اشتقاق
’’رَقَمَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَرْقام
ہندسے، اعداد و رقومات؛ ان کے لکھنے کا طوبقہ اور علامات، (خصوصیت کے ساتھ) روبیوں کی تعداد بیان کرنے کی علامات ، جیسے : عہ (= ایک روپیہ) ، سے (تین روپے) وغیرہ
اِرْقام
لکھنے کا عمل، نگارش، لکھنا یا لکھا جانا
اَرْقَم
ایک قسم کا زہر یلا سانپ جس کی جلد پر چتیاں ہوتی ہیں، کوڑیالا یا چتکبرا سانپ
اَلرّاقِم
لکھنے والا، تحریر کرنے والا، (عموماً خطوط یا دستاویزات وغیرہ کے آخر میں مستعمل)
راقِم
مصنف، منشی، لکھنے والا، مراسلہ نگار، خامہ فرسا، نویسندہ
رَقَمی
نشان زد کیا ہوا، نشان لگایا ہوا، نشان کیا ہوا
رَقِیم
۱. لِکھی ہوئی چیز ، رقم کی ہوئی ، تحریر.
رَقِیمَہ
خط، رقعہ، مکتوب، چھٹّی، نوشتہ
مَرقُومَہ
لکھا گیا، لکھا ہوا، تحریر کیا ہوا، تحریر کردہ، تراکیب میں مستعمل