اشتقاق
’’ضَرَبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِضْراب
(نحو) وہ کلمہ جس کے بعد اعلیٰ کو ادنیٰ یا ادنیٰ کو اعلیٰ ظاہر کیا جائے اور وہ کلمہ جس کے بعد کسی کی زائد صفت بیان کی جائے، جیسے: وہ آدمی نہیں فرشتہ ہے، وہ حافظ ہی نہیں بلکہ عالم بھی ہے
اِضْطِراب
بے چینی، بیقراری، اطمینان کی ضد
ضارِب
ضرب لگانے والا، مارنے والا، پیٹنے والا
ضِرَاب
سکّے پر ٹھپّا لگانے والا، سکّہ ڈھالنے والا
ضَرْبی
ضرب سے منسوب یا متعلق، ضرب کا
ضَرّاب
سکے پر ٹھپا لگانے والا، سکہ ڈھالنے والا
مُتَضَرِّب
مارا گیا ، پیٹا گیا ؛ گھبرایا ہوا ، پریشان ؛ ہلنے والا
مُضارَبَت
(فقہ) کاروبار میں ایسی شرکت کہ مال ایک کا ہو اور محنت دو سرے کی، نفع میں شریک بنا کر کسی کو تجارت کے لیے مال دینا، نفع کی امید پر مال کسی کو دینا، کسی اور کی تجارت میں شریک ہونا
مُضارِبَہ
شراکت کا کاروبار، کاروبار میں شریک ہونا
مِضْراب
وہ لوہے کا مثلثی تار جسے انگلی میں پہن کر ستار بجاتے ہیں، آلۂ ضرب، زخمہ، ناخنہ، ڈنکا
مِضْرابی
مضراب کا کام، ضرب لگانے کا عمل، ساز بجانا
مَضْرَب
(کسی چیز خصوصاً خیمہ، توپ وغیرہ) نصب کرنے کا مقام
مَضْرُوب
ضرب دیا گیا، جس عدد کو ضرب دیں
مُضْطَرِب
(فقہ) وہ حدیث یا روایت جس میں راویوں نے اختلاف کیا ہو سند یا متن میں
مُضْطَرِبانَہ
پریشان حال ؛ بے چینی کے ساتھ ، مضطرب ہو کر ، بے قرار ہو کر ، انتہائی اضطراب کی حالت میں ۔