تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُلازَمَت" کے متعقلہ نتائج

مُلازَمَت

(کسی سے) وابستگی، نزدیکی، ملاقات، بڑے آدمی کی خدمت میں حاضر ہونا، خدمت میں حاضر رہنا

مُلازَمَت میں

خدمت میں ، معیت میں ۔

مُلازَمَت کَرنا

نوکری کرنا ، نوکر ہونا ۔

مُلازَمَت جانا

نوکری ختم ہو جانا ، بے روزگار ہو جانا ۔

مُلازَمَت ہونا

نوکری میں ہونا ؛ کسی بڑے کی خدمت میں ہونا ۔

مُلازَمَت میں ہونا

ملازم ہونا ، نوکری پر حاضر ہونا ۔

مُلازَمَت نامَہ

ملازمت کی تفصیلات درج کرنے کی کتاب، سروس بُک

مُلازَمَت کا بھوگ مِلْنا

نوکری مل جانا ، برسرروزگار ہو جانا ۔

مُلازَمَت بَجا لانا

سلام کو حاضر ہونا ، خدمت میں حاضری دینا ، باریاب ہونا ۔

مُلازَمَت خَطْرے میں پَڑْنا

نوکری چھوٹنے کا خدشہ ہوجانا

مُلازَمَت حاصِل ہونا

ملازمت حاصل کرنا (رک) کا لازم ۔

مُلازَمَت اِختِیار کَرنا

نوکری قبول کرنا، نوکر ہونا

مُلازَمَت حاصِل کَرنا

کسی امیر، بادشاہ یا حاکم کی خدمت میں حاضر ہونا، باریابی حاصل کرنا، باریاب ہونا، ملنا، مُلاقات کرنا، حاضر ہونا

مُلازَمَت چُھوٹ جانا

نوکری چلی جانا ، ملازم نہ رہنا ، بے روزگار ہو جانا ۔

مُلازَمَت گاہ

ملازمت کی جگہ ، نوکری کا ٹھکانہ ، دفتر ، ادارہ وغیرہ ۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مُلازَمَت کے معانیدیکھیے

مُلازَمَت

mulaazamat•मुलाज़मत

اصل: عربی

اشتقاق: لَزِمَ

  • Roman
  • Urdu

مُلازَمَت کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (کسی سے) وابستگی، نزدیکی، ملاقات، بڑے آدمی کی خدمت میں حاضر ہونا، خدمت میں حاضر رہنا
  • نوکری چاکری، خدمتگاری، خدمت
  • دو چیزوں میں باہم لزوم، ایک دوسرے کے لیے لازم ہونا، ایک حکم کا متقاضی ہونا

Urdu meaning of mulaazamat

  • Roman
  • Urdu

  • (kisii se) vaabastagii, nazdiikii, mulaaqaat, ba.De aadamii kii Khidmat me.n haazir honaa, Khidmat me.n haazir rahnaa
  • naukarii chaakarii, khidamatgaarii, Khidmat
  • do chiizo.n me.n baaham lazuum, ek duusre ke li.e laazim honaa, ek hukm ka mutaqaazii honaa

English meaning of mulaazamat

Noun, Feminine

मुलाज़मत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • बड़े व्यक्ति की मुलाक़ात, किसी की सेवाभाव से मिलना, लगाव, निकटता, शिष्टाचार
  • मुलाजि़म होने अर्थात किसी की सेवा में रहने या होने का भाव, नौकरी, चाकरी, सेवा
  • दो चीज़ों का प्रस्पर अनिवार्य होना, एक दूसरे के लिए अनिवार्य होना

مُلازَمَت سے متعلق دلچسپ معلومات

ملازمت عربی میں چہارم مفتوح ہے، لیکن اردو میں چہارم مکسور رائج ہے۔ پرانی اردو میں اس لفظ کے ایک معنی ’’ملاقات‘‘بھی تھے اور اسے اس موقعے کے لئے برتتے تھے جب کوئی چھوٹا کسی بڑے کی خدمت میں رسومیاتی طور پر حاضر ہو۔’’ملازم‘‘ کے اصل معنی ہیں: ’’کسی کے ساتھ پیوستہ رہنے والا‘‘۔ چونکہ نوکر ہمیشہ اپنے مالک کے ساتھ ہمیشہ موجود رہتا ہے، لہٰذا اردو والوں نے’’ملازم‘‘ کو ’’نوکر‘‘ کے معنی میں استعمال کرنا شروع کردیا اور پھر اس کی تانیث’’ملازمہ‘‘ بھی بنالی۔ اسی طرح، ’’نوکری‘‘ کے معنی میں’’ملازمت‘‘ رائج ہوا۔ یہ سب معنی عربی میں نہیں ہیں۔’’ملازمہ‘‘ کی جمع ’’ملازمیں/ملازمائیں‘‘ دونوں سنی گئی ہیں۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

System.Collections.Generic.List`1[RekhtaDictionary.Models.RDWordItem]

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُلازَمَت)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُلازَمَت

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone