اشتقاق
’’رَصَدَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِرْتِصاد
مشاہدہ، دیکھنا، گھات یا تاک میں بیٹھنا
اَرْصاد
(بدیع) نثر کے فقرے اور نظم کی بیت میں کلمۂ آخر سے پہلے ایسا لفظ لانا کہ اگر سجع یا قافیہ معلوم ہو تو پتا چل جائے کہ آخری کلمہ (یا قافیہ) کیا ہوگا (دوسرا اصلاحی نام، تَسہِیم)، گھات میں بیٹھنا
اِرْصاد
دیدبانی، گھات میں بیٹھنا، رصدگاہ میں بیٹھ کر ستاروں کا حال دریافت کرنا
تَرَصُّد
۔(ع) مذکر۔ آس۔ امّید۔ انتظار۔ ؎
راصِد
(ہیئت) رصدگاہ میں سیّاروں کی حرکات یا کیفیات کا مشاہدہ کرنے والا، سِتارہ بیں
رَصَاد
رصد گاہ میں سِتاروں کی گردش دیکھنے والا ، علوم رصدیہ کا ماہر
رِصاد
نگہبانی ، حِفاظت ، باڈی گارڈ یا چوکیدار وغیرہ کا کام ، دیکھ بھال
رَصَد
وہ مینار جس پر آلات نصب ہوں، جنتر منتر
مَراصِد
سیاروں کی گردش کا مشاہدہ کرنے کی جگہیں ، رصدگاہیں (Observatory) ۔
مَرصَد
انتظار یا نگرانی کرنے کی جگہ، (ہیئت) رصد گاہ