تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دو چار" کے متعقلہ نتائج

دو چار

کئی، کچھ، چند

دو چار ہاتھ لَگْنا

(پیرا کی) تھوڑا سا تیرنا ؛ (مجازاً) تھوڑی سی کوشش کرنا ؛ تھوڑا سا فاصله طے کرنا .

دو چار ہاتھ رَہْنا

منزل پر پہنچنے کو تھوڑا سا فاصله رہ جانا ؛ تھوڑی سی کسر رہ جانا

دو چار ہاتھ مارْنا

(پیرا کی) تھوڑا سا تیرنا ؛ (مجازاً) تھوڑی سی کوشش کرنا ؛ تھوڑا سا فاصله طے کرنا .

دو چار گَزْ آگے ہونا

پڑھا ہوا ہونا ؛ (مجازاً) ترقی یافته ہونا ، بہتر ہونا.

دو چار پَیْسے کی اَوْقات ہونا

معمولی آمدنی ہونا، مفلس ہونا، حقیر ہونا

دو چار گَھڑی رات رَہے

اس وقت جب چند گھڑی رات باقی ہو

دو چار کَوڑِیوں کا روزگار ہونا

تھوڑی سی کمائی کرنا ، تھوڑی سی کمائی ہونا

دو چار ہونا

مِلنا، سامنا ہونا، سامنے آنا، ملاقات ہوجانا

دو چارہاتھ رَہ جانا

منزل پر پہنچنے کو تھوڑا سا فاصله رہ جانا ؛ تھوڑی سی کسر رہ جانا

دو چار کَرنا

مقابلے پر لانا ، مِلانا ، بھڑانا .

دو چار حَرْف

مختصر کلام ، تھوڑی سی باتیں .

دو چار مُشْت

تھوڑا سا (بلحاظِ مقدار یا طول وغیرہ)

دو چار مِنَٹ

تھوڑی دیر ، کچھ ساعتیں ، چند لمحات .

دو چار گَھڑی

چند ساعتیں ، کچھ دیر ، کچھ گھنٹے .

دو چار کَرانا

مِلانا ، سامنا کرانا ، مقابل کرنا .

دو چار دن کا مہمان

مرنے کے قریب ، ناپائدار .

دو چار سُنانا

بُرا بھلا کہنا ، ڈانٹ ڈپٹ کرنا ، سخت سست کہنا .

دو چار کے ہاتھ جانا

(کسی شے کا) مستعمل ہوجانا .

دو چار کَر دینا

مقابلے پر لانا ، مِلانا ، بھڑانا .

دو چار جوڑے بَنانا

چند جوڑے کپڑے تیّار کرنا ، کچھ کپڑوں کا اِنتظام کرنا (عموماً دلہن کے لیے)

دو چار کَوڑِیوں کا روزگار کَرنا

تھوڑی سی کمائی کرنا ، تھوڑی سی کمائی ہونا

دو چار کی لاٹھی ایک آدْمی کا بوجھ

اس موقع پر کہتے ہیں جب دوچار آدمیوں کا کام کسی ایک آدمی کو کرنا پڑے .

دو چار بول

دوچار حرف ؛ (مجازاً) تھوڑی بہت معلومات ، شُدبُد ، وافقیْت .

دو چار کے آگے

کچھ لوگوں کے سامنے .

چَشْم دو چار ہونا

سامنا ہونا، ملاقات ہونا

نِگاہیں دو چار ہونا

آنکھوں سے آنکھیں ملنا ، نظریں ملنا ۔

دو میں نَہ چار میں

بے وقعت ، غیر اہم ، غیر متعلق .

مُشْکِل سے دو چار ہونا

مشکل درپیش ہونا ، مصیبت میں گرفتار ہونا.

دِن دو چار گَھڑی ہونا

دن ختم پر ہونا ، دن ڈوبنے کے قریب ہونا .

نَظَر کا نَظَر سے دو چار ہونا

۔آنکھ کا آنکھ سے ملنا۔ آنکھیں لڑنا۔نظر کردہ۔

نَظَر سے نَظَر سے دو چار ہونا

۔آنکھ سے آنکھ ملنا۔باہم ملاقات ہونا۔؎

بُھوکے سے کہا دو اور دو کیا، کہا چار روٹِیاں

مطلبی آدمی کے متعلق کہتے ہیں

آنکھ دو چار ہونا

آنکھ سے آنکھ ملانا، آنکھوں سے آنکھیں مقابل کرنا

لَب دو چار

کنارے پر ، منزلِ مقصود پر ، آخری مرحلے پر

آنکھیں دو چار ہونا

آن٘کھیں دوچار کرنا کا لازم

سُسْرار سُکھ کی سار ، جو رَہے دِنا دو چار

سُسرال میں بہت آرام اور مزہ ہوتا ہے اگر دو چار دن رہیں یعنی تھوڑے دِنوں کے مہمان کی خاطر تواضع بہت ہوتی ہے اس لیے مہمان کو زیادہ دن نہیں رہنا چاہیئے .

آنکھیں دو سے چار ہونا

بصیرت میں اضافہ ہونا، معلومات اور تجربہ بڑھنا

دو سے چار آنکھیں ہونا

حوصلے بلند ہونا ؛ روشن خیال ہونا ، وسعتِ نظر پیدا ہونا .

دواَور دو چار

نپی تُلی (بات) ، بالکل صحیح ، جس کے ٹھیک ہونے میں کوئی شک نہ ہو.

آنکھ دو چار کَرنا

آنکھ سے آنکھ ملانا، آنکھوں سے آنکھیں مقابل کرنا (ہونا کثیر الاستعمال ہے)

آنکھیں دو چار کَرْنا

آنکھ سے آنکھ ملانا، آنکھوں سے آنکھیں مقابل کرنا

نظر سے نظر دو چار ہونا

آنکھ سے آنکھ ملنا، دو چار ہونا، رو برو ہونا، چار آنکھیں ہونا

دو کے چار کَر دینا

ٹکڑے ٹکڑے کر دینا ، پرخچے اڑا دینا .

دو سُوں چار کَر دینا

ٹکڑے ٹکڑے کر دینا ، پرخچے اُڑا دینا .

دو آنکھوں کی چار بَنانا

کسی سے نگاہیں مِلانا ، بے باک ہونا ، دلیر ہونا.

خَطْرات سے دو چار کَرْنا

رک : خطرے میں ڈالْنا

دو پیسے ڈولی سے چار پیسے ڈولی ہے

بہت کم فاصلہ ہے، معمولی فاصلہ ہے، یعنی اتنا نزدیک ہے کہ ڈولی کا کرایہ دو یا چار پیسے لگتا ہے

چار زانُو سے دو زانُو بِٹھانا

پریشان کرنا ، ذلیل و خوار کرنا .

دو آنکھوں سے چار آنکھیں دِیں

عقل دی ، تمیز سکھائی ، پڑھا لکھا کے ہوشیار کر دیا.

دو آنکھوں کی چار آنکھیں ہونا

زیادہ عقل و شعور ہونا ، زیادہ ہوشیار ہوجانا.

ایک کی دارو دو، دو کی دارو چار

ایک شریر اور بدمعاش آدمی کو ٹھیک کرنے کے لئے دو چاہیے اور دو کو ٹھیک کرنے کے لئے چار

نظر سے نظر دو چار ملانا

آنکھ سے آنکھ ملنا، دو چار ہونا، رو برو ہونا، چار آنکھیں ہونا

نظر سے نظر دو چار ملنا

آنکھ سے آنکھ ملنا، دو چار ہونا، رو برو ہونا، چار آنکھیں ہونا

چار پاؤں کا گھوڑا چَونکنا ہے، دو پاؤں کا آدْمی کیا بَلا ہے

آدمی کے لیے ٹھوکر کھانا معمولی بات ہے، انسان لغزش کھا جاتا ہے

چار پاؤں کا گھوڑا چَونْکْتا ہے، دو پاؤں کا آدْمی کیا بَلا ہے

آدمی کے لئے ٹھوکر کھانا معمولی بات ہے، انسان سے لغزش ہو جاتی ہے

دھوتی تھی دو پاؤں، دھونے پڑے چار پاؤں

شادی کے بعد بہت کام کرنا پڑتا ہے، عورت کی شادی ہو جائے تو دگنا کام کرنا پڑتا ہے

ایک کی سیر، دو کا تماشا، تین کا پیٹنا، چار کا سانپا

زیادہ جمگھٹے سے سیر تماشے کا لطف جاتا رہتا ہے

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone