زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

دُودھ شَرِیک بَہَن

وہ بہنیں جو ایک ہی ماں کا دودھ پیے ہوں، ایسی بہنیں جو ایک ہی ماں سے اگرچہ نہ ہوں لیکن انھوں نے ایک ہی عورت کا دودھ پیا ہو تو وہ دودھ شریک بہن کہلاتی ہے، رضاعی بہن، کوکی

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

’’زیورات‘‘ سے متعلق الفاظ

’’زیورات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں

اَبْرَنا

زیب و زینت ، آراستگی ، بناؤ سنگھار (زیور ، لباس وغیرہ سے) .

اَلَنکار

زیور، گہنا پاتا، زینت حسن کا اسباب

اَڈّی

(جفت سازی) جوتی کا وہ حصہ جو ایڑی کو چھپاۓ رہتا ہے، جوتے کا پچھلا حصہ

بَتِّیس اَبھْرَن

عورتوں کے پہننے کے بتیس زیور (جن کے نام یہ ہیں) سیس پھول، (سوکا) کہور، ٹیکا (ماتھے کا)، نتھ (ناک کا)، بالی، پتا، جھومر، کرن، پھول، (کان کے)، کنٹھ سری، گلوبند، جوہر، جگنو، پچلڑی، چمپاکلی، چندن ہار، مکٹ ہار (گلے کا) پہن٘چی، چوڑیاں، پچھیلی، (چوڑیوں کے پیچھے پہننے کے کا زیور) چھن، کنْگن، نونگا (کلائی کے) جوشن، پرے، بازو بند (بازو کے) آرسی، ان٘گوٹھی (ان٘گلیوں کے) چھلے (پاؤں کے)، کردھنی (کمر کا)، کڑے، پازیب جھان٘جھ چھڑے، بچھوے (پنڈلی اور ٹخنے کے)

پازیب

(مجازاً) پاؤں میں پہننے کا ایک خاص وضع کا بیشتر نقرئی گھن٘گھرودار زیور، ایک زیور جو پاؤں میں پہنا جاتا ہے، خلخال

پَری بَنْد

کلائی میں پہننے کا جالی دار چوڑی کی وضع کا زیور، بعض میں گھن٘گرو بھی لگے ہوتے ہیں، غریب عورتیں چان٘دی کے پہنتی ہیں

تُرَنْج کَڑا

(زیورات) سونے کے کڑے کا ایک نمونہ جس میں ترنج کی شکل بنائی جاتی ہے.

تِلَڑا

۔(ھ) مذکر۔ تین لڑکا گلے میں پہننے کا زیور۔ جس میں تین لڑیاں ہوتی ہیں۔

تیہَر

ایک زیور جوعورتیں پاؤں میں پہنتی ہیں

چارُو سار

سونا

چَق

(گلے کا ایک زیور) اس میں پھٹے کی بناوٹ کے چوکور ٹکڑے ہوتے تھے جن کو سیاہ یا سرخ رکنگ کے فیتے پر ٹان٘گ دیا جاتا تھا اور بطور گلوبند پہنا جاتا تھا.

خَاتَم

انگوٹھی، انگشتری

رَقَم

(مجازاً) سونے کی چڑیا

رَوشْنی

(عموماً) نئی روشنی

زیوَر

اعضائے جسمانی پر سجانے کی زیب و زِینت کے اشیاء (جواہرات اور سونے چاندی وغیرہ کی بنی ہوئی)، جیسے: ہار، چوڑیاں، بالیاں، گہنا وغیرہ

سَن٘گِ آفْتاب

(حجریات) پتّھر کی ایک قسم ، جس کے گرد آفتاب کی روشنی کا ایک حلقہ سا ہوتا ہے ، زیورات کے علاوہ اس کے سحری اور طبی خواص بھی ہیں

سَنگْلی

(جواہرات) مروارید ، جوہری حضرات کی مرتب کردہ اقسام کے مُطابق ایک قِسم جو غالباً سنگل دِیپ یعنی سری لنکا میں دستیاب ہے ، مشرقی موتی.

سونے کی ڈَنڈِیاں

(زیورات) کانوں میں پہننے کے سونے کے سادہ لمبے آویزے جو بغیر کسی کٹاؤ یا بغیر کسی خُوبصورتی کے ہوں

صَیرَفی

صراف ، کھوٹے کھرے کو پرکھنے والا (عموماً سکّہ ؛ زیورات ، ہیرے ، جواہرات).

گَڑھانا

گُھسانا چبھونا بعضے چابک سوار

گَڑْھنا

گھڑنا، بنانا، ڈھالنا (زیور یا کوئی دھات)

گَہْنے

گہنائے ہوئے، پیدائشی ٹیڑھے یا ناقص

مانک

لعل، یاقوت، جواہر، گوہر

مُشَیَّن

شان و شوکت اور رعب داب والا، شان دار، وجیہہ، سجیلا، خوش وضع، خوش اندام، شکیل و جمیل، خوبصورت، تمکنت والا

مَصُوص

طب: مرغ مسلم یا کبوتر کا بچّہ جو اس طرح سے پکایا جاتا ہے کہ اس کے پیٹ میں مصالحہ وغیرہ بھر کر اس کو سرکے میں بھونا جاتا ہے، میٹھے سیخ کباب جو مرغی کے چوزے یا بڑی مرغی یا حلوان کے گوشت میں خرفے یا کاسنی یا پالک کے پتے ملاکر پکایا جاتا ہے، شیرینی کے لیے اس میں کھانڈ ڈالتے ہیں

مُلَمَّع

چمکایا گیا، روشن کیا گیا، صیقل شدہ

موہَن مالا

مونگے یا موتیوں وغیرہ کا ہار جس میں برابر برابر موتی پروئے ہوئے ہوتے ہیں، کنٹھی، ایک قسم کا گلے کا زیور

نَقاطَہ

(طب) وہ آلہ جس کے ذریعے کسی دوا وغیرہ کے قطرات ٹپکاتے ہیں (Dropper) (مخزن الجواہر) ۔ ] ع [ ۔

نَو رَتَن

نو طرح کے جواہرات ، موتی ، ہیرا ، زمرد ، لعل ، نیم ، پکھراج ، مونگا ، لاجورد ، گومید (یاقوت)

نَو نَگا

عورتوں کے بازوؤں کا ایک زیور، جس میں نو نگ جڑے ہوتے ہیں، زیور کی ایک قسم

نِیل کانْت

نیلم، یاقوت ازرق

نِیْل کَنٹھ

یک اسم معرفہ

ٹِیکا لگانا

ماتھے پر نشان لگانا، دھبہ یا داغ لگانا، ٹیکا (زیور) پہننا

کاکا باسی

(جواہرات) مسور کی دال کے چھلکے کی رنگت کا موتی ، ایک قسم کا سیاہ موتی .

کَن٘گَن

(مجازاً) ہتھکڑی

کَٹْنا

تراشا جانا ، بُریدہ ہونا ، ترشنا.

ہاتھ گَلا

(سونے چاندی کا) ہار اور چوڑیاں وغیرہ ، گہنا پاتا ، زیورات (بالخصوص ہاتھ اور گلے کے زیورات) ۔

ہَیکَل

شکل و صورت، نقشہ، ہاڑ، ڈھانچہ، کالبد نیز سراپا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone