اشتقاق
’’وَفَقَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِتِّفاقاً
بغیر کسی سابقہ ارادے یا قرارداد کے، اتفاقیہ طور پر، اچانک
اِتِّفاق
معیت، ہمراہی، (دو یا زیادہ چیزوں کا) اجتماع
اِتِّفاقِیَہ
جو اتفاق سے یا اچانک ہو، اتفاقاً
اَوفَق
وہ بات یا چیز جو دوسری سے پورا پورا تطابق رکھتی ہو، مطابق تر (اکثر قول و عمل کی مطابقت کے محل پرمستعمل)
تَوفِیق
(تصوفّ) حق تعالیٰ کی مرضی کے مطابق کامم انجام دینا، مرضی مولا کے موافق چلنا
مُتَّفِق
یکجا کیا ہوا، مجتمع، اتفاق کیا ہوا
مُتَّفِقَہ
جس پر اتفاق ہو، جس پر اتفاق رائے ہو، اتفاق کیا ہوا، متحدہ
مُتَوافِق
ایک دوسرے کے موافق ، متفق ، ہم آہنگ ۔
مُتَوَفَّق
کامیاب، سرسبز، پھلنا پھولنا، خوش حال
مُوَافِق
حیثیت یا شان وغیرہ کے مطابق، مساوی، یکساں، مناسب
مُوافَقَت
مطابقت، حیثیت یا شان وغیرہ میں باہم یکسانیت، برابری، ساتھ
مُوافِقِین
موافق کی جمع، باہم مطابقت رکھنے والے، مزاج میں اتفاق اور اتحاد رکھنے والے (مخالفین کے مقابل)
مَواقِف
جگہیں ، مقامات ، منازل ، ٹھہرنے کی جگہیں ، قیام کرنے کے مقام ، منزلیں ، مرحلے
مُوَفَّق
توفیق دیا گیا ، نیک کام کرنے کا سامان دیا گیا ، مدد دیا گیا ، برکت دیا گیا ، جس کے واسطے خداتعالیٰ نے اچھے کاموں کا سامان مہیا کردیا ہو ۔
وافِقَہ
مِلا ہوا ، جڑا ہوا ، متصل نیز جو باہم قریب یا برابر ہوں (خصوصاً عضلات وغیرہ) ۔
وِفاق
موافقت، سازگاری، میل، سنجوگ، اتفاق، اتحاد، ہم آہنگی، صلح، آشتی، محبت
وِفاقی
وفاق سے منسوب یا متعلق، وفاق سے تعلق رکھنے والا، وفاق کا
وِفاقِیَّت
وفاق ہونے کی حالت، نیز وفاق ہونے کے اصول
وَفَق
موافقت، توافق، مطابقت، مناسبت