تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"دَوائی" کے متعقلہ نتائج

دَوائی

جڑی بُوٹی یا دوسرے اجزا سے بنائی ہوئی چیز جس سے کسی بیماری کا علاج کیا جائے

دَوائی خانَہ

رک : دوا خانہ.

دَوائی ٹَھن٘ڈائی

دوا دارو ، علاج معالجہ.

دَوائی ٹَھن٘ڈائی کَرنا

مرض کاعلاج کرنا ، طبیب سے دوا لینا.

دائی دَوائی

انَا، ملازمہ، دیکھ بھال کرنے والے.

لال دَوائی

ایک جراثیم کش لال رنگ کی دانے دار دوا ، پوٹاشیم پرمیگنٹ پُٹاش .

کَڑْوی دَوائی

کسیلی دوا ، بد ذائقہ دوا.

کاغَذِ دَوائی

دواؤں کا نسخہ.

مَرَضِ دَوائی

(ہومیوپیتھی) وہ بیماری جو کسی دوا کی تاثیرات خاصہ سے پیدا ہو جس کی بنا پر اس دوا کے افعال و خواص معلوم و معین کیے جاتے ہیں

دَسْت آور دَوائی

جلاب، ایسی دوا جو دست لائے، مُسہل، اسہال پیدا کرنے والی دوا، پیٹ صاف کرنے والی دوائی

خواب آوَر دَوائی

ایسی دوا جو نیند لائے

اردو، انگلش اور ہندی میں دَوائی کے معانیدیکھیے

دَوائی

davaa.iiदवाई

وزن : 122

image-upload

وضاحتی تصویر

لفظ کے معنیٰ کی مزید وضاحت کے لیے یہاں تصویر اپلوڈ کیجیے

  • Roman
  • Urdu

دَوائی کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • جڑی بُوٹی یا دوسرے اجزا سے بنائی ہوئی چیز جس سے کسی بیماری کا علاج کیا جائے

شعر

Urdu meaning of davaa.ii

  • Roman
  • Urdu

  • ju.Dii buu.oTii ya duusre ajaza se banaa.ii hu.ii chiiz jis se kisii biimaarii ka i.ilaaj kiya jaaye

English meaning of davaa.ii

Noun, Feminine

  • medicine

दवाई के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • ओषधि, उपचार, इलाज, चिकित्सा, उपाय, तद्वीर

دَوائی سے متعلق دلچسپ معلومات

دوائی یہاں چھوٹی ی یائے نسبتی نہیں ہے، مزید علیہ ہے۔ اس لفظ کو بمعنی’’دوا‘‘، دلی اور پنجاب اور کہیں کہیں پورب میں بولتے ہیں۔ اسے ان دیار کا علاقائی لفظ سمجھنا چاہئے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ عام اردو والے اب ’’دوائی‘‘ نہیں بولتے، لیکن فارسی میں یہ موجود ہے۔ مندرجہ ذیل شعر’’بہار عجم‘‘ میں علی خراسانی کے نام سے، اور ’’آنند راج‘‘ میں امیر خسرو کے نام سے درج ہے ؎ غمزۂ شوخت جراحت می کند ہرکرا لعلت دوائی می کند کلیات خسرو میں ایک غزل اس زمین و بحر میں ہے تو، لیکن یہ شعر نہیں، لہٰذا اغلب ہے کہ شعر علی خراسانی کا ہو۔ خان آرزو نے’’چراغ ہدایت‘‘ میں لکھا ہے کہ ’’دوائی‘‘ متاخرین کا تصرف ہے۔ اس سے بھی گمان گذرتا ہے کہ محولہ بالا شعر علی خراسانی کا ہو گا۔ حسب ذیل شعراشرف ماژندرانی کا ہے ؎ بادہ درخم کہنہ چوں گردد دوائی می شود دختر رز پیر چوں شد مومیائی می شود دلچسپ بات یہ ہے کہ خود ’’مومیائی‘‘ میں یائے زائدہ ہے، اصل لفظ ’’مومیا‘‘ ہے، بعنی’’وہ مرہم جس کو لگانے سے ٹوٹی ہوئی ہڈی فوراً جڑجاتی ہے‘‘۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

تلاش کیے گیے لفظ سے متعلق

دَوائی

جڑی بُوٹی یا دوسرے اجزا سے بنائی ہوئی چیز جس سے کسی بیماری کا علاج کیا جائے

دَوائی خانَہ

رک : دوا خانہ.

دَوائی ٹَھن٘ڈائی

دوا دارو ، علاج معالجہ.

دَوائی ٹَھن٘ڈائی کَرنا

مرض کاعلاج کرنا ، طبیب سے دوا لینا.

دائی دَوائی

انَا، ملازمہ، دیکھ بھال کرنے والے.

لال دَوائی

ایک جراثیم کش لال رنگ کی دانے دار دوا ، پوٹاشیم پرمیگنٹ پُٹاش .

کَڑْوی دَوائی

کسیلی دوا ، بد ذائقہ دوا.

کاغَذِ دَوائی

دواؤں کا نسخہ.

مَرَضِ دَوائی

(ہومیوپیتھی) وہ بیماری جو کسی دوا کی تاثیرات خاصہ سے پیدا ہو جس کی بنا پر اس دوا کے افعال و خواص معلوم و معین کیے جاتے ہیں

دَسْت آور دَوائی

جلاب، ایسی دوا جو دست لائے، مُسہل، اسہال پیدا کرنے والی دوا، پیٹ صاف کرنے والی دوائی

خواب آوَر دَوائی

ایسی دوا جو نیند لائے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (دَوائی)

نام

ای-میل

تبصرہ

دَوائی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)

اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کے لیے رکنیت لیں

رکن بنئے
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone