اشتقاق
’’صَرَفَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْصِراف
۱۔ مراجعت ، واپسی ، پیچھے ہٹنا۔
تَصارِیف
تصریف (رک) کی جمع ، گردشیں.
تَصَرُّف
کسی کام میں ہاتھ ڈالنا، قبضہ، دخل، اختیار
تَصَرُّفات
کل خرچہ، اخراجات کی کل رقم
صارِف
صرف کرنے والا، استعمال کرنے والا (کسی جنس وغیرہ کو)، خریدار، گاہک
صارِفِین
صرف کرنے والے، استعمال کرنے والے (کسی جنس وغیرہ کو)، گاہک، خریدار
صَرافَت
چاندی سونے کی پرکھ، خالص پن، کھرا ہونا
صَرافَہ
آمین کی طرح کی خوشی کی ایک تقریب جو کسی بچے کے قرآن مجید پڑھنے کے آغاز سے ختم کرنے تک سات بار منعقد کی جاتی ہے (۱) جب بچہ پڑھتے پڑھتے سورہ والضحیٰ تک پہنچتا ہے (۲) ربع سورہ عم (۳) ثلث پارہ عم (۴) تمام سورہ عم (۵) ربع قرآن شریف (۶) نصف قرآن شریف اور (۷) ختم قرآن شریف کے بعد (اس موقع پر بچے دو دو کی قطار پاندھ کر نعتیہ قصیدہ پڑھتے ہوئے مکان سے مدرسہ کو روانہ ہوتے ہیں وہاں معلم صاحب شیرینی پر فاتحہ دیکر لڑکے کو پھول پہنانے اور باپ کو مبارک باد دیتے ہیں اور شیرینی بچوں میں تقسیم کی جاتی ہے).
صَرّا فَہ
صراف کا پیشہ یا کام، صرافی، ساہو کاری، پیسوں کے لین دین کا کاروبار، بنکنگ
صَرّاف
۱. سونا چاندی روپیہ پیسہ پرکھنے والا، سکّوں کا بیوپاری، نقدی کا تبادلہ اور لین دین کرنے والا شخص.
صَرّافی
صراف کا پیشہ، روپے پیسے کا یا سود بٹے کا کاروبار نیز چاندی سونے کا کاروبار
صَرْف
خرچ، استعمال، (کرنا یا ہونا کے ساتھ)
صَرْفی
۱. (i) (قواعش) صرف (رک) سے منسوب ، صرف سے متعلق.
مُتَصَرَّف
تصرف یا رد و بدل کیا گیا، قبضے میں لیا گیا، مقبوضہ، کام میں ہاتھ ڈالا گیا
مُتَصَرِّف
اپنے صرف یا استعمال میں لانے والا، تصرف کرنے والا، قابض
مُتَصَرَّفَہ
وہ چیز جو تصرف میں آگئی ہو، جس میں تصرف یا رد و بدل کیا گیا ہو، مقبوضہ
مَصارِف
رقم استعمال میں لانا، خرچ کی مختلف مدیں، تمام خرچ، اخراجات
مَصْرَف
کسی چیز کے استعمال یا خرچ کرنے کی جگہ، خرچ کرنے کا موقع، خرچ، خرچ کی جگہ
مُصرِف
فضول خرچ، بے حساب خرچ کرنے والا، خرچیلا
مَصْرُوف
صرف کیا ہوا، صرف کیا گیا، پھیرا گیا
مَصْرُوفِیَت
مصروف ہونے کی حالت، شغل، مشغولی، مشغولیت، کسی کام میں لگا ہونا
مُنصَرِف
(مجازاً) بدلنے والا، پھر جانے والا،منحرف ہونے والا