اشتقاق
’’شَبِهَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِشباہ
مانند و مشابہ ہونا، مشابہت ہونا
اَشبَہ
بہت مشابہ، بہت ملتا جلتا، مشابہ
اِشْتِباہ
شک و شبہہ، دھوکا، التباس، غلط فہمی
تَشابُہ
مشابہت، مماثلت، تشبیہ دینا، آپس میں ایک دوسرے کے مانند ہونا، ایک جیسی آیت ہونے کی وجہ سے حافظ کا قرآن کی آیتوں کو کہیں کا کہیں ملا دینا
شَباہَت
شکل و صورت کی مماثلت، مشابہت، شُبہہ، صورت، شکل، روپ، مثل، عکس
شُبْہَہ
شک، اشتباہ، گمان، احتمال، وہم
مُتَشابِہ
۱۔ مشابہ ، ہم شکل ، ہم صورت ، ملتا جلتا ۔
متشابہات
(اصطلاحاً) وہ قرآنی آیتیں جن کے حقیقی معنی سوائے خدا کے کوئی نہیں جانتا
مُتَشَبِّہ
مشابہت رکھنے والا ، مانند ۔
مُشَابِہ
ملتا جلتا ، مانند ،مثل ، مطابق ، ہم شکل ، یکساں ۔
مُشابَہَت
مشابہ ہونے کی حالت، مطابقت، مماثلت؛ نسبت
مُشَبَّہ
(نحو) تشبیہ دیا گیا، نسبت دیا گیا، مثال دیا گیا
مُشَبِّہ
مانند کرنے والا، مشابہت دینے والا
مُشْتبہ
۱۔ جس کی صحت میں شک ہو ، جس کے بارے میں یقین نہ ہو ، مشکوک ، غیر یقینی ۔
مُشْتَبَہہ
مشکوک، جس میں شبہ ہو، شبہ والا