اشتقاق
’’حَرَقَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِحْتِراق
سوختہ ہونے یا جل جانے کی کیفیت یا عمل ، جلنا .
حارِق
جلتا ہُوا، سوزاں، جلانے یا جلنے والا، بھڑکتا ہوا
حَرَاقَت
آگ پھینکنے والی کشتی یا جہاز ، فائر شہ ؛ تارپیڈو ؛ ایک آلہ جس کے ذریعہ جلتا ہوا مٹی کا تیل پھینکا جائے.
حَرّاق
جلانے والی چیز، جس کی گرمی سے دوسری شے جل جائے
حَرْق
(تصوّف) تجلیات متوسط کو کہتے ہیں کہ جو فنا کی طرف جاذب ہیں تجلیات اوّلیہ کو برق اور تجلیات آخریہ کا طمس فی الذات کہتے ہیں اور بعض حرق سے سوز عشقی مراد لیتے ہیں.
حُرْقَت
گرمی، حرارت، سوزش، جلن (خاص طور پر پیشاب کی جلن)
مُحْتَرَق
جسے آگ لگی ہو، جلا ہوا، سوختہ
مِحراق
آتش زدگی کا سبب یا وجہ ، جیسے : بجلی
مُحرِقاً
جلنے کی حالت میں، جلتے ہوئے
مُحرَقی
جلایا ہوا ، (کبوتربازی) سوختہ ، کبوتروں کے مختلف رنگوں میں سے ایک رنگ کا نام ۔
مَحْرُوق
جلا ہوا، سوختہ، وہ جو آگ سے جلایا گیا ہو