زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

ضرب الامثال

یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔

مشہور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

متعقلہ نتائج

چَڑْھ جا بیٹا سُولی پَر، رام بَھلا کَرے گا

بیٹھے ٹھالے جب کوئی اپنے کو کسی مصیبت میں ڈال دے تب اس سے طنزاََ کہتے ہیں

چَڑْھ مار گُولَر پَکّے

مقصد حسب دل خواہ پورا ہونے پر بولتے ہیں یعنی حسب دل خواہ مطلب حاصل ہوا

چَڑھے چاک چاہے سو اُتار لو

جب کام جاری ہے اس وقت جو چاہو کرلو، حکومت کے وقت سب کچھ ہو سکتا ہے؛ بنی میں جس کے ساتھ چاہو سلوک کرلو.

چَڑھے پَر چَڑھاؤ سَر دُکھے نہ پاؤں

جن کو سب مانتے ہیں ان کو تم بھی چڑھاؤ.

چَڑھے پَر نَہ چَڑھاؤ سَر دیکھے نَہ پاؤں

بے ترتیبی سے کام کرنے کے موقع پر کہتے ہیں.

چَڑھی کَڑھائی تیل نَہ آیا تو پِھر کَب آئے گا

موقعے پر کوئی چیز نہ ملے تو کب ملے گی

چَڑھتی کَلا، جاگتی جوت

چاند کی طرح چمکدار اور خوب روشن ہو، اقبال کی ترقی جلتے ہوئے چراغ کی مانند ہے

چَنْدَن کی چُٹْکی بَھلی ، گاڑی بَھرا نَہ کاٹْھ

تھوڑی اچھی چیز بہ سی خراب سے بہتر ہے.

چَنْدَن کی چُٹکی بَھلی ، نَہ گاڑی بَھر اَناج کَباڑ

تھوڑی سی اچھی چیز ، زیادہ خراب چیز سے بہتر ہوتی ہے.

چَنگا ہے مَگَر نَنگا نَہِیں

مقدور ہی مگر فضول خرچ نہیں

چاند آسمان چَڑھا سَب نے دیکھا

شان و شوکت پر سب کی نظر جاتی ہے یعنی بڑھتے ہوئے کو سب دیکھتے ہیں

چاند چڑھے، کُل عالَم دیکھے

چاند نکلتا ہے تو ساری دنیا اسے دیکھتی ہے

چاند گَہَن میں چَکّی، راہے کا کیا کام

چاند گہن کے میلے میں چکی ٹانکنے والے کی کیا ضرورت، اس کی ضرورت تو گھر پر ہی پڑتی ہے جہاں چکی ہے

چاند کا تُھوکا مُنْہ پَر آتا ہے

نیک آدمی پر تہمت لگانے والا خود ذلیل ہوتا ہے

چاند خاک ڈالْنے سے نَہِیں چُھپْتا

نیک آدمی پر الزام لگانے کا اثر نہیں ہوتا

چاند کو بھی خُدا نے داغ لَگا دیا ہے

جہاں میں کوئی بے عیب نہیں ہے

چاند میں مَیل نَہیں

کوئی نقص نہیں

چاند پَر خاک ڈالْنے سے اَپْنے مُنھ پَر پَڑتی ہے

رک : چان٘د پر (کا) تھوکا من٘ھ پر آتا ہے.

چاند پر خاک ڈالنے سے نہیں چھپتا

شریفوں کی شرافت کو ان کی برائی کرنے کوئی آنچ نہیں آتی

چاند پَر خاک ڈالْنے والا اَپْنی آنکھیں مَلْتا ہے

رک : چان٘د پر خاک ڈالو تو اپنے مں٘ھ پر پڑے.

چاند پَر خاک ڈالو تو اَپْنے مُنھ پَر پَڑے

رک :چان٘د پر (کا) تھوکا من٘ھ پر آتا ہے

چاند پَر خاک نَہیں پَڑتی

بھلے برے نہیں ہو سکتے، اچھوں کو عیب نہیں لگ سکتا، ہنر چھپائے نہیں چھپتا

چاند پَر تُھوکا مُنھ پَر آتا ہے

بے عیب کو عیب لگا کر یا کھلے ہوئے کمال کا انکار کر کے اناسن خود ہی بدنام ہوتا یا برا سمجھا جاتا ہے

چاندی کا چَمْچَہ مُنھ میں لِیے پَیدا نَہِیں ہوتا

کوئی شخص دولت ساتھ لے کر پیدا نہیں ہوتا

چاندی کا چَشمَہ لَگاتے ہیں

رشوت خور کے لئے کہا جاتا ہے

چاندی کی رِیت نَہِیں سونے کی توفِیق نَہِیں

نہ یہ ہوسکے نہ وہ، ایک کی رسم نہیں دوسرے کا مقدور نہیں

چاندْنی میں فَصْد کُھلْوانا مَنَع ہَے

چاندنی میں فصد نہیں کھلواتے کیونکہ خیال ہے کہ زخم اچھا نہیں ہوتا

چاندنی میں شَہد نَہیں ہوتا

شُکۡل پَکش یعنی چاند کی ایک سے پندرہ راتوں تک شہد کی مکھیاں شہد اکٹھا نہیں کرتیں

چادَر چھوٹی پانو پَسارے بَہُت

آمدنی تھوڑی خرچ کیا زیادہ (قب : چادر تھوڑی الخ)

چادَر تھوڑی پاؤں پَھیلائے بَہُت

(فضول خرچ آدمی کے لیے بولتے ہیں) آمدنی کم خرچ زیادہ

چاہ چَماری چُوہْڑی سَب نِیچَن کی نِیچ

چاہت کی شکل کی چماری اور بھنگن سب نیچوں میں نیچ ہے

چاہَت کی چاکَری کِیجے اَن چاہَت کا نام نَہ لِیجے

قدرداں کے پاس رہنا چاہیے ، قدرداں کی لون٘ڈی بننا ناقدر کی بیوی بننے سے اچھا ہے.

چاہے اِدَھر سے ناک پَکْڑو چاہے اُدَھر سے

بات ایک ہی ہے، ہر طرح مساوی ہے

چاہے جِیا جائے لَگی نَہ چُھوٹے

محبت اور آشنائی سے باز نہ آنا چاہیے چاہے کچھ بھی ہو

چاہے جو رَن٘گ رَن٘گاؤ کِھلے گا اَمَوا

چاہے جو کرو ، ہر طرح سے بے زیب ہی رہے گا.

چاہے کودوں دَلالے ، چاہے مَنڈوا پِسالے

دمی سے ایک وقت میں ایک ہی کام ہوسکتا ہے ؛ جو کام مرضی ہے کرالے میں تیرے اختیار میں ہوں عورت خاوند سے کہتی ہے.

چاہے مُردَہ دوزَخ میں جائے چاہے بَہِشْت میں ، اَپْنے حَلْوے مَانڈے سے غَرَض

کسی دوسرے کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنی بہتری پر نظر رکھنا ، خود غرضی دکھانے کے موقع پر کہتے ہیں.

چاہے اوڑھو چاہے بِچھاؤ

جو مرضی میں آئے کرو، اتنے میں کچھ نہیں ہو سکتا، ناکافی چیز کے لیے کہتے ہیں

چاہْنے کے نام سے گَدھی نے بھی کھیت کھانا چھوڑ دِیا

جہاں کسی نے کسی کو اپنی محبت جتادی وہ ناز کرنے او مزاج دکھانے لگتا ہے.

چاک کا گُڑ کَلْری کے ہولے بھادوں کی دُھوپ بادْشاہ کو نَہِیں مِلْتی

یہ چیزیں غریبوں کے ہی حصے کی ہیں، بادشاہ ان چیزوں کو حقیر سمجھتے ہیں اور انکا لطف نہیں اٹھا سکتے .

چاک کُنَم گِرَہ کُنَم دیکھو مِرا ہُنر

میرا ہنر دیکھیے میں کاٹ بھی سکتا ہوں اور سی بھی سکتا ہوں

چاک اُتْرا ہُوا پِھر نَہِیں چَڑْھتا

بگڑا ہوا کام نہیں سن٘ورتا

چاکَر ہے تو نا چاکَر، نا ناچے تو ناچا کَر

اگر نوکر ہے تو کام کرنا پڑے گا اور اگر نہ کرے گا تو نوکر نہیں .

چاکَر کے آگے کُوکَر کُوکَر کے آگے پیش خیمَہ

وہاں کہتے ہیں جہاں کسی کو کام (کے لیے) کہا جائے اور وہ دوسرے کو کرنے کا حکم دے دے .

چاکَر کے چُوکَر ، چُوکَر کے پیش کار

رک : چاکر کے آگے کوکر الخ .

چاکَر کو عُذْر نَہِیں کُوکَر کو عُذْر ہے

کتّا حکم نہ مانے مگر نوکر کو ماننا پڑتا ہے، نوکر کو تابعداری کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ۔

چاکَر سے کُوکُر بَھلا جو سووے اَپنی نِیند

نوکر سے کتا اچھا ہے جو اپنی نیند تو سوتا ہے

چاکر یا چاکری کر کے آپ اپنے ہاتھ بِکنا ہے

کسی کی چاکری نہیں کرنی چاہیئے

چاکری میں آکری کیا

نوکری میں حیلہ بہانہ کیا

چاکی پھیری ہوئی ، چُون کی ڈھیری

محنت کرنے سے صلہ ملتا ہے ۔

چالِیس چِلّے چَوراسی آسَن

ریاضت کرنے والوں کو چوراسی آسنوں میں سے کسی آسن کو اختیار کرنا چاہیے ، کیونکہ فقرائے ہنود کے ہاں کوئی آسن چوراسی قسم سے باہر نہیں ہے اور چلہ چالیس دن سے کم نہیں ہے یعنی فقیری کی کل کائنات اتنی ہے.

چالِیس تَلْواروں کی بادْشاہَت

تھوڑی ثروت میں اترا جانا.

چالیس سُتون

بہت سے ستون والا، (چالیس ستونوں کا) محل یا عمارت وغیرہ

چالْنی کَہے سُوئی کہ تیری پیندی میں چھید

بڑا عیب دار بھی کم عیب دار کی برائی کرتا ہے ، ادنیٰ اعلیٰ کی برابری کرتا ہے ؛ رک : چھاج بولے سو بولے چھلنی بھی بولے جس میں بہتر سو چھید.

چام کا چَموٹا اور کُوکَر رَکْھوال

یعنی دونوں باتیں نکمی، ذلیل کام کا ذلیل سامان، نا اہل پر اعتماد کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

چام کے چَنْدُو چَلَل پَہاڑ پِھیْچَلَل ٹَن٘گْڑی ٹوٹَل کَپاڑ

اگر کوئی شخص ایسے کام میں ہاتھ ڈالے جس کا وہ اہل نہ ہو تو نقصان اٹھاتا ہے

چاق چَوبَنْد ٹَکا نَعْل بَنْد

فضول کفایت شعاری کے موقع پر بولتے ہیں

چار باسَن ہوتے ہَیں تو کَھڑْکَتے بھی ہَیں

رک : جہاں چار برتن الخ ، جہاں چار آدمی جمع ہوتے ہیں تکرار بھی ہو جاتی ہے .

چار بَرساتیں زیادہ دیْکھی ہیں

عمر میں یا تجربے میں زیادہ ہوں، کسی قدر زیادہ تجربہ کار ہے، زیادہ جہاں دیدہ و سن رسیدہ ہے

چار بید پانچْواں لَبید

جو عقل کی بات نہ مانے اس کے لیے ڈنڈا مناسب ہے .

چار بُلائے چَودَہ آئے سُنو گَھر کی رِیت، بَھار کے آ کَر کھا گَئے گَھر کے گائیں گِیت

اس موقع پر مستعمل ہے جب کم لوگوں کو دعوت دی جائے اور بہت زیادہ آ جائیں ؛ (قب : تین بلائے تیرہ آئے دیکھو یہاں کی ریت ، باہر والے کھا گئے اور گھر کے گاویں گیت) .

چار چور چَوراسی بَنْیے، ایک ایک کَر کے لُوٹا

چار چوروں نے چوراسی بنیوں کو ایک ایک کر کے لوٹ لیا

چار دِن چاندْنی چار دِن اَندھیاری

عروج و زوال یا سعادَت و نحوست ساتھ ساتھ ہیں ، کبھی عیش ہوتا ہے تو کبھی کلفت ، تکلیف و راحت لازم و ملزوم ہیں .

چار دِن کا رَنگ ڈَھنگ چھوڑ وہی جُرْوا مورا سَنگ

آپ کی محبت چند دن کی ہے ، آپ جانیے .

چار دن کی آئِیاں اور سونٹھ بِساہِن جائِیاں

ابھی چار دن آئے نہیں ہوئے اور سونٹھ خریدنے جا رہی ہیں

چار دِن کی چاندنی آخِر اَندھیرا پاکھ

چند روزہ عیش ہے، پھر وہی تکلیف، چند روز عروج ہے پھر زوال

چار دِن کی چاندنی آخِر اَندھیری رات

چند روزہ عیش ہے، پھر وہی تکلیف، چند روز عروج ہے پھر زوال

چار دن کی چانْدنی اور پِھر اَندھیری رات

چند روزہ عیش ہے، پھر وہی تکلیف، چند روز عروج ہے پھر زوال

چار دِن کی چاندْنی پِھر وہی اُجالا پاک

چند روزہ عیش ہے، پھر وہی تکلیف، چند روز عروج ہے پھر زوال

چار دِن کی چَمار چَودَس ہے

کمینہ کی چند روزہ خوشحالی پر بولتے ہیں، تھوڑے دن کے لیے اس بات کی شہرت ہے

چار دِن کی چَودَھر پَر اِتْنا اُدْماد

چار دن کی حکومت پر یَہ غرّہ

چار دِن کی کوتْوالی پِھر وَہی کُھرپا وَہی جالی

اب یہ حکومت ہے معزولی کے بعد پھر وہی پہلا حال، دو دن کی حکومت وثروت ہے پھر وہی اپنی اصلی حالت پر آجائے گا

چار ہاتھ پانو سَب رَکھتے ہیں کُچھ تُمہارے ہی نَہیں ہیں

سب طاقت رکھتے ہیں، گھمنڈ کرنے والے کو کہتے ہیں

چار ہاتھ پاؤں تو سب کے ہیں

ہر شخص کو کچھ نہ کچھ توفیق حاصل ہے

چار مَہِینے پال کا، چار مَہِینے تال کا، چار مَہینے حال کا یا جَیسا کَیسا

(مختلف انداز و ترتیب کے ساتھ بھی مستعمل) چار مہینے باسی چار مہینے تالاب کا چار مہینے تازہ یا جیسا مل جائے ویسا پانی چاہیے، برسات میں تازہ سردیوں میں تالاب کا اور گرمیوں میں باسی پانی اچھا ہوتا ہے

چار پائے بَرُو کِتابے چَنْد

پڑھا لکھا بے وقوف ایسے حیوان کے برابر ہے جس پر کتابیں لدی ہوئی ہوں

چار پاؤں کا گھوڑا چَونکنا ہے، دو پاؤں کا آدْمی کیا بَلا ہے

آدمی کے لیے ٹھوکر کھانا معمولی بات ہے، انسان لغزش کھا جاتا ہے

چار پاؤں کا گھوڑا چَونْکْتا ہے، دو پاؤں کا آدْمی کیا بَلا ہے

آدمی کے لئے ٹھوکر کھانا معمولی بات ہے، انسان سے لغزش ہو جاتی ہے

چار پَیسے کے سارے کھیل ہَیں

نمود و نمائش عیش و عشرت دھوم دھڑکّا مال و دولت کے بل بوتے پر ہوتا ہے

چار پیسے ڈولی پَر ہے

فاصلے کا انداز ڈولی کی اُجرت سے ظاہر کیا جاتا ہے، یعنی فاصلہ زیادہ نہیں

چار سا برا احوال

گھوڑے کے متعلق کہتے ہیں، چار سال تک خرچ ہوتا ہے، اُس کے بعد سواری کے قابل ہوتا ہے

چارُو سو بھارُو

بہت کھانے والا دوسروں کے لئے موجبِ تکلیف یعنی بوجھ ہو جاتا ہے، جو بہت کھاتے ہیں وہ زیادہ بوجھ بھی اٹھا سکتے ہیں، جو حیوان بہت کھاتا ہے وہ موٹا ہو جاتا ہے

چاٹ لَگی تو حَلْوائی کی دُوکان کی سُوجھی

کسی کو مٹھائی کا چسکا پڑ جائے تو کہتے ہیں، کسی غرض سے کسی کے پاس جانا یا رجوع کرنا

چاٹے رُوکھ بَرے نَہیں ہوتے

(اکثر ضمائر کے ساتھ) بڑے کھاؤ ہیں کچھ نہیں چھوڑتے ، لوٹ کھاتے ہیں .

چاتُر کا کام نَہِیں پاتُر سے اَٹکْے، پاتُر کا کام یہ ہے لِیا دِیا سَٹْکے

دانا آدمی فاحشہ عورت کے فریب میں نہیں پھن٘ستا، بیسوا کا یہی کام ہے کہ لیا دیا الگ ہوئی

چاتر کا قرض من میں نستار

چالاک آدمی فرض لے کر واپس نہیں کرتا

چاتر کی چبلی بھلی مورکھ کی نار سے

عقل مند کی لونڈی ہونا بیوقوف کی بیوی ہونے سے بہتر ہے

چاتُر کی دُور بَلا

چالاک شخص کسی نہ کسی تدبیر سے اپنے آپ کو ہر مصیبت اور بلا سے بچا لیتا ہے

چاتُر کو چَو گُنی، مُورَکھ کو سَو گُنی

عقل مند کو دوسروں کی دولت چوگنی اور بیوقوف کو سو گنی دکھائی دیتی ہے، عقل مند اگر اپنے عقل کو چوگنا سمجھتا ہے تو بے وقوف سو گنا

چاتر تو بیری بھلا مورکھ بھلا نہ میت، سادھ کہیں ہیں مت کرو کو مورکھ سے پریت

عقل مند دشمن بیوقوف دوست سے اچھا ہوتا ہے اس لیے بیوقوف سے دوستی نہیں کرنی چاہیے

چاوَل کَھڑے رَہْنا

(عور) چاول کا ادھ گلا رہنا ، چاول میں کنی باقی رہنا.

چاوَل کی کَنی نیزَہ کی اَنی

کَچّے چاول اور نیزہ کی نوک مضرت میں دونوں برابر ہیں.

چاوَل پَچے چَاوَل

جاول جلدی ہضم ہوجاتے ہیں.

چَبُوتْرا خُود کوتْوالی سِکھا دیتا ہے

ذمے داری آدمی کو کام خود سکھا دیتی ہے، جب آدمی کسی مسئلے سے دو چار ہوتا ہے تو وہ خود اس کا حل ڈھون٘ڈ نکالتا ہے

چَچا چور بَھتِیجا قاضی

گھر کا ہی معاملہ ہے

چَچیرے مَمیرے بَڑ تَلے بَہتیرے

امیر آدمیوں کے بہت رشتے دار بن جاتے ہیں

چَکَرْیا چاکْری کَرکے آپ اَپنے ہاتھ بِکْتا ہے

نوکری کرنا اپنی خوشی آزادی اور اپنی جان کا بیچنا ہے

چَکّی میں کول ڈالو گے تو چُون پاؤ گے

بغیر کام کئے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پیسے خرچ کروگے تو ہی کچھ ملے گا

چَکّی تَلے گھر تیرا، نکل ساس گھر میرا

اس وقت کہتے ہیں جب بہو گھر کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لے

چَکّی تَلے پَوسیرا ، نِکَل ساس گَھر میرا

اس موقع پر کہتے ہیں جب بہو گھر کا انتظام اپنے ہاتھ میں لینا چاہے ؛ کسی چیز پر زبردستی قبضہ کرنا ، کسی کی چیز کا خواہی نخواہی مالک بننا .

چَکْمَک دِیدَہ کھائے مَلِیْدَہْ

آنکھیں لڑانے والی عورت اچھے اچھے کھانے کھاتی ہے

چَل بُرے بَھلے کو چِڑا آئیں

بدی پر آئے تو پھر کیا جس کو چاہا عیب لگادیا .

چَل چھاؤں میں آتی ہوں، جُملَہ پِیر مَناتی ہُوں

جو عورت اپنے آپ کو بہت نازک ظاہر کرے اس کے متعلق کہتے ہیں

چَل میرے چَرْخے چَرَّخ چُوں کَہاں کی بُڑِھیا کَہاں کا تُوں

ایک بڑھیا اپنی بیٹی سے ملنے گئی ، جن٘گل میں اسے شیر چیتا اور بھیڑیا اور دوسرے جانور ملے اس نے اپنی جان ان سے یہ کہہ کر بچائی کہ وہ واپسی پر موٹی ہوکر آئے گی ، تب کھانا واپسی پر وہ ایک چرخے میں بیٹھ گئی اور جب کوئی جانور ملتا تو یہ فقرہ کہہ دیتی وہ گھبرا کر بھاگ جاتا.

چَل نہ سَکوں مِرا کُدَّن نام

طاقت سے زیادہ دعویٰ کرنے والے بچے کے لئے مستعمل، الٹی بات، برعکس نہند نام زندگی کافور

چل نہ سَکوں مرے نَو سَو نَخْرے

خواہ مخواہ چوچلے کرنے والے یا کاہل باتونی شخص کے لئے مستعمل، بے محنت زیادہ طلبی

چَلا چَلی کا سَودا پیارے بَھلا بَھلی کَر لو

موت آنے والی ہے کوئی نیک کرلو ؛ دُنیا سرائے فانی ہے کوئی نیک کام کرلو .

چَلا چَلی کی راہ میں بَھلا بَھلی کَر لو

موت آنے والی ہے کوئی نیک کرلو ؛ دُنیا سرائے فانی ہے کوئی نیک کام کرلو .

چَلَت پِھرَت دَھن پائِیے بَیٹھے دیگا کَون

محنت سے فائدہ ہوتا ہے گھر بیٹھے کھانے کو نہیں ملتا .

چَل چَخی

دور ہو، دفع ہو، لمبا بن، چلا جا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

جب کسی کام کو کرنے کا سلیقہ نہ جانتا ہو لیکن اس کے لیے ساز و سامان کو الزام دے تب کہتے ہیں

چَلے رانڈ کا چَرخَہ اور بُرے کا پیٹ

ران٘ڈ بیچاری کو ہر وقت محنت کر کے کھانا پڑتا ہے اور برے آدمی کو بداعتدالیوں کی وجہ سے دست لگے رہتے ہیں

چَلی چَلی بی ماکھوں یَہاں تَک آئیں

پھیلتے پھیلتے یہاں تک بات پھیلی

چَلی چَلی کَہاں گَئی سَوت کے پیہَر

دشمنوں سے نیکی کی امید رکھنا

چلنا بھلا نہ کوس کا بیٹی بھلی نہ ایک، بیٹی جب پیدا ہوئی مولا رکھے نیک، دینا بھلا نہ باپ کا جو پربھو رکھے ٹیک

خواہ بیٹی ایک ہی ہو دینا یا قرض خواہ باپ ہی کا ہو سفر خواہ ایک ہی میل کا ہو تینوں برے

چلنا ہے رہنا نہیں چلنا بسوے بیس، ایسے سہج سہاگ پر کون گندھاوے سیس

دنیا میں آ کر جب ایک دن جانا ہی ہے تو عیش و عشرت سے رہ کے وسائل اکٹھا کرنے سے کیا فائدہ

چَلْنی میں گَئی دُوہْنے کَرْم کا کیا دوش

آپ بیوقوفی کا کام کرے تو اس میں قسمت کا کیا قصور .

چَلو سَکھی وَہاں چَلیں جَہاں بَسیں بَرج راج، گؤ رس بیچَت ہرَی ملیں ایک پَنتھ دو کاج

عورتوں کا مقولہ ہے کہ وہاں یعنی متھرا جانے سے دودھ بھی بک جاتا ہے اور کرشن جی کا درشن بھی ہو جاتا ہے

چَلْتا پِھرْتا نَہ مَرے بَیٹھا مَر جائے

کاہل آدمی جلدی مرتا ہے، چلنے پھرنے والا جلد نہیں مرتا، بہت احتیاط کرنے والا بعض دفعہ مرجاتا ہے اور بے احتیاط زندہ رہتا ہے

چَلْتے چور لَنگوٹی لابھ

چور کو بھاگتے وقت جو ملے وہی بہت

چلتے ہاتھ سلوک کر لو

جب تک طاقت ہے اچھے کام کر لو

چَلْتی کا نام گاڑی

جب تک کام درست ہے، تب تک کا ہی نام ہے

چَلْتی کا نام گاڑی نَہِیں اِیندَھن

کوئی چیز جب تک کام دے تب تک اچھی ہے نہیں تو کچھ بھی نہیں

چَلتی کا نام گاڑی، گاڑی کا نام اوکھلی

کوئی چیز جب تک کام دے اچھی ہے ورنہ بیکار

چَلْتی کا پھیرا

موت کی کشمکش ، نزع کا عالم .

چَلْتی میں کَون کَسَر کَرتا ہے

جب داؤں چلے، کون فائدہ نہیں اٹھاتا

چَلْتی پِھرْتی چھانو ہے کَبھی اِدَھر کَبھی اُدَھر

دنیاوی جاہ و حشمت کا کیا ہے کبھی کسی کو حاصل ہوتی ہے کبھی کسی کو

چَمڑی جائے مَگَر دَمڑی نَہ جائے

کنجوس کے متعلق کہتے ہیں، وہ چاہے بھوکوں مرے لیکن دولت خرچ نہیں کرتا

چَمار کا نام جَگ جَتَن

ادنٰی ہو کر عمدگی کا دعویٰ

چَمار کے دیْوتا کو چَپَّل کی پُوچا چاہِیے

جو جیسا ہو اس کے ساتھ اس کے مناسب حال سلوک کرنا چاہیے

چَمار کے کوسے ڈھور نَہِیں مَرْتے

بد دعا دینے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچتا

چَمار کی چھوکْری چَنْدَن نام

برعکس نام ، ناموزوں بات یا کام

چَمارکی جورُو اور ٹُوٹی جُونی

نازیبا بات، نا موزوں بات

چَمار کو عَرش بیگار اُتَرتی ہے

مجبور یا غریب کی ہر جگہ کمبختی ہے

چَمار کو چَمْڑے کا سِکَّہ

جیسا آدمی ہوتا ہے اس کی مطابق انعام پاتا ہے

چَمار کو دِیوالی میں بھی بیگار

بدقسمت آدمی کے کے لیے کَہتے ہیں جسے کہیں بھی فائدہ نہ ہو .

چَمار چَر٘م کا یار

ہر شخص اپنے ہی پیشے کو پسند کرتا ہے

چَماروں کے کوسے ڈھور نَہِیں مَرْتے

بد دعا دینے سے کسی کو نقصان نہیں پہنچتا

چَنبیلی چاؤ میں آئی لَڑکے بالے ساتھ لائی

(عو) کمینے کو من٘ھ لگاؤ تو سر پر چڑھتا ہے.

چَمگادَڑ کے گَھر آئی چَمگادَڑ آ بُوا لَٹَک رَہیں

بدوں کی صحبت سے نیکوں پر آفت آتی ہے برے نیکوں کے بہکانے اور بگاڑنے والے ہوتے ہیں؛ جب کسی مہمان کو صاحب خانہ کی وجہ سے بپتا اُٹھانی پڑے یعنی جو تکلیف صاحب خانہ پر گزرے وہی یہ بھی برداشت کرے یا رنج و تکلیف پر قناعت کرنے پر بھی کہتے ہیں.

چَمگادَڑ کے گھر مہمان آئے، ہم بھی لٹکیں تم بھی لٹکو

جیسے شخص کے گھر جاؤگے ویسی ہی عزت پاؤگے، سماج جیسا کرے ویسا ہی کرو

چمپا کے دس پھول چنبیلی کی ایک کلی

تھوڑی اچھی چیز معمولی بہت سی چیز سے بہتر ہوتی ہے

چَنا اور چُغَل مُنْہ لَگا چُھٹْتا نہیں

چنے کھانے اور چُغَل خور کی باتیں سننے میں بڑا لطف آتا ہے اور ان کی عادت پڑ جاتی ہے تو وہ چھوٹتی نہیں ہے

چَنا بَھٹ کو نَہیں پھوڑ سَکْتا

کمزور زبردست کا کچھ نہیں کرسکتا

چَنا چَبا لو یا شَہ٘نائی بَجا لو

دونوں کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے یہ اس موقع پر کہا کرتے ہیں جب کوئی دو کام ایک دوسرے کے مخالف ایک ہی وقت میں کرنا چاہتا ہے .

چَنا ڈال کَر کھانے میں ساجھا

ذرا سے کام کے لیے بڑی اُجرت، تھوڑی سی پون٘جی سے بڑی شرکت نہیں ملتی

چَنا کَہے میری اُونْچی ناک گَھر دَلِیے دَو گَھر راڑ، جو کھاوے میرا ایک ٹُوک پانی پِیوے سَو سَو گُھونٹ

چنے کے دلنے کی آواز بہت دور تک جاتی ہے اور اسے کھا کر بہت پیاس لگتی ہے .

چَنا مَرد ناج ہے

چنا جواں مردوں کی خوراک ہے، چنا سبھی اناجوں سے بڑھ کر طاقت بخش ہوتا ہے

چَنْچَل نار چَھیل سے لَڑی کَھن اَندَر کَھن باہَر کَھڑی

عاشق معشوق لڑیں تو بہت بے قرار رہے ہیں.

چنچل نار کی چال چھپے ناہیں نیچ چھپے نہ بڑھپن پائے، جوگی کا بھیک نیک دھرو کوئی کرم چھپے نا بھبوت رمائے

بدمعاش عورت چال سے ظاہر ہو جاتی ہے، کمینہ چاہے کتنا بڑا ہو چھپ نہیں سکتا

چَنْڈال نَہ چھوڑے مَکّھی، نَہ چھوڑے بال

چنڈال کے کھانے میں سے مکھی یا بال نکل آئے تو وہ پرواہ نہیں کرتا، ہر قسم کی چیز کھا جاتا ہے

چَنْ٘دَن کے پیڑ پَر ناگ کا بَسیرا

اچھی چیز پر بروں کا قبضہ ، اچھی جگہ پر برے لوگوں کا عمل دخل ہونے کے موقع پر کہتے ہیں .

چَندَن پَڑا چَمار کے نِت اُٹھ کُوٹے چام، رو رو چَندَن مَہی پِھرے پَڑا نِیچ سے کام

اچھی چیز ناقدر شناس کے ہاتھ لگ جائے و وہ قدر نہیں کرتا اور فضول کاموں میں استعمال کرتا ہے.

چَنے چَباؤ یا شَہنائی بَجاؤ

دو مختلف نوعیت کے کام ایک ہی وقت میں اچھے نہیں ہو سکتے

چَنے پَرمَل والا ہے

ذلیل آدمی ہے .

چِہ نِسْبَت خاک را با عالَمِ پاک

ادنیٰ کو اعلیٰ سے کیا نسبت، اچھے اور برے کا کیا مقابلہ

چَپّے بَھر کی کوٹْھری مِیاں مُحَلَّہ دار

تھوڑی پون٘چی پَر اترانے یا حیثیت کم اَور حوصلہ بڑا ہونے کے موقع پر کہتے ہیں

چَراغ گُل، پَگڑی غائِب

اُس موقع پر مستعمل ہے جب کسی اچھی حالت کے بعد اس کی متضاد کیفیت محیط اور مسلط ہو جائے

چَراغ جَلا، پُوت گَلا

لڑکے جب کھیلتے ہیں اور ایک کی بازی دوسرے کے سر ہو جاتی ہے تو شام کے بعد مطالبہ کرنے پر یہ فقرہ کہتے ہیں یعنی کہ اب مطالبے کا وقت نہیں رہا

چَراغ کے نِیچے اَندھیرا

اس موقع پر مستعمل، جہاں کسی نیکی خوبی یا فائدے کی بات سے قریب تر اشخاص وغیرہ محروم ہوں یا بیگانوں کو فائدہ پہن٘چے اور یگانے محروم رہیں، روشن دلوں سے بے خبری واقع میں آئے

چَراغ میں بَتّی آنکھ پہ پَٹّی

شام ہوتے ہی سونے کی تیاری شروع کردی

چَراغ میں بَتّی پَڑی لاڈو میری تَخْت چَڑھی

اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو کاہلی کی وجہ سے سر شام سونے کی تیاری کرے

چَراغ روشَن مُرادْ حاصِلْ

دعا کے طور پراستعمال ہوتا ہے کہ تمہیں ہمیشہ کامیابی ملے اور خواہشیں پوری ہوتی رہیں

چَراغ سے چَراغ جَلتا ہے

علم سے علم کی روشنی پھیلتی ہے، اولاد سے ہی اولاد بڑھتی ہے، ایک قابل شخص سے دوسرے کو مدد ملتی ہے

چَراغ تَلے اَندھیرا

اس موقع پر مستعمل ہے جہاں کسی نیکی، خوبی یا فائدے کی بات سے قریب تر اشخاص وغیرہ محروم ہوں یا بیگانوں کو فائدہ پہنچے اور یگانے محروم رہیں، آنکھ پرغفلت کا پردہ

چَراغِ مُقْبِلاں ہَرْگِزْ نَہ مِیْرَدْ

خوش قسمت کا چراغ کبھی گل نہیں ہوتا، جب تک قسمت کسی کا ساتھ دیتی ہے اسوقت تک اس کے تمام کام بارونق ہوتے ہیں

چَرْخا بَنا، سُوت خُدا دے گا

کچھ ذریعہ پیدا کر اگر کچھ کسر رہے گی تو وہ بھی اللہ تعالیٰ پوری کردے گا.

چَرْسی یار کَس کے دَم لَگایا کِھسْکے

نشہ باز اپنے کام سے کام رکھتے ہیں یعنی مطلب حاصل ہوا تو چلتے بنے

چَشمِ بَد دور، آنکھیں موتی چُور

بطور دعا استعمال ہوتا ہے اور کسی چیزکی تعریف کے لئے کہتے ہیں، اِن موتیوں جیسی خوبصورت آنکھوں کو کسی کی بری نظر نہ لگے

چَسکا دِن دَس کا، پَرایا خَصَم کِس کا

یارانے کا مزہ تھوڑے دن کا ہوتا ہے، غیر مرد اپنا نہیں بنتا، پرایا پرایا ہی ہوتا ہے، وہ اپنا مطلب حل کر کے راستہ لیتا ہے

چَٹ مَنگنی پَٹ بِیاہ

کسی کام کو جلد سے جلد اور بغیر سوچے سمجھے کرنے کے موقع پر بولتے ہیں

چَٹ میری منْگْنی پَٹ میرا بِیاہ، ٹُوٹ گَئی ٹَنْگڑی رَہ گَیا بِیاہ

مطلب کسی طرح کام سے چھٹی تو ملے یا کوئی آدمی کام سے چھٹی پانے کے لیے جلد بازی کر رہا ہو تو اس کے لیے بھی یہ کہاوت کہتے ہیں

چَٹورا کھاوے اَپْنا گَھر، بَٹورا کھاوے دونوں گَھر

پیٹو تو کھا پی کر اپنا گھر اُجاڑتا ہے مگر جمع کرنے والا اپنا بھی اور دوسرے کا بھی .

چٹورا کُتّا، اَلونی سِل

طامع کچھ بھی نہیں چھوڑتا سِل تک چاٹ جاتا ہے، چٹورے آدمی کو جو مل جائے وہی بہت ہے، چٹورے آدمی کو جب کہیں مایوس ہونا پڑے تب بھی کہہ سکتے ہیں

چَٹوری کھودے اَپْنْا گَھر، بَٹُوری کھوجے دُوجا گَھر

چٹورا آدمی اپنا مال کھاتا ہے، جمع کرنے والا دوسروں کا مال تکتا ہے

چَٹوری زبان دَولَت کی بان

چٹورا آدمی کبھی امیر نہیں ہوسکتا

چَٹوری زَبان، دَولَت کا زِیاں

چٹورا آدمی کبھی امیر نہیں ہوسکتا

چَوبے گَئے تھے چَھبّے ہونے دُوبے ہو آئے

کوئی ترقی کے لیے کچھ کام کرے اور بجائے ترقی کے تنزل ہو جائے تو کہتے ہیں .

چَوبے مَریں تو بَندَر ہوں، بَندَر مَریں تو چَوبے ہوں

متھرا کے چوبے کو طنزیہ طور پر بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ یعنی چوبے اور متھرا کے بندر مسافروں کو بہت پریشان کرتے ہیں

چودھویں رات کے چاند کو گہن لگا

اس موقع پر بھی کہتے ہیں جب خوبصورت مرد کی بد شکل عورت سے یا بد شکل مرد کی خوبصورت عورت سے شادی ہو جائے

چَودھری ہو یا راؤ جَب کام نَہ دے اَیسی تَیسی میں جاؤ

کوئی بڑے سے بڑا ہو جب کام نہ آیا تو نکما ہے

چَوکی گاؤں والوں کو لُوٹ کھاتی ہے

پولِس کی چوکی عام طور پر وہاں مقرر کی جاتی ہے جہاں لوگ بہت شرارتی ہوں، پولیس والے اپنے کھانے کا خرچ عموماً انہیں لوگوں سے پورا کرتے ہیں

چَوکِیدار سوئے ڈاکُو مارے

اگر چوکیدار سو رہے تو چوری ضرور ہوتی ہے.

چَوری رَہے تو تیل نِکْلے

اصل چیز ہونی چاہیے سب کام ہوجاتے ہیں، روپیہ ہونا چاہیے

چِہ پِدّی چِہ پِدّی کا شورْبَہ

(تحقیراََ) وہ کیا اور اس کی حیثیت کیا، اس کی حقیقت ہی کیا

چیلے چِینی ہو گَئے گُرُو گُڑھ ہی رَہے

شاگرد تو ترقی کر گئے استاد وہیں کے وہیں رہے

چیلے لاویں مانگ کَر بَیٹھا کھائے مَہَنت، رام بَھجَن کا نام ہے پَنْتھ

بھجن نام کو ہے یہ سب پیٹ بھرنے کے طریقے ہیں ، چیلے مانگ کر لاتے ہیں ، گرو بیٹھے کھاتے ہیں .

چینا جی کا لینا چودہ پانی دینا، باؤ چلے تو لینا نہ دینا

چینا بہت ناقابل اعتبار اناج ہے اسے بہت دفعہ پانی دینا پڑتا ہے اور اگر گرم ہوا چلے تو کچھ رہتا ہی نہیں

چیری سب کے پاؤں دھووے، اپنے دھوتی لَجاوے

دوسروں کی مدد کرتا ہے اپنے رشتے داروں کی نہیں کرتا

چَھ چاول، نَو پَکھال پانی

چیز تھوڑی نمود بہت، ادنیٰ کام بڑا اہتمام

چھانٹے اور اُونٹ نِگَل جائے

تھوڑے میں راست بازی اور بہت میں بے ایمانی

چھاج بولا تو بولا چَھلْنی بھی بولی جِس مَیں بَہَتَّر چھید

لو عیب دار بھی بے عیب کی برابری کرنے لگا ، جب کوئی عیب دار ہو کر صاف لوگوں میں بولتا اور دخل دیتا ہے تو اس کی نسبت کہتے ہیں .

چھاج بولے تو بولے چَھلْنی بھی بولی جِس میں سَتَّر چھید

جب کوئی عیب دار ہو کر صاف لوگوں میں بولتا اور دخل دیتا ہے تو اس کی نسبت کہتے ہیں ، بے عیب اعتراض کرے تو کرے لیکن عیب دار کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں .

چھاتی کا سَودا ہے

حوصلے کا کام ہے

چھاتی پر بال نہیں، بھال سے لڑائی

چھاتی پر بال نہ ہونا بہادری کی علامت سمجھا جاتا ہے

چھاتی پر دَھر کے کوئی نہیں لے جاتا

قبر میں دولت کوئی ساتھ نہیں لے جاتا، مال و دولت ساتھ نہیں جاتے یہیں رہ جاتے ہیں

چھایا بڑی چیز ہے

سایہ بڑی اچھی چیز ہے یا اپنا گھر ہونا بہت اچھا ہے

چَھب گَٹْھڑی میں صورت طباق میں

بناؤ سنگھار پوشاک سے اور خوبصورتی کھانے پینے سے ہوتی ہے

چَھچُھَوندَر کے سَر میں چَنبیلی کا تیل

جب کوئی بہت کم تر شخص بڑھ چڑھ کر باتیں کرے

چَھچُھوندَر کے سَر میں پُھلیل

جب کوئی بہت کم تر شخص بڑھ چڑھ کر باتیں کرے

چَھدام میں لَڑائی پَیسے میں سُگّھڑ

چھدام کا جھگڑا پیسے میں فیصل ہوجاتا ہے .

چَھیل چِھینٹ، بغل میں اِینٹ

ایسا شخص جو بہت شوقینی انداز سے رہتا ہو لیکن اس کے پاس کچھ نہ ہو

چَھیلا پِھرے گَلی گَلی، جیب میں نَہِیں کَھلی کی ڈَلی

پاس کچھ بھی نہیں شیخی اور نمود بہت ہو تو کہتے ہیں.

چَھل کا پھل بُرا ہوتا ہے

مکّاری اور فریب کا نتیجہ بُرا ہوتا ہے

چَھلْنی چَمّا، گھوڑ لَگَمّا کائیتھ گُلَمّا یہ تینوں نَہیں کوئی کَمّا

چھلنی کا چمڑا، گھوڑے کی لگام اور کائیتھ نوکر کسی کام کے نہیں ہوتے

چَھلنی دوسے سُوپ کو جس میں بَہَتّر چھید

جس میں خود نقص ہو وہ دوسروں میں کیا نقص نکالے، اپنے بڑے عیب کو نہ دیکھ کر دوسروں کے معمولی عیب کو دیکھنا

چَھلْنی کیا بولے جِس میں بَہَتَّر سَو چھید

جس میں خود نقص ہو وہ دوسروں میں کیا نقص نکالے، اپنے بڑے عیب کو نہ دیکھ کر دوسروں کے معمولی عیب کو دیکھنا

چَھلْنی کیا کَہے سوپ کو کہ جِس میں نو سَو چھید

بے عمل انسان کے متعلق کہتے ہیں جو دوسروں کو نصیحت کرتا ہو اور خوب عیوب میں مبتلا ہو.

چَھلْنی میں دُودھ دُوہیں کَرْگ کا کیا دوش

حماقت کا کام خود کریں اور تقدیر کو الزام دیں ، خود ہی غلطی کرے تو قسمت کا کیا قصور .

چَھلْنی میں دُودھ دُوہیں کَرْگ کو روئیں

حماقت کا کام خود کریں اور تقدیر کو الزام دیں ، خود ہی غلطی کرے تو قسمت کا کیا قصور .

چَھپَّر پَر پُھوس نَہِِیں ڈیْوڑھی پَر نَقّارَہ

کوئی مفلس ہو کر نمود کرتا ہے توکہتے ہیں

چَھپَّر پَر پُھوس نَہِیں رَہا

دیوالہ نکل گیا، پاس کوڑی بھی نہیں رہی، سخت مفلس ہو گیا

چھٹانک چُون، چوبارے رسوئی

شیخی خورے کی نسبت بولتے ہیں کہ ذرا سی چیزوں پر اترانے لگتا ہے

چَھٹانک دَھنیا خَیر آبادی کوٹھی

کم سرمایہ پر بہت شیخی مارنے والے کی نسبت بولتے ہیں .

چَھٹی نَہ چِلّا حرام کا پِلّا

اگر کوئی بچے کی ولادت پر دعوت نہ دے تو طنزاً کہتے ہیں

چَھٹی نَہ چِلّا مُوا حَرامی پِلَّہ

اگر کوئی بچے کی ولادت پر دعوت نہ دے تو طنزاً کہتے ہیں

چَھٹی نَہ سَتوانسا ، میرا لاڈلا نَواسا

دینا نہ لینا خاطر داری بہت یعنی خشک محبت جتائی .

چَھٹی نَہ سَتْوانسا اَمِیرالْاُمَرا کا نَواسا

معمولی حیثیت کا ہو کر اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھے تو کہتے ہیں .

چَھتْرپَتی، گَھٹے پاپ، بڑھے رَتِی

بچوں کے چھینکنے پر کہتے ہیں

چَھتری کا بَھگَت نَہ مُوسَل کا دَھنَک

مُوسَل کی کمان نہیں بن سکتی ہے، اسی طرح چھتری کبھی سادھو نہیں بن سکتا

چَھٹّی کے پوتْڑے، اَب تَک نَہیں دُھلے

ہنوز نا تجربہ کار ہے، ابھی کل کا بچہ ہے

چھیدی مُولی خُوب بَیْٹھتی ہے

علیحدہ کام بے شرکت حسب دلخواہ ہوتا ہے.

چھیلی جان سے گَئی ، کھانے والوں کو سَواد نَہ آیا

جب کسی کی محنت کی کوئی داس نہ دے تو کہتے ہیں، ہماری جان گئی آپ کی ادا ٹھہری.

چَھبّے ہونے گَئے تھےدُوبے رَہ گَئے

ترقی کی کوشش میں تنزل نصیب ہو تو یہ مثل بولی جاتی ہے، بالعموم چوبے کے ساتھ مستعمل.

چِھینکا ٹُوٹا بِلّی کے بھاگوں

رک: بلی کے ب٘ھاگوں چھین٘کا ٹوٹا.

چِھینکے ایک ناک کاٹے

اس موقع پر طنزاً بولتے ہیں کوئی شخس ادھورا کام کر کے باقی دوسرے کے لیے چھوڑ دے.

چِھینکْتے گَئے چھینکْتے آئے

(ہندو) بد شگونی کا برا ہی نتیجہ ہوتا ہے، جیسی بدشگونی سے گئے تھے، ویسے ہی پچھتائے.

چھینکتے ہی ناک کاٹی

برا کام کرتے ہی پکڑے گئے، کام کیا تو خراب کیا

چِھیلے چار، بگَھارے پانچ

اس کہاوت کا استعمال ساس اس بہو کے لئے کرتی ہے جو بیوقوف ہونے کے باوجود اپنے آپ کو ہوشیار سمجھے

چھنال کا بیٹا، ببوا رے ببوا

بدکردار عورت کے بچے کو سبھی چھیڑتے ہیں

چِھنال لُگائی چاتُر سِپاہی چُھپے نَہِیں رَہْتے

بدکردار عورت اور چالاک سپاہی اپنے آپ کو کسی حال میں چھپا نہیں سکتے، ان کی خاصیتیں ظاہر ہو ہی جاتی ہیں

چھوڑ چلے بَنجارے کی سی آگ

مطلب نکل جانے پر جب کوئی ساتھ چھوڑ کر چل دیتا ہے، تب کہتے ہیں

چھوڑ جاٹ، پَرائی کھاٹ

ظالم کو ظلم سے باز رہنے کے لئے ایسا کہا جاتا ہے

چھوڑ جھاڑ، مجھے ڈُوبن دے

اس کے متعلق کہتے ہیں جو ہر وقت کسی کے ساتھ لگا رہے، مگر لوگوں کو کہے کہ وہ نہیں چھوڑتے

چھوڑے گاؤں کا نام کیا

جس جگہ یا کام کو ترک کر دیا اس سے کیا واسطہ، جس سے کوئی تعلق نہیں رہا اس کا ذکر کرنا فضول ہے

چھوڑو بی بِلّی چُوہا لَنْڈُورا ہی بَھلا

بس بہت ہو گیا اب اور زیادتی نہ کرو

چھوٹا گَھر بَڑا سَمدِھیانا

نام بڑا اور حیثیت کچھ نہیں، معمولی حیثیت کا مگر تعلقات بڑوں بڑوں سے

چھوٹا منہ، بڑا نوالہ

کسی کی ایسی چیز کو ہتھیانا یا اس پر قبضہ کرنا جو ہضم نہ ہو سکے

چھوٹا منہ، بڑی بات

اپنی لیاقت سے زیادہ بڑی بات کرنا، حوصلہ سے زیادہ دعویٰ کرنا، بزرگوں کے سامنے جرأت کا مظاہرہ کرنا

چھوٹا سب سے کھوٹا

چھوٹا بہت ناقص ہوتا ہے

چھوٹا سو موٹا

بنیوں اور مہاجنوں کے متعلق کہتے ہیں

چھوٹے سے غازی میاں، بَڑی سی دُم

معمولی حیثیت کا مگر اخراجات زیادہ، چھوٹا قد اور لمبی داڑھی

چھوٹی نَند انگیا کا بَند، بَڑی نَند بِجلی بَسَنت

کسی ایسی عورت کا کہنا جو اپنی چھوٹی نند سے پیار کرتی ہے لیکن بڑی سے گھبراتی ہے

چھوٹی سی بَچِھیا، بَڑی سی ہَتّیا

تھوڑا سا نفع اور بد نامی بہت، ادنٰی کام کی بڑی باز پرس، خطا تھوڑی اور سزا بہت ملنا

چھوٹی کَھوٹی

کم سن نادان کی نسبت کہتے ہیں، چھوٹے کم عقل ہوتے ہیں.

چُھپی گھات میں سُوَر کُھلے کھیت میں گِیدی

اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو گھر والوں پر بے جا رعب جمائے اور باہر والوں سے دب جائے (قب : گھر میں شیر باہر بھیڑ)

چُھری بَھلی نَہ کَٹاری

دشمن دشمن سب برابر، دونوں جان لیوا ہیں

چُھری پاتا ہوں تو آپ کو نہیں پاتا، آپ کو پاتا ہوں تو چُھری نہیں پاتا

جان کا دشمن ہے مگر کچھ بس نہیں چلتا، جب تک خدا نہ چاہے کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا

چُھری پَر کَدُّو، کَدُّو پَر چُھری

ہر حالت میں بات وہی ہے، نقصان غریب ہی کا ہوتا ہے

چُھری تَلے دَم لو

کچھ ٹھہرو، جلدی مت کرو، دیکھتے رہو کیا ہوتا ہے

چُھٹی گھوڑی بُھسَورے کَھڑی

بیکاری میں پیٹ کی فکر .

چُھونچھا کاسَنگ نَہ ساتھی بھیلا دُوارے جُھوم لے ہاتھی

غریب کا کوئی دوست نہیں امیر کے گھر پر ہاتھی جھومتے ہیں امیر کو ہر کوئی ملتا ہے.

چُھوچھا کِن پُوچھا

مفلس کو کوئی نہیں پوچھتا

چُھوچھے پَھٹکے اُڑ اُڑ جائے

کم لیاقت والے آدمی کو آزماؤ تو وہ آزمائش میں پورا نہیں اترتا

چُھوچھی ہانڈی باجے ٹَن ٹَن

رک : تھوتھا چنا باجے گھنا.

چُھوچھی کَڑھائی مَجر کا پھوڑَن

زن٘گار خالی کڑھائی کو توڑ دیتا ہے، چیز استعمال میں رہے تو درست رہتی ہے یونہی پڑے رہنے سے خراب ہو جاتی ہے .

چُھوٹ بَھلائی، سارے گُن

بُرے شخص سے متعلق کہتے ہیں

چُھوٹَل گھوڑا بُھسولے ٹھاڑ

گھوڑا چھوٹ جائے تو تھان پر آتا ہے.

چُھوٹے گانو سے ناتا کیا

جس سے تعلق نہ رہا پھر اس کی اچھائی برائی سے کیا غرض.

چُھوٹو بَیل بُھسوری میں

چھوٹا ہوا بیل کھرلی پر جاتا ہے.

چُھوا اَور مُوا

شرارتی آدمی کے متعلق کہتے ہیں کہ جس کی طرف توجہ کی اس کو تباہ کر دیا.

چِڑا مَرَن گَنوار کی ہانسی

کسی کو تکلیف پہن٘چے، کسی کو لطف آۓ ، ہماری جان گئ آپ کی ادا ٹھہری، کسی کا نقصان ہوتا ہے کوئ خوش ہوتا ہے.

چِڑی مار ٹولا بھانت بھانت کا پَنچھی بولا

اس مجلس کے متعلق کہتے ہیں جہاں ہر ایک مختلف راۓ دے، جہاں مختلف الراۓ ہوں، وہ مجلس جہاں طرح طرح کی بولیاں بولی جائیں.

چِڑیا اَپْنی جان سے گَئی کھانے والے نے سُواد نَہ پایا

اس موقع پر کہتے ہیں جب نوکر کام کرتے کرتے مرجاتے اور مالک خوش نہ ہو یا بیوی کام کرتی کرتی مرجاۓ اور میاں کو پسند نہ آۓ.

چِڑیا اَپْنی جان سے گَئی لَڑکا خُوش نَہ ہُوا

اس موقع پر کہتے ہیں جب نوکر کام کرتے کرتے مرجاتے اور مالک خوش نہ ہو یا بیوی کام کرتی کرتی مرجاۓ اور میاں کو پسند نہ آۓ.

چِڑْیا کَرے خونچا چَڑا کَرے نوچا

بیوی بیچاری تو تھوڑا تھوڑا کرکے جمع کرتی ہے میاں اڑا ڈالتے ہیں ؛ کمزور کی نسبت زبردست سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے.

چِڑیا کی جان گئی، لڑکے کا کِھلونا

بچے کسی چیز کو تکلیف پہنچنے کا خیال نہیں کرتے

چِڑیا کو شاہِین سے کوتْھ

غریب کو امیر سے کیا کام

چِڑْیا مَرَن گَنوارَن ہانسی

بے وقوف کے سامنے ساری خیر خواہی گن٘وائی ہے یا احسان ضائع ہونے کی نسبت بولتے ہیں.

چِڑْیوں کا مَرَن گَنواروں کا ہانسا

رک : چڑیا مرن گنوارن ہان٘سی.

چِیل اَن٘ڈا چھوڑْتی ہے

بھیانک گرمی پڑ رہی ہے

چِیل کے گَھر میں ماس کی دَھرِیڑ

کسی ناقابل اعتبار شخص پر اعتبار کرنے کے موقع پر مستعمل .

چِیل کے گھر پارَس ہوتا ہے

چیل کے گھر میں ہی سونا ملتا ہے

چِیل کے گھونسلے میں ماس کَہاں

فضول خرچ کے پاس روپیہ ملنا دشوار ہے ، مسرف ہمیشہ تن٘گ دست رہتا ہے.

چِیز نَہ رَکھے آپْنی چوروں گالی دے

جو شخص اپنی چیز کو سین٘ت سن٘ھال کر نہ رکھے اور دوسروں پر الزام لگائے اس کی نسبت کہتے ہیں .

چِکنا دیکھ پِھسَل پَڑے

کسی کے حسن پر فریفتہ ہونے پر کہتے ہیں

چِکنا گَھڑا بُوند پَڑی ڈَھل گَئی

بے حیا پر لعنت ملامت کا کچھ اثر نہیں ہوتا

چِکْنا مُنھ پیٹ خالی

من٘ھ پر رونق پیٹ کا اللہ ہی بیلی، ظاہری ٹیم ٹام کی نسبت کہتے ہیں.

چِکْنا مُنھ سَب چاٹتے ہیں

خوش حال کی سب جگہ خاطر ہوتی ہے.

چِکنے گَلوا مَلوا کے

امیر آدمی کے گال چکنے ہوتے ہیں، امارت چہرے سے ظاہر ہو جاتی ہے

چِکْنے گَھڑے پَر بُوند نہیں ٹَھہَرتی

بے غیرت کو پروا نہیں ہوتی .

چِکْنے گَھڑے پَر پانی

بے غیرت کو شرم ناممکن بات ہے، بے غیرت شرمندہ نہیں ہوتا .

چِکْنے گَھڑے پر پانی ڈَھلْتا

رک : چکنا گھڑا بون٘د پڑی الخ .

چِکْنے مُنھ کو سَب چُومْتے ہیں

اچھے کی خاطر مدارات سب جگہ ہوتی ہے .

چِکنی چُپڑی باتوں سے پیٹ نہیں بَھرتا

یہ کہاوت وہاں کہتے ہیں جہاں کوئی کچھ نہ دے کر صرف باتوں میں ٹالے

چِکنیا فَقِیر مَخمَل کا لَنگوٹ

جب کوئی عام انسان حیثیت سے زیادہ شوق کرے تب یہ کہاوت کہتے ہیں

چِلَّڑ چَموکَن چِتْھڑا یہ تِینوں بِپَت کا بَخْرا

جوئیں ، تھپڑ اور چیتھڑے غریبوں کے حصے میں آتے ہیں .

چِلَّڑ چُنْنے سے بَھگوا ہلکا ہووے

محض دکھاوے کی کوشش سے کوئی ولی نہیں ہو جاتا

چِلَّر چَموکَن چِتْھڑا یہ تِینوں بِپَت کا بَخْرا

جوئیں ، تھپڑ اور چیتھڑے غریبوں کے حصے میں آتے ہیں .

چِلْووں کے دَر سے کَتھری نَہِیں چھوڑی جاتی

کسی کے خوف سے ترک مسکن نہیں ہوسکتا ، غیر کے لئے اپنوں سے نہیں بگاڑی جاتی

چِت بھی میری پَٹ بھی میری، اَنْٹا میرے باپ کا

ہر طرح سے اپنا مطلب نکالنے اور اپنے موافق بات طے کرانے کا اہتمام، ہر طرح سے اپنا ہی فائدہ چاہنا

چِٹّھی نَہ پَروانَہ مار کھائیں مُلْک بیگانَہ

حکومت کی بد انتظامی اور حاکم کی غفلت سے بدمعاش خواہ مخواہ لاگوں کو لوٹتے پھرتے ہیں.

چِٹّھی نَہ پَروانَہ مار کھائیں مُلْک بِرانا

حکومت کی بد انتظامی اور حاکم کی غفلت سے بدمعاش خواہ مخواہ لاگوں کو لوٹتے پھرتے ہیں.

چِیّاں سی گانْڈ پَر ہاتھی کا بَیعانَہ

ادنیٰ شخص ہو کر اعلیٰ کاموں کا حوصلہ کرنے کے موقع پر کہتے ہیں .

