اشتقاق
’’وَقَعَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَوْقِیْع
(عموماً بادشاہ یا حاکم وقت کے) دستخط، مہر یا نشان جو احکام اسناد اور فرامین پر ہو
مُتَوَقِّع
امید یا آس رکھنے والا، توقع کرنے والا، امیدوار
مُتَوَقَّع
جس کی توقع ہو، توقع کیا گیا (امر، شے وغیرہ)
مَواقِع
جگہیں، مقامات نیز، خاص اوقات یا منزلیں، موقع محل
مُواقِع
واقع کرنے والا، واقع کنندہ
مَوقَعِیَّت
صورت حال نیز کہانی یا ڈرامے کا کوئی مقام
واقِعات
یقینی طور پر رونما ہونے والی باتیں، حقیقی حالات
واقِعاتی
واقعات سے منسوب یا متعلق، حقائق سے متعلق، حقیقی، صحیح، درست، حقیقت پر مبنی
واقِعَہ
(مجازاً) وقوعہ، سانحہ، حادثہ
واقِعی
۲۔ (مجازاً) ضروری ، لازمی ۔
واقِعِیَّات
حقائق سے متعلق امور، باتیں یا مسئلے، اصلی امور، حقائق، مسلمات
واقِعِیَّت
حالت، کیفیت، ماہیت، نفس الامر
وَقع
(مجازاً) ساکھ، اعتبار، قدر، اہمیت
وُقُوعَہ
واردات، سانحہ، حادثہ، واقعہ، صحیح واقعہ ہے، ہنگامہ، دنگا فساد، صدمہ
وَقِیع
باوقار، بلند مرتبے والا، باوقعت، معزز، ذی اعتبار، ذی عزت، ذی وقار