’’ذات‘‘ سے متعلق الفاظ
’’ذات‘‘ سے متعلق اردو الفاظ اور اصطلاحات کی فہرست جس میں تعریفیں، وضاحتیں، اورموضوعاتی تشریحات شامل ہیں
اَنْصاری
عرب کی انصار جماعت کا آدمی، انصار قبیلے کا
بَسوڑ
بانس کی ٹوکریاں وغیرہ بنانے والوں کی قوم، اس قوم کا فرد، ٹوکریاں بنانے والا کاریگر
جات بَھرَشْٹ
جس کی ذات جاتی رہی ہو، ذات سے خارج
جات دَھرْم
ذات کے فرائض یا قانون یا رسوم، برہمن، چھتری اور ویش وغیرہ کے الگ الگ قانون یا رسوم
دُبے
دو وید جاننے والے برہمن کا لقب
رانگََڑ
راجپوتوں کی ایک نو مسلم ذات
مَلیچھ
وحشی، جنگلی، جنگلی آدمی، وحشی آدمی، وہ لوگ جو بھلی بری چیزمیں تمیز نہ کرسکیں
مِیردا
جنوبی ہندوستان کے گلہ بان، خانہ بدوش، نیز اس ذات کا کوئی فرد
کایَتھ
ایک ہندو ذات کا نام، جس کے افراد کا کام عموماً نوشت و خواند اور منشی گری ہے نیز اس ذات کا ایک فرد، کایستھ
کایَسْتھ
(لفظاً) جسم یا بدن میں رہنے والا
کشتري
ہندوؤں کے چار فرقوں میں سے دوسرا فرقہ، کھتری، چھتری
کولی
ہندو جلاہا، ہندوؤں کی ایک ادنیٰ ذات، جس کا کام موٹا کپڑا بننا، مچھلیاں پکڑنا اور بیگار بھگتنا ہے
کَھتْرَیْٹا
(حقارتاً) کھتری بچّہ، کھتری زادہ