تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دُودْھ" کے متعقلہ نتائج

دُودْھ

بچَہ جننے والی مادہ (حیوان یا انسان) کے جسم کا سفید رنگ کا سیَال کا سیَال مادَہ جو بچّے کی خوراک کے لیے ایک خاص مدّت تک چھاتی یا تھن میں پیدا ہوتا ریتا ہے

دُودْھ کا سا اُبال ہے، آیا اور چَلا گیا

غصہ بہت آتا ہے مگر جلد اتر جاتا ہے

دُودْھوا

چُسنی ، دودھ پلانے کی چُسنی جو بچے کے منہ میں دے دی جاتی ہے اور اس سے وہ بہلا رہتا ہے. (مجازاً) بچّے کے ہاتھ کا انگوٹھا.

دُودْھ کی نَہْریں بَہْنا

be very wealthy, be prosperous

دُودْھ رَنْگ

lactochrome

دُودْھ مُکْھ

the young of an animal

دُودْھ بافْت

سفید بناوٹ کے دودھ بافت.

دُودْھ بَڑھائی

بچّوں کے دودھ چُھڑانے کی رسم جو ایک تقریب کے طور پر منعقد کی جاتی ہے.

دُودْھ بَڑْھنا

بچّے کا دودھ چُھٹنا.

دُودْھ اُتارنا

دودھ پیدا کرنا

دُودْھ اُگَلْنا

بچّے کا دودھ ڈالنا ، دودھ کی قے کرنا . بدہضمی کے سبب دودھ کا معدہ سے باہر آجانا.

دُودْھ اُلَٹْنا

رک : دودھ اُگلنا.

دُودْھ بِلونا

مقررہ طریقے پر دودھ متھ کر مکھن نکالنا

دُودْھ اُوتَرنا

چھاتیوں میں دودھ بھر آنا ؛ دودھ کا گائے یا بھین٘س وغیرہ کے تنوں میں آجانا .

دُودْھ بَخشْنا

دودھ پلانے کا حق معاف کرنا دودھ پلانے والی کا اپنی خدمتِ رضاعت معاف کرنا.

دُودْھ بَڑھانا

بچّے کا دودھ چُھڑانا.

دُودْھ اُچھالْنا

گرم دودھ کو دھار بان٘دھ کر کڑھاؤ میں گِرانا اور ٹھنڈا کرنا ، پکائے ہوئے گرم دودھ کو اُچھال کر ٹھنڈا کرنا تاکہ پینے کے قابل ہو جائے.

دُودْھ بَچا کَر

(عو) دودھ کارشتہ بچاکر، دیکھ بھال کر.

دُودْھ جَلْ جانا

دودھ کا خشک ہوجانا

دُودْھ بَخْشْوانا

دُودھ بخشنا کامتعددی ، والدہ یا دودھ پلائی سے دودھ پلانے کا حق معاف کروانا.

دُودْھ اَور چاچھ دونوں سَفَید ہوتے ہیں

ظاہری حالت پر نہ جانا چاہیے ، عقل سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے.

دُودْھ پلائی دائی

a wet-nurse, a foster-mother

دُودْھ کا سا اُبال

جلد رفع ہونے والا جوش یا سخت غصہ

دُودْھ بَھری کَٹورِیاں

breasts full of milk

دُودْھ اَور پانی اَلَگ کَرنا

رک : دودھ کا دودھ پانی کا پانی.

دُودْھ کی سی مَکّھی نِکال کَر پھینْک دیا

کسی قریبی کو اپنے یہاں سے نکال دینا، بے دخل کردینا، بے تعلق کر دینا

مَکَّھن نِکلا ہوا دُودْھ

ایسا دودھ جس میں سے مکھن یا کریم نکال لی گئی ہو

کَچّا دُودْھ

بغیر اُبالا ہوا، بغیر پکایا ہوا دودھ

پھَٹا دُودْھ

دودھ (گرمی یا کسی اور وجہ سے) جس کا قوام بگڑ جائے اور پانی الگ ہوجائے

اُوپْری دُودْھ

(خدمتی) گائے بھینس وغیرہ کا دودھ جو ماں کے دودھ کے بدلے (یا علاوہ) بچے کو پلایا جائے ۔

اُوپْرا دُودْھ

ماں کے سوا کسی اور کا دودھ.

آخِرآدْمی نے کَچّا دُودْھ پیا ہے

سہواور خطا انسان کی سرشت میں ہے

آٹے کا دُودْھ

گندھے ہوئے آٹے کا دھوون، آٹا ملا ہوا پانی

کَچَّا دُودْھ پِینا

طبیعت میں خامی ہونا، سہو و خطا کا امکان ہونا

گاڑھا گاڑھا دُودْھ

خالص دودھ ، اونٹایا ہوا دودھ .

پانی کو پانی اور دُودْھ کو دُودْھ کَرْنا

دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنا ، حق اور باطل کا فرق واضح کردینا ، انصاف وعدل سے کام لینا ۔

ہونْٹھ مَلُوں تو دُودْھ نِکَل پَڑے

۔(دہلی) یعنی ابھی دودھ پیتے بچہ ہو۔ ذرا زور کروں ت پیا ہوا دودھ نکل پڑے۔

چھاتی میں دُودْھ اُتَرْنا

عورت کی چھاتیوں میں دودھ بھر آنا، محبت کا جذبہ اُبھر آنا

سانپ کو دُودْھ پِلانا

دُشمن کو پالنا ، دُشمن کی پرورش کرنا.

پِیے دُودْھ اور کھائے مال

allusion to a person living a life of luxury

چھاتی میں دُودْھ اُتَرْ آنا

عورت کی چھاتیوں میں دودھ بھر آنا، محبت کا جذبہ اُبھر آنا

روئے بَغَیر ماں بھی دُودْھ نَہِیں دیتی

بغیر مشقّت کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا

بِن روئے ماں بھی دُودْھ نَہِیں دیتی

بے طلب کوئی مطلب حاصل نہیں ہوتا، طلب رزق میں تگ و دو ضروری ہے

کَچّی کَچّی کَوّا کھائے، دُودْھ مَلِیدَہ بَھیّا کھائے

(عور) بچے کا منہ دھلاتے وقت یہ کلمات کہتی ہیں

جَب تک بچَّہ روتا نَہِیں ماں دُودْھ نَہیں دیتی

بغیر مان٘گے کچھ نہیں ملتا

جُوْرُو خَصَم کی لَڑائی دُودْھ کی سی مَلائی

جورو خصم کی شکر رنجی/ان بن بھی مزا دیتی ہے

جُگ جُگ جِیا کر دُودْھ بَتاسے پِیا کر

(دعائیہ کلمہ) خدا کرے تم ہمیشہ خوش رہو، دنیا میں ہمیشہ خوش رہو

بِن مانگے مِلے سو دُودْھ اور مانگے مِلے سو پانی

بغیر سوال کے حاجت پوری ہو تو کیا کہنا اور مان٘گنے کی ضرورت پڑے تو لطف نہیں آتا

دُودْھ سے متعلق کہاوتیں

دُودْھ

اصل: سنسکرت

'دُودْھ' پر مشتمل اردو کہاوتیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone