور چرب زبانی سے پھانس کر فائدہ اٹھاتا ہے یا بے وقوف بناتا ہے تو کہتے ہیں .

سَتُّو مَن بَھتُّو جَب گھولے تَب کھائے دھان بِچارے بَھلے کوٹے کھائے چَلے

جب کوئی چالاک کسیِ کم سمجھ کو اپنی لفّاظی اور چرب زبانی سے پھانس کر فائدہ اٹھاتا ہے یا بے وقوف بناتا ہے تو کہتے ہیں .

سَتْوَنْتی کی لاج بَڑ، چِھناری کی بات بَڑ

باعصمت و پارسا عورت میں شرم و حیا بہت ہوتی ہے اور چھنال باتیں بہت بناتی ہے

سَو بار تیری تو ایک بار میری

کبھی نہ کبھی تو پکڑا جائے گا

سَو بَرَس بَعد کُوڑے گُھورے کے دِن بھی بَہورْتے پِھرْتے ہَیں

کوئی شے سدا ایک حال پر نہیں رہتی ، بُرے دنوں کے بعد بھلے دن بھی آتے ہیں.

سَو بید، نَہ ایک لَوید

ہزار نصیحتیں ایک طرف اور ڈن٘ڈا ایک طرف.

سَو بید، نَہ ایک مُرید

ہزار نصیحتیں ایک طرف اور ڈن٘ڈا ایک طرف.

سَو بَھڑوے مَرے تو ایک چَمَّچ چور پَیدا ہُوا

خدمت گاروں پر طنز کہ یہ بد کردار ہوتے ہیں.

سَو بُھوتوں کی ڈھیری ہے

عام لوگوں کی سیکڑوں تدبیروں سے خاص لوگوں کی ایک تدبیر بہر ہے ، بہت سے شریکوں کی چیز ہے جس میں سے ہر ایک شریک ہے.

سَو دھوتی ، نَہ ایک گوتی

ایک قرابتی رشتہ دار بہت سے غیروں سے بہتر ہوتا ہے.

سَو دِلّی اُجَڑ گَئی تو بھی سَوا لاکھ ہاتھی

باوجود اتنی دفعہ برباد ہونے کے دِلّی میں اب بھی بہت دولت ہے.

سَو دِن چور کے ایک دِن سادھ کا

جھوٹے کا جھوٹ ، مکَار کی مکّاری اور چور کی چوری ایک نہ ایک دن پکری جاتی ہے.

سَو دِن چور کے ایک دِن شاہ کا

جھوٹے کا جھوٹ ، مکَار کی مکّاری اور چور کی چوری ایک نہ ایک دن پکری جاتی ہے.

سَو دِن چور کے تو ایک دِن کوتْوَال کا

کوئی بدمعاش یا چور کئی بار شرارت اور چالاکی کر کے بھلے ہی بچتا رہے لیکن ایک نہ ایک دن پکڑا ضرور جاتا ہے

سَو دوسْت سَو دُشْمَن

اِنسان کو ہر وقت احتیاط لازم ہے کیوں کہ دوستوں کے علاوہ دُشمن بھی ہوتے ہیں.

سَو دُشْمَن ، سَو دوسْت

غافل نہ رہنے کی تاکید کے لیے بولتے ہیں ، انسان کو بروقت احتیاط لازم ہے کیونکہ دوستوں کے علاوہ دشمن بھی ہوتے ہیں.

سَو گَنّے نَہ ایک پَونڈا

ایک اچھّی چیز سو معمولی چیزوں سے بہتر ہے .

سَو گَزْ واروں ، گَز بَھر نَہ پھاڑوں

صرف زبانی ہمدردی کرنے والے کی نِسبت بولتے ہیں جو دوستی اور محبت تو بہت ظاہر کرے مگر عملاً کُچھ نَہ کرے بلکہ مصیبت کے وقت الگ ہو جائے .

سَو گُنْڈا نَہ ایک مُچھ مُنْڈا

ایک مچھ منڈا سو گُنڈوں کے برابر ہوتا ہے .

سَو غُلام گَھر سُونا

اگر اولاد نہ ہو تو سو ملازموں کے باوجود گھر سُونا ہوتا ہے

سَو حِیلے ہزار بَہانے

کام نہ کرنے والے کے لیے ہر طرح اِنکار ممکن ہے، کام نہ کرنے والے بہت سے حیلے تلاش لیتے ہیں

سَو عِلاج ایک پَرہیز

prevention is better than cure

سَو جِیوں کا ایک بَچاوا

ہندوستان میں عموماً سارے خاندان کی پرورش کرنے والا ایک ہی شخص ہوتا ہے

سَو کَپُوت ایک سَپُوت بَھلا

بہت سے نالائقوں سے ایک لائق بہتر ہے .

سَو کَپُوت سے ایک سَپُوت بَھلا

ایک لائق بیٹا سو نالائقوں سے اچھا ہے، بہت سے نالائقوں سے ایک لائق بہتر ہے

سَو کھوٹوں کا وہ سَرْدار ، جِس کی چھاتی ایک نَہ بال

مشہور ہے کہ جس کی چھاتی پر بال نَہ ہوں وہ سخت دغا باز ہوتا ہے .

سَو کی لاٹھی ایک کا بوجھ

کچھ لوگوں کی مدد سے کسی کا کام بن جانے کے موقع پر بولتے ہیں .

سَو کوسا ایک مَسوسا بَرابَر ہیں

صبر سَو بددعاؤں سے بہتر ہے

سَو مارے ایک نَہ گِنے

اس قابل ہے کہ برابر مار پڑتی رہے

سَو مارے نِنانْوے سے بُھول جائے

بہت زیادہ مارے ؛ سو مارے ایک نَہ گِنے

سَو میں پُھولا، ہَزار میں کانا، سو لاکھ میں اِینچا تانا

جس کی آنکھ میں بُھولا ہو وہ بُرا ہوتا ہے ، کانا اس سے بھی بُرا اور یہ اِین٘چھا تانا اس بھی بُرا .

سَو نَکْٹوں میں ایک ناک والا نَکُّو

سو بُروں میں ایک نیک آدمی ہو تو وہ بھی بدنام ہو جاتا ہے

سَو پاجِیوں کا ایک پَجوڑا ہے

بہت پاجی ہے، سخت بد ذات ہے

سَو پِیلی نَہ ایک گُولَر

سو گھٹیا چیزوں سے ایک اچھی چیز بہتر ہے.

سَو پُولے کاٹے وہ بھی بَرابَر ، ہَزار کاٹے وہ بھی بَرابَر

جہاں محنت کی کچھ قدر نہین ہو وہاں کہتے ہیں.

سَو رُوپَئے میں ایک بوتَل کا نَشَہ ہوتا ہے

دولت انسان کو غافل اور متکبر کردیتی ہے.

سو سیانے ایک مت

جتنے دانا ہوں گے سب کی رائے ایک ہوگی عقلمندوں میں اتفاق رائے ہوتا ہے ایک دُوسرے کی تائید کرتے ہیں

سَو سُنار کی ایک لُہار کی

کمزور کی سو ضربوں پر زبردست کی ایک ضرب بھاری رہتی ہے، کار برآری کے لئے زور سے زیادہ ہنر یا تدبر درکار ہوتا ہے

سَو تَکْ گِنْتی ، پَیر تَکْ بِنْتی

بانو پر گِرنے سے زیادہ کوئی عاجزی نہیں.

سَودا اَچّھا لابھ کا اَور راجا اَچّھا داب کا

سودا وہ اچّھا جس میں نفع ہو راجا وہ اچّھا جس کا دبدبہ ہو.

سَودا بِک گَیا، دُکان رَہ گئی

حُسن وَ جوانی جاتی رہی ڈھان٘چہ رہ گیا۔

سَودا لِیجِیے دیکھ کَر اَور روٹی کھائیے سیک کَر

مال دیکھ کر خریدنا چاہئے اور روٹی گرم کر کے کھانی چاہیے.

سَوگَن چُون کی بھی بُری ہوتی ہے

ساجھی کیسا ہی کمتر ہو دِق کرنے کو کافی ہے ۔

سَوکَن بُھگْتی جائے اَور سَوتیلا نَہ بُھگْتا جائے

سوکن کے مقابلے میں اس کی اولاد سے زیادہ دکھ پہن٘چتا ہے .

سَوکَن بُرِی ہے چوُنِ کی اَور ساجھے کا کام، کانٹا بُرا کریل کا اَور بَدری کی گھام

کریل کا کانٹا اوربدلی کا گھام تکلیف دہ ہوتا ہے، سَوت بھی تکلیف دہ ہوتی ہےپبر بھلے ہی وہ چون کی ہو اور شراکت کا کام بھی تکلیف دہ ہوتا ہے

سَوکَن جایا کِس کو بھایا

سوکن کی اولاد سے محبّت نہیں ہوتی۔

سَوکَن مَر گئی آنکھ چھوڑ گئی

ایک دُشمن ٹلا دُوسرا موجود ہے

سَوکَن تو چُون کی بھی بُری

سوت چاہے کیسی ہی ناچیر اور کمتر ہو ، بہرحال گوارا نہیں ، نہ جانے کس وقت نقصان پہن٘چا دے ، حریف بہرصورت حریف ہے۔

سَوکَن تو چوُنی کی بھی بُری

سوت چاہے کیسی ہی ناچیر اور کمتر ہو ، بہرحال گوارا نہیں ، نہ جانے کس وقت نقصان پہن٘چا دے ، حریف بہرصورت حریف ہے۔

سَوکَن زَہر کی چُھری، ایک بھی بُری

رک : سوکن تو چوُن کی بھی بُری .

سَوت اَچّھی سَوت کے لیلْڑے بُرے

رک : سوت بھلی ، سوتیلا بُرا .

سَوت بَھلی سَوتیلا بُرا

سوت کی بہ نسبت اس کی اولاد زیادہ دُشمنی کا برتاؤ کرتی ہے ؛ ساجھی کی بہ نسبت اس کے اہل کار اور مصاحب زیادہ ستاتے ہیں .

سَوت چُون کی بھی بُری

سوکن کِتنی ہی حقیر اور کمزور کیوں نہ ہو برداشت نہیں کی جاسکتی یا یہ کہ کبھی نہ کبھی نقصان پہن٘چا ہی دیتی ہے ، (گاہے حریف کے لیے اسی مفہوم میں مُستعمل).

سَوت کا لانا جِیتے جی کا جَلانا

دُوسری جورو کا لانا پہلی جورو کے ساتھ اپنی بھی جان جلانے کا سامان کرنا ہے .

سَوت پَر سَوت اَور جَلاپا

ایک دُشمن کے ہوتے دُوسرا دُشمن اور بھی مُصیبت ہے دوسری سوکن آتی ہے تو جلن اور بڑھ جاتی ہے (دُشمنوں کی کثرت کے موقع پر مستعمل) .

ثَواب نَہ عَذاب کَمَر ٹُوٹی مُفْت میں

تکلیف مفت کی ہو اور کچھ حاصل و صول نہ ہو

سوال دیگر جواب دیگر

جب کوئی شخص سوال کے جواب میں ایسی بات کہے جو سوال سے تعلق نہ رکھتی ہو تو کہتے ہیں، فضول جواب

سَویرے کا بُھولا سانْجْھ کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہیں کَہتے

اگر غلطی کرنے والا جلد ہی اس کی تلافی کر دے تو قابلِ معافی ہے ، انسان گناہ کرکے توبہ کرے تو غنیمت ہے ، اگر بِگڑنے کے بعد سُدھر جائے تو بُرا نہیں.

سَویرے کا ٹَہَلْنا دِن بَھر کی خوشی

صبح کی سیر سارا دن اِنسان کو خوش رکھتی ہے.

سیانے کا گوہ تین جگہ

جو بہت ہوشیار بنتا ہے وہی ہمیشہ دھوکا کھاتا ہے

سَیّاں بَھئے کوتْوال اَب ڈَر کاہے کا

قریبی تعلق والے کے ذی اِختیار ہونے کے موقع پر بولا جاتا ہے

سَیّاں گئے لدنی لَدائیں جَھڑا جَھڑ، سَو کے پَچاس کئے چلے آئے گَھر

جب کوئی گھاٹا کھا کر واپس آئے تو کہتے ہیں کہ آدھا گں٘وا کر واپس آ گئے

سَیّاں کی کَمائی بھائی کا نام

خرچ کسی نام کسی کا ، پیسہ کسی کا خرچ ہوا اور نام کسی کا لیا .

صَیّاد نَہ ہَر روز شِکارِی بَبُرد

شکاری کو ہر روز شکار نہیں ملتا، انسان کی ہر کوشش کامیاب نہیں ہوتی

سَیَّدَ کا جَنا، کَبھی بِگڑا کَبھی بَنا

سیّد کو متون المزاج تصوّر کر کے کہتے ہیں تنگ مزاج

سیندُور نَہ لَگائیں تو بَھٹار کا مَن کَیسے رَکھیں

بتاؤ اگر سِنگار نہ کریں تو خاوند کو کیسے خوش کریں

سِیدھی اَلْحَمْد بھی پَڑْھنی نَہِیں آتی

پیغمبرؐ کی امت ہیں مگر ناخواندہ ہیں .

سِہ بَندی کے پیادے کا آگا پِیچھا بَرابَر ہے

چند روزہ حاکم کی کوئی عِزّت اور رعب و دبدبہ نہیں ہوتا ، ناپائدار کا عدمِ وجود برابر ہے.

سیج کی مَکّھی بھی بُری

خلوت کے وقت کسی کی مداخلت بُری معلوم ہوتی ہے

سیر دُودھ اَدھونْکھ کو پانی گَھر گَھر بَھرے مَتھانی

معمولی بات کو بڑا کر کے دکھا نے پر کہتے ہیں .

سیر دُودھ اَدھوان کو پانی گَھر گَھر بَھرے مَتھانی

معمولی بات کو بڑا کر کے دکھا نے پر کہتے ہیں .

سیر کی ہَنْڈیا میں سَوا سیر پَڑا

کمینے کو حیثیت اور مرتبے سے زیادہ مِلا اور وہ آپے سے باہر ہوا .

سیر کی ہانْڈی میں سَوا سیر پَڑا

کمینے کو حیثیت اور مرتبے سے زیادہ مِلا اور وہ آپے سے باہر ہوا .

سیر کو سَوا سیر

زبردست کے لیے اس سے زیادہ زبردست موجود ہے، ایک سے بڑھ کر ایک، ہر فرعونے را موسیٰ

سیر میں ہوئی ہی نَِہیں

جتنی مقدار درکا ہے اس کا قلیل سے قلیل حصہ بھی نہ ہوئے کی جگہ (مُستعل)

سیر میں پَنْسیری کا دھوکا

چھوٹی چیز میں سے زیادہ غبن ، زیادتی کے ساتھ خیانت .

سیٹھ کیا جانے صابُن کا بھاؤ

کسی چیز کی کیفیّت یا کسی امر کی حقیقت غیر متعلق شخص نہیں جانتا

سیوا سے میوَہ مِلْتا

خِدمت میں عظمت الخ .

سیوئیوں بن عید کیسی

عیدالفطر پر مسلمان سوئیاں پکا کر کھاتے ہیں، اس کے بغیر عید نہیں معلوم ہوتی

شَنکا ڈایَن ، مَنْسا بُھوت

ڈر اور خیال بھوتوں اور ڈاینوں کی شکل بن کر دکھائی دیتے ہیں اصلیت کچھ بھی نہیں ہے .

شاباش بی بی تِرے دَھڑْکے کو ، پادے آپ لَگاوے لَڑکے کو

کیا حوصلہ ہے کہ قصورآپ کرے اور دُوسرے کے سر تھوپے .

شاباش مِیاں تُجھ کو، تُو نے موہ لِیا مُجھ کو

طنزاً کہتے ہیں جب کوئی اپنے آپ کو بہت بانکا سمجھنے لگے

شابَش مُلّا تیرے تَعْوِیذ کو بانْدْھتے ہی لَڑکا پُھدْکا

تعویذ اتنا پرتاثیر ہے کہ باندھتے ہی کام ہوگیا ؛ طنزاً بھی مُستعمل ہے یعنی بات نہیں بنی .

شادی اَور غَمی کا، چولی دامَن کا ساتھ ہے

ایک دوسرے سے جدا نہ ہونے والے، لازم و ملزوم

شادی ہے کُچْھ گُڑْیوں کا بِیاہ تھوڑا ہی ہے

شرائط نکاح وغیرہ کو غیر اہم گرداننے یا ٹالنے کی کوشش کرے تو کہا جاتا ہے

شاہ كا مال بُھوئیں پَڑے دُونا

ساہوکار کا مال نیچے گر جائے تو بھی دوگنا ہے وہ ہر مال میں منافع کر لیتا ہے

شاہ خانَم كی آنكھیں دُكْھتی ہَیں، شَہْر كے چَراغ دِیئے گُل كَر دو

ایسی نازک مزاج اور متكبر ہیں كہ اپنی تكلیف كے ساتھ اوروں كو بھی تكلیف دینے سے پرہیز نہیں كرتیں، اپنی تكلیف اور مصیبت میں اوروں كو مبتلا كرنا

شاہاں كَم اِلتِفات بَہ حالِ گَدا كُنَنْد

(فارسی ضرب المثل اردو میں مستعمل) بادشاہ غریبوں كے حال پر كم التفات كرتے ہیں.

شاہِد وار وار ، مُقَدمے والے پار پار

گواہ كچھ كہتے یہں مدعی كچھ كہتے ہیں.

شاخِ حَنْطَل سے اَنگُور مِلْنا نا مُمکِن ہے

برے کام کا برا پھل ، برے سے اچھائی کی امید فضول ہے .

شاكِركو شَكَّر، مُوذی كو ٹَكَّر

شاكر كو خدا كی طرف سے نعمتیں ملتی ہیں اور موذی كو تكلیفیں پہنچتی ہیں ۔

شام کا بُھولا صُبْح کو آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہتے

جو آدمی تھوڑی سی ٹھوکر کھاکر سنبھل جائے تو اسے گمراہ نہیں سمجھنا چاہیے

شام كے مُرْدے كا كَب تَک روئے شیوَن كَریں

ہندو اپنے مردے كو شام كو آگ نہیں دیتے، صبح چلاتے ہیں ۔

شام كے مُرْدے كو كَب تَک روئے شیوَن كَریں

ہندو اپنے مردے كو شام كو آگ نہیں دیتے، صبح چلاتے ہیں ۔

شام کے مُرْدے کو کَب تَک روئِیے

اس طرح کیسے پورا پڑے گا، ساری رات کوئی رو نہیں سکتا

شام كے مُرْدے كو كَہاں تَک روئے شیوَن كَریں

عمر بھر كے جھگڑے كی كہاں تک شكایت كی جائے ۔

شامَت كَہہ كے نَہِیں آتی

مصیبت یا آفت یكایک نازل ہو جاتی ہے۔

شامَتیں کَہہ کے تھوڑِے آتی ہیں

مصیبتیں یکایک آتی ہیں، مصیبتیں اطلاع دے کر نہیں آتیں

شامَتِ اَعْمالِ ما صُورَتِ نادرِ گِرِفْت

ہمارے گناہوں كی سزا نے نادر كی صورت اختیار كی، جب كوئی آفت اپنی غفلت سے سر پر آ جائے تو یہ مقولہ دہراتے ہیں (فارسی ضرب المثل اردو میں مستعمل)

شان كے مارے كی دَوا دارُو

ہر شخص سے اس كے مرتبے كے موافق برتاؤ كرنا چاہیے۔

شان مارے غَیر كو، بے شان مارے آپ كو

شان و شوكت سے دوسرا مرعوب ہوجاتا ہے اور سادگی اور عاجزی سے اپنے آپ كو نقصان پہنچتا ہے۔

شَہ کی چوٹ، شَکَر کی پوٹ

بادشاہ کی طرف سے پہنچی ہوئی ایذا یا تکلیف بھی اچھی لگتی ہے ؛ احترما کہتے ہیں .

شَہْد پَر مَکّھی گُھومی

بہت زیادہ خوشامد کرنے والے کی نسبت بولتے ہیں ، خوشامدی.

شَحْنَہ چُھپا پِیال میں، کَون کَہہ کَر بَیری ہو

کوتوال پیال میں چھپا ہے کون کہہ کے دشمنی مول لے (اشارے سے، اپنا پہلو بچاتے ہوئے یا محض حماقت سے راز فاش کرنا)

شَحْنَہ چُھپا پِیال میں، کَون کَہہ کے بَیری ہو

کوتوال پیال میں چھپا ہے کون کہہ کے دشمنی مول لے (اشارے سے، اپنا پہلو بچاتے ہوئے یا محض حماقت سے راز فاش کرنا)

شَہْر بَھر میں اُونٹ بَد نام

اس شخص کی نسبت کہتے ہیں جو کسی عیب کے باعث مشہور ہو، مشہور آدمی ہی کی شامت آتی ہے، نامی چور مارا جاتا ہے.

شَہْر کا سَلام دیہات کا دال بھات

شہر والے زبانی خاطر تواضع سے ٹال دیتے ہیں گاؤں والے جو میسر ہو کھلاتے ہیں

شَہْر میں اُونٹ بَدْ نام

بدنام آدمی کے لیے کہتے ہیں

شَہْسَوار ہی گِرْتا ہے

مشّاق ہی دھوکا کھاتا ہے.

شَیخ چَنْڈال نَہ چھوڑے مَکّھی نَہ چھوڑے بال

ایسے شخص کے بارے میں کہتے ہیں جو حریص ہو بہت لالچی، ہر چیز ہڑپ کرجانے والا

شَیخ چَنْڈال نَہ رَہے مَکّھی نَہ چھوڑے بال

ایسے شخص کے بارے میں کہتے ہیں جو حریص ہو بہت لالچی، ہر چیز ہڑپ کرجانے والا

شَیخ چَنْڈال نَہ رَہے مَکّھی نَہ رَہے بال

ایسے شخص کے بارے میں کہتے ہیں جو حریص ہو بہت لالچی، ہر چیز ہڑپ کرجانے والا

شَیخ کیا جانے صابُن کا بھاؤ

جس سے کچھ تعلق نہ ہو اس چیز کی کیفیت کیا معلوم ہوسکتی ہے

شَیخ پُکاریں تَنْدُوری قَنْدُوری

غرض مند کو اپنے مطلب کی سوجھتی ہے

شَیخوں کی شیخی اَور پَٹھانوں کی ٹَر

شیخوں کی ڈینگ اور پٹھانوں کی حجُّت مشہور ہے.

شَیطان ہَر جَگَہ مَوجُود ہے

گُناہ کی ترغیب دینے والے ہر جگہ ہوتے ہیں، بُرے کاموں کے لیے ہر جگہ اسباب و سامان مل جاتا ہے

شیطان جان نہ مارے ہلكان كرے ہے

شیطان مارتا نہی‏ں ہے‏، پریشان كرتا ہے

شَیطان جان نَہ مارے تو حَیران ضَرُور کَرے

شیطان ہلاک تو نہیں کرتا مگر انسان کو پریشان بہت کرتا ہے

شیطان کا شیرہ ہے

اس سے پیچھا نہیں چھوٹتا، فساد کی جڑ ہے

شیطان کے کان کاٹتا ہے

انتہائی چالاک اور مکار شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

شَیطان کو آتے دیر نَہِیں لَگْتی

جھگڑا کھڑا ہوتے یا غَصہ آتے عرصہ نہیں لگتا

شَیطان نے بھی لَڑْکوں سے پَناہ مانگی ہے

لڑکوں سے شیطان بھی گھبراتا ہے

شَیطان سَب جَگَہ مَوجُود ہے

گناہ کا سامان سب جگہ ہے ، بُرائی جگہ جگہ پھیلی ہوئی ہے

شَیطان سے بَچْیے ہَر جَگہ مَوجُود ہے

برے کاموں سے ہر وقت بچنا چاہیے

شَیطان طُوفان ، اَللہ نِگَہْبان ، تُجھ پَر ٹُوٹ نَہ پڑے آسمان

جھوٹی تہمت سے خدا کی پناہ ، جب کوئی کسی پر تہمت دھرے تو کہتے ہیں.

شَکَر خورے کی شَکَّر، مُوذی کو ٹُکُر

نیک آدمی کو نیکی کا اچھا پھل اور برے کو برائی کی سزا ملتی ہے

شکر خورے کو شکر ہی مِلتی ہے

جو جس چیز کا شائق ہوتا ہے اس کے لئے ویسا ہی سامان مہیّا ہو جاتا ہے

شَکْل بُھوت کی سی نام اَلْبیلے لال

سیرت اگر صورت کے خلاف ہو تو کہتے ہیں

شَکْل چُڑَیْلوں کی، دِماغ پَرِیوں کا

(عورت) بدصورتی پر یہ دماغ اور نازک مزاجی (جب کوئی بدصورت عورت ناز نخرے کرے تو کہتے ہیں)

شَکْل چُڑَیْلوں کی، مِزاج پَرِیوں کا

(عو) بدصورتی پر یہ دماغ اور نازک مزاجی (جب کوئی بدصورت عورت ناز نخرے کرے تو کہتے ہیں)

شَکْل چُڑَیْلوں کی، ناز پَرِیوں کا

(عو) بدصورتی پر یہ دماغ اور نازک مزاجی (جب کوئی بدصورت عورت ناز نخرے کرے تو کہتے ہیں)

شَکْلِ دَرْویش صُورَت سَوال اَسْت

فارسی مقولہ اردو میں مستعمل ، فقیر کی صورت ہی سوال ہے .

شَمْع کا رُو پُشْت بَرابَر ہے

صاف باطن آگے اور پیچھے یکساں ہوتے ہیں

شَمْع کی رَوشْنی جَلْتے تَلَک، اَور دِیئے کی رَوشْنی مَحْشَر تَلَک

شمع کی روشنی جلتے تک ہے اور دیئے (خیرات) کی روشنی قیامت کے دن بھی کام دے گی

شَمْع لے کَر ڈُھونڈِھیے تو پَتا نَہیں

کمال جستجو کے بعد بھی دستیاب نہیں ہوتا ، کمیاب چیز یا شخص کی نسبت کہتے ہیں

شَرْع میں شَرْم کیا

صاف بات کہنے یا جائز کام کرنے میں پس و پیش نہیں کرنا چاہیے

شَر شَیطان تے مکر زَنان تے

شیطان سے شر اور عورتوں سے مکر کی توقع کی جاسکتی ہے

شَراب کے ساتھ خُمار ہے

آرام کے ساتھ تکلیف بھی ہے، لازم و ملزوم چیز کے متعلق کہتے ہیں

شَراب سے جَوہَر کُھل جاتا ہے

نشے میں اصل حال ظاہر ہو جاتا ہے

شَراب سے سَب نَشے نِیچے ہیں

نشہ آور اشیا میں شراب سب سے بڑھ کر ہے

شَرابیوں سے دُوری بَھلی

بدکار اور برے لوگوں سے بچنا ہی بہتر ہے

شَراب خوار ہَمیشَہ خوار

شراب پینے والا ہمیشہ ذلیل ہوتا ہے

شَریف کی دَس اور پاجی کی ایک بَرابَر ہے

پاجی کی ایک گالی شریف کی دس گالیوں کے برابر ہے .

شَرِیفوں کے دانے سَر دُکھتے پہ کھانے

شرفاء کا پاسِ خاطر ضرور ہے .

شَرْم کی بَہو نِت بھوکی مَری

جو بہو کھانے پینے میں شرم کرتی ہے وہ بھوکوں مرتی ہے

شَرْم کی ماں گوڑے رَگَرْتی ہے

شرم کرنے میں نقصان ہی نقصان ہے .

شَرْم والے کے پُھوٹے کَرم

شرم کرنے والا محروم رہتا ہے

شَرْمائی بِلّی کَھمبا نوچے

شرمندہ ہوکر آدمی فضول باتیں کرتا ہے، جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بےبسی میں آدمی دوسروں پر غصّہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے

شَوق دَر ہر دل کہ باشَد رَہْبَرے دَرکار نَیسْت

فارسی کا مقولہ اردو میں مستعمل، جس کو جس چیز کا شوق ہوگا وہ بغیر کسی کے بتائے اسے سیکھے گا شوق والے کو رہبر کی ضرورت نہیں

شوق میں ذوق، دستوری میں لڑکا

خوشی میں شوق اور مفت میں لڑکا

شَوقِین بی بی کَمَّل کی چولی آگ لَگی ٹَہَلْتی پِھری

غریب عورت اپنی حیثیت سے زیادہ کپڑے پہنے تو کہتے ہیں

شیخی اور تین کانے

بے جا نمود و نمائش

شیخی بَغَل میں

جب کوئی برخود غلط آدمی نقصان اٹھائے تو کہتے ہیں کہ چلو شیخی تو بغل میں ہے

شیخی کا مُنہ کالا

شیخی باز کو شرمندگی اُٹھانی پڑتی ہے یا شیخی باز کو نیچا دیکھنا پڑتا ہے

شیخی سیٹھ کی، دھوتی بھاڑے کی

شیخی تو بہت ہے پاس کچھ نہیں

شِعْر فَہْمی عَالَمِ بالا مَعْلُوم شُد

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) سخن فہمی کا حال معلوم ہو گیا کسی اچھے شعر یا کلام وغیرہ کی داد نہ ملے تو طنزاً اس موقع پر کہتے ہیں.

شیر کا ایک ہی بَھلا

لڑکا سپوت ہو تو ایک ہی اچھا

شیر کا جُھوٹا گِیدَڑ کھائے

امیروں کے دم سے غریب پلتے ہیں

شیر کا کھاجا بَکْری

کمزور کو زبردست دبا لیتے ہیں

شیر کے بُرْقَع میں چِھیچْھڑے کھاتے ہَیں

مقدرت اور امیری کے دَعوے کے باجود تَھوڑے سے لالچ پر گر پڑتے ہیں ، باطن ظاہر کے خلاف ہے.

شیر کھائے نَہ کھائے مُنْہ لال

بدنام آدمی پر سب الزام تُھپ جاتے ہیں، بدنام کرے تو بدنام نہ کرے تو بدنام .

شیر کھائے تو مُنْہ لال نَہ کھائے تو مُنْہ لال

بدنام آدمی پر سب الزام تُھپ جاتے ہیں، بدنام کرے تو بدنام نہ کرے تو بدنام .

شیر کو مانڈ میں بَیٹھے شِکار نَہِیں مِلْتا

بغیر تگ و دو اور محنت کے کچھ حاصل نہیں ہوتا.

شیر مارْتا ہے تو سَو گِیدَڑ کھاتے ہیں

بلند ہمت اور عالی ظرف لوگ اپنی کمائی کا بیشتر حصہ ضرورتمندوں پر صرف کردیتے ہیں.

شیر مارْتا ہے تو سَو لومَڑِیاں کھاتی ہیں

بلند ہمت اور عالی ظرف لوگ اپنی کمائی کا بیشتر حصہ ضرورتمندوں پر صرف کردیتے ہیں.

شیرِ قالِیں اَور ہے، شیرِ نِیسْتاں اَور ہے

بہادری کا عملاً اظہار اور چیز ہے اور بہادری کی باتیں کرنا اور چیز ہے.

شیروں کا مُنہ کِس نے دھویا

ان چھوٹے بچوں سے ہنسی میں کہتے ہیں جو صاف ستھرے نہیں رہتے

شیروں سے شیر ہی ہوتے ہیں

کامیاب باپ کے بیٹے بھی کامیاب ہی ہوتے ہیں

شیر شاہ کی داڑھی بڑی تھی یا سلیم شاہ کی

بیوقوفانہ باتوں کو لے کر جب کوئی جھگڑے اور بحث کرے تو طنزاََ کہتے ہیں

شِغالے را مُیَسَّر نِیسْت اَنْگُور

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) گیدڑ کو ان٘گور میسر نہیں ، جب کوئی کسی چیز کا اہل نہ ہو تو بولتے ہیں

شِیرِیں نَہ شَوَد دَہَن بَحَلْوَہ گُفْتَن

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) کسی چیز کا نام لینے سے اس کا مزہ نہیں آجاتا ، عمل کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا

شِیشَہ بَشِکَسْتَہ را پَیوَن٘د کَردن مُشْکل اَسْت

فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل، ٹوٹا ہوا شیشہ (دل) جوڑنا مشکل ہے، دل شکنی کی تلافی دشوار ہوتی ہے، جب کسی کی طرف سے دل میں میل آجائے تو پھر صفائی بڑی مشکل سے ہوتی ہے

شِکار کارِ بیکاراں اَسْت

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) بیکار آدمی شکار کے لیے جنگلوں میں مارا مارا پھرتا ہے ؛ شکار بیکاروں کا کام ہے

شِکار کے وَقْت کُتیا ہَگاسی

کام کے وقت بہانہ بنا کر غائب ہو جانا

شِکار کو گَئے خود شِکار ہو گَئے

دوسرے کا نقصان کرنے کی خواہش کی تھی اپنا ہی نقصان ہوا

شِکاری کُتّا شیر سے مُنھ نَہِیں پھیرْتا

تجربہ کار آدمی مشکل کاموں سے نہیں ڈرتا

شِکاری شِکار کَریں اَحْمَق ساتھ پِھریں

اس کے متعلق کہتے ہیں جو دوسروں کے ساتھ خواہ مخواہ مارا مارا پھرتا ہے ، جب کام والے لوگوں کے ساتھ بیکار لوگ اپنا وقت خراب کرنے کے لیے ساتھ ہو لیتے ہیں تو ایسے موقع پر بولتے ہیں

شِکاری شِکار کَریں چُوتِیا ساتھ پِھریں

اس کے متعلق کہتے ہیں جو دوسروں کے ساتھ خواہ مخواہ مارا مارا پھرتا ہے ، جب کام والے لوگوں کے ساتھ بیکار لوگ اپنا وقت خراب کرنے کے لیے ساتھ ہو لیتے ہیں تو ایسے موقع پر بولتے ہیں

شورْبا حَلال بوٹی حَرام

بڑی برائی اختیار کرنا چھوٹی سے پرہیز کرنا

شَغْل بہتَر ہے عِشْق بازِی کا، کیا حَقِیقِی و کیا مَجازِی کا

عشق کرنا بہت اچھا ہے، چاہے وہ کسی قسم کا ہو

شَنِیدَہ کے بُوَد مانِند دِیدَہ

فارسی کہاوت اردو میں مستعمل ، جو کچھ دیکھا ہو اس کے مقابلے میں سنی ہوئی بات کا اعتبار کیوں کر ہو سکتا ہے کہاں آنکھوں دیکھی اور کہاں سنی سنائی بات

شُتُر کی کَون سی کَل سِیدھی ہے

ہر بات بے ڈھنگی ہے، ہر کام میں خامی ہے (مشہور کہاوت یوں ہے: اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کل سیدھی).

سِڑی ہے تو کیا بات ٹِھکانے کی کَہْتا ہے

ہے تو بیوقوف مگر بات ٹھکانے کی کہتا ہے

سِنگھسے سَر پَر کرے سِیار

گِیدڑ شیر کا مُقابلہ کرے تو نہایت عجیب بات ہے ، ناممکن بات ہے ، عجیب بات ہے.

سِدْھ کو سادَھک پُوجْتا ہے

لائق کی لائق قدر کرتا ہے.

سِفْلَہ کی مَوت ماگھ

غریب کو سردیوں میں بہت تکلیف ہوتی ہے ۔

سینت کا چونا اور دادا جی کی قبر

مفت کی چیز کا استعمال کرنے کے لیے ہر آدمی تیار رہتا ہے

سِیدھا گَھر خُدا کا

اس شخص کی نسبت بولنے ہیں جو آخر کار ہر مصبیت میں بار بار خدا کو یاد کرتا ہے ، سر جھکا کر خدا کو یاد کرنے میں نجات جانتا ہے یا بار بار کسی کے پاس مدد کے لیے جاتا ہے .

سِیدھی راہ چھوڑ کے ٹیڑھی راہ مَت چَلو

راہ راست چھوڑ کر گمراہی کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے

سِیدھی اُنگلِیُوں گھی نَکْلے تو ٹیڑھی کیوں کِیجِئے

اگر نوسی سے کام نکلے تو سختی نہیں چاہیے .

سِیکھ دیت اَوروں کو پانْڈا آپ بَھرے پاپوں کا بھانْڈ

پنڈت اوروں کو تو نصیحت کرے اور خود گناہ کرے ، اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جو خود گناہ کا مرتکب ہوتا ہے لیکن دوسروں کو متقی بننے کی تلقین کرتا ہے .

سِیکھ سِیکھ پَڑوسَن کو گَھر میں سِیکھ جَٹھالی کو

پر ایک کا ہنر اس طرح سے اُڑانا کہ اس کو معلوم نہ ہو .

سِیکھ سِیکھ پَڑوسَن تیرے لَچَّھن

صحبت کَا اثر ضرور ہوتا ہے .

سِیکھ اُسی کو دینی اچّھی جو تیری سِکشا مانے اچّھی

نصیحت اسی کو دینی اچھی جو نصیحت کو سنُے اور اس پر عمل کرے .

سِیکَھن سِیکھ پَڑوسَن سِیکھ

صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے ، کسی کو دوسرے کی دیکھا دیکھی کوئی کام کرتے دیکھ کر یہ کہا کرتے ہیں ۔

سِکھائے پُوت دَکَن نَہِیں جاتے

صرف دوسروں کے کہنے سے ہمّت یا حوصلہ پیدا نہیں ہوتا .

سِکھائے پُوت دَرْبار نَہِیں جاتے

صرف دوسروں کے کہنے سے ہمّت یا حوصلہ پیدا نہیں ہوتا .

سِپاہ گَری کے چَھتِّیسفَن ہَیں

ہر تدبیر کو کام میں لانا چاہیے ، ہر تدبیر سے کام کرنا چاہیے

سپاہی کا مال جھانٹ کا بال

سپاہی کے پاس کچھ بھی نہیں ہوتا

سِرے ہی کی بھیڑ کافی

ابتداء ہی غلط ، پہلی ہی چیز ناقص ، پہلی ہی بات توقع کے خلاف ۔

سِرْکَہ مُفْت اَز عَسَل شِیریں تَر اَسْت

مُفت کا سرکہ شہد سے زیادہ اچّھا ہے ، مُفت کی چیز مول کی چیز سے بہتر معلوم ہوتی ہے

سِرْکَہ مُفْت بِہ اَز عَسَل

مُفت کا سرکہ شہد سے زیادہ اچّھا ہے ، مُفت کی چیز مول کی چیز سے بہتر معلوم ہوتی ہے

سِتارَہ بھاری ہونا

(ہیئت) ازروئے نجوم کسی ستارے کا کسی دوسرے ستارے کی نسبت کسی شخص کے لیے منحوس ہونا ، نحوست کا زمانہ آنا

سِتارَہ بُرا ہونا

قسمت برگشتہ ہونا ، نصیب خراب ہونا

سِوَیّاں بِن عِیْد کَیسی

خوشی ہی کی تقریب میں خوشی اچھی معلوم ہوتی ہے ، خوشی کی تقریب بغیر پکوان کے پھیکی معلوم ہوتی ہے.

سِیاہی مُو کی گَئی آرْزُو نَہ گئی

بُڑھاپے کے باوجود قناعت نصیب نہیں ہوئی ، بڑھاپے میں بھی جوانی کے شوق ہیں .

سِیام نَہ چھوڑو ، چھوڑو نَہ سمیت ، دونوں مارو ایک ہی کھیت

دشمنوں کا لحاظ کرنا چاہیے اسے تباہ کرنا چاہیے خواہ وہ سیا ہو یا سفید .

سِیانا کَوّا گُو کھائے یانی بُلْبُل گونْدا کھائے

بعض چالاک و ہوشیار تباہ حال ہوتے ہیں اور بھولے بھالے کامیاب و آسودہ حال یا بعض ہوشیار بے توقیر ہوتے ہیں اور بھولے بھالے صاحبِ عِزَّت .

سِیار اَوروں کو شَگُون دِے ، آپ کُتّوں سے ڈَرے

گِیدڑ کا راستے میں مِلنا اچّھا شگون سمجھا جاتا ہے مگر خود کُتّوں سے ڈرتا ہے یعنی دُوسروں کو فائدہ پہن٘چائے مگر خود کو کوئی فائدہ نہ ہو .

سوئے سَنْسار اَور جاگے پاک پَرْوَرْدِگار

رک : سووے سنسار جاگے پاک پروردگار.

سونت کی اَنْٹی اَور یُوسُف کی خَرِیداری

اُس وقت کہتے ہیں جب بِساط تھوڑی ہو مگر حوصلہ زیادہ ہو، حیثیت سے زیادہ کُچھ کرنے کی آرزو.

سونْٹا ہاتھ، دیہ میں ہانْگا، اُس نے بھینْٹے سب کُچھ مانْگا

جس کے ہاتھ میں لاٹھی اور جس میں طاقت ہے اسے جو مانگے مل جاتا ہے یعنی زبردست کو سب کچھ مل جاتا ہے

سوچْنا جی موچْنا

فِکر دل کو ستاتا ہے

صُحْبَت کا اَثَر یا تُخْم کی تاثِیر

کسی بات کا زیادہ اثر ہوتا ہے کسی کے پاس بیٹھنے کا یا نسل کا ، اثر یا صحبت کا ہوتا ہے یا نسل کا.

صُحْبَتِ صالِح تُرا صالِح کُنَد، صُحْبَتِ طالِح تُرا طالِح کُنَد

(مولانا روم کا فارسی شعر اردو میں بطور کہاوت مستعمل) نیک کی صحبت تجھے نیک اور بد کی صحبت بد بنائے گی.

سوہےکی رِیت نَہِیں کی تَوفِیق نَہِیں

بہت غریب ہے جب کوئی شخص کسی تقریب کے پُورا کرنے کی حیثیت نہ رکھتا ہو اُس کے متعلق کہتے ہیں. وضع کا لحاظ مگر حیثیت کے مطابق کام کرنے کی اِستطاعت نہیں.

سولَہ سِنْگار بارَہ اَبْھرَن

رک : بار ابھرن سولہ سِنگار .

سولَہ سِنْگار بارَہ اَبُھوشَن

رک : بار ابھرن سولہ سِنگار .

سولَہ سِنْگھار بارَہ اَبھرَن

رک : بار ابھرن سولہ سِنگار .

سونا اَناڑی کا بارَہ بانی

اناڑی کا سونا خالص ہوتا ہے یعنی اناڑی اپنی مال میں ملاوٹ نہیں کرتا .

سونا چاندی آگ ہی میں پَرکھے جاتے ہیں

انسان کے اوصاف و خُوبیاں آفت مُصیبت میں ظاہر ہوتی ہیں .

سونا گِھسے آدمی بَسے

سونا کسوٹی پر گھسنے سے اور آدمی مُدَت تک ساتھ رہنے سے پرکھا جاسکتا ہے

سونا جانے کَسے اَور آدمی جانے بَسے

سونے کی پہچان کسوٹی پر پرکھنے سے اور آدمی کی پہچان پاس رہنے سے ہوتی ہے ؛ حقیقت تجربے ہی سے معلوم ہوتی ہے، کھوٹے کھرے کا پرکھنے سے پتہ چلتا ہے.

سونا نیک تو کان پھاٹے کیوں

سونا خالص ہو تو کان نہیں پھاڑتا .

سونا پانا اَور کھونا دونوں بُرے ہیں

یہ خیال ہے کہ اگر سونا مِلے تو بھی شگون اچَھا نہیں ، اگر کھو جاۓ تو بھی نہیں .

سونا پَہَن ڈھانک چَل

امیری ، مالداری ، دولت مندی پر اِترانا نہیں چاہیے ، مال و دولت پر غرور اچھا نہیں ہوتا .

سونا سُنار کا اَبھرَن سَنْسار کی

سُناروں کی خیانت کاری کے لیے یہ کہاوت ہے کھوٹ مِلاوٹ کٹوتی اِن کی عادت ہوتی ہے ، لوگوں کو خوش کر کے اپنا مطلب نِکالنا ، روغنِ فاز مل کر لوگوں کا مال مارنا ، مکر وفریب سے کام لینا .

سونا سُنار کا سوبھا سَنْسار کی

سُناروں کی خیانت کاری کے لیے یہ کہاوت ہے کھوٹ مِلاوٹ کٹوتی اِن کی عادت ہوتی ہے ، لوگوں کو خوش کر کے اپنا مطلب نِکالنا ، روغنِ فاز مل کر لوگوں کا مال مارنا ، مکر وفریب سے کام لینا .

سونے کا گَڑوا اَور پِیتَل کی پیندی

ناموزوں کام کی نسبت بولتے ہیں ؛ ان لوگوں کے متعلق کہتے ہیں جن میں خوبیوں کے ساتھ ساتھ برائیاں بھی ہوں.

سونے کا نوالہ کھلائیے اور شیر کی نظر دیکھیے

اولاد کو خوب اچھا کھلائیں پلائیں اور پہنائیں لیکن ان پر کڑی نظر بھی رکھنی چاہیے

سونے کی اَنگُوٹھی، پِیتَل کا ٹانکا، ماں چِھنال، پُوت بانکا

سونے کی انگوٹھی میں پِیتل کا ٹان٘کا اس طرح ہے جیسے ماں بدچلن ہو بیٹا بان٘کا ہو.

سونے کی بَڑِیڑی ، پُھوس کا چَھپَّر

کسی معمولی چیز پر زیادہ خرچ کرنے کے موقع پر کہتے ہیں ، کسی چیز کے لوازم بھی اُس کے مطابق ہونے چاہیئیں ، ناموزوں چیز اچھی نہیں لگتی.

سونے کی چڑ٘یا ہاتھ لَگی ہے

امیر آدمی قابُو میں آیا ہے، وکیل اس موقع پر بولتے ہیں جب کوئی امیر مقدمے میں پھن٘س جائے، رنڈیاں اس وقت بولتی ہیں جب کوئی امیر آدمی ان پر شیدا ہو جائے اور برہمن جب کوئی امیر آدمی مرجائے تو کہتے ہیں

سونےکی کَٹاری ، کَٹورے میں کَون بِھیک نَہ دے گا

امیر آدمی کو قرض ، خُوصورت عورت کو خاوند فوراً مِل جاتا ہے.

سونے کی کَٹاری کِسی نے اَپْنے پیٹ میں نَہ ماری

کیسا ہی عُمدہ فائدہ ہو پر جان کوئی نہیں لیتا

سونے کی کَٹاری کوئی پیٹ میں نَہِیں مارْتا

فائدے کے لالچ سے جان جوکھوں میں نہیں ڈالا جاتا، یا اچّھوں سے بُرائی کوئی نہیں ہوتی

سونے کو سَلام، رُوپے کو عَلَیک، بُھوکے کو نَہ دیکھ

امیر آدمی کو سلام کرنا چاہیے ، درمیانی درجے کے آدمی کا سلام لینا چاہیے ، غریب کی طرف دیکھنا بھی نہیں چاہیے.

سونے میں سُہاگَہ موتِیوں میں دھاگَہ

زِینت اور جلا کا باعث، سونے کے رن٘گت سہاگے سے کِھلتی اور موتیوں کی بہار تاگے میں پرونے سے معلوم ہوتی ہے، کھرے اِیمان دار اور امین مُلازم کی نِسبت بھی بولتے ہیں، تیر بہدف کے موقع پر بھی کہتے ہیں

سونے میں سُہاگا

رک : سونے پر سہاگا.

سونے سے گَھڑاوَن مَہْنگی

اصل قیمت سے بالائی خرچ زیادہ، اتنے کا مال نہیں جتنے درستی وغیرہ میں صرف ہو گئے، دمڑی کی بڑھیا ٹکا سر منڈوائی

سوتے کا کَٹْرا، جاگْتے کی کَٹیا

غافل نُقصان اُٹھاتا ہے اور ہوشیار فائدہ اُٹھاتا ہے .

سوتے کا مُنہ کُتّا چاٹے

سوتے آدمی کو کسی بات کی خبر نہیں ہوتی

سوتے کا مُنھ کُتّا چاٹے

غافل ، بے خبر ، سوئے ہوئے آدمی کو کسی بات کی خبر نہیں ہوتی ، غافل کو نُقصان ہی ہوتا ہے .

سوتے کو سوتا کَب جَگاتا ہے

غافل کی غافل کیا مدد کرسکتا ہے

سوتے لَڑکے کا مُنْہ چُوما نَہ ماں خوش نَہ باپ خوش

بغیر اِطلاع کے کسی کے ساتھ نیکی کرنا رائیگاں ہے ، چُھپا کرمحبت کرنا بے کار ہے .

سوتی تھی پَر کاتا نَہیں جو کاتا تو پانْچ پاؤ

سُست عورت پر طنز ہے کہ اوّل تو کام نہیں کرتی اگر کرتی ہے تو برائے نام .

سووے سَنْسار ، جاگے پاک پَرْوَر دِگار

آدھی پِچھلی رات کا وہ وقت جب مکمل خاموشی ہو ، پِچھلا پہر ، رات کا سنّاتا.

سووے گا سو کھووے گا جاگے گا سو پاوے گا

غافل نقصان اٹھائے گا، ہوشیار فائدے میں رہے گا

سویا مویا بَرابَر ہے

نِین٘د اور موت میں کوئی فرق نہیں دونوں حالتوں میں انسان بے خبر رہتا ہے ، سخت غفلت اور بے خبری کے موقع پر مُستعمل.

سویا مُوا بَرابَر ہے

نِین٘د اور موت میں کوئی فرق نہیں دونوں حالتوں میں انسان بے خبر رہتا ہے ، سخت غفلت اور بے خبری کے موقع پر مُستعمل.

سویا سو چُوکا، جاگا سو پایا

جس نے غفلت کی اُس نے نُقصان اُٹھایا ، جو ہوشیار رہا وہ فائدہ میں رہا ، سوتے کی کُٹیا کا جاگتے کا کٹرا ، بہرحال سعی اور کوشش سے راحت مِلتی ہے ، غفلت بُری ، ہوشیاری اچّھی.

سویا سو کھویا، جاگا سو پایا

رک : سویا سو چُوکا جاگا سو پایا .

سویا سو کھویا

رک : سویا سو چُوکا.

سویا چُوکا

جس نے غفلت کی نُقصان اُٹھایا.

صُبْح ہوئی چُولھے پَر نِگاہ

صبح ہوتے ہی کھانے کی طلب ہوتی ہے ؛ حریص کی یہی حالت ہوتی ہے.

صُبْح کا بُھولا شام کو آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْتے

اگر کوئی شخص گناہوں سے توبہ کرلے تو غنیمت ہے، اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے

صُبْح کا بُھولا شام کو گَھر آئے تو اُسے بُھولا نَہِیں کَہْنا چاہِیے

اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے

صُبْح کا بِچھڑا شام کو آوے تو بِچھڑا نہ جانیے

اگر کوئی شخص گناہوں سے توبہ کرلے تو غنیمت ہے، اگر آدمی غلطی کے بعد اسے محسوس کرے اور راہِ راست پر آ جائے تو قابِل معافی ہے

صُبْح کا پِیالَہ اِکْسِیر کا نِوالَہ

صبح کو تھوڑا سا کھا لینا بہت مفید ہوتا ہے.

صُبْح کی پُوچھو شام کی کَہے

بد حواس ہے، گھبرایا ہوا ہے

سُدھ بُدھ نا کھو اَپنی ، بات لے میری مان ، اِس دُنیا رَہْنا نَہِیں مَت ہو اَنجان

عقل نہیں کھونی چاہیے یاد رکھنا چاہیے کہ دُنیا فانی ہے.

سُفْت بھی ہو مُفْت بھی بَڑے پَنے کا بھی ہو

مالِ مُفت کی نسبت بولتے ہیں ۔

سُگَھڑکی جھاڑُو ، پُھوہَڑ کا بَچَّہ

رک : سُگھڑ کی جھاڑو پھوہڑ کا لِیپا جو اصل کہاوت ہے .

سُگَھڑ کی جھاڑُو پُھوہَڑ کا لِیپا

سلیقہ مند کی صفائی اور بدسلیقہ کی لپائی چُھپی نہیں رہتی ، سگھڑ کا سگھڑ پن اور پھوہڑ کا پھوہڑ پن ظاہر ہوجاتا ہے .

سُہاگ بھاگ اَرْزانی، چُولھے آگ نَہ گھڑے پانی

بہت غریب یا بدقسمت شخص کی شادی ہونے پر کہتے ہیں

سُہاگن کا لڑکا پچھواڑے کھیلتا ہے

جب کسی سُہاگن کا بچّہ مر جاتا ہے تو یہ کہاوت کہتے ہیں کیونکہ شوہر زندہ ہونے کی وجہ سے دُوسرا بچّہ پیدا ہونے کی توقع ہوتی ہے اس لیے جو بچّہ مرے گا اس کو ایسا سمجھو کہ پچھواڑے کھیل رہا ہے تھوڑی دیر میں آ جائے گا

سُہاتے کی لات اَن سُہاتے کی بات

جہاں کچھ ملنے کی امید ہو وہاں گالی بھی سہہ لے لیکن جہاں کچھ حاصل نہ ہو وہاں معمولی سی بات سے بھی ناراض ہو اٹھے تب بھی کہتے ہیں

سُکھ بَڑھے، مُٹاپا چَڑھے

سکھ مل نے سے ہی آدمی موٹا ہوتا ہے

سُکھ دُکھ میں جو رَہے سَہائی سَجَن واوا بولیں بھائی

دوست وہی ہے جو دکھ درد میں کام آئے ، دوست وہی ہے جو ہر حالت میں کام آئے.

سُکھ کا سَب کوئی ساتھی

خوش حالی کے زمانے میں ہر کوئی دوست بن جاتا ہے .

سُکھ کے بَڑے جودھا رَکْھ والی ہَیں

آرام بڑی مشکل سے حاصل ہوتا ہے .

سُکھ کے چَنے اَچّھے دُکھ کا پُلاؤ نَہیں اَچّھا

آرام کے ساتھ سُوکھی روٹی میسّر آنا مُصیبت کے پلاؤ سے بہتر ہے .

سُکھ مانو تو سُکھ ہے ، دُکھ مانو تو دُکھ ہے ، سچّا سُکھیا وہ ہے جو سکُھ مانے نَہ دُکھ

اگرسمجھو تو خوشی ہے اگر تکلیف سمجھو تو تکلیف خوشی ہوتی ہے . اصل میں خوشی وہ ہے جو آرام اور تکلیف کی پروا نہ کرے کیونکہ آرام اور خوشی اعتباری کیفیات ہیں .

سُکھ میں آئے کَرَم چَنْد لَگے مُنْڈانے گَنْج

بیٹھے بٹھائے مصیبت مول لے لینا

سُکھ میں آئے کَرَم چَنْد لَگے مُنْڈانے مُوچھ

بیٹھے بٹھائے مصیبت مول لے لینا

سُکھ میں رَب کو یاد کرے تو دُکھ کاہے ہو

اگر آرام کے زمانے میں خدا کو یاد کریں تو کبھی تکلیف نہ ہو .

سُکھ سَنْپت کا ہَر کوئی ساتھی

امیر آدمی کے سب دوست ہوتے ہیں

سُکھ سے دُکھ بَھلا جو تھوڑے دِن کا ہو

تکلیف اگر تھوڑے دن کی ہو تو بہتر ہے کیونکہ اس سے انسان کو آرام کی قدر ہوتی ہے

سُکھ سووے ہورو جِس کے گائے نَہ گورو

جس کے پاس گائے یا سینگ دار بیل نہیں ہوتا وہ چین کی نیند سوتا ہے

سُکھ سووے کُمھار جا کی چور نہ لیوے مٹیا

جس آدمی کے پاس جتنی کم فکر ہوتی ہے وہ اتنے ہی آرام سے سوتا ہے

سُکھ سووے شیخ ، جس کا ٹَٹُّو نَہ میخ

غریب آدمی سکھ کی نیند سوتا ہے کیونکہ اس کو کسی چیز کی فکر نہیں ہوتی .

سُکھ سوویں شَیخ اَور چور نَہ بھانڈے لے

آدمی غفلت کرے تو نقصان اٹھاتا ہے ، شیخ آرام کی نیند سوتا ہے ، کیونکہ اس کی مفلسی کے باعث اس کے یہاں چوری نہیں ہوتی .

سُکھاری کو دیکھ سُکھاری جَلْتے ہَیں

ایک چیز کے دو امیدوار باہم کینہ رکھتے ہیں ، ہم چشموں میں حسد ہوتا ہے .

سُخَن اَز سُخَن می خیزَد

(فارسی کہاوت اُردو میں مُستعمل) بات سے بات نِکلتی ہے ، سلسلۂ گفتگو میں کوئی نئی بات ظاہر ہوتی ہے.

سُخَن گوئی مُشکِل نَہِیں سُخَن فَہْمی مُشْکِل ہے

شعر کہنا آسان ہے شعر سمجھنا مُشکل ہے.

سُخَن شُنِیدَن بیخِ دَولَت

(فارسی کہاوت اردو میں مُستعمل) بات سُننا حکومت کی جڑ ہے فریاد کو سُننا شاہوں کا وطیرہ ہے ، نصیحت سننے والا فائدہ میں رہتا ہے.

سُخَن تا نَہ پُرسَنْد لَب بَسْتَہ دار

(فارسی کہاوت اُردو میں مُستعمل) جب تک تُجھ سے نہ پُوچھیں تو اپنی زبان بند رکھ ؛ خواہ مخواہ بکواس نہیں کرنی چاہیے.

سُخَن اُنہِیں پَر ڈالِیئے جو ہَنس ہَنس راکھیں مان

انھیں سے مان٘گنا چاہیئے جو ہنسی خوشی دینا جانتے ہوں.

سُن رے ڈھول، بَہُو کے بول

کسی کو متنبہ کرنے کے لیے کہا جاتا ہے

سُناڑی بیچیں کانتو ، اَناڑی بیچیں مانچھو

ہوشیار آدمی ہڈّیاں بیچتے ہیں بیوقوف لچھیاں مطلب یہ ہے کہ ہوشیار آدمی ایسا کام کرتا ہے جس میں نقصان نہ ہو .

سُنار اَپْنی ماں کی نَتھ میں سے بھی چُراتا ہے

سُناروں کی بے ایمانی پر طنز ہے کہ یہ کسی کو بھی نہیں بخشتے

سُنار کی کُھٹالی اَور دَرْزی کے بَنْد

ٹال مٹول کرنے والے کی نِسبت بولتے ہیں (سُنار کہتا ہے کہ بس زیور کو کٹھالی میں ڈالنا باقی ہے اور درزی کہتا ہے کہ کپڑے میں بند لگانے باقی ہیں ، خواہ مخواہ کی بہانہ تراشی) .

سُنّی نَہ شِیعَہ، جی میں آیا سو کِیا

آزاد خیال شخص کے متعلق کہتے ہیں جو اپنی مرضی کرتا ہے، اُسے کسی مسلک کی پروا نہیں ہوتی، آزاد خیال شخص یا من مانی کرنے والے کے لیے بھی کہتے ہیں

سُر میں اَللہ بَسے

گانے میں خدا رہتا ہے ، گانا بہت عجیب چیز ہے اچھے گانے سے دل حق کی طرف مائل ہوتا ہے

سُرْگ سے اُترا بَبُول میں اَٹْکا

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا

سُرْخْ رُو چونْڈا اِیمان بھونْڈا

اچّھے ظاہر اور بُرے باطن والے شخص کے لئے مُستعمل.

سُرْمَہ سَب لَگاتے ہَیں پر چِتْوَن بھانت بھانت

سُرمہ بہت لوگ لگاتے ہیں مگر زیب کسی کسی کو دیتا ہے

سُرْتِیلا سو پُھرْتِیلا

عقلمند آدمی چست و چالاک ہوتا ہے.

سُرُود بَہ مَسْتان یاد دَہانِیدَن

کسے کے سامنے دانستہ یا نادانستہ ایسی چیز کا ذِکر کرنا جو کبھی اس کا پسندیدہ مشغلہ رہا ہو اور جسے سُن کر وہ بے چین ہو جائے.

سُسْرار سُکھ کی سار ، جو رَہے دِنا دو چار

سُسرال میں بہت آرام اور مزہ ہوتا ہے اگر دو چار دن رہیں یعنی تھوڑے دِنوں کے مہمان کی خاطر تواضع بہت ہوتی ہے اس لیے مہمان کو زیادہ دن نہیں رہنا چاہیئے .

سُسْت مُنْہ کا کوئی نَہ لاگو پُھرتِیلے کے سَب لے بھاگو

سست آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا اور پُھرتیلے کو سب پسند کرتے ہیں .

سُسْت مُونْکھ کا کوئی نَہ لاگو پُھرتِیلے کے سَب لے بھاگو

سست آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا اور پُھرتیلے کو سب پسند کرتے ہیں .

سُوئی چھیدْنے سے پہْلے خود چِھدْتی ہے

جیسی نیّت ہوتی ہے پہلے ویسا ہی پیش آتا ہے.

سُوئی چور سو بَجَّر چور

چوری چوری سب برابر ہے، چھوٹی چیز چرانے والے کو بھی شاطر چور سمجھنا چاہیے

سُوئی جَہاں نَہ جائے وَہاں بھالا گُھسیڑتے ہیں

جو کام ہو نہیں سکتا اسے زبردستی کرنا

سوئی کہے میں چھیدوں چھیدوں پہلے چھید کرائے

سوئی کپڑے کو چھیدنا چاہتی ہے لیکن وہ بذات خود چھدی ہوئی ہوتی ہے

سُوئی کے ناکے سے سَب کو نِکالا ہے

مُشکلات کا سامنا سب کو پڑا ہے

سُوئی ٹُوٹی ،کَشِیدَہ سے چُھوٹی

کم نہ کرنے کا بہانہ ملا ، کام چور اور بہانہ جُو کے متعلق کہتے ہیں.

سُوج سَٹکا کَپڑا پَھٹا

سُوئی اٹکی اور کپڑا پھٹا ، شرارتی آدمی کے متعلق کہتے ہیں .

سُوجھے نَہِیں اَور غُلیل کا شَوق

جس کے خیالات اپنی حیثیت سے بڑھ کر ہوں اس کے متعلق کہتے ہیں، شوق یا دعویٰ اس بات کا جس کی قدرت نہیں

سُوکھا ڈھاک، بَڑھئی کا باپ

ڈھاک کی لکڑی سوکھ کر بہت سخت ہو جاتی ہے اور بڑھئی مُشکل سے کاٹتا ہے

سوکھے دھانوں پانی پڑا

بری حالت اچھی سے بدل گئی

سوُکھے لَکْڑی کی طَرَح، کھائے بَکْری کی طَرَح

بہت کھاتا ہے لیکن فربہ نہیں ہوتا

سُوکھےمیں جَھڑ بَیر گَھنے ہوتے ہیں، سَمْپَت میں اَن ڈھیر گَھنے ہوتے ہیں

خُشک سالی میں جھڑ بیر بہت ہوتے ہیں اور اگر سال اچّھا ہو تو اناج بہت ہوتا ہے

سُوکھے ساوَن، رُوکھے بھادوں

سدا بے فیض یعنی ان سے نہ ساون میں فائدہ ہے نہ بھادوں میں

سُوکھے ٹُکْڑوں پَر کَوّے اُڑانا

تھوڑی تنخواہ پر ذلیل کام کرنا .

سُوکھے ٹُکْڑوں پَر کَوّوں کی مِہْمانی

شیخی خور نِسبت بولتے ہیں یا غریبی اور مُفلسی میں شادی کرنا ، ناداری میں عیش کی باتیں .

سُولی پَر کی روٹِی کھاتے ہیں

ان کی کمائی بڑے خطرناک طریقوں سے ہوتی ہے

سُوم کا کُتَا جائے نَہ جانے دے

بے فیض بخیل کا ساتھی بھی کسی کو فیض نہیں پہن٘چنے دیتا ہے.

سُوم کے گھر کا کُتا، جائے نَہ جانے دے

امیر بخیل کے نوکروں پر طنز ہے کہ وہ بھی اسی کے مانند ہو جاتے ہیں

سُونا گَھر بھڑوں کا راج

جب کوئی لائق نہ ہو تو نالائقوں کی بن آتی ہے یعنی جب کوئی سردار نہ ہو تو بد ذاتوں کا زور ہوتا ہے

سُونی سار سے مَرْکَھنا بَیل بَھلا

رانڈ رہے سے بدمزاج اور نِکَھٹو خاوند کا زندہ ہونا بہتر ہے ، بدمزاج شوہر نہ ہونے سے بہتر ہے.

سُونی سیج سے مَرْکِھنا بَیل بَھلا

رنڈاپے سے تو برے مزاج والا شوہر ہی اچھا، کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا ہزار درجے اچھا ہے

سُوپ بولے تو بولے چَھلنی بھی کیا بولے جِس میں بَہَتّر چھید

بے عیب اور عیب دار یا بد اور نیک کا مقابلہ بے معنی ہوتا ہے

سُوپ کے اُتارے سے ناؤ ہَلْکی نَہیں ہوتی

بہت سے ان٘بار میں سے تھوڑا سَا کم ہوجانے سے ان٘بار نہیں گھٹتا .

سُوپ تو سُوپ چَھلنی بھی بولی جس میں بَہَتَّر چھید

ادنیٰ، پست یا مُبتذل آدمی کے دخل در معقولات کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، بے داغ چال چلن والا اگر شیخی بگھارے تو بجا ہے، عیبی کو زبان کھولنے سے پہلے اپنے عیبوں کو دیکھ لینا چاہیے

سُوپ تو سُوپ ہَنسے چَھلنی بھی ہَنسے جِس میں بَہَتَّر چھید

رک : سُوپ بولے تو بولے چھلنی کیا بولے الخ .

سورا کاٹے اور بل میں گھس جائے

بہادری کے ساتھ چالاکی اور احتیاط بھی ضروری ہے

سُورَج بَیری گِرْہن ہے اَورِ دِیپَک بَیری پَوَن، جی کا بَیری کال ہے آوت روکے کون

سورج کا دشمن گرہن اور دیے یعنی چراغ کا دُشمن ہوا، جان کی دشمن موت ہے جب آئے تو کوئی نہیں روک سکتا

سُورَج دُھول ڈالْنے سے چُھپ نَہِیں سَکْتا

ظاہری بات کو کوئی چھپا نہیں سکتا

سُورَج دُھول ڈالْنے سے نَہِیں چُھپْتا

ظاہری بات کو کوئی چھپا نہیں سکتا

سُورَج نے بھان اُبھاری، رین گھر کو سِدھاری

سُورج نِکلا اور رات غائب ہوئی ، بڑوں کے سامنے چھوٹوں کی کوئی ہستی نہیں ، زبردست کے سامنے کمزور کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی ۔

صُورَت بَبِیں حالَش مَپُرس

پوچھنے کی ضرورت نہیں، حالت چہرے سے ظاہر ہوتی ہے

صُورَت چُڑَیلوں کی ، مِزاج پَرْیوں کا

وصف نہ ہونے پر اتنا گھمنْڈ۔

صُورَت نَہ شکْل بھاڑ میں سے نِکَل

ہر طرح سے برا، نہایت بدصورت یا بے ہنر

صُورَت طَباق چَھب گَٹْھڑی میں

صورت تو کچھ نہ ہو بہن ، اوڑھ کر دلکشی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے ، ظاہر میں سادا مگر بڑا رنْگیلا۔

سُورْداس جَنَم کے نَہیں آندَھر

فلاں شخص بالکل بیوقوف نہیں اس نے دنیا دیکھی ہے ایسا تاثر ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں

سُوسَن کی زَبان دَرازِی مَشْہُور ہے

سوسن کو زبان یا زبان درازی کے ساتھ استعارہ کرتے ہیں

سُوت کی اَنْٹی اَور یُوسُف کی خَرِیداری

جب کوئی معمولی حیثیت والا آدمی کسی عظیم الشان کام میں ہاتھ ڈالنا چاہے .

سُوت نَہ کَپاس اور جُولاہے سے لَٹَّھم لَٹّھا

کسی چیز کا نہ وجود ہے نہ آثار یا اسباب (اس موقع پر مُستعمل جب کہ کوئی بے وجود بات کو حقیقتِ مفروضہ سمجھ کر اس کی بُنیاد پر کوئی کام یا گفتگو کرے) .

سُوت نَہ کَپاس اور کولی سے لَٹَّھم لَٹّھا

کسی چیز کا نہ وجود ہے نہ آثار یا اسباب

سُوت سے کَتائی مَہنگی

کُل سے جُز بڑا نظر آنا، چیز سے زیادہ چیز حاصل کرنے کی اُجرت

سُوءُ التَّدْبِیر سَبَبُ التَّدْمِیر

بُری تدبیر ہلاکت کا سبب ہے

سُوا چھیدے ٹاٹ کو تو پَہلے آپ کو چِھدائے

پہلے سُوئی یا سُوئی کے سِرے پر چھید کیا جاتا ہے (یعنی ناکا بنایا جاتا ہے) ، نیت کے مُطابق پہلے ہی سے نظر آنے لگتا ہے. ایسے موقع پر کہتے ہیں جب کسی کو آزاد دینے کے لیے کوئی پہلے خود کو آزار دینا گوارا کرے .

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone