اشتقاق
’’سَجَدَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
ساجِد
سر جِھکانے والا، زمیں پر ماتھا ٹیکنے والا، سجدہ کرنے والا
ساجِدَہ
سجدہ کرنے والی، سر جھکانے والی
سَجّادَگی
سجّادہ نشینی، گدی نشینی، کسی بُزرگ کی جگہ خلافت پانا، سجادہ نشین کا کام
سَجْدے
سجدہ کی جمع نیز مغیّرہ حالت (تراکیب میں مستعمل)
سُجُود
سجدہ کی جمع (تراکیب میں مستعمل)، خدا کے سامنے زمین پر سر رکھنا
مَساجد
مسجدیں، سجدہ گاہیں، نماز پڑھنے کی جگہیں
مَسْجِد
سرجھکانے یعنی سجدہ کرنے کی جگہ، نماز پڑھنے کی جگہ، عبادت خانہ، خانۂ خدا، مسلمانوں کا عبادت خانہ
مَسْجِدوں
مسجدیں، سجدہ گاہیں، نماز پڑھنے کی جگہیں
مَسْجِدیں
مساجد، سجدہ گاہیں، نماز پڑھنے کی جگہیں
مَسْجُود
سجدہ کیا گیا، جسے سجدہ کریں یا کیا جائے