’’خوشی‘‘ سے متعلق الفاظ
’’خوشی‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
آپے میں نَہ سَمانا
بیخود ہو جانا (خوشی وغیرہ سے).
آنَنْد مَنگَل
جشن، شادی، ناج، رنگ وغیرہ
اُچَھل پَڑْنا
(مجازاً) شدید جذبے کا اظہار کرنا
باغْ و بَہار
رونق، خرمی و شادابی، شگفتگی
پَھڑَکْنا
آرزو مند ہونا، نہایت مشتاق ہونا
چَہْکار
پرندوں کی (صبح کے وقت یا بہارمیں خوشی) کی آواز، پرندوں کا چہچہا، نواسنجی نغمه سرائی
دَنْدَنانا
خوشی منانا، (خوشی سے) اُچھلنا کودنا
رَنج
حزن و ملال کی کیفیت، افسوس، صدمہ غم، اندوہ دلگیری (خوشی کی ضد)
رَنگ کھیلْنا
ایک دُوسرے پر رنگین پانی عبیر و گلال کا سفوف ڈالنا (خوشی، ہولی یا نو روز وغیرہ میں)، رن٘گ پاشی کرنا
زَہْرَہ پَھٹْنا
پتّا پانی ہونا، شدید جذبے (عموماً خوف یا بہت زیادہ خوشی) سے مغلوب ہونا
قامَتِ حَرْف
(خوشی نویسی) رک : سراپا حرف ، ابجد کے ہر حرف کی مجموعی شکل یا وضع قطع .
مادَرِ خُطُوط
(خوشی نویسی) عربی خط (خط حیری) کس سے دیگر رسم الخط نکلے.
مُنہ مِیٹھا کَرانا
(خوشی میں) مٹھائی کھلانا ۔
مور تَخطی
(خوشی نویسی) ایک خط جس میں حروف کو سجا بنا کر مختلف رنگوں میں لکھتے ہیں ۔