اشتقاق
’’دَرَسَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْدِراس
مٹ جانے کی صورت حال، نیست و نابود ہونا (بیشتر کہنگی اور قدامت کے باعث)
دَرْسی
درس سے منسوب، نصاب یا کورس سے متعلق
دُرُوس
درس، سبق (رک) کی جمع، اسباق
مَدارِس
مدرسہ کی جمع، مدرسے، مکاتب، اسکول، درس گاہیں
مُدَرِّس
درس دینے والا، پڑھانے والا، معلّم، اُستاد
مُدَرِّسانَہ
مدرس کی طرح، سبق پڑھانے والے کے انداز کا، معلّمانہ، اُستادانہ، تدریسی، تعلیمی، تفہیمی
مُدَرِّسی
پڑھانے کاکام یا پیشہ، مدرس کا کام یا عہدہ، معلمی
مُدَرِّسِین
بہت سے معلم ، تعلیم دینے والے ، پڑھانے والے، معلمین ، اساتذہ
مَدْرَسَہ
درس دینے یا پڑھانے کی جگہ، جائے درس، پڑھانے کی جگہ، اسکول، مکتب، تعلیم گاہ، پاٹھ شالا، دبستان
مُنْدَرِس
گھسا ہوا ، فرسودہ ، خارج کیا ہوا ؛ (مجازاً) پھٹا پرانا ، کہنہ ۔