اشتقاق
’’أكَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
آکِل
کھانے والا، نوش کرنے والا
آکِلَہ
(طب) وہ زخم جو کسی عضو کی ساخت کو کھاتا اور گلاتا چلا جائے، گوشت خورہ، سرطان
اَکْل
حلق سے کوئی چیز اتارنے کا عمل، کھانا، نوش کرنا، (بالعموم شرب کے ساتھ ترکیب میں)
اَکْلاً
کھانے میں، کھانے کے اعتبار سے، کھانا، غذا
اَکّالَہ
بہت زیادہ کھانے والی، بہت بڑی پیٹو
تَاَکَّل
کسی چیز (دھات وغیرہ) کے گل جانے کا عمل ، ریزہ ریزہ ہو جانے کا عمل
مُؤَکِّل
مقدمہ دینے والا، وکیل بنانے والا، اسامی جو وکیل مقرر کرے
مُؤَکَّل
وکیل کیا ہوا ، جس کے کوئی کام سپرد کیا جائے ، رکھوالا ، محافظ
ماکول
کھایا گیا، کھانے کی چیز، خوراک، غذا
ماکُولات
کھانے کی چیزیں، کھانے کے لائق چیزیں
مُواکَلَت
خورد و نوش میں یکجائی، ساتھ کھانا پینا، کسی کے ساتھ کھانا کھانا، باہم مل کر کھانا، باہم خورد ونوش