چور اور سانپ دَبے پر چوٹ کرتا ہے

چور اور سانپ گِھر جائیں یا دَب جائیں تو حملہ کرتے ہیں ورنہ بھاگ جاتے ہیں

چور اور سانپ کی بڑی دھاک ہوتی ہے

لوگ ان کے نام سے ڈرتے ہیں

چور چَکار چُوکے لیکِن چُغَل نَہ چُوکے

چور اُچَکّوں کے لئے ممکن ہے کہ چوری چھوڑ دیں لیکن چغل خور چغلی کھانے سے نہیں چوک سکتا، وہ چغلی کر کے ہی رہتا ہے

چور چوری کَر گَیا، مُوسلوں ڈھول بَجا

اس قدر بد انتظامی ہے کہ چور کھلم کھلا چوری کرتے ہیں

چور چوری سے جائے، ہیرا پھیری سے نَہ جائے

بری عادتوں کو کتنا ہی دبایا جائے لیکن وہ رہ رہ کر ظاہر ہوتی ہیں

چور چُراوے اَور گَرْدَن ہِلاوے

ایک تو برا کام کرے دوسرے مکرے تو کہتے ہیں.

چور ڈھور دونوں حاضر ہیں

سامان کے ساتھ چور پکڑا گیا

چور گَٹْھڑی لے گَیا بیگارِیوں کو چُھٹّی ہُوئی

کسی حیلے سے محنت سے بچنا، مصیبت ٹلی، خلاصی ہوئی، چھٹی ہوئی

چور گَٹْھڑی لے گَیا بیگارِیوں نے چُھٹّی پائی

کسی حیلے سے محنت سے بچنا ؛ مصیبت ٹلی ، خلاصی ہوئی

چور جانے چور کی سار

چور ہی چور کی بات سمجھ سکتا ہے اس لیے چور پکڑنے کے لیے چورہی لگانا چاہیے

چور جانے مَنگْنی کے باسَن

چور کو چوری سے غرض ہے اس کو پروا نہیں مال کیسا ہے

چور جاتے رَہے کِہ اَندھیاری

یہ کہاوت ایسے موقع پر بولتے ہیں جہاں کسی بری بات کا اویر سویر واقع ہونا یقینی ہو

چور کا بھائی گَٹھی چور

جب کوئی دو لوگ ہم پیشہ یا ایک سے مجرم ہوں تو بولتے ہیں

چور کا حال سو میرا حال کرنا

اپنی صفائی یا سچائی ظاہر کرنے کے لئے کہتے ہیں کہ اگر میں نے کوئی غلطی کی ہے تو مجھے وہی سزا دی جائے جو چور کو دی جاتی ہے

چور کا جی کِتنا

چور ذرا سی بات سے ڈر جاتا ہے، چور ڈرپوک ہوتا ہے، اس میں ہمت نہیں ہوتی

چور کا مال سَب کھائے چور کی جان اَکارَت جائے

بدوں کو اپنے کام کے نتیجے میں ضرر پہنچتا ہے

چور کا مَن بُقْچے میں

چور کی نظر گٹھری پر ہی رہتی ہے

چور کا مُنھ چاند سا

چور کی شکل سے ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ چور ہے

چور کا سَر نِیچا

چور کسی کے سامنے سر نہیں اُٹھا سکتا، وہ ہمیشہ شرمندہ رہتا ہے

چور کا شاہِد چَراغ

چراغ کی روشنی میں چور پہچان لیا جاتا ہے اس لئے چور اجالے میں چوری نہیں کرتا

چور کے دِل میں چوری

رک : چور کے جی میں الخ.

چور کے ہاتھ میں دِیا

ایک تو جرم کرنا دوسرے اعلانیہ

چور کے خواب میں بُقچے

چور کو خواب میں بھی گٹھری ہی دکھائی دیتی ہے

چور کے مَن میں چوری بَسے

بُرے کے من میں بُری باتیں ہی پیدا ہوتی ہیں

چور کے پیٹ میں گائے، آپ ہی آپ رَمبھائے

ذرا سے دباؤ پر چور اپنا بھید کھول دیتا ہے، چور اپنی گھبراہٹ سے خود کی پہچان کرا دیتا ہے، آدمی کا جرم اس کی باتوں سے ہی ظاہر ہو جاتا ہے

چور کِھڑکی گَھر کا ناس

اگر بیوی خاوند سے چھپا کر خرچ کرتی ہو یا بد چلن ہو یا آشنا کو دے دیتی ہو تو گھر میں کچھ نہیں رہتا

چور کی اَمّاں گُھٹْنوں میں سَر ڈال کے روئے

اپنوں کی بُری بات ظاہر نہیں کی جاتی اور جی ہی جی میں کڑھنا پڑتا ہے اس کی بری حرکتیں کسی سے کہہ بھی نہیں سکتے.

چور کی اَمّاں گُھٹْنوں میں سَر دے اور روئے

اپنوں کی بُری بات ظاہر نہیں کی جاتی اور جی ہی جی میں کڑھنا پڑتا ہے اس کی بری حرکتیں کسی سے کہہ بھی نہیں سکتے.

چور کی بُومْڑی سب سے آگے

جو قصور وار ہوتا ہے وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کو زیادہ شور مچاتا ہے.

چور کی داڑھی میں تِنکا

مجرم اپنے افعال و حرکات سے پہچانا جاتا ہے، مجرم کا بذاتِ خود اپنا جرم بتا دینا یا کسی طرح اپنا جرم ظاہر کردینا

چور کی جورُو کونے میں مُنہ دے کَر رُوتی ہے

چپ چاپ روتی رہتی ہے، کھل کر کیسے رو سکتی ہے، لوگ اکر رونے کی وجہ پوچھیں گے تو کیا بتائے گی

چور کو اَنگارے مِیٹھ

چور اپنے آپ کو بچانے کے لیے ہر قسم کی تکلیف برداشت کرتا ہے

چور کو چور ہی پَہْچانے

جیسے کو تیسا ہی پہچانتا ہے

چور کو چور ہی سُوجْھتا ہے

جو جیسا ہوتا ہے دوسرے کو بھی ویسا ہی سمجھتا ہے

چور کو پَکْڑے گانٹْھ سے، چِھنال کو پَکْڑے کھاٹ سے

چور کو چوری کرتے اور فاحشہ کو بدفعلی کراتے پکڑنا چاہیے تو پھر ثبوت کافی ہوتا ہے ورنہ نری الزام تراشی مانا جاتا ہے

چور کو پِنْہائی دُور سے سُوجھے

چور جانتا ہے کہ جب پکڑا گیا تو جوتے لگیں گے

چور لاٹھی دو جَنے، ہَم باپ بیٹے اَکیلے

جب کوئی اپنی کمزوری چھپانے کے لئے بے تکی بات کہے تب بھی کہتے ہیں

چور لیوے نَہ شاہ چھیڑے

یعنی بڑی حفاظت سے ہے یا ایسی شے ہے کہ بظاہر کچھ قدر نہیں رکھتی مگر دراصل بیش قیمت ہے

چور سب گھر لے مَرے

چور پکڑا جائے تو ساتھیوں کو بھی پکڑا دیتا ہے، یہاں تک کہ بے قصوروں کو بھی پکڑا دیتا ہے

چور سے کَہہ چوری کَر شاہ سے کَہے تیرا گَھر لُٹا مُسْتا ہے

اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جس میں لگانے بجھانے کی عادت ہو

چور سے کَہے تو چوری کر اور ساہ سے کَہے تو جاگتے رہیو

ایسے شخص کے لئے کہا جاتا ہے جو لڑائی میں پیچھے رہ کر دونوں فریقوں کو اکساتا رہتا ہے

چور سے کَہیں مُوس، شاہ سے کَہیں جاگ

اس کے متعلق کہتے ہیں جو دونوں فریقوں میں لگائی بجھائی کر کے فساد کرا دیتا ہے

چور، جُواری، گَٹھ کَٹا جار اور نار چِھنار، سَو سَو سَوگَند کھائیں جو مول نَہ کر اِتبار

چور، جواری، گٹھ کٹا، بد کار مرد، فاحشہ عورت، یہ کتنی ہی قسمیں کھائیں کہ بُرا کام چھوڑدیں گے، ہرگز اعتبار نہیں کرنا چاہیئے

چوری اَور چَتُرائی

ایک تو چوری کرنا دوسرے حیلہ بازی دکھانا

چوری اور مُنھ زوری

اپنے قصور پر نادم نہ ہو کر دھمکانا ، اپنے قصور پر نادم نہ ہونا.

چوری اور سَر زوری

اپنے قصور پر نادم نہ ہو کر اُلٹا دوسرے کو قصور وار ٹھہرانا، اپنی غلطی نہ سمجھنا، سرکشی کرنا اور اکڑنا، ڈھٹائی سے سامنا کرنا

چوری اَور سَرہَنگی

رک : چوری اور سر زوری.

چوری اَور سِینَہ زوری

رک : چوری اور سر زوری.

چوری بے سراغ نہیں نکلتی

جب تک سراغ نہ لیا جائے چوری کا پتہ نہیں چلتا

چوری بے تھانْگ نہِیں ہوتی

ساز باز کے بغیر چوری نہیں ہوتی یعنی بھید یا راز ملنے سے ہی چوری ہوتی ہے

چوری کا گُڑ مِیٹھا

لوگوں سے چھپا کر کوئی کام کرنے کا لطف

چوری و سَرہَنگی

رک : چوری اور سرہن٘گی.

چوروا کے مَن بَسے کَکڑی کا کھیت

دغا بازوں کو دغا ہی کی فکر رہتی ہے

چوٹ لگی پہاڑ کی اور توڑیں گَھر کی سِل

زبردست سے بس نہ چلے تو گھروالوں پر یا بیوی پر غصہ اتاریں

چوٹّی آئی چِیز چُھپاؤ لُتْری آئی بات چُھپاؤ

چوری کی عادت عورت سے گھر کی چیزوں کی نگرانی کرنی چاہیے اور چغل خور عورت کے سامنے راز کی بات نہ کہنی چاہیے.

چوٹْٹی کُتیا جَلیبِیوں کی رکھوالی

بے ایمان کا ہی محافظ ہونا

چُڑیلوں کی شَکْل اَور مِزاج پَرْیوں کا

شکل چڑیلوں کی مزاج پریوں کا، بدصورتی کے باوجود ناز و نخرہ

چڑیل پر دل آ جائے تو وہ بھی پری ہے

جس پر آدمی عاشق ہو وہ بدشکل بھی ہو تو خوبصورت لگتا ہے

چُلُّو بَھر پانی میں ڈُوب مَرو

شرم دلانے کو کہتے ہیں

چُلُّو بھَر پانی میں گَز بَھر نَہ اُچْھلو

تھوڑی پونجی پر اتنا غرور نہ کرو

چُلُّو چُلُّو سادھے گا تو دوارے ہاتھی بانْدھے گا

تھوڑا تھوڑا بچائیگا تو امیر ہوجائے گا، تھوڑا تھوڑا پینے سے زیادہ پینے کی عادت ہوجاتی ہے، ہر کام میں عادت کو بڑا دخل ہوتا ہے

چُلُّو چُلُّو سادھے گا تو لوٹے بَھر پَر آویگا

تھوڑا تھوڑا بچائیگا تو امیر ہوجائے گا، تھوڑا تھوڑا پینے سے زیادہ پینے کی عادت ہوجاتی ہے، ہر کام میں عادت کو بڑا دخل ہوتا ہے

چُلُّو میں سَمَندَر نَہیں آتا

چھوٹے ظرف والے سے بڑا کام نہیں ہوسکتا

چُلُّو میں سَمَندَر نَہیں سَماتا

چھوئے ظرف والے سے بڑا کام نہیں ہوسکتا

چُلُّو میں اُلُّو اور لوٹے میں گُڑگَپ

تھوڑے نشہ میں آدمی مخمور اور زیادہ میں بالکل مدہوش اور چکنا چور ہو جاتا ہے

چُلُّو پانی ڈُوب مَرْنے کو بَہُت ہے

رک : چلو بھر پانی ڈؤب مرنے کو بہت ہے.

چُلُّو پانی، تَنْگ زِنْدَگانِی

غربت میں زندگی کا کوئی مزہ نہیں

چُپ رَہُوں باوا کُتّا کھائے ، بولُوں تو ماں ماری جائے

کسی بات کے کرنے سے بھی مصیبت آئے اور نہ کرنے سے بھی ، ہر طرح سے مشکل کا سامنا ہو تو کہتے ہیں.

چُپ سَو کو ہَرائے

انسان مد مقابل کی بات کا جواب نہ دے تو وہ خود ہار جھک مار کر چپ ہو جاتا ہے.

چُپ سو بَلا کو ٹالے

خاموشی ہزار طرح کی آفتوں سے بچاتی ہے ، چپ رہنے میں آدمی بہت سے الجھاووں اور ذمہ داریوں سے بچا رہتا ہے.

چُپ، آدھی مَرضی

کوئی جواب میں خاموش رہے تو سمجھتے ہیں کہ وہ مان گیا ہے، خاموشی نصف رضامندی ہے

چُپْڑی اور دو دو

عمدہ بھی اور زیادہ بھی، حسب منشا اور بکثرت، کامیابی اور بہت سے فائدوں کے ساتھ (ایسے مواقع پر مستعمل)

چُراوے نَتھ والی، نام لَگے چیر کَٹھی والی کا

امیر قصور کرے تو کوئی کچھ نہیں کہتا غریب فوراً پکڑا جاتا ہے.

چُٹْیا کو تیل نَہِیں پَکوڑوں کو جی چاہے

ضروری چیزوں کے لیے ہے نہیں فضول باتوں پر خرچ کرتے ہیں

چُوں قَضا آیَد طبیب اَبْلَہ شَوَد

جب موت آتی ہے طبیب اندھا ہو جاتا ہے یعنی جب موت کا وقت آجاتا ہے تو طبیب کی بھی عقل ناکارہ ہو جاتی ہے، موت کا کوئی علاج نہیں اس وقت حکیم بھی بے وقوف بن جاتا ہے

چُوہا بَجاوے چَپْنی اَور ذَات جَتاوے اَپْنی

کام سے آدمی کی ذات پرکھ لی جاتی ہے

چُوہا بِل میں سَماتا نَہِیں، کانوں میں بانْدھا چھاج

جب کوئی خود اپنی دیکھ بھال نہ کر پائے اوپر سے کوئی جھنجھٹ مول لے لے، تب اس کے لئے کہتے ہیں

چُوہا، بِلّی کا شِکار ہے

طاقتور کے ہاتھوں کمزور ہمیشہ ستائے جاتے ہیں

چوہے کا بچہ بل ہی کھودے گا

عادت کبھی چھوٹتی نہیں، جس ذات کا ہوگا ویسا ہی کام کرے گا

چُوہے کے ہاتھ ہَلْدی کی گِرَہ لَگی وہ پَنْساری بَن بَیٹھا

کمینے کے ہاتھ معمولی چیز لگ جائے تو وہ اسی پر اتراتا ہے

چُوہِیا ضَرِیح پَر چَڑھے سے پاک نَہیں ہوتی

ظاہرداری سے دل کی کثافت دور نہیں ہوتی .

چُوہِیّا کو جو دینا ہو وہ بِلّی کو دے دو

کوئی ایسا طریقہ جس سے نتیجہ جلدی نکلے اختیار کرنے کے موقع پر کہتے ہیں.

چُوکا اور گیا

جس نے غلطی کی، نقصان اٹھایا، جو چُوکتا ہے وہ نقصان اٹھاتا ہے

چولہا چھوڑ، بھنسار میں جاؤ

ایک مصیبت سے نکل کر دوسری میں پھنسو

چُولھا جھونْکے چادَر ہاتھ

پنکھا ہاتھ میں ہے اور چولھا جھونک رہے ہیں بہت نخرے باز ہیں

چُولھے آگ نَہ گَھڑے پانی

بے حد مفلسی کی حالت، نہایت بے سروسامانی کا عالم

چولھے چَکّی، سَب ہی کام پَکّی

بہت چالاک اور ہنرمند عورت کے لئے کہا جاتا ہے

چُولھے کی نَہ چَکّی کی

ایسی عورت جو گرہستی کا کوئی کام نہ جانتی ہو

چُولھے کی تیری تَوے کی میری

اچھی چیز اپنے لیے اور بری دوسرے کے لیے.

چُولھے سے نِکَل کَر بھاڑمیں گِرنا

ایک مصیبت سے بچ کر دوسری مصیبت میں گرفتار ہوجانا

چُولھے سے نِکَل کَر بھاڑ میں پَڑْنا

ایک مصیبت سے بچ کر دوسری مصیبت میں گرفتار ہوجانا

چُون کا حاکِم بھی بُرا ہوتا ہے

ادنیٰ سے ادنیٰ حاکم سے بھی ڈرنا چاہیے.

چُون کھائے بَھسَنْڈ ہوئے تَلا کھائے روگی

آٹا کھانے والا مضبوط ہوتا ہے او رمٹھائی کھانے والا بیمار رہتا ہے.

چُون کی سَوت بُری

(عور) عورتیں سوت کی برائی میں کہتی ہیں، سوکن برائی کی جڑ ہے.

چُون کی سَوت بُری اَور ساجھے کا کام

سوکن اور ساجھے کا کام دونوں فساد کی جڑ ہوتے ہیں.

چُونا اور چَمار کُوٹے ہی ٹھیک رَہتا ہے

چونے کو جتنا زیادہ کوٹیں اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے، چمار کو جوتے لگتے رہیں تو درست رہتا ہے

چُونی بھی کَہے مُجھے گھی سے کھاؤ

معمولی اناج کو بھی اچھا بنا کر کھانے میں پیسا خرچ ہوتا ہے

چُورا جھاڑ کھاؤ لَڈُّو نَہ توڑو

بیاج یا منافع کھا لو پونجی برباد نہ کرو

چُوتَڑ کو لَگی دُھوپڑی ، بَلا چھاوے جھونپْڑی

جو لوگ وقتی ضرورت رفع ہوجانے پر آیندہ ایسے موقع کے لیے فکر و انتظام نہیں کرتے، ان کے لیے یہ مثل کہتے ہیں

چُوتِیا مَر گَئے، اَولاد چھوڑ گَئے

بیوقوف کے متعلق کہتے ہیں جو کام خراب کرے یعنی آپ جیسا بیوقوف ہم نے نہیں دیکھا

چُوتِیوں نے گاؤں مارا ہے

کیا احمقوں نے بھی کوئی کام کیا ہے

چِیُوْنٹی بھی دَبْنے پَر کاٹْتی ہے

کمزور شخص بھی تن٘گ آنے پر مقابلہ کرتا ہے

چیُونٹی چاہے ساگَر تھاہ

جب کوئی عام آدمی بڑا کام کرنا چاہے جس کے وہ قابل نہ ہو، تب کہتے ہیں

چِیُوْنٹی چَلی پَراگ نَہانے

اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کرنے کی موقع پر مستعمل.

چیونٹی کے پر نکلے اور موت آئی

موت کا وقت قریب آ گیا

چِیُوْنٹی کی آواز عَرْش پَر

مظلوم کی آواز کا اثر بہت بڑا ہوتا ہے

چِیُوْنٹی کی آواز عَرْش تَک

مظلوم کی آواز کا اثر بہت بڑا ہوتا ہے

چِیُوْنٹی کو مَوت کا ریلا بھی بَہُت ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے

چِیُوْنٹی کو مَوت کا تَریڑا بَس ہے

تھوڑی آفت بھی غریب کو برباد کر دیتی ہے

چیُونٹی کو مُوت پَیراؤ

ادنیٰ شخص قلیل دولت میں اپھر جاتا ہے

چیُونٹِیوں کے گَھر نِت ماتَم

چیونٹیاں روز مرتی ہیں، عام اور غریب آدمی کو ہمیشہ کوئی نہ کوئی مصیبت لگی ہی رہتی ہے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone