زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

ضرب الامثال

یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔

مشہور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

متعقلہ نتائج

پَڑ نَہ مَرے لَڑ مَرے

جاہل جھگڑالو کی نسبت کہتے ہیں ، بے شغلی سے بیکاری بہتر ہے.

پَڑ نَہ موئے لَڑ موئے

تن٘گ آمد بجن٘گ آمد.

پَڑا لوٹے ، دُوسَرا کَہے مُجھے چوکھی دے

ایک شخص تو ابھی نا عاقبت اندیشی کا برا نتیجہ بھگت رہا ہے اور دوسرے صاحبایسی ہی یہ اس سے بھی بڑھ کر حماقت کے لیے تیار ہیں.

پَڑے ڈُبْکِیاں کھا رَہے ہَیں

مصیبتیں جھیل رہے ہیں

پَڑے جُھول رَہے ہیں

جب کوئی بات درمیانی حالت میں پڑی ہو اور ایک طرف نہ ہوتی ہو تو عاجز ہو کر یہ کہتے ہیں ، بیچ یا اَدھر میں لٹکے ہوئے ہیں.

پَڑھ پَتَّھر ہُوا

(عو) نہ کچھ پڑھا نہ کچھ سیکھا جاہل کا جاہل رہا / رہے.

پَڑھا بَھلا یا مَرا

شریف جاہل کا مرنا بھلا ہے

پَڑھا جِن چَڑھا

تعلیم یافتہ آدمی بہت ہوشیار ہوتا ہے

پَڑھا جِن ہے

ہر بات سمجھتا ہے.

پڑھا نہ لکھا نام محمد فاضل

بے شعور کے لئے کہا جاتا ہے

پَڑْھے بھی مَریں ، بِن پَڑْھے بھی مَریں ، دانتا کِلکِل کِیوں کَریں

آخر سب کو موت ہے پھر مشقت کیوں کریں یا اس کام سے رستگاری نہیں تو تدبیر ہی کیا.

پَڑْھے گَھر کی پَڑھی بِلّی

صحبت کا اتنا اثر ہوتا ہے کہ برے بھی اچھوں کی صحبت میں اچھے ہو جاتے ہیں

پَڑھے کے پاس بَیٹِھئے دُونا لابھ

عالموں کے پاس بیٹھنے سے دو گنا فائدہ ہوتا ہے، وقت کا صحیح استعمال ہوتا ہے، اچھی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں

پَڑھے نَہ لِکھے نام بِدْیا دَھر

جو جانتا کچھ نہ ہو اور جتاتا بہت کچھ ہو ؛ کم علم تعلی کرنے والے کی نسبت کہتے ہیں ؛ نیز ایسا شخص جو اپنے پیشے میں تو مشہور ہو مگر اس کام کا سلیقہ اس میں نہ ہو .

پَڑْھے تو ہَیں پَر گُنی نَہِیں

تعلیم تو حاصل کر لی ہے مگر تجربہ نہیں

پَڑْھے طوطا پَڑھے مَینا، کَہِیں پَٹھان کا پُوت بھی پَڑھا ہے

سپاہیوں پر پھبتی ہے وہ عموماََ بے علم اور جاہل ہوتے ہیں

پَڑھیں فارسی بیچیں تیل، یہ دیکھو قُدْرَت کا کھیل

مراد یہ ہے کہ نالائق ہو گیا یا بد قسمت ہے

پَڑھی فارْسی اور بیچا تیل

مرتبہ یا قابلیت کے مطابق کام نہ کرنا .

پَڑھی نہ قَضا کی

بے نمازی ہے، نماز قضا ہونا یعنی نماز کا وقت پر ادا نہ ہونا

پَڑوس چھوڑ پِیت کَرے

آوراہ آدمی اپنے محلے کو چھوڑ کر آوارگی کرتا ہے، محلہ داری کا لحاظ ہر حال میں لاز م ہے

پڑوسن کے گھر مینھ برسے گا تو اپنی بھی اولتی ٹپکے گی

غیروں کے فائدے سے کچھ اپنا بھی فائدہ ہو ہی جائے گا

پَڑوسَن کے مینْہ بَرسے کا تو اَپنی بھی اَولتی ٹَپکیں گی

غیروں کے فائدے سے کچھ اپنا بھی فائدا ہو ہی جائے گا

پَئےعِلْم چُوں شَمَع باید گُداخْت کہ بے عِلْم نَتَواں خُدا را شَناخْت

علم حاصل کرنے کے لئے بہت کوشش کرنی چاہیے کیون٘کہ جاہل خدا کی قدرت کو نہیں سمجھ سکتا .

پا لینے کی مَچْھلی اور دے لینے کے کانْٹے

اپنا فائدہ اور دوسرے کا نقصان، خود لینا ہو تو بہترین حصہ لیا جائے دوسرے کو دینا ہو تو بد ترین حصہ دیا جائے

پانچ بالاں کے تَئِیں پَچِیس کَنگی

ذرا سے کام کے لئے بڑا اہتمام.

پانچ جُوتےاَور حُقّے کا پانی

تذلیل کے لئے مستعمل ہے

پانچ مامُوں کا بھانْجا بُھوک بُھوک پُکارے

جو باوجود ہر طرح کی تقویت کے اظہار لاچاری کرے ؛ جو شخص ہوتے ساتے نا شکری کرے ؛ جس کے بہت سے لواحق ہوں مگر کوئی دستگیری نہ کرے

پانچ مَہِینے بِیاہ کو بِیتے پیٹ کہاں سے لائی

غیرمنطقی یا بے قاعدہ بات پر ٹوکنے کے لیے مستعمل ہے

پانچ مِیر پَچاسے ٹھاکُر

پان٘چ روپے کے لیے بڑے آدمی اور پچاس روپے کے لیے حاکم سے نہ بگاڑے

پانچ سات کی لاٹھی ایک جَنے کا بوجھ

تھوڑا تھوڑا بہت ہو جاتا ہے

پانچ تُمْہاری نِکلی کانچ

یہ جملہ عام لڑکے آپس میں مذاق سےکہتے ہیں

پانچے آم پَچاسی اِملی

تھوڑی اچھی چیز بہت معمولی چیز سے بہتر ہے

پانچے مِیْت پَچاسے ٹھاکُر

دوست، سردار سے پان٘چ روپے تک اور حاکم سے پچاس روپئے تک درگزر کرے، یگانے اور رئیس سے کسی قدر نقصان بھی ہو تو بھی مروت نہ توڑیئے

پانچوں پَنڈے چَھٹے نَرایَن

اس موقع پر بولتے ہیں جہاں چند بڑے مدبّر مشورہ کر رہے ہوں اور چھٹا ان سب سے بڑا نعمت غیر مترقبہ کے طور پر آجاے. کہا جاتا ہے کہ مہا بھارت میں پان٘چوں پان٘ڈے (جدھشٹر ، بھیم ، ارجن ، نکل ، سہدیو) شریک تھے اور انھیں چھٹے نراین (سری کرشن جی) کی شمولیت سے فتح حاصل ہوئی تھی

پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں

سب چیزیں ایک جیسی نہیں ہوتیں

پانچوں اُنگْلِیاں گھی میں اور سَر کَڑھائی میں

ہر طرح چین ہی چین ہے، مقصد حسب دل خواہ حاصل ہے

پانچوں اُنگْلیاں گھی میں نَہِیں تو سَر کَڑھائی میں

اگر کام حسب دل خواہ کیا تو انعام ملے گا نہیں تو سزا ملے گی

پانچوں اُنگلیاں پانچوں چراغ

ماہر، استاد، ہوشیار، چابک دست، پورم پور، ہنر مند

پانڈےگَئے دونوں دِین سے ، حَلْوا مِلا نَہ مانڈے

زیادہ فائدے کی ہوس میں انسان گرہ سے کھو بیٹھتا ہے.

پانسا پَڑے اَناڑی جِیتے

جوئے میں ہار جیت پان٘سا پڑنے پر ہے اس پر کھیلنے والے کی مہارت یا اناڑی پن کا کوئی اثر نہیں پڑتا

پانْو اَنْدَر ایک پانْو باہَر

کام کی زیادتی یا غایت اضطراب سے برابر دوڑ دھوپ.

پانوکی چِیونٹی کیا اُونچے سے گِرے گی

صاحب منصب تو بے توقیر ہو سکتا ہے جو خود ذلیل ہو وہ کیا ذلیل ہو گا.

پاؤں میں جُوتی نَہ سَر پَر ٹوپی

کسی کے افلاس اور غربت یا اضطراب و پریشانی یعنی بدحواسی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

پانو سے لَگی سَر میں بُجھی

(حسد اور غصے کے موقع پر) تن بدن میں آگ لگ گئی.

پابَنْد پَھنسے آزاد ہَنسے

ایک آدمی پر مصیبت پڑے تو دوسرا ہن٘ستا ہے، دوسرے کی تکلیف کا احساس نہیں ہوتا

پابَنْدی ایک کی بَھلی

ملازمت ایک آقا کی کرنی چاہیے

پادے کوئی پِٹے بَھٹْیاری والا

خطا کسی کی ہو سزا کوئی پاوے .

پادو ری چِڑیو ساوَن آیا

خوش ہو جاؤ تمہارے مطلب کا وقت آیا .

پاگَل کے سَر پہ سِینْگ نَہِیں ہوتے

پاگل کی کوئی خاص پہچان نہیں جو بے تکی حرکتیں یا بغیر سر پیر کی بات کرے وہی پاگل ہے

پاہُنا پیارا پر ایک دو دِن

مہمان ایک دو دن رہے تو اچھا معلوم ہوتا ہے اگر زیادہ دن ٹھہر جائے تو باعث تکلیف ہوتا ہے.

پاجی تو پاجی وہ بَڑا پَجوڑا ہے

وہ نہایت کمینہ آدمی ہے .

پال پال مَرے جی کا کال

جسے دکھ بھر کے پالا وہی جی کا جنجال بن گیا.

پال پال تیرے جی کا ہوگا کال

کمینے آدمی پر مہربانی کرو گے تو موقع ملنے پر وہ نقصان پہن٘چائے گا

پالی ڈانگْروں کی رَکْھ والی

اس کی سمجھ بوجھ اتنی ہی ہے، یہ ہی کام ملا ہے.

پان اور اِیمان پھیرے ہی سے اَچّھا رَہْتا ہے

پان اور ایمان پلٹتے رہنے سے ہی ٹھیک رہتے ہیں، یہاں پلٹنے کے دو معنی ہیں۔ (۱) لوٹنا= پلٹنا۔ (۲) لوٹ پلٹ کر صاف کرنا

پان پُھول دائی کے سَر

بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں دائی سے کہتے ہیں

پانڈے جی پَچتائیں گے، وَہی چَنے کی کھائیں گے

ضدی کو اپنی ضد سے باز آنا پڑے گا ، جھک مار کر وہی کام کرنا ہوگا.

پانڈے جی پَچتاؤ گے وَہی پِھر چَنے کی کھاؤ گے

آخر جھک مار کے یہی کرنا پڑے گا.

پانڈے جی تو پَتیاویں

اپنے لیے عالم مایوسی میں بولتے ہیں

پانی بادھا ناؤ میں گَھر میں بادھا دام، دونوں ہاتھ اُلیچْیے یہی سُہانا کام

گھر میں روپیہ رکھ چھوڑنا کشتی میں پانی بھر جانے کے برابر ہے جس طرح کشتی میں سے دونوں ہاتھوں سے پانی نکالنے سے خطرہ جاتا رہتا ہے اسی طرح دونوں ہاتھوں سے خیرات کرنا اچھا کام ہوتا ہے

پانی بِیچ بَتاسا جَیسے

بہت ناپائیدار ۔

پانی دیں اور جڑ کاٹیں

اوپر سے محبت اور اندر سے دشمنی

پانی کا ہگا منہ پر آتا ہے

بھید کھل جاتا ہے، عیب ظاہر ہو کر رہتا ہے، کیے کا پھل مل کر رہتا ہے

پانی کا ہَگا مُنْہ پَر نَہِیں آتا ہے

آسمان کا تھوکا مُنہ پر آتا ہے، کئے کا پھل ملتا ہے، عیب بغیر ظاہر ہوئے نہیں رہتا

پانی میں مَچْھلی نَو نَو ٹُکڑے حِصَّہ

چیز ابھی قبضے میں نہیں آئی اس کے متعلق جھگڑے شروع ہو گئے ۔

پانی میں رَہ کر مَگَرمَچھ سے بَیْر

رک : دریا میں رہنا اور مگرمچھ سے بیر؛ آدمی جہاں بروقت رہتا ہو یاکام کرتا ہو و ہاں کے بڑے لوگوں یا ساتھیوں یا افسروں بگاڑ رکھنا اچھا نہیں ۔

پانی پی کَر ذات کیا پُوچْھنی

ایک کام یا بات ہوچکنے کے بعد اس کی تحقیق کرنی بےفایدہ ہے.

پانی پیویں چھان کے، جیو ماریں جان کے

جینیوں یعنی جین دھرم کے ماننے والوں کے لئے کہا جاتا ہے

پانی پِیا مُنھ پَر آتا ہے

بات چھپی نہیں رہتی.

پانی سے پانے مِلے ، مِلے کِیچ سے کِیچ

جنس بجانب جنس راغب ہوتی ہے ، جیسا خود ہوتا ہے ویسوں ہی سے ملتا ہے ، شریف شریف سے اور کمین کمین سے میل جول رکھتا ہے ۔

پاپ ڈُبووے دَھرَم تِراوے، دَھرمی کدَھی نہ مُنھ دُکھ پاوے

گناہ انسان کو تباہ و برباد کرتا ہے نیکی بچاتی ہے اور تکلیف نہیں ہونے دیتی

پاپ کا گَھڑا دھار میں ڈُوبْتا ہے

ظلم آخر ڈبو ہی رکھتا ہے

پاپ اُبھرے پر اُبھرے

پاپ چھپا نہیں رہتا، گناہ یا جرم ظاہر ہوہی جاتا ہے

پاپی کا مال اَکارَت جاتا ہے

حرام کا مال جلد ضائع ہو جاتا ہے، بدکار کا مال ضائع ہوتا ہے

پاپی کا مال پَراچَت جائے، چور پَڑے یا ٹَھگ لے جائے

حرام مال میں برکت نہیں ہوتی، حرام کا مال یا چوری ہوجاتا ہے یا جرمانہ میں خرچ ہوتا ہے

پاپی کے من میں پاپ ہی بسے

شریر آدمی ہر وقت شرارت کی باتیں سوچتا رہتا ہے

پاپی کی ناؤ مَنْجدھار میں ڈُوبتی ہَے

گناہ کی سزا گناہگار کے عروج کے وقت ملتی ہے

پاپی ناو کو ڈَبوتا ہے

رک : ایک نحوست اور بد کرداری سب کو ذلیل کرتی ہے.

پاپی پاپ کا ، بھائی نَہ باپ کا

جس کو بد کاری کی لت پڑ جاتی ہے ، وہ رشتہ کا بھی لحاظ نہیں کرتا ، بد ذات آدمی کو شرارت سے غرض ہے باپ بھائی کوئی بھی ہو .

پاپْیوں کے مارْنے کو پاپ مَہابَلی

گناہ گار اپنے برے کاموں سے ہی مارا جاتا ہے

پار گَئے مور ہو آئے

مسافر گھر واپس آکر بہت قصے سناتا ہے ، ’ جہان٘دیدہ بسیار گوید دروغ ‘ کے موقعے پر بولتے ہیں .

پار کَہیں سَو وار ہے وار کَہیں سَو پار، پَکَڑ کَنارَہ بَیٹھ رَہ یِہی وار اور پار

اس پار کو اس پار کہتے ہیں اور اس پار کو اس پار تو سب سے اچھا یہ ہے کہ کنارہ پکڑ کر بیٹھ رہو اور اسی کو اس پار اس پار دونوں سمجھ لو

پار والے کَہیں وار والے اَچّھے، وار والے کَہیں پار والے اَچّھے

ایک دوسرے پر حسد کرنے کے موقعے پر بولتے ہیں

پارَس ناتھ سے چَکّی بَھلی جو آٹا دیوے پِیس، کُڑھ نَر سے مُرْغی بَھلی جو انڈے دیوے بیس

جس شخص سے لوگوں کو فائدہ پہن٘چے وہ بے فیض شخص سے بہت اچھا ہے

پاس کا کُتّا نَہ دُور کا بھائی

جس سے وقت پر مدد حاصل ہو وہ دور کے بھائی سے بہتر ہے

پاس کوڑی نَہ بازار لیکھا

ایسا شخص جسے کسی سے کچھ لینا دینا نہ ہو، بے فکر آدمی

پاس رَہے جانْیے یا باٹ چَلے

کسی کی اچھائی یا برائی اسی صورت میں معلوم ہوتی ہے جب وہ یا تو پاس رہے یا سفر میں شریک ہو.

پاسا پَڑے اَناڑی جِیتے

جوئے میں اکثر اناڑی جیت جاتا ہے، قسمت عموماً اناڑی کا ساتھ دیتی ہے

پاسا پَڑے سو دانو اَور راجا کَرے سو نیاو

حاکم کے من٘ہ سے جو نکلے وہی انصاف ہے.

پاسنگ کا چور تین جگہ ڈنڈائے، جھکتا تولے روکن دے پاسنگ دکھائے

جھوٹے باٹ رکھنے والا دوکاندار تین جگہ سے نقصام اٹھاتا ہے یعنی اسے زیادہ تولنا پڑتا ہے روکن دینا پڑتا ہے اور اپنی ترازو دکھانی پڑتی ہے کہ وہ ٹھیک ہے یا نہیں

پات پات ڈال ڈال

کسی کے تعاقب ، مقابلے یا چالاکی کے دعویٰ کرنے کے جواب میں (مختلف ضمائر کے ساتھ) مستعمل یعنی تم ہم سے سبقت نہیں لے جاسکتے ، ہم تم سے کم نہیں.

پات تَیرْتے ہیں پَتَّھر ڈوبْتے ہیں

معمولی آدمی مزے میں رہتے ہیں، بڑے لوگ تکلیف اٹھاتے ہیں

پاو سیر چُون چَو بارے رَسوئی

شیخی خورے کی نسبت کہتے ہیں.

پَچ پُھلّا رانی بَنی ہے

مثل۔ (عو) بہت نازک بنی ہے۔ نزاکت پر بڑا غرور ہے۔ (نوٹ) پچ پھلا رانی۔ ہندوستانی قصوں کی شہزادی جس کی نسبت قصوں میں یہ بیاں ہے کہ وہ پانچ پھولوں میں تولی جاتی تھی۔ یعنی بے حد نازک تھی۔

پَچَّھم کا گھوڑا دَکَن کا چِیر

(چیر= کپڑا ، کپڑے کی دھجی) راجپوتانہ اور کاٹھیاواڑ کے گھوڑے مشہور ہیں اور اگلے زمانے میں دکن کی طرف سے کپڑا اچھا آتا تھا.

پَچِّھم جاؤ یا دَکِّھن وَہی کَرَم کے لَچَّھن

نصیب ہر جگہ ساتھ ہے ؛ روزگار یا نوکری کی تلاش میں مارا مارا پھرنا فضول ہے جو قسمت میں ہے مل رہے گا.

پَچِّھم جاؤ یا دَکِّھن وَہی کَرَم کے لَکَّھن

نصیب ہر جگہ ساتھ ہے ؛ روزگار یا نوکری کی تلاش میں مارا مارا پھرنا فضول ہے جو قسمت میں ہے مل رہے گا.

پَچُھوا چَلے کھیتی پَکے

پچھم کی ہوا کھیتی کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے

پَگ بِن کَٹے نہ پَنتھ

بغیر محنت کے کوئی کام سرانجام نہیں پاتا، کرنے سے ہی کام ہوتا ہے، بغیر چلے راستہ طے نہیں ہوتا

پَگْڑی بِھیتَر رَکھ

عزّت بچا ، آبرو بچا .

پگڑی دونوں ہاتھوں سے تھامی جاتی ہے

عزت بچانے کے لئے پوری کوشش کرنی پڑتی ہے

پَگْڑی کا چور باندھا جاوے اور کَکْڑی کا چور مارا جاوے

نا انصافی کے فیصلے پر کہتے ہیں جب بڑی خطا کی معمولی سزا اور چھوٹی خطا کی سخت سزا کسی کو دی جائے .

پَگڑی کی عِزَّت خُدا کے ہاتھ ہے

عزت خدا ہی رکھے تو رہے، آبرو یقیناً خدا کے ہاتھ میں ہے

پَگْڑی میں پُھول رَکھا گیا

بد نام ہو گیا ، عیب لگ گیا.

پَہاڑ کے آگے رائی

کسی بڑی چیز کے مقابلے میں بہت چھوٹی چیز

پَہاڑ کے اٹھگَن سِلوٹ

پہاڑ کے ستون پتھر ہوتے ہیں

پَہاڑ کی اُترائی چَڑھائی دونوں پَر لَعْنَت

پہاڑ کی چڑھائی سخت ہوتی ہے مگر اترائی بھی کم تکلیف دہ نہیں ہوتی

پَہْلا کھایا ڈَنڈ بَرابَر

آدمی پچھلا کھایا یاد نہیں رکھتا، احسان فراموشی کے موقع پر بولتے ہیں نیز اگر قرض ہو تو اس کی ادائیگی ایک طرح کا جرمانہ محسوس ہوتا ہے.

پَہْلے آپ پِیچھے باپ

ہر ایک کو اپنا خیال زیادہ ہوتا ہے، پہلے اپنے فائدے کی بات کی جاتی ہے

پَہْلے اَپْنا ٹَینٹھ تو دیکھو پِیچھے دُوسْرے کی پُھلّی نِگْھارنا

پہلے اپنا عیب تو دیکھو پھر دوسرے میں عیب نکالو، اپنا بڑا عیب تو دیکھا نہیں جاتا دوسرے کے چھوٹے سے عیب پر انگشت نمائی کی جاتی ہے .

پَہْلےاَپْنی ہی داڑھی کی آگ بُجھائی جاتی ہے

پہلے اپنے فائدہ کی بات کی جاتی ہے، پھر دوسرے کا خیال آتا ہے

پَہْلے بو، پَہْلے کاٹ

کام میں جو پہل کرے گا اس کا پھل بھی اسے پہلے ملے گا

پَہْلے چُومے گال کاٹا

کسی آدمی کو پہلے پہل جب کام سونپا جائے اور وہ اسے چوپٹ کر دے تو کہتے ہیں

پَہْلے گَڑَھیّا کے پانی سے اَپنا مُنْہ تو دھو آؤ

تم اس قابل نہیں ہو، پہلے قابلیت تو پیدا کر لو، اس لائق تو ہو جاؤ .

پَہْلے گَھر کے تو پِیچھے باہَر کے

اپنوں سے بچے تو غیر کو دبا جائے.

پَہْلے گَھر میں پِھر مَسْجِد میں

پہلے گھر دیکھو پھر باہر

پَہْلے گَھر تَب باہَر

رک : پہلے گھر میں تو پیچھے مسجد میں .

پہلے ہی لقمے میں بال آیا

پہلے ہی لقمے میں بال آیا مطلب بدشگونی ہو گئی

پَہلے لِکھ پِیچھے دے بُھول پَڑے تو کاغَذ سے لے

لین دین میں لکھ لینے سے بھول چوک نہیں ہوتی، زبانی یاد داشت میں غلطی ہو جایا کرتی ہے.

پَہْلے لُقْمے میں بال آیا

ابتدا ہی خراب ہوئی.

پَہْلے مارے سو مِیری

جو پہلے فائدہ اٹھائے وہی اچھا رہتا ہے، مقابلے میں جو پہلے چوٹ کرے وہی جیتتا ہے

پَہْلے پانسے تِین کانے

رک: بسم اللہ ہی غلط .

پَہْلے پَہْرے سَب کوئی جاگے دوسرے پَہْرے بھوگی، تِیسرے پَہْرے چور جاگے چَوتھے پَہْرے جوگی

رات کو پہلے پہر میں ہر کوئی جاگتا ہے دوسرے پہر میں عورت والا تیسرے میں چور اور چوتھے میں خدا کو یاد کرنے والا

پَہْلے پِیوے جوگی، بِیچ میں پِیوے بھوگی، پِیچھے پِیوے روگی

کھانے کھانے میں جوگی پہلے پانی پیتا ہے تندرست اور خوش خور درمیان میں، اور بیمار بعد میں .

پَہْلےسوچ بِچار ، پِھر کِیجِیے کار

سوچ سمجھ کر کام میں ہاتھ ڈالنا چاہیے .

پَہْلے تولو پِھر مُنھ سے بولو

بات کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے .

پَہْلے توتھی مَیں اَونی پَونی ، اَب ہوئی سَو سے دُونی

جب کسی کی ناقدری کے بعد قدر ہو تو یہ کہتے ہیں .

پَہْلےتُم پیچھے اَوْر

رک: پہلے گھر تب باہر .

پَہْلی بِسْمِ اللہ غَلَط

ابتدا ہی سے کسی کام کے بگڑنے کی نسبت بولتے ہیں، کام شروع ہوتے ہی خراب ہوگیا

پہلی بوہنی اَللہ مِیاں کی آس

صبح دکان کھولتے ہی پہلے گاہک کے ہاتھ مال بیچنے کے وقت خدا کی مہربانی کا آسرا ہوتا ہے کہ شام تک خوب مال بکے گا

پَہْنے جَگ بھاتا اَور کھائے مَنْ بھاتا

لباس ایسا پہنے جسے دیکھ کر لوگ تعریف کریں اور کھانا اپنی پسند کا کھائے .

پَینٹھ اَبھی لَگی نَہِیں گَٹھ کَتْرے آ مَوجُود ہوئے

خود غرض لوگ وقت آنے سے پہلے اپنے حلوے مانڈْے کی فکر میں لگ گئے .

پَیدا ہُوا نا پَید کے لیے

پیدائش ہوتی ہے مرنے کے لیے

پَیدَل اور سَوار کا کیا ساتھ

امیر اور غریب کا کیا مقابلہ

پَیغَمْبَر اَپنے گَھر کے سِوا کَہِیں بے قَدْر نَہِیں ہوتا

صاحب کمال کی مخالفت سب سے زیادہ گھر والے ہی کرتے ہیں.

پَیخانَہ میں لوٹا نَہ رَکھواؤُں

رک : پاخانے میں لوٹا نہ رکھواؤں .

پَیسا آوے پَیسا جاوے ، لوگ نَفَع میں روٹی کھاویں

روپیہ پیسہ کھانے پینے کی چیز نہیں لیکن کھانا پینا ان سے مہیا ہوتا ہے .

پَیسا بَچانا پَیسا کمانے کے بَرابَر ہے

کفایت شعاری بہ منزلہ کمائی ہے

پَیسا گانٹھ کا اَور بیٹا پیٹ کا

اپنی دولت اور اپنا بیٹا وقت پر کام آتے ہیں .

پیسا گانْٹْھ کا، جورُو ساتْھ کی

وقت پر یہی کام آتے ہیں

پَیسا ہاتھ کا مَیل ہے

روپیہ بے وقعت چیز ہے، پیسے کی کوئی حقیقت نہیں

پَیسا ہوتا تو بِیاہ ہی نَہ کَرتے

بہت مفلسی میں کوئی پیسا مانْگے تو مزاحاََ کہتے ہیں

پیسا کبھی نہیں ٹکتا

قسمت ایک جیسی نہیں رہتی، لکشمی ایک جگہ نہیں ٹھہرتی

پَیسا نَہ کَوڑی بازار کو دَوڑی

اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کرنا.

پَیسا پاس کا گھوڑی ران کی

روپیہ اور گھوڑی جو اپنے قبضے میں ہوں اپنے سمجھنے چاہئے.

پَیسے پَر دَھر کے بوٹِیاں اُڑاؤُں تَب بھی وہ آہ نَہ کَرے

سخت سے سخت سزا دینے میں بھی ترس نہ آئے .

پَیسے سُوں دَربار بَندْنا

رشوت لینا ، رشوت دینا .

پَیٹھ ابھی لَگی نَہِیں ، گَٹْھ کَتْرے آ پَہُونچے

معاملہ ابھی طے نہیں ہوا اور خود مطلبیے آ موجود ہوئے

پَکَڑ لَنْڈ گِردھاری ، لُٹْیا رَہی نَہ تھاری

اس شخص سے جس سے کوئی ہمدردی نہ ہو ایسے محل پر کہتے ہیں جب وہ کسی سخت خسارے میں پڑ گیا ہو.

پَکائے سو کھائے نَہِیں کھائے کوئی اور

جو محنت کرے گا فائدہ اٹھائے گا جو جی چرائے گا رہ جائے گا

پَکھال کا لادنا ڈاک چلانا ایک سا

بہشتی کا اور ڈاک لے جانے کا کام دونوں جلدی ہونے چاہئیں

پَکّا آم ٹَپَکْنے کا ڈَر

عمر دراز اور بوڑھے شخص کو ہمیشہ موت کا خدشہ لگا رہتا ہے

پَکّا پان کھانسی نہ زُکام

کچے پان یا خراب پکی ہوئی چیزوں سے بیمار ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے

پَکّے آم کے ٹَپَکْنے کا ڈَر رہتا ہے

بوڑھا آدمی نہ جانے کب چل بسے

پَکّے پان کَے دِن ٹِکیں گے

بوڑھے آدمی کی زندگی چند دن کی ہوتی ہے

پکّی بیری کے بیر کھانے والے ہَیں

بغیر محنت و مشقت کے گزر کرنے والے کے نسبت بولتے ہیں .

پَکّی بیری تَلے کے بَیٹْھنے والے

اس شخص کی نسبت کہتے ہیں جو بے محنت و مشقت اپنا پیٹ پالنے کا عادی ہو گیا ہو.

پَکّی پَھلی نَہِیں پھوڑْتا

کچھ کام نہیں کرتا ہے ، بہت سست ہے .

پَکْوائی دینا اور کَچّی کھانا

اجرت دینے کے باوجود کام خراب ہونا.

پَل بَھر کی آس نَہیں کَہی کَل کی بات

کل تک خدا جانے کیا ہوتا ہے، اتنی دیر میں سلطنت بگڑ جاتی ہے

پَل کا بَھروسَہ نَہِیں

آنے والے لمحہ کی خبر نہیں.

پَلاس کے تِین پات

رک: ڈھاک کے تین پات

پَنْچ کَہیں بِلّی تو بِلّی ہی سَہی

چار آدمی جو کچھ کہیں وہی ٹھیک ہے، سب کی یہی صلاح ہے تو یہی سہی

پَنچ مِل خُدا مِل

رک : پنچ مل خدا خدا مل پنچ.

پنچ مل خدا، خدا مل پنچ

پنچوں میں خدا بستا ہے اور خدا میں پنچ

پَنْچوں کا جُوتا اَور میرا سَر

پنچوں کا فیصلہ منظور ہے.

پَنْچوں کا کَہْنا سَر آنْکھوں پَر مَگَر پَرنالا یَہِیں رَہے گا

ضدی کی نسبت بولتے ہیں کہ اس کو لاکھ سمجھایا جائے کچھ اثر نہیں ہوتا

پَنْچُوں مِل مَر گَئے گُوْیا گَئی بَرات

سب کے ساتھ میں مصیبت بھی راحت ہے، عام قسم کی مصیبت ایک قسم کا جلسہ بن جاتی ہے، مرگ ان٘بوہ جشنے دارد

پَنْڈَِت پُوتھِی بانچْتے مُلّا پَڑھے قُرآن لوگ دِکھاوو لاکھ کَرو نا مِلئے بَھگْوان

پوتھیاں یا قرآن پڑھنے یا مذہب کی باتوں کے دکھاوے سے خدا نہیں ملتا

پَنْڈَِت مَشْعَلْچی کی اُلٹی رِیْت، ایک دِکھاوے چاندْنی ایک اَندھیرے بِیْچ

پنڈت دوسروں کو ان کی قسمت کا حال بتاتے ہیں مگر اپنی مصیبت کا حال نہیں جانتے، مشعلچی دوسروں کو اجلا دیکھاتا ہے اور خود اندھیرے میں رہتا ہے

پَنْڈِیائِن کی مِیٹھی مِیٹھی بَتِیاں

پنڈت کی بیوی کو میٹھی میٹھی باتیں کرنے کی عادت ہوتی ہے کیون٘کہ اسے لوگوں سے بہت کچھ لینا پڑتا ہے

پَنِیر کے ساتھ خُشْکا کھاؤ

اپنی راہ لو، اپنا کام کرو اور خوش رہو، چلو ہٹو

پَر آدِھین سَپْنے سُکھ ناہیں

غیر کے پابند کو خواب میں بھی راحت نظر نہیں آتی ؛ دوسرے کا ماتحت آرام کی نین٘د نہیں سوتا ، ماتحت ہمیشہ تکلیف میں رہتا ہے.

پَر آدِھین سَپْنے سُکھ نَہِیں

غیر کے پابند کو خواب میں بھی راحت نظر نہیں آتی ؛ دوسرے کا ماتحت آرام کی نین٘د نہیں سوتا ، ماتحت ہمیشہ تکلیف میں رہتا ہے.

پَر گَھر ناچیں تِین جَنے، کائَستھ، بید، دَلال

کلرک، طبیب اور دلال یہ تینوں اپنی آمدنی کے لئے دوسروں پر انحصار کرتے ہیں

پَر کَٹ گَئے دُم جَھڑْ گَئی پِھرْتے ہیں لَنْڈُورے

بالکل بے سرو ساماں ہو جانے کے موقع پر بولتے ہیں.

پَر کے دھن پر چور رووے

چور مفت کا مال چاہتا ہے

پَر کے مُوئی ساسُو ، آج کیوں آئے آنسُو

گزری باتوں کا گلہ شکوہ کرنے یا مصیبت گزر جانے ک بعد رنج و الم کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

پَر کو کنواں کھودے اور آپ ہی ڈُوب مَرے

غیر کی برائی چاہنے میں اپنا ہی نقصان ہوتا ہے

پَر لَگ جائیں اور اُڑ کَر پَہُنْچ جاؤں

کہیں جانے کی بہت زیادہ خواہش ہو تو کہتے ہیں.

پَر لَگ جائیں اور اُڑ کَر پَہُنْچوں

کہیں جانے کی بہت زیادہ خواہش ہو تو کہتے ہیں.

پَر ناری پَینی چُھری کوئی مَت لاؤ سَنگ، دَسوں سِیْس راونَ کے ڈھائے گئے اس ناری کے سَنگ

غیر عورت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہیے، راون نے دس سر اسی وجہ سے گن٘وائے

پَر اُپکْاری دَھَرم دھاری

دوسروں کا فائدہ کرنا بڑی اچھی بات ہے .

پرائے بھروسے کھیلا جوا، آج نہ موا کل موا

پرائے بھروسے جوا کھیلنے والا نقصان اٹھا کر رہتا ہے

پَرائے دَھن کو چور روئے

دوسرے کے مال کا لالچ کرنے یا اس سے حسد کرنے کے موقع پر بولتے ہیں.

پرائے دھن پر جھینگر ناچے

دوسرے کی دولت پر اینٹھنا

پَرائے گَنْڈوں کے بَھروسے پَر نَہ رَہنا

دوسرے کی امداد پر بھروسا نہ کرنا، خود ہمت کرو

پَرائے مال پَر دِیدے لال

دوسرے کی چیز پر غرور کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

پَرائے مال پَر جِھینگَر ناچے

پرایا مال ہاتھ لگ جانے پر خوش ہونے کے موقع پر بولتے ہیں.

پَرائے مال پَرلال حَسَن

رک : پرائے مال پر یا حسین.

پَرائے مال پَر یا حُسَین

غیر کی چیز پر شیخی مارنے اور اترانے کے موقع پر بولتے ہیں.

پَرائے تَع٘زِیے پَر یا حُسَین

دوسرے کے کام کو اپنی طرف منسوب کرنے یا اس پر فخر کرنے کے موقع پر بولتے ہیں.

پَرائی آنکھیں کام نہیں آتیں

دوسرے کے سہارے کام درست نہیں ہوتا، غیر شخص اپنے کام نہیں آتا، غیر اپنا نہیں بنتا

پرائی آس چولھے پاس

غیر کے آسرے نہیں رہنا چاہیے

پَرائی بُھوسی چِکْنے ہاتھ

اپنے ہاتھوں میں بھری ہوئی چکنائی کو دوسرے کی بھوسی سے صاف کرنا ، جب کوئی شخص دوسرے کے روپیہ سے اپنے مشکل کام انجام دیتا ہو اور اکڑتا ہو تو دیکھنے والے طنز سے کہتے ہیں.

پَرائی پُھلّی پَر ہَنْستے ہَیں اَپنا ٹھینْٹ نَہِیں نِہارتے

عیب دار اپنا عیب نہیں دیکھتا دوسروں کے عیب دیکھتا ہے

پَرائی سار کَون دُھواں کَرتا ہے

کوئی بھی دوسرے کی مدد نہیں کرتا.

پرائی سرائے میں کون دھواں کرتا ہے

کوئی دوسرے کی مدد نہیں کرتا

پَرائی تَھیلی کا مُنھ سُکْڑا

(مراداً) دوسرا آدمی دل کھول کر نہیں دیتا.

پَرائی توند کا گُھونسا

اپنے کو اس کی تکلیف نہیں ہوتی

پرایا سر پنسیری برابر

دوسرے کی تکلیف کی پروا نہیں ہوتی

پَرایا بِگاری بڑا دَھرم دھاری

غیر کا مددگار بڑا ایماندار ہوتا ہے.

پَرایا چَکھ اور اپنا ڈھک

اپنی چیز سینت کر رکھنے اور دوسرے کی چیز استعمال کرنے کے موقع پر بولتے ہیں، اپنا مال نہ کھا کر دوسرے کا اڑانا چاہیے، خود غرض کا قول

پَرایا دھینْگڑا اور اَپنا پُوت

آدمی اپنی اولاد یا چیز کی بہت قدر کرتا ہے اور دوسرے کی اولاد یا چیز کو بے قدر سمجھتا ہے، اپنی ہر شے عزیز ہوتی ہے دوسرے کی ذلیل، اپنے بچے کو کمسن اور دوسرے کے اسی عمر کے بچے کو جوان سمجھتے ہیں، اپنا لڑکا تو لڑکا ہے اور پرایا اچکا

پَرایا دِل پَردیس بَرابَر

اس کا حال معلوم نہیں رہتا

پَرایا گَھر تُھوک کا ڈَر اَپنا گَھر ہَگ بَھر

اپنی ذاتی چیز کو انسان جس طرح چاہے استعمال کرے کوئی کچھ کہنے والا نہیں ہوتا لیکن دوسرے کی چیز کو چھونے میں بھی احتیاط کرنی پڑتی ہے، اپنے گھر میں جو چاہے کر دوسرے کے گھر میں احتیا ط لازمی ہے

پَرایا مال لوٹیے اور بندے کا دل دریاو

سخی کا مشہور ہو کر لوگوں کے مال ٹھگنے کے موقع پر بولتے ہیں

پَرایا مال پَشْم کا بال

دوسرے کی چیز کی اہمیت نہیں ہوتی

پَرایا سَر دِیوار کی جَگَہ

جب دوسرے کی تکلیف یا نقصان کی قطعی پروا نہ ہو تو بولتے ہیں

پَرایا سَر لال دیکھ اَپنا سَر پھوڑ ڈالیں

دوسروں کی خوش قسمتی پر حسد کرنا

پَرایا سَر پَنْسیرا

مراد : دوسرے کی جان اور جسم کی کوئی قدر و قیمت یا پروا نہیں.

پَرایا سَر قُرْآن بَرابَر

دوسرے کے سر کی جھوٹی قسم نہیں کھانی چاہیے

پَرایا سیر پَنسیری بَرابَر

تھوڑا بھی غنیمت ہے.

پَرَکھ ساٹھا سَو پاٹھا اِستری بیسی سَو کھیسی

مرد ساٹھ سال کا بھی جوان ہوتا ہے، عورت بیس برس کی ہی بوڑھی ہو جاتی ہے

پَرْبَت کو رائی کرے، رائی کو پَربَت مان

خدا بڑا قدرت والا ہے، وہ ناممکن کو بھی ممکن کر سکتا ہے

پَرْدَہ پیش داوَر بَد تَر اَز گُناہ

اللہ سے کوئی بات چھپی نہیں رہتی، اس لیے کوئی گنہ کرنا اور اس سے چھپانا گناہ سے بدتر گناہ ہے.

پَرْدے کی بِیوی، چَٹائی کا لَہنگا

پردے میں بیٹھنے والی عورت کسی نہ کسی طرح اپنی سترپوشی کر لیتی ہے

پَرْدیس کَلِیس نِریشَن کو

گھر سے باہر جانے پر راجاؤں کو بھی تکلیف ہوتی پھر عام آدمی کی تو بات ہی کیا

پَرْدیسی بَلَم تیری آس نَہیں، باسی پُھولوں میں باس نَہیں

پردیسی سے محبت کرنا عبث ہے کیونکہ وہ نہ جانے کب چھوڑ کر چلتا بنے

پَرْدیسی کی پیت کو سب کا جی لَلْچائے، دو ہی باتوں کا کھوٹ ہے رہَے نَہ سَنگ لے جائے

پردیسی کی محبت میں دو باتوں کا نقصان ہے کہ نہ تو وہ رہتا ہے نہ ساتھ لے جاتا ہے

پَرْہیز بَڑی دَوا ہے

بیماری میں پرہیز کرنا دوا کے برابر ہے.

پَرْہیز بھی آدھا عِلاج ہے

پرہیز نصف بیماری کو کم کرتا ہے.

پرچے بِن پرتیت نہیں

آزمائش کے بغیر اعتبار نہیں کرنا چاہیے

پَرجا ہے جڑ راج کی راجا ہے جیوں رُوکھ، روکھ سوکھ کر گر پڑے جب جڑ جائے سوکھ

راجہ درخت ہے رعیت جڑ ہے اگر جڑ سوکھ جائے تو درخت گر پڑتا ہے

پرجا مرن راجہ ہانسے

راجہ کے سکھ اور عیش و عشرت کے لئے پرجا مرتی ہے

پَرْکَل گھوڑا بَسولے تھاڑْھ

پالتو گھوڑا تھان کو بھاگتا ہے، (مراد) انسان اپنی عادت کے موافق کام کرتا ہے.

پَرْسوں موئی ساسُو آج کیوں آئے آنْسو

رک : پر کو موئی ساسو آج کیوں آئے آنسو.

پَرْوَر کے کُوچے میں شاہ و گَدا بَرابَر ہَیں

عشق میں امیر و غریب کا کوئی فرق نہیں رہتا

پَرْوَر میں شاہ و گَدا بَرابَر

امیر غریب پر یا غریب امیر پر عاشق ہوجاتا ہے تو کوئی درجے کا فرق نہیں رہتا

پَرْوَر یا کَرے اَمِیر ، یا کَرے فَقِیر

دونوں بے فکر ے ہوتے ہیں اس لیے وہی عشق کرسکتے ہیں

پَسُو کا سَتانا نِرا پاپ کَمانا

جانور کو تکلیف دینا سخت گناہ ہے

پَٹیل کی دَوڑ چھانپے تَلَک

معمولی آدمی کی رسائی دور تک نہیں ہوتی.

پٹھان کا پُوت، گھڑی میں اولیاء گھڑی میں بھوت

پٹھان تلون مزاج ہوتے ہیں، گھڑی میں خوش اور گھڑی میں ناخوش

پَٹھان لَڑائی ماریں ، بَہنے ڈاڑھی پَھٹْکاریں

پرائے کام پر شیخی بگھارنے کے موقع پر مستعمل .

پٹھانوں نے گاؤں مارا، جُلاہوں کی چڑھ بنی

کیونکہ انہیں نوکری مل جائے گی، کنبہ پرستی کے متعلق بھی کہتے ہیں

پَٹھانوں نے گانو مارا ، جُلاہوں کی چَڑْھ بَنی

فاتحوں کے پاس عموماً شروع میں کمینے لوگ ہی آتے ہیں معززین دور ہی رہتے ہیں.

پَتّا بھی بے حُکْمِ خُدا نَہِیں ہِلْتا

کوئی کام بغیر خدا کی مرضی کے نہیں ہوتا

پَتَّل پھاڑی اور چَل دیے

مطلب نکالا اور چل دیے خود غرض کی نسبت کہتے ہیں

پَتَّھر اَپنی ہی جَگَہ بھاری ہوتا ہے

انسان کی وقعت اپنی جگہ یا مقام پر ہی ہوتی ہے .

پَتَّھر کا جَواب پَتَّھر

سخت بات کا جواب سخت ہوتا ہے.

پَتَّھر کے کِیڑے کو بھی خُدا دیتا ہے

اللہ تعالیٰ ہر شخص کو رزق بہم پہن٘چاتا ہے ، رزق سے کوئی محروم نہیں رہتا .

پَتَّھرکو اَثَر کیا ہو

سخت دل سن٘گ دل اور کم عقل پر کسی فہماشی اور تعلیم کا اثر نہیں ہوتا.

پَتَّھر کو جُونک نَہِیں لَگْتی

سنگ دل کو رحم نہیں آتا، بے رحم کے آگے رونے کوئی فائدہ نہیں ہوتا

پتھر مارے موت نہیں

نہایت سخت جان، بے حیا اور بے غیرت کی نسبت بولتے ہیں

پَتَّھر میں جونک نَہیں لَگتی

hard hearts never melt, refers to someone who is impervious to advice or appeal

پَتَّھر میں لیس نَہَیں دَھنستی

بے رحم پر کسی بات (نرم گفتگو) کا اثر نہیں ہوتا .

پتھر موم نہیں ہوتا

سنگ دل کو رحم نہیں آتا

پَتَّھر نَہِیں پِگَھلتے

کنجوس سے فیاضی کی توقع عبث ہے

پَتَّھر پَر کیا اَثَر

بیوقوف پر تعلیم و تربیت کا کوئی اثر نہیں ہوتا

پَتَّھر پِگَھلْتے نَہِیں دیکھا

سن٘گدل کو رحم آتے نہیں دیکھا.

پَتَّھر پُوجے ہَر مِلے تو مَیں پُوجُوں پَہاڑ

اگر پتھر پوجنے سے معرفت خدا حاصل ہوتی ہے تو میں پہاڑ پوجنے کو تیار ہوں (مراد) پتھر پوجنے سے ہرگز معرفت حاصل نہیں ہوتی .

پَتَّھر سے چَکّی بَھلی پِیس کھائے سَنْسار

بے فیض بڑے آدمی سے وہ غریب ہی اچھا ہے جس سے خلق اللہ کو نفع ہو .

پَتُرِیا کا ڈیرا جیسے ٹَھگوں کا گھیرا

رنڈی کا مکان اور ٹھگوں کا مقام یکساں ہے

پَتُرِیا رُوٹھی دَھرْم بَچا

برے آدمی سے بگاڑ نیکی ہے

پَوَن کا پُوت ، پَتال کا راجَہ

ہر کام میں دخل در معقول دینے والا ، ہر مجمع میں داخل ہونے والا ، باد ہوائی آدمی .

پیڑ چَڑھے یُوں دِکھائی دیتا ہے

اگر تم میری جگہ ہو تو بھی ایسا ہی کرو .

پیڑ گِنْنا یا آم کھانا

اپنی غرض سے مطلب رکھو چاہے کہیں سے ہو

پیڑ گِننے سے مَطلَب ہے یا آم کھانے سے

اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے، فضول باتوں میں الجھنا نہیں چاہیے

پیڑ پَھل سے ہی پَہْچانا جاتا ہے

انسان کی باتوں سے معلوم ہوجاتا ہے کہ شریف ہے کہ کمینہ

پیڑُو کی آنْچ پِھر کیا سات پانْچ

جوش شہوت میں کچھ ہوش باقی نہیں رہتا

پیلْتے پیلْتے اِنْسان کولُھو کا بَیل بَن جاتا ہے

اگر آدمی ہر وقت کام ہی کرتا رہے تو اس کی حالت اچھی نہیں رہتی .

پیشَہ حَبِیبُ اللہ جو نہَ کَرے لَعْنَتُ اللہ

خدا کام کرنے والوں سے خوش اور نہ کرنے والوں سے ناخوش رہتا ہے

پیشاب سے چَراغ جَلْتا ہے

سکہ بیٹھا ہوا ہے، رعب جما ہوا ہے، دھاک بیٹھی ہوئی ہے

پیٹ بھر اور پیٹھ لاد

کھاؤ اور محنت کرو، پیٹ بھرا ہو تبھی محنت ہو سکتی ہے

پیٹ بَھرا کیا جَانے بُھوکے کی قَدْر

مالدار آدمی کسی غریب کی تکلیف کو محسوس نہیں کرتا

پیٹ بَھرے کے گُن

کسی آدمی کو جب کسی طرح خوش ہی نہ کیا جا سکے تب کہتے ہیں

پیٹ بَھرے کی باتیں

فارغ البالی کی باتیں، فراغت کی گفتگو، غرور کی باتیں

پیٹ بَھرے کی کھوٹی چال

امیر آدمیوں کی عادتیں بگڑ جاتی ہیں

پیٹ بھی خالی، گود بھی خالی

مفلس اور بے اولاد، نہ کھانے کو ہے نہ بال بچہ ہی ہے، نہ بچہ پیٹ میں ہے نہ گود میں ہے

پیٹ بُری بَلا ہے

بھوک آدمی کو مجبور و بے بس کر دیتی ہے ، بھوک بری چیز ہے.

پیٹ چلے مَن بَھکتوں کو

مصیبت پڑی ہوئی ہے اور دل ایسی باتوں کو چاہتا ہے جس سے مصیبت اور بڑھے

پیٹ ہَے یا عُمْر عَیّار کی زَنْبِیل

(جس کے پیٹ میں الا بلا اترتی چلی جائے اور کبھی کھانے سے من٘ھ نہ موڑے ایسے آدمی کے پیٹ کو خواجہ خضر کی زن٘بیل کہتے ہیں ، حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے پاس ایک زن٘بیل تھی جس میں ہر چیز سما جاتی تھی بعض دفعہ عمر عیار کی زن٘بیل بھی کہتے ہیں)

پیٹ ہَے یا بے اِیمان کی قَبْر

بہت بڑے پیٹ والے کو مذاقاً کہتے ہیں

پیٹ ہَے یا چَمْڑے کی پَکھال

بہت زیادہ کھانے پینے والے کی نسبت کہتے ہیں۔

پیٹ ہَے یا خواجَہ خِضَر کی زَنْبِیل

(جس کے پیٹ میں الا بلا اترتی چلی جائے اور کبھی کھانے سے من٘ھ نہ موڑے ایسے آدمی کے پیٹ کو خواجہ خضر کی زن٘بیل کہتے ہیں ، حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے پاس ایک زن٘بیل تھی جس میں ہر چیز سما جاتی تھی بعض دفعہ عمر عیار کی زن٘بیل بھی کہتے ہیں)

پیٹ ہے یا کُٹھار

بہت کھانے والے کی نسبت اس کہاوت کا استعمال ہوتا ہے

پیٹ جو چاہے سو کرائے

بھوک سے مجبور ہو کر آدمی ہر بات کے لیے تیار ہو جاتا ہے

پیٹ کا جَلا گانو جَلائے

بھوکا آدمی آپے سے باہر ہو جاتا ہے.

پیٹ کا کھایا کوئی نَہِیں دیکھتا، تَنْ کا پَہْنا سَب دیکْھتے ہَیں

کپڑوں پر سب کی نظر ہوتی ہے ، ظاہر کو سب دیکھتے ہیں باطن کو کوئی نہیں جانتا ، ایسے موقع پر بولتے ہیں جب ظاہر داری برتنا ضروری ہو جائے یا کسی بھی معاملے میں بعض باتوں کا اظہار ایک ضرورت ہو.

پیٹ کے آگے نا ہے

پیٹ بھرا ہوا آدمی کھانے سے انکار کر دیتا ہے.

پیٹ کے بِگاڑْ سے سارے بِگاڑْ ہَیں

ساری بیماریاں فساد معدہ سے ہوتی ہیں

پیٹ کے گُن کَون جانے

باطن کا حال کسی کو معلوم نہیں

پیٹ کے واسطے پردیس جاتے ہیں

پیٹ کے لیے گھر چھوڑ کر باہر جانا پڑتا ہے

پیٹ کھائے اور آنکھ لَجائے ، زَبان لَڑْکَھڑائے

آدمی جس کا دیا کھاتا ہو یا جس کا محتاج ہو اس کے سامنے شرم سے کوئی ایسی بات نہیں کہہ سکتا جو اسے ناگوار گزرے.

پیٹ کو روٹی نَہ تَن پَر تار

رک : پیٹ کو ٹکیا نہیں سونے کو کھٹیا نہیں.

پیٹ کو ٹِکْیا نَہِیں ، سونے کو کَھٹْیا نَہِیں

رک : پیٹ کو ٹکڑا نہ تن کو چیتھڑا.

پیٹ کو ٹُکْڑا نَہ تَن کو چِیتْھڑا

انتہائی افلاس اور تن٘گدستی کے موقع پر بولتے ہیں.

پیٹ میں گھسے تو بھید ملے

کسی کے دل کی بات جاننا بہت مشکل ہے، کسی کے من کی بات اس کی شدید قربت حاصل کرکے ہی جانی جا سکتی ہے یعنی جب کسی سے بہت دوستی ہو جائے تو راز معلوم ہوتا ہے

پیٹ میں پَڑا چارا تو کُودْنے لَگا بیچارا

کھایا تو طاقت آئی، مدد ملی تو شرارت کی

پِیْٹ میں پَڑے تو عِبادت سُوجھے

پیٹ بھرا ہو تو عبادت کا خیال آتا ہے بھوکے سے عبادت نہیں ہوتی

پیٹ میں پڑی بوند نام رکھا محمود

رات میں ہی حمل رہا لڑکے کے ہونے میں نو مہینے کی دیر لیکن نام پہلے ہی رکھ دیا

پیٹ میں پَڑی جَب دُور کی سُوجھی ، بُھوک لَگی تَنْدُور کی سُوجھی

بے فکری عجب شے ہے یعنی بے فکری میں بڑے بڑے خیالات پیدا ہوتے ہیں

پیٹ میں پاؤں ہیں

محنت کرو تو کھانے کو ملتا ہے، کھانے کو ملے تو محنت ہوتی ہے، چھپا رستم ہے

پیٹ نَہِیں مانْتا

۔بھوک کی برداشت نہیں ہوتی۔ (فقرہ) یہ کہنا کہ پیٹ نہیں مانتا مجبوری سے چوری کرنا پڑتی ہے بیہودہ بات ہے۔

پیٹ پَڑیں روٹْیاں تو سَبھی گَلاں موٹْیاں

جب آدمی دولتمند ہو جائے تو اس میں بہت سی باتیں آجاتی ہیں ، معاشی بے فکری میں خوب باتیں سوجھتی ہیں.

پیٹ پالنا کُتّا بھی جانتا ہے

دنیا میں اپنا پیٹ پالنا ہی مقصد نہیں کیونکہ یہ کام تو کتا بھی کرلیتا ہے، انسان کو کوئی بڑا کام کرنا چاہیئے

پیْٹ پاپی ہے

بھوک کی وجہ سے انسان بہت گناہ کرتا ہے

پیٹ پِٹاری منہ سُپاری

دیکھنے میں تو دبلا ہے پر کھانا بہت کھاتا ہے

پیٹ سب رکھتے ہیں

مادی ضروریات سب کی ہوتی ہیں، سب کو بھوک لگتی ہے، سب کو خوراک چاہیئے

پیٹ سے فاقَہ ، طَبِیعَت خُوش بے اَنْدازَہ

بے پرواہ آدمی کی نسبت کہتے ہیں کھانے کو نہیں مگر ہر وقت خوش ہے

پیٹ تو سَب کے ساتھ لَگا ہُوا ہَے

ہر ایک کو کھانے کی ضرورت پڑتی ہے.

پیٹ میٹ کام سَمیٹ

پہلے کام ختم کر پھر کھانے کو مان٘گ

پیٹُو مَرے پیٹ کو، نامی مَرے نام کو

کھانے کا لالچی کھانے پر جان دیتا ہے اور بہادر اپنی شہرت کے لئے جان دیتا ہے

پھاٹَک ٹُوٹا گَڑھ لُوٹا

محافظ یا روک نہ رہے تو مغلوب ہونا پڑتا ہے، رکاوٹ دور ہو جائے تو رستہ کھل جاتا ہے

پھاوْڑا نَہ کُدال بَڑا کھیت ہَمارا

بے سامانی میں بڑی مشیخت یا دعویٰ، شیخی کے موقع پر بولتے ہیں

پھاوْڑے کے نام گُل صَفا نَہِیں جانتا

۔ مثل۔ گل صفا۔ مٹی صاف کرنے والا۔) الف کے نام بے نہیں جانتا۔ جاہل ہے۔ کو دن ہے (نوٹ) ایک شخص دھوکے میں ایک چالاک جاہل فقیر کا چیلا ہوگیا۔ بارہ برس تک شاہ صاحب نے کوئی تعلیم نہیں دی۔ ایک روز چیلے نے پھاوڑے کی طرف اشارہ کر کے پوچھا شاہ صاحب اس کا کیا نام ہے

پَھل کھائے وہ جو ہَل جوتے

جو محنت کرے وہ فائدہ اُٹھائے .

پَھل کھانا آسان نَہِیں ہے

پھل مشکل سے کھانے کو ملتے ہیں یعنی پہلے پیڑ لگانا پڑتا ہے وہ بڑھتا ہے تب اس میں پھل آتے ہیں

پَھلْسا ٹُوٹا، گاؤں لُوٹا

پھاٹک ٹوٹنے پر گاؤں آسانی سے لوٹا جا سکتا ہے

پَھرنَہ پَھری بَغِیچے کا نانو

پلے کچھ نہ ہونا اور شیخیاں مارنا .

پَھٹ پَڑے وہ سونا جس سے ٹُوٹیں کان

جس چیز سے انجام کار نقصان ہو اس کے وقتی یا ظاہری فائدے سے کیا حاصل، جس چیز یا بات کا انجام برا یا نقصان دہ ہو اس کے ظاہری فائدہ کو چھوڑ دینا چاہیے، پھٹ پڑے وہ سونا جس سے ٹوٹے کان

پَھٹے میں پاؤں دَفْتَر میں ناؤں

دخل در معقولات (شیخی جتانے کے لیے) .

پھٹے نہ پھوٹے جی جان نہ چھوٹے

کسی چیز سے جی اوب جائے تب کہتے ہیں

پھیروں کی گُناگار ہے

جو (عورت) کم عمری میں بیوہ ہوگئی ہو اس کے لیے کہتے یہں

پِھر بے گھوڑے یَہِیں سے

کسی کو ڈانٹ بتا کر بھگانا

پِھر بھی موچی کے موچی رَہے

کن٘گال کے کن٘گال ہی رہے

پِھر چِکْنے گَھڑے کی طَرَح وَیسے کے وَیسے

بے شرم ، بد لحاظ کی نسبت بولتے ہیں .

پِھر کون جِئے کِس کا راج

زندگی کا کوئی اعتبار نہیں کام فوراً کرنا چاہیئے یہ کام ابھی کرنا چاہیے پھر کا کیا بھروسہ کیا ہو .

پِھر کون مَرے کون جِئے

زندگی کا کوئی اعتبار نہیں کام فوراً کرنا چاہیئے یہ کام ابھی کرنا چاہیے پھر کا کیا بھروسہ کیا ہو .

پِھر مُڑْلی بیل تلے

پھر جوکھم میں پڑے

پھٹ وا کا جینا جو تکے پرائی آس

جو دوسروں کے سہارے پر رہے اس کی زندگی پر لعنت ہے

پُھپّی بَھتِیجے ایک ذات، ماں بیٹے دو ذات

اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پھوپی اور (بھتیجی / بھتیجے) یعنی بھائی کی اولاد میں جو قربت ہوتی ہے سلسلۂ نسب کے قانون کے مطابق ماں (بیٹی / بیٹے) میں وہ رشتہ نہیں ہوتا .

پُھپّی بَھتِیجی ایک ذات، ماں بیٹی دو ذات

اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پھوپی اور (بھتیجی / بھتیجے) یعنی بھائی کی اولاد میں جو قربت ہوتی ہے سلسلۂ نسب کے قانون کے مطابق ماں (بیٹی / بیٹے) میں وہ رشتہ نہیں ہوتا .

پُھوئی پُھوئی تالاب بَھر جاتا ہے

تھوڑا تھوڑا بہت ہو جاتا ہے۔

پُھوئِیں پُھوئِیں تالاب بَھرْتا ہے

رک : پھوئی پھوئی تالاب بھرتا ہے۔

پُھوئِیاں پُھوئِیاں تالاب بَھر جاتا ہے

تھوڑا تھوڑا بہت ہو جاتا ہے، پھوئی پھوئی تالاب بھر جاتا ہے

پُھونْک مَشال اُٹھا چَوپالا

تیار ہو ، جلدی کر (ڈولی اٹھانے والوں سے ییہ مثل لی گئی ہے)

پُھونس کا تاپْنا ہے

بے بنیاد کام ہے ، چند روزہ خوشی ہے ، بے فائدہ امید کرنا۔

پُھوہَڑ چالے نَو گَھر ہالے

بیوقوف یا بد سلیقہ کے ہر کام میں نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے

پُھوہَڑ چَلے تو گَھر ہِلے

رک : پھوہڑ چالے نو گھر ہالے۔

پُھوہَڑ دَرْزی ، لَمْبا ڈورا

پھوہڑ انسان ہمیشہ کام خراب کرتا ہے۔

پُھوہَڑ کا مال ہَنْس ہَنْس کھاؤ

بے وقوف کا مال اسے مسخرہ بنا کر کھانا چاہیے، بیوقوف کا مال آرام سے ہاتھ آتا ہے

پُھوہَڑ کَرے سِنگار مانگ اِینٹوں سے پھوڑے

پھوہڑ عورت کی زیب و زینت بھی عجیب ہوتی ہے وہ سندور کی جگہ اینٹ گھس کر مانگ بھرتی ہے اور اینٹ گھسنے سے خون نکل آتا ہے

پُھوہڑ کے گَھر اُگی چَنبیری، گوبَر مانْڈ اُسی پَر گیری

بیوقوف اچھی چیز کی قدر کرنا نہیں جانتا

پُھوہَڑ کی چھاڑُو سُگَھڑ کا لِیپا دونوں چُھپْتے نَہِیں

بد سلیقہ اور خوش سلیقہ کا کام خود بول اٹھتا ہے۔

پُھوہَڑ سِینے بَیٹھے تَب سُوئی توڑے

بے ہنر کے کام میں خرابی ہوتی ہے

پُھول آئے ہَیں تو پَھل بھی آئے گا

عورتیں آپس میں دوسری بے اولاد عورت کی تسلی کے لیے کہتی ہیں

پُھول اَپْنے ہی باغ میں خُب کِھلتا ہے

شگفتگی اور مسرت دلی اپنے ہی ہم جنسوں سے خوب ہوتی ہے .

پُھول باغ ہی میں خُوب کِھلْتا ہے

رک : پھول اپنے ہی باغ الخ

پُھول جَھڑے تو پَھل لَگے

پھول گرتا ہے تو پھل لگتا ہے، عورت حاملہ ہو گی تو بچہ بھی ہو گا

پُھول کی بَیرَن دُھوپ اَور گھی کا بَیری کُوپ

دھوپ سے پھول مرجھا جاتے ہیں اور کُپّے میں ڈالنے سے گھی خراب ہو جاتا ہے

پُھول کی ڈال نِیچے کو جُھکے

بھلا آدمی ہمیشہ منکسر المزاج ہوتا ہے

پُھول نَہ پان ، کَہنے کو ہاں

نری باتوں سے کام نہیں چلتا خرچ بھی کرنا چاہیے

پُھول نَہ پان دیبی ہاں ہاں

نری باتوں سے کام نہیں چلتا ، کچھ خرچ بھی کرنا چاہیے .

پُھول نَہ سَہی ، رانجھی سَہی

بہت نقصان گوارا نہ کیا خیر تھوڑا سا گوارا کر لیا .

پُھول نَہِیں پَنْکُھڑی بَہُت نَہِیں تھوڑی

بہت نہ ملے تو تھوڑا ہی کافی ہے یا اعلیٰ نہ ہو تو ادنیٰ پر اکتفا کیا جا سکتا ہے .

پُھول نَہیں پَنْکُھڑی سَہی

بہت نہ ملے تو تھوڑا ہی کافی ہے یا اعلیٰ نہ ہو تو ادنیٰ پر اکتفا کیا جا سکتا ہے .

پُھول ٹَہْنی ہی میں اَچّھا لَگْتا ہے

ہر چیز اپنی اصلی جگہ میں ہی ٹھیک معلوم ہوتی ہے یعنی ہر چیز اپنی جگہ پر ہی بھلی لگتی ہے

پُھول ٹَہْنی ہی میں ٹِھیک رَہتا ہے

ہر چیز اپنی اصلی جگہ میں ہی ٹھیک معلوم ہوتی ہے

پُھول وَہی جو مَہیسَر چَڑھے

کسی چیز کی معراج یہ کہ وہ پسند خاطر خاص و عام ہو ؛ چیز وہی اچھی جو کام آئے ، چیز وہی اچھی جسے اچھے لوگ پسند کریں .

پُھول وَہی جو مَہیشَر چَڑھے

کسی چیز کی معراج یہ کہ وہ پسند خاطر خاص و عام ہو ؛ چیز وہی اچھی جو کام آئے ، چیز وہی اچھی جسے اچھے لوگ پسند کریں .

پُھولے پُھولے پِھرَت ہَیں آج ہَمارو بِیاہ، تُلْسی گَئے بَجائے کے دیو کاٹھ میں پاہ

گو شادی بہت خوشی ہوتی ہے ، انسان مصیبتوں میں پھنس جاتا ہے

پُھولی پُھولی گونے کو ٹَھسَک نِکَل گَئی رونے کو

بیاہ اور گونے کی بڑی خوشی تھی باقی عمر بڑی روئے گی بیاہ کے بعد مصیبتوں کا زمانہ شروع ہوتا ہے

پُھولوں کی ماری گِر پڑی ، لَٹھوں کی ماری اُٹھ بَیٹھی

جب کوئی بڑی تکلیف اٹھائے اور واویلا مچائے تو یہ مثل کہا کرتے ہیں

پُھول پُھول کرکے چنگیر بھرتی ہے

مثال۔ تھوڑا تھوڑا کرکے بہت ہوجاتا ہے۔

پھوپھی مس لینا، بھتیجے مس دینا

ایک رشتے سے لینا دوسرے سے دینا، فرض ادا کر دینا

پُھوٹا تو پُھوٹا جھوجْرا کیوں کیا

زیادہ نقصان کی شکایت کے وقت بولتے ہیں

پُھوٹے نَہ ٹُوٹے جھوجْھرے کَرنے سے کیا فائِدہ

زیادہ نقصان کی شکایت کے وقت بولتے ہیں .

پُھوٹی ہانڈی آواز سے ہی پَہچانی جاتی ہے

نقص آسانی سے معلوم ہو جاتا ہے .

پُھوٹی سَہی آنجی نَہ سَہی

آنکھ جاتی رہی منظور ہوا لیکن سرمے کی جلن سہنا منظور نہیں ہوا

پُھوار سے کھیت نَہِیں بَھرتے

تھوڑی پون٘جی سے بڑا کام نہیں ہوتا.

پُھیّوں پُھیّوں تالاب بَھر جاتا ہے

تھوڑا تھوڑا کرکے بہت ہو جاتا ہے ، پیسہ پیسہ جمع کرکے آدمی مال دار بن جاتا ہے

پِئے دُودھ اَور کھائے مال

اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جو عیش وعشرت میں زندگی بسر کرے .

پِچْھلا کھایا ڈَنڈْ بَرابَر

پرانے قرض کی ادائیگی ایسی محسوس ہوتی ہے گویا تاوان یا جرمانہ ادا کررہے ہیں.

پِچْھلی ٹِکْیا کھائی، پِچْھلی عَقْل آئی

عورتوں کا خیال ہے کہ پچھلی ٹکیا یعنی پچھلی روٹی کھانے سے عقل دیر میں آتی ہے

پِدّی سے پَدَم شاہ بَن گَیا

غریب سے امیر ہو گیا .

پِدّی والی بات جِس ٹَہْنی پَر بیٹُھوں وَہی جُھکے

کمینہ اپنے آپ کو بڑے مرتبے والا سمجھتا ہے .

پِی کے پاتَن سَر دَھرو دَھرو چَرن پَہ سیِْس، باسا ہو بَیکُنٹھ میں پِھر تو بِسوا بیس

عورت بیٹی کو نصیحت کرتی ہے کہ خاوند کی تابعداری کرنا اس سے جنت ملے گی

پی پیالہ مار بھالا

غور و فکر کچھ نہ کرو بس مارنے میں جٹ جاؤ یا بس جاؤ اور اپنا کام ثابت کرو

پِیچ پی ہَزار نِعْمَت پائی

جو کھانے کو مل گیا نعمت سمجھ کر خدا کا شکر بجا لائے

پِیچھےکُچھ اَور مُنھ پَر مُمانی

من٘ھ پر تعریف اور غیبت میں برائی .

پینے کو پانی نہیں، چھڑکنے کو گلاب

ویسے تو مفلس ہے شان و شوکت امیروں کی ہے، مفلسی میں امیرانہ ٹھاٹ

پِیپَل کاٹِے پال بِناسے بَھگْوا بھیس سَتاوے، کایا گَڑھی میں دیا نَہ بیاپے جَڑا مُول سے جاوے

جو شخص پیپل کاٹے مکان گرائے نیک آدمیوں کو ستائے لوگوں پر رحم نہ کھائے اس کا ہر طرح ستیاناس ہوتا ہے

پِیپَل پُوجَنْ میں چَلی گلَم بودھ کے گھاٹ، پِیپَل پُوجَت پِی مِلے ایک پَنْتھ دو کاج

اچھے کام کرنے میں فائدہ ہی ہوتا ہے پیپل کو پوجنے گئی تو محبوب بھی مل گیا

پِیر آپ دَر مانْدَہ ہیں، شَفاعَت کِس کی کَریں

پیر صاحب خود ہی بیمار پڑے ہیں پھر علاج کس کا کریں گے

پِیر جی کی سَگائی مِیر جی کے یَہاں

جو جیسا ہے اس کا تعلق ویسے شخص کے ساتھ ہی ہونا

پِیر کی پِیری سے کام پِیر کے فِعلوں سے کیا کام

کسی بزرگ کی بزرگی سے مطلب ہے ، اس کے افعال کی تحقیقات فضول ہے.

پِیر کو نَہ فَقِیر کو پَہلے کانے چور کو

جب کوئی کم حیثیت شخص اپنے آپ کو اوروں پر مقدم سمجھے تو اس وقت کہتے ہیں

پِیر مِیاں بَکْری مُرید مِیاں بانگا، آ گئی بَکْری چَرْ گئی بانگا

پیر صاحب تشریف لائیں تو مرید کا دوالہ نکل جاتا ہے

پِیر نَہ شَہِید نَکْٹے کا چھاپا

جب کوئی کم حیثیت شخص اپنے کو مقدم سمجھے تو کہتے ہیں.

پِیری و صَد عَیب

بڑّھاپا آدمی میں سیکڑوں عیب پیدا کر دیتا ہے ، فارسی مصرعہ : ’پیری وصد عیب جینی گفتہ اند‘ کا ابتدائی حصہ .

پِیس لُوں تو پِیٹُوں

۔مثل (عو) روزی کی فکر سب کاموں پر مقدَّم ہے۔

پِیس مُوئی پَکا مُوئی آئے لَوٹھے کھا گَئے

محنت مشقت کرنے والا محروم رہا دوسروں نے فائدہ اٹھایا.

پِیس پاس مِنْہاج مَرے ، کَرامَت مُحَمّد جَھنْڈے کو

جب محنت کوئی کرے اور خوش قسمتی سے بلا محنت دوسرا اس کا صلہ پائے تو ایسے موقع پر بولتے ہیں .

پِیسا پِیسا چَپْنی بَھر اُٹھایا

بہت محنت کے بعد تھوڑا حاصل ہونا (سست وکاہل کی نسبت بولتے ہیں)

پِیت کی رِیت نِرالی

محبت کی رسم سب سے جدا ہے

پِیت نَہ جانے جات کُجات

محبت کے جوش میں ذات پات اور شریف اور کمینے کا لحاظ نہیں رہتا، محبت کرنے والے ذات پات، مذہب اور رنگ دیکھ کر محبت نہیں کرتے

پِیت تو اَیسی کِیجئے جَیسے رُوئی کَپاس، جِیتے جی تو سن٘گ رَہے موئے پَہ ہووے ساتھ

محبت ایسی ہونی چاہیے جیسے روئی جیتے جی پہنی جاتی ہے اور مرنے پر کفن بنایا جاتا ہے

پِیت تو اَیسی کِیجْئے جُوں ہِنْدُو کی جوئے، جِیتے جی تو سن٘گ رہے مَرے پہ سَتی ہوئے

محبت تو ایسی ہونی چاہیے جیسے ہندو کی بیوی کہ جیتے جی ساتھ رہتی ہے اور مرنے پر ستی ہوتی ہے

پِیٹا کَرو لَکِیر کالا نِکَل گَیا

موقع نکل جانے کے بعد تدبیر سوچنا فعل عبث ہے

پِیتَم بَسیں پَہاڑ پَر اور ہَم جَمنا کے تیر، اب کا مِلنا کَٹِھن ہے کہ پاؤں پَڑی زَنْجیر

پیارا پہاڑ پر رہتا ہے اور ہم جمنا کے کنارے اب ملنا مشکل ہے کہ نگہبانی ہوتی ہے یعنی یہاں سے نکلنا محال ہے

پِیٹھ پِیچھے بادْشاہ کو بھی بُرا کَہتے ہیں

غیبت میں کوئی برا کہے تو اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے

پِیٹھ پِیچھے ڈوم راجَا

بڑے کی غیر حاضری میں چھوٹوں کی بن آتی ہے

پیٹھ پیچھے کچھ بھی ہو

میرے پیچھے کچھ بھی ہوتا رہے

پِسَنْہاری کے پُوت کو چَنا لابھ

محتاج یا مفلس کو تھوڑا فائدہ بھی بہت ہے

پِسَنْہاری ماں بَھلی

۔ مثل۔ امیر باپ سے غریب ماں اچھی ہوتی ہے۔ ؎

پِٹاری میں بَنْد رَکھنے کے قابِل ہَیں

(طنزاً) نادر ، عجیب ، عجیب و غریب .

پِیا میرا اَندھا کِس کے لِیے کَرُوں سِنگار

جب کوئی قدر دان نہ ہو تو کیوں محنت کروں (عام طور پر عورت اپنے ناقدر شناش خاوند کی نسبت بولا کرتی ہیں) .

پودْنے کی ضامْنی ہی کیا

ادنیٰ کی بات کا کیا اعتبار ہے .

پوپلے سے ہَڈّی نَہِیں چَبتی

کمزور سے سخت کام نہیں ہوسکتا

پوسْتی کی آنچ اُوپَر ہی اُوپَر نَہِیں جاتی

غریب کی آہ بے اثر نہیں ہوتی، مظلوم کی آہ خالی نہیں جائے گی

پوسْتی کی آہ اُوپَری نَہیں جاتی

رک : پوستی کی آن٘چ الخ .

پَراتَہ کال کَرو اَشْنانا، روگ دوکھ تُم کو نَہیں آنا

صبح سویرے نہائو تو کبھی بیمار نہیں ہوگے

پَردیس پَرایا ماں نَہ ماں کا جایا

پرائے دیس میں کوئی پرسان حال نہیں ہوتا.

پَرْدیسی کا جی آدھا ہوتا ہے

اجنبی آدمی جھجھک محسوس کرتا ہے، باہر جا کر آدمی ہمت سے کام نہیں لے پاتا

پَرْدیسی کی پِیت پُھونس کا تاپْنا

پردیسی کی محبت کو قیام و دوام نہیں ، اس کا کوئی اعتبار نہیں.

پرجا نہیں تو راجہ کہاں

رعیت نہیں تو حاکم بھی نہیں

پِرِیت نَہ جانے جات کُجات نِیند نَہ جانے ٹُوٹی کھاٹ، بُھوک نَہ جانے باسی بھات پِیاس نَہ جانے دھوبی گھاٹ

محبت کرتے وقت کوئی یہ نہیں سوچتا کہ اس کا محبوب کس ذات یا قوم کا ہے جس طرح نیند ہر جگہ اور ہر حالت میں آجاتی ہے اور بھوک میں انسان کو باسی روٹی بھی اچھی معلوم ہوتی ہے اور پیاس لگی ہو تو انسان یہ نہیں دیکھتا کہ پانی صاف شفاف ہے یا گدلا

پِرِیت نَہ ٹُوٹے اَن مِلے اُتَّم مَن کی لاگ، سو جُگ پانی میں رَہے چَکْمَک تَجے نہ آگ

سچی محبت غیر حاضری میں نہیں جاتی جس طرح چقماق پانی میں رہنے سے آگ نہیں کھوتا

پِریْتَم ہَر سے نیہہ کر جیسے کھیت کِسان، گھاٹے دے اور ڈنڈ بَھرے پَھیر کھیت سے دِھیان

خدا سے محبت اس طرح ہونی چاہیے جس طرح کسان کو اپنے کھیت سے ہوتی ہے گرچہ نقصان اُٹھاتا ہے مگر اسے چھوڑتا نہیں

پُڑِیا میں آتا ہے

ارزاں شے جو مہن٘گی ہو جاوے اس موقع پر بولتے ہیں مثلاً جو گھٹڑی میں آتی ہو وہ لفافوں میں ملنے لگے جیسے گندم نخود وغیرہ .

پُہار سے کھیت نَہِیں بَھرتے

تھوڑی پون٘جی سے بڑا کام نہیں ہوتا.

پُل باندھَل جائے، بَہُو کَجْری کھیلے

ایسی بہو کے لیے کہا گیا ہے جسے گھر کے کام کاج کی فکر نہیں

پُن کَرْتے پاپ ہوتا

نیت نیکی کی ہو اور برائی ہوجائے.

پُرانا ٹِھیکرا اور قَلْعی کی بَھڑَک

اس بوڑھی عورت کی نسبت کہتے ہیں جو جوانوں کی وضع اختیار کرے

پُرانے چاوَل کِھل کے پَکْتے ہیں

(لفظاً) پرانے چاولوں کی خوبی ، (مجازاً) بوڑھے لوگوں کے تجربہ کار ہونے کی تائید میں بولتے ہیں.

پُرانے چاوَلوں میں مَزا ہوتا ہے

تجربہ کار کی رائے اچھی ہوتی ہے.

پرانے ٹھیکرے پر نئی قلعی

وہاں کہتے ہیں جہاں کوئی بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت نوجوانوں کی طرز اختیار کرے یا بناؤ سنگھار کرے

پُرانی دیگْچی پَر قَلَعی کی بَھڑَک

وہاں کہتے ہیں جہاں کوئی بوڑھا مرد یا بوڑھی عورت نوجوانوں کی طرز اختیار کرے یا بناؤ سنگھار کرے

پرانوں کو جھڑکی، نیوں کا پیار

ایسا کرنا ٹھیک نہیں، بزرگوں کی عزت کرنی چاہیے

پُرُکھ کی مایا، بِرِچھ کی چھایا

انسان کی شہرت اور دولت درخت کے سائے کی طرح عارضی ہوتی ہے.

پُرُکھ سا پَکھیرُو کوئی نہیں

انسان ایک جگہ نہیں رہ سکتا، جا بجا پھرتا رہتا ہے

پُوچھ لے رو کَر، آڑا دے ہَنس کَر

کسی کا راز خوشامد درآمد سے معلوم کر لینا اور پھر اس کی ہن٘سی اڑانا

پُوچھیں جب بولْیے ، بُلائیں جَب جائیے

جب تک کوئی پوچھے نہیں تب تک بات بتانی نہیں چائیے ، اور جب تک کوئی بلائے نہیں اس کے گھر نہیں جانا چاہیے .

پوچھو دن کی بتائے رات کی

سوال کچھ جواب کچھ (اُول جلول باتیں کرنے والے کی نسبت کہتے ہیں) .

پُوچْھتے پُوچْھتے دِلّی پَہُنچ جاتے ہیں

جستجو سے مقصد حاصل ہوتا ہے .

پُوچْھتے پُوچْھتے خُدا کا گَھر مِل جاتا ہے

کوشش اور جستجو سے مشکل سے مشکل کام بن جاتا ہے، جویندہ یابندہ

پُوج لے دیوْتا ، چھوڑ دے بُھوت

فضول باتیں چھوڑ دے خدا کی طرف دھیان کر .

پُولے پُولے آنچ ہے

ہرایک کو اپنی چیز کی محبت ہوتی ہے .

پُورا تَول چاہے مَہَنگا بیچ

دکاندار کو تول میں کم چیز کبھی نہیں دینی چاہیے مہن٘گا بیچنا اس سے اچھا ہے .

پُورَب جاؤ یَا پَچھَّم وُہی کَرَم کے لَچھَّن

کہیں رہو جو قسمت میں ہے وہی ملتا ہے .

پُورَب یا پَچَّھم گَھر سَب سے اُتَّم

اپنا وطن سب سے اچھا ہے کہیں بھی ہو .

پُورْبی رینک پَہاڑی گَدھا

دوسروں کی وضع اختیار کرنے والے کو کہتے ہیں

پُوری لَگی نَہ پاپڑْی ، بَھداکھ بَہُو آ پَڑی

بے مشقت اور بے خرچ مدعا حاصل ہوگیا اور کام بن گیا .

پُوری لَپسی گَھر میں کھائے، جُھوٹی دیوی سے آس لگائے

تن پروری اور آسانی سے زاہد اور عابد بننا دشوار ہے

پوری پڑے تو سپوت کہلاویں

اگر بیٹا والدین کی خدمت اچھی طرح کرے تو سپوت کہلانے کا مستحق ہے

پوری سے پُوری پَڑے تو سَب ہی پوری کھائیں

کوئی آدمی ہمیشہ پوری کھا کر نہیں رہ سکتا یعنی ہمیشہ موج مزا نہیں کیا جا سکتا

پوس کونے گھوس

پوس میں آدمی سردی سے بچنے کے لیے کونے میں جا کر بیٹھتا ہے

پُوس کونے گُوس

پوس کے مہینے میں سردی بہت پڑتی ہے اس لیے لوگ کونوں میں گرم ہونے کے لیے گُھستے ہیں یعنی باہر کم نکلتے ہیں .

پُوت بَھئے سِیانے ، دُکْھ بَھئے پُرانے

بیٹے جوان ہوں تو سب تکلیفیں جاتی رہتی ہیں کیون٘کہ وہ کمانے کے قابل ہوجاتے پیں .

پُوت بِگانے چُومْئے ، مُنھ رالوں بَھرئیے

پرائی اولاد پر محنت کرنی رائیگاں جاتی ہے .

پُوت فَقِیْرنی کا چال چَلے اَحدیوں کی

کوئی غریب جو امیرانہ وضع اختیار کرے

پُوت کَپُوت ہو تو ہو پَر ماں کُماتا کَبھی نَہِیں ہو سَکْتی

بیٹا ماں کے ساتھ برا سلوک کرے تو کرے لیکن ماں بیٹے کے ساتھ برا سلوک کبھی نہیں کر سکتی

پُوت کَپُوت پَنْگوڑوں میں ہی پَہچانے جاتے ہَیں

بچے میں شروع سے اچھے یا برے ہونے کے آثار پائے جاتے ہیں .

پُوت کَرے بَھٹار کے آگے آئے

بیٹے کے کرتوتوں کی سزا باپ کو بھگتنی پڑتی ہے .

پُوت کے پاؤں پالنے میں پَہْچانے جاتے ہیں

(کسی کی) برائی یا بھلائی شروع ہی میں آثار سے دریافت کر لی جاتی ہے، نیک بختی بدبختی کا حال بچپن یا آغاز ہی میں حرکات و سکنات سے کھل جاتا ہے

پُوت کی ذات کو سو جوکھوں

لڑکے کو پچاس بیماریاں لگی رہتی ہیں مطلب یہ ہے کہ لڑکی کی بہ نسبت لڑکے کو روگ زیادہ ستاتے ہیں

پُوت مانگْنے گَئِیں بَھٹار لیتی آئِیں

جوعورتیں فقیروں کے پاس بیٹا مان٘گنے جاتی ہیں ، وہ عموماً بدکاری میں ملوث ہو جاتی ہیں .

پُوت میٹھ بَھتار میٹھ کِریا کِہہ کَرْ کھاؤں

خاوند اور بیٹا دونوں پیارے ہیں، قسم کس کی کھاؤں سخت دقت میں ہوں، سمجھ میں نہیں آتا کیا کیا جائے

پُوت نَہ بَھٹار پِیچھو ہی ٹائیں ٹائیں

نہ بیٹا نہ خاوند مفت کا رونا ، اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جو اس کے ساتھ ہمدردی کرے جس سے اس کا کوئی تعلق نہیں .

پُوت راج ، مُحْتاج راج

(گھر میں) بیٹے کی عمل داری میں محتاجی ہوتی ہے ، بیٹوں کی کمائی پر بیٹوں کا محتاج ہونا پڑتا ہے .

پُوت سَپُوت تو کیوں سَنْچے

لڑکا ہوشیار ہو گا تو دولت جمع کرنے کی کیا ضرورت ہے وہ خود ہی پیدا کر لے گا اور نکما ہو گا تو سب اڑا دے گا، اس لئے دولت جمع کرنا بیکار ہے

پُوت پُوت کَٹورے مُوت

چاؤ چوچلے سے پالے ہوئے بچے ابتر ہوتے ہیں.

پِیاسا کُنْویں کے پاس جاتا ہے، کُنْواں پِیاسے کے پاس نَہِیں آتا

مطلوب طلب گار کے پاس نہیں آتا بلکہ طالب مطلوب کے پاس جاتا ہے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone