زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ
محفوظ شدہ الفاظ
کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے
جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ
چَمَنِسْتان
ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت
ضرب الامثال
یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔
مشہور ضرب الامثال
اِینٹ کا گھر مِٹّی کا کر دینا
معانی
فضول خرچی میں ساری دولت تباہ کردینا، سب کِیا کَرایا خاک میں ملا دینا
اِدَھر کی نَہ اُدھر کی، یہ بَلا کِدھَر کی
معانی
ایک غیر متوقع آفت، بلائے ناگہانی ہے، کوئی نہیں پوچھتا، کسی قابل نہیں ہے
ضرب الامثال کی فہرست
متعقلہ نتائج
وا ناری کو مَت کوڑھ بَتاؤ، جا سوں دِن دِن لاکھا پاؤ
جس سے فائدہ ہو اس سے برا برتاؤ مت کرو ۔
وائے بَر جانِ سُخَن گَر بَہ سُخَن داں نَہ رَسَد
(فارسی مصرع بطور کہاوت اُردو میں مستعمل) کلام اگر کلام کے پہچاننے والے تک نہ پہنچے تو اس کے حال پر افسوس ہے
وَعدَہ آسان ہے وَعدے کی وَفا مُشکِل ہے
وعدہ کرلینا تو بہت آسان ہے لیکن اس پر عمل کرنا یعنی اس وعدے کو پورا کرنا مشکل ہے
وَعدَہ کَم نَہ زِیادَہ
رک : وعدے سے دم زیادہ نہ کم ۔
وَعْدَہ وَصْل چُوں شَوَد نَزدِیک آتش شَوق تَیز تَر گَرْدَد
(فارسی معقولہ بطور کہاوت اردو میں مستعمل) وصل کا وعدہ جتنا نزدیک آتا جاتا ہے شوق کی آگ اتنی ہی تیز ہوتی جاتی ہے، (یہ شعر عبدالصمد ہمدانی نے اس وقت کہا تھا جب کچھ اسلامی فرقوں نے سن 1801 اور 1806 عیسوی میں کربلا پر حملہ کیا تھا)
وعدہ خلافی بری بات ہے
کسی کو وعدہ پورا کرنے کے لئے کہنا ہو تو یہ فقرہ کہتے ہیں
وَعدے سے دَم زیادَہ نَہ کَم
موت کا وقت مقرر ہے ، موت معینہ وقت ہی پر آتی ہے ، موت ٹالے نہیں ٹلتی ، موت بر حق ہے ۔
واہ بِیوی تیری چَتُرائی، دیکھا مُوسا کَہے بِلائی
اصل بات نہ بتانا
واہ مِیاں بانْکے تیرے دَگْلے میں سَو سَو ٹانْکے
بے سروسامان بانکے کی نسبت کہتے ہیں ؛ بے سروسامانی پر شیخی
واہ مِیاں بانْکے تیرے گَلے میں سَو سَو ٹانْکے
بے سروسامان بانکے کی نسبت کہتے ہیں ؛ بے سروسامانی پر شیخی
واہ مِیاں کالے خُوب رَنگ نِکالے
شرارتی مکار کی نسبت یا کسی کا مکر و فریب ظاہر ہونے پر کہتے ہیں
واہ مِیاں ناک والے
عزت دار شخص کوئی بے عزتی کا کام کرے تو طنزاً کہتے ہیں
واہ پرکھا میرے چاتر گیانی، مانگی آگ اُٹھا لایا پانی
کچھ کرنے کو کہا اور کیا کچھ
واہ پرکھا تیری چترائی، چون بیچ کر گاجَر کھائی
اے شخص تیری ہوشیاری بھی دیکھ لی ہے کہ تونے آٹا بیچ کر گاجریں خرید لی ہیں
واہ پرکھا تیری چترائی، مانگا گُڑ اور لا دی کَھٹائی
کچھ کرنے کو کہا اور کیا کچھ
واہ رے گِلَہری کیا خُوب رَنْگ لائی
حقیر چیز کے مؤثر یا کارآمد ہونے کے موقعے پر کہتے ہیں ۔
وارِ مَرْداں خالی نَہ باشَد
مردوں کا وار خالی نہیں جاتا ، جواں مردوں کی ضرب یا حربہ خالی نہیں جاتا ، مردوں کا وار چوکتا نہیں ، کچھ نہ کچھ اثر کرتا ہے
وَہاں فَرِشتوں کے بھی پَر جَلتے ہیں
اُس جگہ کوئی نہیں جا سکتا
وَہاں گَردَن مارِیے جَہاں پانی نَہ مِلے
(کنایۃً) نہایت سخت اور سنگین سزا دینا
وَہاں لَٹکا کے مارے جَہاں پانی نَہ مِلے
رک : وہاں گردن ماریئے الخ ۔
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
تازہ ترین بلاگ
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