زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

سُکُونِ قَلْب

دل کا اطمینان، طمانینت، آسودگی

خِلْقِیَّہ

جبلی، فطری، خلقی

کِھسیانی بِلّی کَھمبا نوچے

جسے غصہ آرہا ہو وہ دوسروں پر اپنی جھلاہٹ اتارتا ہے، بے بسی میں آدمی دوسروں پر غصہ اتارتا ہے، شرمندہ شخص دوسروں پر اپنی شرمندگی اتارتا ہے، کمزور کی جھنجھلاہٹ

سُرُور

دل و دماغ کی شگفتگی یا سکون بخش کیفیت، خوشی، فرحت، انبساط، کیف، سرشاری

بے حِجابی

بے پردہ ہونا، بے پردگی، گھونگھٹ اٹھا دینا، کھلے بندوں پھرنا (عورت کا)

شَرِیکِ حَیات

زندگی کا رفیق یا ساتھی، مراد: عموماً بیوی یا شوہر

مَشْوَرَت

آپس میں سوچ بچار، صلاح یا رائے کا تبادلہ کرنا، صلاح، مشورہ، کنگاش، باہمی تجویز

سِتَم گَر

(عموماً شعرو شاعری میں) معشوق، محبوب

کوشِش

سعی، دوڑ دھوپ، جدوجہد، محنت، قصد(کرنا کے ساتھ)

بے نِیاز

جو کسی شخص کا محتاج نہ ہو، بے پروا، قاطمع، بے غرض، مستغنی

دِید کے قابِل

دیکھنے کے لائق ، دیدنی

قابِلِ دِید

دیکھنے سے تعلق رکھنے والا، دیدنی

آٹھ بار نَو تیوہار

عیش و آرام کا شوق ایسا بڑھا ہوا ہے کہ زمانہ اور وقت اس کو کفایت نہیں کرنے دیتا

چَمَنِسْتان

ایسا باغ جہاں پھول کثرت سے ہوں، ایسی جگہ جہاں دور تک پھول ہی پھول اور سبزہ سبزہ نظر آئے، گلزار، گلستان، باغ، پھولوں کا قطعہ، سبز کھیت

عَوْرَت

بیوی، زوجہ، اہلیہ، گھر والی

طاغُوت

گمراہ، سرکش، شیطان (جو خدا سے منحرف ہو اور گمراہ کرے)

مَن بھاوَن

جو دل کو اچھا معلوم ہو، جو دل کو بھلا لگے، دلچسپ، دل پسند، پسندیدہ، مرغوب خاطر

دادْرا

موسیقی میں ایک قسم کا چلتا نغمہ، ایک قسم کا گان، ایک تال

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

خَیر اَنْدیش

وہ شخص جو کسی کی بھلائی چاہے، بہی خواہ، خیر خواہ، خیر سگال

ضرب الامثال

یہ ہندوستانی ضرب الامثال کی ایک لغت ہے، جو ریکھتا فاؤنڈیشن کا ایک اقدام ہے۔ اس میں صدیوں پر محیط روایتی کہاوتوں اور محاوروں کا ایک قیمتی مجموعہ شامل ہے جو برصغیرِ ہند کی ثقافت، معاشرے اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ لغت ناقدین، محققین، طلبہ اور زبان و ادب کے شائقین کے لیے ایک نہایت مفید اور قابلِ اعتماد حوالہ جاتی ماخذ کے طور پر کام کرتی ہے۔

مشہور ضرب الامثال

ضرب الامثال کی فہرست

متعقلہ نتائج

نَہ آں کار مِی کُنَم نَہ اِیں کار مِی کُنَم

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) اس کام کے کرنے میں مجھ کو کچھ عذر نہیں مگر کروں گا بھی نہیں ؛ نہ یہ کام کروں گا ، نہ وہ کام کروں گا ؛ نکما آدمی کوئی کام نہیں کرتا

نَہ آدَم، نَہ آدَم زَاد

deserted, desolate, very quiet place

نَہ آگے اَگاڑی ، نَہ پِیچھے پَچھاڑی

رک : نہ آگے ناتھ نہ پیچھے پگھا

نَہ آگے لَتّا ، نَہ پِیچھے پَتّا

کنگال ، مفلس کے متعلق کہتے ہیں ۔

نَہ آگے ناتھ، نَہ پِیچھے پَگھا

جب کسی کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، اکیلا ہو اور کوئی ذمے دار نہ ہو تو اس کے متعلق کہتے ہیں

نَہ آسماں پَر تُھوکو نَہ گِریبان میں آئے

نہ کسی بڑے شخص کے منھ آؤ نہ ذلیل ہو

نَہ اَپنی خُوشی آئے ، نَہ اَپنی خُوشی چَلے

اپنا بس نہ چلنا ، دوسروں کے بس میں ہونا (اپنی مجبوری یا بے بسی ظاہر کرنے کے موقع پر کہتے ہیں) ۔

نَہ اَپنی نِینْد سونا ، نَہ اَپنی بُھوک کھانا

مجبور و بے بس ہونے کے موقعے پر کہتے ہیں

نَہ بھادوں ہَرے ، نَہ ہاڑ سُوکھے

رک : نہ اساڑھ سوکھے نہ ساون ہرے ۔

نَہ بولی نَہ بولی ، بولی تو ایک پَتَّھر کِھینْچ مار

(بدمزاج عورت کے متعلق کہتے ہیں) اول تو بولتی نہیں اگر بولتی ہے تو بدکلامی کرتی ہے

نَہ بولتا ، نَہ مارا جاتا

خاموشی میں عافیت ہے ، جو بولے اس پر آفت آتی ہے

نَہ چَڑھے گا ، نَہ گِرے گا

نہ ترقی کرے گا نہ زوال ہوگا ، ایسا کام کیوں کرے جس میں نقصان ہو (

نَہ چَکّھا ، نَہ کھایا ، نا حَق اَپنا نام دَھرایا

بلاوجہ بدنام ہونے کے موقعے پر مستعمل

نَہ چُولھے میں آگ، نَہ گَھڑے میں پانی

بالکل مفلس اور قلاش کے متعلق کہتے ہیں

نَہ دیکھا آؤ، نَہ دیکھا تاؤ

رک : نہ آؤ دیکھا نہ تاؤ

نَہ دیکھا چور باپ بَرابَر

بغیر دیکھے کسی پر الزام نہ لگانا چاہیے ،کسی کو موردِ الزام نہ کرنا چاہیے ، جسے جرم کرتے نہ دیکھا ہو وہ نیک ہے

نَہ دھوبی کو اَور پَروہَن، نَہ گَدھے کو اَور کِسان

نہ آقا کو دوسرا نوکر میسر ، نہ نوکر کو دوسرا آقا نصیب ، دونوں کا ایک دوسرے کے بغیر گزارہ نہیں (

نَہ دِید، نَہ شُنِید

رک : دید نہ شنید جو زیادہ مستعمل ہے

نَہ دِین کے رَہے ، نَہ دُنیا کے

کہیں کا نہ رہنا ، ہر دو صورتوں میں نقصان ہو توکہتے ہیں ۔

نَہ دِن کو دِن سَمجھا ، نَہ رات کو رات

بہت زیادہ محنت کرنے کے موقعے پر مستعمل

نَہ دو سَر پَکَڑْ کے رو

اپنی مصیبت کا کوئی بھی شریک نہیں ہے.

نہ گندی گلی جائے نہ کتّا کاٹے

نہ بروں کے پاس جائے نہ بدنامی اٹھائے بروں سے تعلق رکھنے کا نتیجہ ذلت ہے

نَہ گاڑی بَھر آشنائی ، نَہ جَو بَھر ناتا

کوئی تعلق نہیں ہے ، رشتہ نہ دوستی ؛ رک : گاڑی بھر آشنائی نہیں چلتی ، جو بھر ناتا چلتا ہے

نَہ گائے کے تَھن نَہ گوسائِیں کے بھانْڈا

دونوں مفلس قلاش ہیں ، دونوں ناکار

نَہ گائے کے تَھن نَہ کِسان کے بھانْڈا

دونوں مفلس قلاش ہیں ، دونوں ناکار

نَہ گَھر کا ، نَہ گھاٹ کا

رک : دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا ۔

نَہ گُو میں ڈھیلا ڈالو، نَہ چِھینْٹیں پَڑیں

نہ بروں سے میل جول رکھو نہ تم پر حرف آئے ، نہ بروں کے منھ لگو نہ بری باتیں سنو

نَہ گُو میں اِینْٹ ڈالو، نَہ چِھینْٹیں پَڑیں

نہ بروں سے میل جول رکھو نہ تم پر حرف آئے ، نہ بروں کے منھ لگو نہ بری باتیں سنو

نَہ گُوہ میں ڈھیلا ڈالو، نَہ چِھینْٹیں پَڑیں

نہ بروں سے میل جول رکھو نہ تم پر حرف آئے ، نہ بروں کے منھ لگو نہ بری باتیں سنو

نَہ ہَڑ ہَڑ، نَہ کَھڑ کَھڑ

کسی قسم کا کوئی جھگڑا بکھیڑا نہیں

نَہ ہَڑا لَگے ، نَہ پِھٹکَری

رک : نہ ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا آئے

نَہ ہاری مانے ، نَہ جِیتی

کسی طرح قائل نہ ہونے والے کی بابت کہتے ہیں ۔

نَہ ہاتھ ہِیکْڑا، نَہ پاؤں پیکْڑا

بالکل قلاش کے متعلق کہتے ہیں ۔

نَہ ہاتھوں کے ، نَہ باتوں کے

جو کسی کی کہی نہ سنتا ہو ، نہ مانتا ہو ، ایسے شخص کے متعلق کہتے ہیں

نَہ ہَلدی لَگے ، نَہ پِھٹکَری ، رَنْگ چوکھا آئے

کچھ خرچ نہ ہو مگر فائدہ خوب ہو تو کہتے ہیں ۔

نَہ ہر کہ چَہرَہ بَر اَفروخت، دِل بَری دانَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ہر شخص جو اپنا چہرہ چمکائے ، دلبری نہیں جانتا ، کسی باکمال کی سی شکل بنا لینا آسان ہے مگر کمال پیدا کرنا مشکل ہے ، خوبصورتی اور چیز ہے ناز و ادا و کرشمہ اور چیز ہے

نَہ ہَر لَگے ، نَہ پِھٹکَری اَور رَنگ چوکھا آئے

رک : نہ ہلدی لگے نہ پھٹکری رنگ چوکھا آئے

نَہ ہوگا بانس ، نَہ بَجے گی بانْسُری

رک : نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری

نَہ اِینٹ ڈالیے نَہ چِھینٹ کھائیے

نہ کسی کو برا کہو نہ کسی سے برا سنو ؛ نہ برے کام میں پڑتے نہ بدنامی ہوتی

نَہ جاڑے دُھوپ ، نَہ گَرمی چھانْو

(عو) ناکارہ اور خراب جگہ کے متعلق کہتے ہیں

نَہ جائے رَفتَن ، نَہ پائے مانْدَن

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) رک : نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن

نَہ جَنْتی، نَہ ڈھول بَجتا

1 ُبرے آدمی کے متعلق کہتے ہیں کہ نہ اس کی ماں اسے جنتی نہ اتنی رسوائی ہوتی

نَہ جِینے کی شادی، نَہ مَرنے کا غَم

کسی بات کی پروا نہیں ، کسی قسم کی اُمنگ باقی نہیں

نَہ جورُو نَہ جاتا، اَللہ مِیاں سے ناتا

جو مجرد ہو ، اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جس کے آل اولاد نہ ہو ۔

نَہ جورُو، نَہ جَٹَّہ

رک : نہ جورو نہ جاتا ، اﷲ میاں سے ناتا

نَہ کاما نَہ کاجا مَنڈَل باجا

کچھ کیے بغیر خواہ مخواہ کی شہرت حاصل کرنا

نَہ کارے، نَہ مَسئَلے

۔(ف) بیکار ۔نکمّا کی جگہ۔ غرضکہ سرتاپا فضول نہ کچھ حاصل نہ وصول نہ کارے نہ مثلے۔ آخر تم کس مرض ک دوا ہو۔

نَہ کاٹے کَٹے، نَہ مارے مَرے

جو مصیبت کی طرح دفع نہ ہو اس کے متعلق کہتے ہیں کہ اس کا کوئی علاج نہیں ہے

نَہ کَہو نَہ سُنو

نہ کسی کو بُرا کہو نہ اس سے بُرا سنو

نَہ کَرنا

کسی کی وعدہ خلافی کے موقع پر کہتے ہیں

نَہ خان میں ، نَہ خان کے اُونْٹوں میں

کوئی حیثیت نہیں ، کسی شمار قطار میں نہیں ۔

نَہ خُدا ہی مِلا نَہ وِصالِ صَنَم، نَہ اِدَھر کے رَہے نَہ اُدَھر کے رَہے

ایسا کام کیا گیا کہ ہر طرح نقصان ہوا، کوئی کام پورا نہیں ہوا

نَہ خُدا کا دِیدار، نَہ مُحَمّد کی شَفاعَت

۔ کنایہ ہے دینداری کا تذکرہ نہ ہونے کا۔؎

نَہ خُدا خُوش ، نَہ رَسُول خُوش

جب کوئی فائدہ نہ ہو تو کہتے ہیں

نَہ خُوردَہ نَہ بُردَہ ، نا حَق دَردِ گُردَہ

بلاوجہ کی چپت پڑنے کے موقعے پر کہتے ہیں

نَہ کوئی آتا تھا نَہ کوئی جاتا تھا، نَہ کوئی گود میں لے کَر مُجھے سُلاتا تھا

ایسی بات کہنا جس سے ہر کوئی اپنی مرضی کا مطلب نکال سکے

نَہ کوئی والی ، نَہ وارِث

کوئی پوچھنے والا نہیں (رک : نہ ولی نہ وارث) ۔

نہ کُتّا دیکھے گا نہ بھونکے گا

نہ دشمن کے سامنے جائیں گے نہ اس کے منھ سے کچھ سنیں گے، دشمن کے سامنے نہیں جانا چاہیے

نَہ لَڑکا پَیدا ہوا ، نَہ جَو کاٹے گئے ، یہ مُونڈَن اَور عَقِیقےکی دُھوم کَیسی

بے بنیاد باتوں پر واویلا مچانے والے کے متعلق کہتے ہیں

نَہ لینا ایک، نَہ دینا دو

بے کار کا جھگڑا ہے ، کوئی واسطہ نہیں ، کوئی غرض نہیں ۔

نَہ لینا نَہ دینا

کچھ فائدہ یا نقصان نہ ہونا، کچھ تعلق نہیں، کوئی واسطہ نہیں

نَہ لینے میں ، نَہ دینے میں

جب کوئی کسی کے اچھے بُرے میں نہ ہو تو کہتے ہیں

نَہ مارے چَین نَہ مَرائے چَین

کسی پل قرار نہیں، کسی صورت میں راضی نہیں، جب کوئی کسی بھی بات پر نہ ٹھہرے تو کہتے ہیں

نہ مارے مرے نہ کاٹے کٹے

جو مصیبت کسی طرح دور نہ ہو اس کی نسبت اورجو چیز نہایت مضبوط ہو اس کے حق میں بولتے ہیں

نَہ ماری مَرے ، نَہ کاٹی کَٹے

جو مصیبت کسی طرح دُور نہ ہو اس کی نسبت اور نہایت مضبوط شے کے حق میں بولتے ہیں

نَہ میں دُوں، نَہ خُدا دے

جو شخص نہایت حاسد اور بخیل ہوتا ہے اس کی نسبت بولتے ہیں یعنی یہ شخص ایسا حاسد ہے کہ نہ تو خود ہی کچھ دیتا ہے اور نہ خدا ہی کا دینا گوارا کرتا ہے

نَہ میں جَلاؤں تیری، نَہ تُو جَلا میری

نہ میں تیرا نقصان کروں نہ تو میرا کر

نہ میں کہوں تیری، نہ تو کہہ میری

جھگڑا نپٹانے کے لئے بھی ایسا کہتے ہیں

نَہ مُنْہ میں دانْت، نَہ پیٹ میں آنْت

اس شخص کو کہتے ہیں جو بہت بوڑھا ہو

نَہ مُنْہ سے بولے، نَہ سَر سے کھیلے

وہ شخص جو بالکل خاموش رہتا ہو اس کی بابت کہتے ہیں

نَہ نام لیوا، نَہ پانی دیوا

بے اولاد شخص کے لئے کہتے ہیں

نہ نَو مَن تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی

نہ اتنا سامان فراہم ہوگا نہ یہ کام ہوسکے گا، نہ وہ شرط پوری ہوگی اور نہ وہ کام ہوگا

نَہ نِگلے بَنْتی ہے، نَہ اُگلے

دونوں طرح خرابی ہے اِدھر کنواں اُدھر کھائی نہ کرتے بن آئی ہے نہ چھوڑے ہی ، اس وقت کہتے ہیں جب کسی کام کے کرنے اور نہ کرنے دونوں صورتوں میں دقت ہو

نَہ نِگلی جائے، نَہ اُگلی جائے

رک : نہ نگلے بنتی ہے نہ اگلے

نَہ پائے ماندَن ، نَہ جائے رَفتَن

رک : نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن

نَہ پائے رَفتَن ، نَہ جائے ماندَن

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) سخت مجبوری ، نہ جاسکتے ہیں نہ ٹھہرسکتے ہیں ، جب کوئی ایسا موقع آپڑے کہ کچھ کرتے دھرتے نہیں بنا

نَہ پائے رَفتَن ، نَہ روئے مانْدَن

رک : نہ پائے رفتن نہ جائے ماندن

نَہ پانی کے اُوپَر، نَہ پانی کے نِیچے

جو کسی بات پر نہ جمے ؛ جس کو کسی پل چین نہ ہو ، جو اِدھر بھی ہو اُدھر بھی ہو ، اس کے متعلق کہتے ہیں

نَہ پَردَہ نَہ چوری

کسی سے رازداری نہ برتنے والے یا دیدہ دلیری کرنے والے کی نسبت کہتے ہیں ۔

نَہ رَہے بانس نَہ بَجے بانسری

فساد یا پریشانی کی جڑ کاٹ دینا، بنیاد ہی کو مٹا دینا بہتر ہے

نہ رہے مان نہ رہے مَنی آخر دنیا فنا فنی

دنیا کے عدم بقا پر کہا جاتا ہے

نَہ رُوئے رِہائی ، نَہ راہِ گُریز

نہ روئے ماندن نہ راہ رفتن

نہ سانپ مَرے نَہ لاٹھی ٹُوٹے

نہ کام ہو پائے اور نہ کوئی نقصان ہو

نَہ ساوَن سُوکھے ، نَہ بھادُوں ہَرے

ہر حالت میں یکساں ہونے کے موقعے پر کہتے ہیں

نَہ سُوپ دُوسے جوگ، نَہ چَھلنی سَراہے جوگ

سب چیزیں نکمی ہیں، سب خراب ہیں، سب عیبی ہیں لہٰذا کوئی کسی کو نہ الزام دے اور نہ ہی کسی کی تعریف کرے

نَہ تاب ماندَن ، نَہ پائے رَفتَن

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) رک : نہ پائے رفتن ، نہ جائے ماندن ۔

نَہ تیل تَلی، نَہ اُوپر پَلی

بہت کم بولنے ، بہت کم ملنے والے کے متعلق کہتے ہیں ، کوئی فائدہ نہیں ، کچھ پاس نہیں

نَہ تِین میں، نَہ تیرَہ میں

کسی گنتی یا شمار میں نہیں (کسی کو بے وقعت یا لاتعلق ظاہر کرنے کے موقعے پر کہتے ہیں)

نہ تیر نہ کمان ناحق کا پٹھان

زبردستی کی حکومت جتانے والے کی نسبت سے کہتے ہیں

نَہ تُو کَہہ میری نَہ میں کَہُوں تیری

تم میرا عیب چھپاؤ ، میں تمہارا عیب چھپاؤں گا ۔

نَہ اُگَلتے بَنے نَہ نِگَلتے بَنے

جب کسی کام کے کرنے میں بھی نقصان ، نہ کرنے میں بھی نقصان ہو تو کہتے ہیں

نَہ اُ گلے بَن پَڑے، نَہ نِگلے

رک : نہ اُگلتے بنے نہ نگلتے بنے

نَہ اُلٹا لِیا جائے نَہ سِیدھا

رک : نہ اُگلے بنے نہ نگلے بنے

نَہ اُلٹی سَمجھے ، نَہ سِیدھی

ضدی ، عقل سے بے بہرہ کے متعلق کہتے ہیں

نَہ یارے، نَہ مَدَدگارے

نہ کوئی دوست ہے نہ کوئی ُپرسان حال ، کوئی خبر گیر نہیں

نئے باورچی ساگ میں شوربا

پھوہڑپن کے لئے بھی بولتے ہیں

نئے نئے حاکم نئی نئی باتیں

ہر شخص نرالی بات کرنا چاہتا ہے

نَئے نَمازی اَور بورِیے کا تَہمَد

اناڑی کا کام بھی نرالا ہوتا ہے، نالائق بدتمیزی پہ اتر آتا ہے

نئے نواب آسمان پر دماغ

اس نئے دولتمند کے متعلق کہتے ہیں جو بہت غرور کرے، جو دولت میں اتراتا ہو، نو دولت کا دماغ خراب ہوتا ہے

نَئے سِپاہی مُونْچھ میں ڈَنڈا

رک : نئی تیلن کاٹھ کا پلا ؛ کسی بات پر اِترانا

نَئِی بَہُو نَورَتَن گِرْوی

بہو کے آتے ہی مفلسی چھائی

نَئِی بَہُو ٹاٹ کا لَہنگا

نئے شوقین کی ہر بات نرالی ہوتی ہے

نَئِی بَستی اور اَرَنڈی کا پُھلیل

نالائقوں کو نکمی چیز ہی پسند ہوتی ہے ؛ جیسی روح ویسے فرشتے

نئی فوجداری اور مرغی پر نَقّارہ

اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو اختیارات ملنے پر نئے نئے قواعد جاری کرے، ایسے نودولت کے متعلق کہتے ہیں جو عجیب باتیں اختیار کرلے

نَئی گھوسَن اور اُپلوں کا تَکیَہ

رک : نئی تیلن کاٹھ کا پلا

نَئِی جَوانی حِماقَت کی نِشانی

جوانی میں بہت سے کام بے وقوفی کے ہوتے ہیں

نَئِی جوگَن کاٹھ کی مُنْدَری

کوئی شخص کسی کام کو سیکھنے کی کوشش کرے اور سامان درست نہ ہو تو کہتے ہیں

نئی کَہانی گُڑ سے مِیٹھی

نئی بات نہایت مرغوب اور دل پسند ہوتی ہے، ہر نئی بات مزیدار ہوتی ہے

نَئی نَئی بِٹِیا، نَئے نَئے گِیت

کوئی نرالی بات یا کام ہو توکہتے ہیں ۔

نَئِی نائِن بانْس کی نَہَرنی

جب کوئی شخص کسی کام کو سیکھنا شروع کرے اور سامان درست نہ ہو نیز بے تمیز اور بڑے اِترانے والے کی نسبت بھی بولتے ہیں

نَئِی ناگَن، ٹَنگے پَر پَھن

ایسا کام کرنا جس سے واقف نہ ہو

نَئِی ناوَن بانْس کی نَہَرنی

نئے شوقین کی ہر بات نرالی ہوتی ہے

نَئِی ناؤنی بانْس کی نَہْنی

رک : نئی نائن بانس کی نہرنی ۔

نَئِی نَو دِن پُرانی سَو دِن

نئے کی نسبت پرانے کا زیادہ اعتبار ہوتا ہے

نَئِی نَویلی، نَیا ڈَھنْگ

نئے شوقین کی نئی نئی باتیں ؛ انوکھی کے انوکھے ڈھنگ ، نرالی بیوی کے نرالے لچھن

نَنْگا گھیرے گھاٹ ، نَہ نَہائے ، نَہ نَہانے دے

شرارتی آدمی نہ خود فائدہ اُٹھاتا ہے نہ دوسروں کو فائدہ اٹھانے دیتا ہے

نَنگا کَھڑا اُجاڑ میں، ہے کوئی کَپڑے لے

غریب اور مفلس سے کسی کو کیا لینا ہے

نَنگا نَہا کے کیا نِچوڑے گا

رک : ننگا نہائے گا کیا نچوڑے گا کیا ۔

نَنگا ساٹھ رُوپے کَمائے، تِین پَیسے کھائے

جس کی بیوی اور بچے نہ ہوں وہ کم خرچ کرتا ہے

نَنگے کو کیا نَنگ ، کالے کو کیا رَنگ

بے غیرت کو کیا شرم آئے جیسے کہ کالے منھ والے کو اپنے رنگ کے ماند پڑنے کا کیا ڈر

نَنگی بَھلی کہ بُل میں بانْس

جس دولت سے آرام سے اور خوش حالی سے مصیبت ملے ، اس سے تو مفلسی اچھی ۔

نَنْگی بَھلی کہ چِھینْکے پاؤں

زیادہ نہ ہونے سے تھوڑا ہونا بہتر ہے

نَنْگی گھیرے گھاٹ ، نَہ آپ نَہائے ، نَہ اَوروں کو نَہانے دے

رک : ننگا گھیرے گھاٹ ، نہ آپ نہائے ، نہ اوروں کو نہانے دے ۔

نَنْگی ہو کے کاتا سُوت، بُڈّھی ہو کے جایا پُوت

اگر پہلے ہی لڑکا پیدا کرتی تو بڑھاپے کے لئے آرام نہ ہو جاتا، وقت نکل جانے پر کام کرنا

نَنگی کیا نَہائے، کیا نِچوڑے

مفلس اگر حوصلے والا بھی ہو تو کیا خرچ کرے گا ؛ اُس وقت کہتے ہیں جب کوئی بے سر و سامانی یا مفلسی میں کسی بات کی جرأت یا کسی کام کی ہمت کرے ۔

ننگوں کو بھوکوں نے لوٹ لیا

بدحالوں کی عقل بھی خراب ہوجاتی ہے کہ آپس میں لڑتے ہیں اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آتا

نَنگوں نے بُھوکوں کو لُوٹ لِیا

رک : ننگوں کو بھوکوں نے الخ

نا کَردَہ اَرمان و کَردَہ پَشیمان

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ۔ جنھوں نے نہیں کیا ان کو ارمان ہے اور جو کر چکے ہیں پچھتاتے ہیں اس کام کے لیے کہتے ہیں جس کا کرنے والا پچھتائے اور نہ کرنے والا اس کی تمنا کرے

نا کَردَہ خوار ، کَردَہ پَشیمان

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) اس وقت بولتے ہیں جب کسی کام کے نہ کرنے میں ذلت ہو اور کرنے میں پچھتانا پڑے کہ ہائے ہم نے یہ کام کیوں کیا ۔

نا لڑ، لڑنا شیطان کا کام ہے، بنی پہ جو چُوکے سو تُخْم حرام ہے

لڑنا نہیں چاہیئے کیونکہ یہ شیطانی کام ہے لیکن جب موقع ملے تو اس کو ضائع کرنا بیوقوفی ہے

نا مَرد ہاتھی اَپنےلَشکَر کو مارتا ہے

اس شخص کی مذمت کے لیے مستعمل ہے جو اپنی بزدلی سے اپنے دوستوں ہی کے نقصان کا باعث ہو ۔

نا مَرد ہاتھی اَپنی ہی فَوج کو مارے

نامرد ہاتھی اپنے ہی لشکر کو مارتا ہے ؛ بزدل آدمی اپنوں ہی کو نقصان پہنچاتا ہے

نا مَرد مَرے نان پَر اور مَرد مَرے نام پَر

بزدل اور کم حوصلہ آدمی کی ہمت مال و دولت تک محدود ہوتی ہے لیکن شریف اور بہادر آدمی اپنی عزت کے لیے جان دینے میں بھی دریغ نہیں کرتا ۔

ناڑی کی کُچھ سَرَت نَہیں ہے دَوا سَبھوں کی کَرْتے ہَیں،بیدوں کا کیا جاتا ہے، لوگ بِچارے مَرْتے ہَیں

نبض دیکھنا جانتے نہیں اور علاج کرتے ہیں ، ایسے معالجوں کا کیا بگڑتا ہے ، ان کے علاج سے لوگ ہی مرتے ہیں (اناڑی حکیموں کے متعلق کہتے ہیں)

نائی دائی ، دھوبی ، بید ، قَصائی اُن کا سُو تک کَبھی نَہ جائی

یہ چاروں ہمیشہ سے کثیف طبیعت ہوتے ہیں ، یہ چاروں ہمیشہ ناپاک رہتے ہیں

نائی کی بَرات میں بھی ٹھاکُر

اپنی قوم میں ہر کوئی ذی عزت ہے

نائی نائی بال کِتنے، جَجْمان جی آگے آئے جاتے ہَیں

جب کوئی ایسی بات کے لیے پوچھے جو جلد ظاہر ہونے والی ہو تو اس وقت بولتے ہیں

نائی سَب کے پاؤں دھوئے اَپنے دھوت لَجائے

جو کام اوروں کے لیے کرتا ہے اپنے لیے نہیں کرتا

نائِیوں کی بَرات میں سَب ٹھاکُر ہی ٹھاکُر

رک : نائی کی برات میں سب ہی ٹھاکر ۔

ناؤُ کی بَرات میں سَبھی ٹھاکُر

جہاں سب لوگ امتیازی حیثیت کے ہوں اور کام کرنے والا کوئی نہ ہو وہاں بولتے ہیں، اپنے گھر میں سب عزت دار ہوتے ہیں

ناؤُ کی سی آرْسی ہَر کِسی کے پاس

ہرجائی کے متعلق کہتے ہیں

ناچ نَہ جانے آنْگَن ٹیڑھا

خود کام نہ کر سکنے پر بہانہ بنانا

ناچ نَہ جانوں آنْگَن ٹیڑھا

۔ مثل۔ اس جگہ بولتے ہیں جب کوئی شخص کسی کام میں مداخلتنہ رکھنے کی وجہ سے حیلے بہانے کرے۔ یا اس سے کوئی کام نہ ہوسکے اور دوسرے پر الزام رکھے۔ یا کوئی کام اس کو نہ آتا ہو اور اسباب اور آلاب کے بُرا ہونے کی شکایت ےرے۔

ناچے کُودے توڑے تان، وا کا دنیا راکھے مان

جو شوروغل مچائے دنیا اسی کی پروا کرتی ہے، خاموش کو کوئی نہیں پوچھتا

ناچے گا سو پاوے گا

جو محنت کرے گا اسے فائدہ ہو گا

ناچْنے لَگے تو گُھنْگَٹ کیا ضَرُور

رک : ناچنے نکلے تو گھونگٹ کیسا ۔

ناچْنے لَگی تو گُھونْگَٹ کَیسا

رک : ناچنے نکلے تو گھونگٹ کیسا ۔

ناچنے نِکلے تو گُھونگَٹ کیا

جب منظرعام پر کیے جانے والا کام اختیار کیا تو پھر شرم کیسی، ارادہ ہی کر لیا تو پھر اس میں شرمانا عبث ہے

نادان بات کرے دانا قیاس کرے

بے وقوف کسی بات کی گہرائی میں جانے کی کوشش نہ کر کے بیکار بحث کیا کرتے ہیں مگر عقلمند بحث نہ کر کے اس پر غور و فکر کرتے ہیں

نادان دوسْت سے دانا دُشمَن اَچّھا ہے

دانا دشمن سے اتنا ضرر نہیں ہو سکتا جتنا نادان دوست سے ہو سکتا ہے

نادان دوسْت سے دانا دُشْمَن بِہتَر

دانا دشمن سے اتنا ضرر نہیں ہو سکتا جتنا نادان دوست سے ہو سکتا ہے ۔

نادان دوست سے دانا دُشمَن بَھلا

بے وقوف دوست کے مقابلے دانا دشمن اچھا

نادان کی دوستی بالو کی بِھیت

جاہل کی دوستی کا کچھ قیام نہیں

نادان کی دوستی، جی کا زِیاں

بیوقوف کی دوستی سے سراسر نقصان ہوتا ہے

نادِر بھی نادِر ہے لیکن قادِر بھی قادِر ہے

سندھ میں نادر شاہ کی دہشت کو ظاہر کرنے کے لیے یہ کہاوت بولی جاتی ہے

نادِرتیرے ہَولوں نے مارا

نادر شاہ کے قہر و غضب کی طرف اشارہ ہے جس نے محمد شاہ رنگیلے کے عہد میں دہلی میں قتل عام کرایا تھا اور جس کے خوف و دہشت سے دہلی کی عورتوں کے حمل ساقط ہو جاتے تھے

ناج کی مَوج اَگَر بَرْسے آسَوج

وقت پر مینھ برسے تو اناج کی کیا کمی ، آسوج کا مینھ دونوں فصلوں کو مفید ہوتا ہے

ناج کی مَوج اَگَر بَرْسے اَسَوج

وقت پر مینھ برسے تو اناج کی کیا کمی ، آسوج کا مینھ دونوں فصلوں کو مفید ہوتا ہے

ناک دے یا نہرنی دے

ہر طرح سے مشکل ہے

ناک دکھیا سب سنسار

دنیا میں کوئی سکھی نہیں

ناک ہو تو نَتِھیا سوبھے

اصل ہو تو فروع اچھی لگتی ہیں یعنی اصل چیز ہونی چاہیئے، فروعات بعد میں بھی حاصل ہوسکتی ہیں

ناک اِدَھر کہ ناک اُدَھر

ہر طرح سے ایک ہی مطلب ہے

ناک کَٹے پَر ہاٹ نَہ ہاٹے

چاہے کچھ ہو جائے پر ضد نہ جائے، جان جائے پر آن نہ جائے

ناک کَٹی بازار میں میرے گَھر خَبَر نَہ کَرنا

مشہور بات کو چھپانا ، اپنی رسوائی اور بدنامی پر پردہ ڈالنے کی بے سود کوشش کرنا

ناک کَٹی مُبارک ، کان کَٹے سَلامَت

جس قدر ذلت ہوتی گئی اُس قدر اُسے عزت سمجھنے لگے، سخت بے حیائی کی موقع پر مستعمل

ناک نَہ ہو تو گُو کھائیں

عورتوں کی مذمت میں مستعمل، یعنی آبرو کی پروا نہ کریں تو بدترین فعل کر گزریں

ناک نَہ کان نَتھ بالِیوں کا اَرمان

بیوقوفی کی راہ سے بے محل ارمان ہے

ناک تو کَٹی پَر وہ خُوب ہی میں مَری

ناک کٹوا لی مگر ضد نہ چھوڑی

ناخَلَف بیٹے سے بیٹی بھلی

بُرے لڑکے سے لڑکی بہتر، نکمے یا نالائق لڑکوں کے متعلق کہتے ہیں

ناخن میں پڑے ہیں

ناخن کے میل کی طرح ہیں، یعنی کچھ حقیقت نہیں رکھتے

ناخُن سے ماس جُدا نَہِیں ہوتا

رک : ناخن سے گوشت جدا نہیں ہوتا ، اپنے کسی حالت میں بھی غیر نہیں ہوتے

ناخُونوں سے گوشْت جُدا نَہِیں ہوتا

رک : ناخنوں سے گوشت جدا نہیں ہوتا ، اپنے نہیں چُھوٹا کرتے ، اپنے کسی حال میں غیر نہیں ہو سکتے

ناخواندَہ مِہمان وَبالِ میزبان

بغیر بلایا ہوا مہمان میزبان کو دشوار گزرتا ہے یا یہ کہ اول تو بن بلائے آئے دوسرے ہر طرح سے مہمان کو ستائے

ناک کاٹی مُبارَک کان کاٹے سَلامَت

جس قدر ذلت ہوتی گئی اُس قدر اُسے عزت سمجھنے لگے ، سخت بے حیائی کی موقع پر مستعمل

ناک کَٹی بَلا سے دُشمَن کی بَد شُگُونی تو ہوئی

(سفر پر جاتے وقت نکٹے کا ملنا منحوس سمجھا جاتا ہے) اپنا نقصان ہوا تو کیا دوسروں کا اور بھی زیادہ ہوا

نَعلَین دَر بَغَلَین

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) دونوں جوتوں کو بغل میں دباکر رکھنا چاہیے تاکہ کوئی چرا نہ لے ؛ اپنا مال اپنے پاس ، اپنی چیز اپنے قبضے میں ۔

نَعْلَین تَحْتُ العَین

اپنا مال اپنے سامنے رکھنا ہی بہتر ہے

نام امرت پلائے بس

ظاہر میں اچھا باطن میں شریر

نام بَڑا اور دَرْشن چھوٹے

نام اچھا ہے مگر صفات اچھی نہیں

نام بَڑا دَرشَن تھوڑے

جتنا نام ہے اتنا کام نہیں، شہرت کے مطابق سامان نہیں، نمود و نمائش تو بہت کچھ مگر اصلیت کچھ نہیں

نام بَڑا اُونچا کانوں سے بُوچا

نام اچھا ہے مگر خود عیب دار ہے

نام بڑا یا دام

نیک نامی دولت سے بہتر ہے، عزت روپے پیسے سے بڑھ کر ہوتی ہے، نیک نامی کے لئے دولت کی پروا نہ کرنے کی ترغیب کے لئے کہا جاتا ہے

نام بَہُت دَرشَن تھوڑا

رک : نام بڑے درشن تھوڑے ۔

نام بَسنتی منہ کُوکُر سا

نام اچھا کرتوت برے

نام بَھلا یا چام

عزت ظاہری شکل و صورت سے بڑھ کر ہوتی ہے

نام کے بابا جی، کَرنی چھاوَر

نام تو بڑا پر کرنا کچھ نہیں، جو نام کا بڑا ہو لیکن ہنر کچھ بھی نہ ہو تو اس کے متعلق طنزاََ ایسا کہتے ہیں

نام کی نَنّھی ، اُٹھا لے جائے دَھنّی

دیکھنے کو چھوٹی سی ہے مگر بہت شریر ہے

نام لیوا نَہ پانی دیوا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو

نام لیوا پانی دیوا

نام لینے اور پانی دینے والا، وارث، بیٹا

نام میرا، گاؤں تیرا

کسی کی ملکیت پر کوئی قبضہ جمائے تو اس کہاوت کا استعمال ہوتا ہے

نام پِیروں کا کھائیں مُجاوِر

اس موقع پر بولتے ہیں جب کوئی دوسرے کے نام سے اپنا مطلب نکالتا ہے

نام وہ جو خُدا کَہوائے

نیک نامی اپنے منھ میاں مٹھو بننے سے نہیں ہوتی

نا مَعقُول، کُتّے کی جُھول

نالائق آدمی ، بد ذات ، بُرا ہوتا ہے

نامَرد ہاتھی اَپنے ہی لَشکر کو مارتا ہے

اس محل پر بولتے ہیں جب کوئی کم ہمت آدمی زبردست آدمیوں پر زور نہ چلائے اور اپنے ہی زیر دستوں پر بیجا حکومت کرے

نامَرْد سَب کو نامَرْد کَرْتا ہے

ایک نا اہل ہو تو دوسرے بھی اس کی دیکھا دیکھی نااہلی کے کام کرنے لگتے ہیں

نَاْمِ نِیْکِ رَفْتَگَاں ضَاْئِع مَکُن - تا بَبَاشَدْ نَامِ نِیْکََتْ پَاْئِیْدَار

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) جو لوگ مرچکے ان کے نیک ناموں کو ضائع نہ کر تاکہ تیرا نیک نام بھی باقی رہے

نامِ نِیْکِ رَفْتَگاں ضائِع مَکُن - تا بَمانَدْ نامِ نِیکَت بَرقَرار

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) اگلوں کی نیکیوں کو بھلا مت دو تاکہ آئندہ لوگ تمھیں بھی اچھے نام سے یاد رکھیں

نامی چور مارا جائے، نامی دُکاندار کَما کھائے

سا کھ بڑی چیز ہے، چور لوٹے تو مارا جائے اور دکاندار معتبر بن کر لوٹے تو وارے نیارے

نام رُستَم بَہ اَز رُستَم

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) کسی کے نام کا رعب اس کی ذات سے زیادہ اثرانداز ہوتا ہے

نامش کلاں ودیہ ویراں

نام بڑا گاؤں ویراں

نانا کے ٹُکڑے کھائے دادا کا پوتا کَہلاوے

رک : نانی کے ٹکڑے کھائے الخ ، فائدہ کہیں سے اُٹھائے اور خدمت کسی کی کرے ، محنت کوئی کرے راحت کوئی پائے

نانی آگے نَینوائی کی باتیں

رک : نانی کے آگے ننھیال کی باتیں جو زیادہ مستعمل ہے

نانی کے ٹُکڑے کھاوے دادا کا پوتا کَہلاوے

فائدہ کہیں سے اُٹھائے اور خدمت کسی کی کرے، خرچ کوئی کرے نام کسی کا ہو نیز کرے کوئی بھرے کوئی

نانی خصم کرے، نواسا چٹی بھرے

کرے کوئی خمیازہ کوئی بھرے

نانی خَصَم کَرے، نَواسا ڈَنڈ بَھرے

کوئی کرے کوئی بھرے، قصور کسی کا ذمے کسی کے

نانی مری ناتا ٹوٹا

نانی کا دوہتے یعنی نواسے پر بڑا پیار ہوتا ہے

نانی نے خَصَم کِیا نَواسا چِٹّی بَھرے

کرے کوئی بھرے کوئی کی جگہ مستعمل، قصور کسی کا ذمہ کسی کے

نانی تو کواری ہی مر گئی نواسی کے سو سو بان

بان شادی سے پہلے نہانے کو کہتے ہیں، نو دولت کے متعلق کہتے ہیں

ناپ نہ تول بھر دے جھول

اپنے مقصد کی بات کہنا مطلب ناپو تولو نہیں ہمارا جھولا بھر دو

ناپے سَو گَز پھاڑے نَہ ایک گَز

اس شخص کی مذمت میں مستعمل ہے جو دریا دلی کا صرف مظاہرہ کرتا ہے دیتا دلاتا کچھ نہیں یعنی بہت کنجوس ہے ، زبانی جمع خرچ بہت ہے ہاتھ سے کچھ نہیں دیتا

نار نے نِکالا دانْت اَور مَرْد نے تاڑا آنْت

عورت مرد سے ہنس کر بات کرے تو قابو میں آجاتی ہے

نار سُلکھنی کُٹُمب چھکاوے، آپ تلے کی کُھرچَن کھاوے

نیک عورت آپ بچا کھچا کھاتی ہے اور کنبے کو اچھا کھلاتی ہے

نارَد مُن آئے

جب کسی کی کسی سے دشمنی ہو جائے توکہتے ہیں ۔

ناریَل میں پانی، نَہِیں جانتا کَھٹّا کہ مِیٹھا

چھپی ہوئی چیز کے متعلق معلوم نہیں ہوتا کہ اچھی ہے یا بری

ناٹ کا بچہ تو قَلابازی ہی کرے گا

باپ دادے جیسا کرتے رہے لڑکے بھی ویسا ہی کریں گے، نسب یا ذات کا اثر پڑتا ہی ہے

ناٹا سب سے ٹانٹا

چھوٹے قد کا آدمی مضبوط یا شرارتی ہوتا ہے

ناؤ خِضْر نے ڈُبوئی

رک : ’’ ناؤ کس نے ڈبوئی خواجہ خضر نے ‘‘ جو زیادہ مستعمل ہے ۔

ناؤ خُشکی میں نَہیں چَلتی

کچھ خرچ کیے بنا مقصد حاصل نہیں ہوتا

ناؤ کی سی آرْسی ہَر کِسی کے پاس

عام چیز ہر ایک کے پاس ہوتی ہے

ناؤ کِس گھاٹ لَگے گی

ایسے معاملے کی نسبت مستعمل جس کا انجام معلوم نہ ہو ، دیکھیے کیا انجام ہوتا ہے (یہ کے ساتھ مستعمل) ۔

ناؤ کِس نے ڈُبوئی خَواجَہ خِضْر نے

اس موقعے پر مستعمل جب خود رہبر اور رہنما ہی تباہی کا باعث بن جائے ، جس سے بھلائی کی اُمید ہو اسی سے نقصان پہنچ جائے ۔

ناز بر آں کن کہ خریدار تست

ناز اس سے کر جو تیرا خریدار ہو، ناز چاہنے والے اٹھا سکتے ہیں، انہیں سے ناز کر

ناز کَر ناز بَردار سے اَور سَودا کر خَریدار سے

ادائیں صرف عاشق کو دکھانا چاہئے، نخرے سہنے والے ہی سے نخرے کرنا چاہئے

ناز کرے ناز بَردار پَر

ادائیں صرف عاشق کو دکھانا چاہئے، نخرے سہنے والے ہی سے نخرے کرنا چاہئے

نازُک لَہر ، پادے زَہر

دُبلے پتلے آدمی کی بسیار خوری کے موقعے پر بولتے ہیں

ندی کنارے روکھڑا جب تب ہوئے بنارس

ندی کنارے کا درخت ایک دن بہہ کے بنارس پہنچے گا

ندی میں جانا، پیاسے آنا

وسائل کے موجود رہتے ہوئے اپنے مقصد کو پورا نہ کر پانا

نَدی تُو کیوں گَہراتی ہے کہ مَیں پاؤں ہی نَہیں دَھرتا

تم کیوں اِتراتے اور مزاح کرتے ہو میں پہلے ہی تم سے الگ رہتا ہوں مجھے تمہاری کچھ پروا نہیں ہے

نَدِیا ناؤ گھاٹ بَہُتیرا، کہیں کبیر نام کا پھیرا

یہ بھی مراد ہو سکتا ہے کہ خدا کے ذکر اور اس کی عبادت کے بہت سے راستے ہیں

نَفع میں دو جُوتِیاں

اس موقع پر کہتے ہیں جب تھوڑی سی چیز کی لالچ میں بہت سی قیمتی چیزیں ہاتھ سے چلی جائیں

نَفَری میں نَخْرا کیا

کام، ادارے یا فرض میں نخرہ کیسا

نَہائے نَرَک کو جائے ، مُنھ دھوئےروزی کھوئے

اس شخص کے متعلق طنزاً کہتے ہیں جو نہانے دھونے سے پرہیز کرے

نَہائی دھوئی پِھسَل پَڑی

تیار ہو کر رہ جانے کے موقعے پر کہتے ہیں

نَہاری میں نَمدے کا ٹُکڑا

کسی عمدہ چیز میں کوئی خراب شے شامل ہوجائے تو اس موقع پر کہتے ہیں ؛ کباب میں ہڈی ؛ جیسی حیثیت ویسا سامان ۔

نَہَد شاخ پُر میوَہ سَر بَر زَمِیں

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) پھلوں سے لدی ہوئی ٹہنی زمین پر سر رکھ دیتی ہے، ﷲ تعالیٰ جس کو دولت و عزت دے، اس کو فروتنی اختیار کرنی چاہئے

نہیں گھرنی گھر پاون ہے

بیوی سے گھر کی رونق ہوتی ہے بغیر بیوی کے گھر اجاڑ جاتا ہے

نَہِیں سَتَّر بَلا ٹالْتی ہے

بعض اوقات تھوڑی سی بے مروتی بہت سی آفتوں سے بچا دیتی ہے ، صاف انکار کرنے سے آدمی ہزار پریشانیوں سے بچ جاتا ہے.

نَہِیں سے ہاں بَھلی

کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے

نے غمِ دُزد نے غمِ کالا

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) مفلس کو چوری کا ڈر نہیں ہوتا، دنیائے سرد و گرم سے بے خبر

نَین کا نیہ نَہ ٹُوٹے، جَیسے بیل بِرِچھ کو لِپٹے، سُوکھ جائے نَہ چُھوٹے

آنکھ لگانے کے بعد محبت نہیں جاتی جیسے بیل درخت سے لپٹ جاتی تو اس سے الگ نہیں ہوتی خواہ سوکھ جائے

نَین کو نیہ نَہ ٹُوٹے، جَیسے بیل بِرِچھ کو لِپٹے، سُوکھ جائے نَہ چُھوٹے

آنکھ لگانے کے بعد محبت نہیں جاتی جیسے بیل درخت سے لپٹ جاتی تو اس سے الگ نہیں ہوتی خواہ سوکھ جائے

نَینا توہے پَٹَک دُوں دو ٹوک ٹوک ہو جائے، پَہلے مُنْہ لَگائے کے پِیچھے اَلَگ ہو جائے

اے آنکھوں تمھیں پھینک کر دو ٹکڑے کردوں کیونکہ تم پہلے تو عشق پیدا کرتی ہو پھر الگ ہو جاتی ہو

نَکٹا بُوچا، سَب سے اُونْچا

کمینہ اور عیب دار خود کو بہت بڑا سمجھتا ہے

نَکٹے کی ہارے چَپٹے کی جِیتے

رک : نکٹی کی ہارے چپٹی کی جیتے

نکٹے کی ناک بھی نہ کٹے

کند چھری یا چاقو کی نسبت کہتے ہیں کہ بالکل نہیں کاٹتی

نَکٹے کی ناک کٹی، سوا گز اور بڑھی

بےعزت آدمی ذلت کو بھی عزّت سمجھ کر خوش ہوتا ہے، بےعزت کی چاہے کتنی ذلت ہو اسے پرواہ نہیں

نَکْٹے کی ناک نَہِِیں کَٹتی

چھری یا چاقو کند ہے ؛ بے حیا کو کبھی حیا نہیں آتی

نَکٹے نے پادا گَھر گَھر بھاگا

بے وقوف اور بے شرم آدمی اپنی بُری بات بھی سب کو فخر سے بتاتا ہے

نَکْٹی ہِینْگ ہِینْگ چُھری چُھری

(عور) بلی سے ڈر کر یا خوف کھاکر عورتیں بطور ردّ بلا کے لیے بولتی ہیں ۔

نَکْٹی کی ہاری ، چَپٹی کی جِیتی

کسی کو کسی پر فوقیت نہیں سب ایک جیسے ہیں ، دونوں قابل ِنفرین ہیں ۔

نکٹوں میں ایک ناک والا ناکو ہوتا ہے

بہت سے نقص والوں میں ایک بے عیب عیب والا کہتا ہے

نَماز بَخْشوانے آئے، روزے گَلے پَڑے

ایک کام سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی، دوسرا اس سے مشکل ذمے آ پڑے تو کہتے ہیں

نَماز بَخْشوانے گَئے تھے ، روزے گَلے پَڑ گَئے

ایک کام سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی، دوسرا اس سے مشکل ذمے آپڑے تو کہتے ہیں

نَماز بَخْشوانے گَئے، روزے گَلے پَڑے

ایک کام سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی، دوسرا اس سے مشکل ذمے آپڑے تو کہتے ہیں

نَماز چُھڑانے گَئے تھے روزے گَلے پَڑ گَئے

ایک کام سے پیچھا چھڑانا چاہا دوسرا ذمے آ پڑا

نَمازکو چَلے اُلٹا روزے گَلے پَڑے

رک : نماز چھڑانے گئے تھے روزے گلے پڑے

نَماز کو گَئے روزَہ گَلے پَڑا

ایک فکر یعنی ایک کام تو پہلے ہی درپیش تھا اب دوسرا بھی پیش آگیا

نَماز مُعاف کَرانے گَئے ، اُلٹے روزے گَلے پَڑے

رک : نماز چھڑانے گئے تھے روزے گلے پڑے ۔

نَماز نَہیں روزَہ نَہیں سَحری بھی نَہ ہو تو نِرے کافِر بَن جائیں گے

اگر بہت سا غیر ممکن ہو تو تھوڑا سا سہی، ایسے موقع پر مستعمل جب کسی مذہبی تعلیم پر عمل اپنے مفاد میں ہو

نَمازیں بَخْشواتےاُلٹے روزے گَلے پَڑی

رک : نماز چھڑانے گئے تھے الخ ۔

نَمَک کا سَہارا بَہُت ہوتا ہے

تھوڑا سا سہارا ، تھوڑی سی مدد یا چھوٹا سہارا بھی بہت ہوتاہے ؛ تھوڑا سا نمک پڑنے سے بھی کھانا لذیذ ہو جاتا ہے

نَمَک کے ساتھ نَمَک نَہِیں کھایا جاتا

ایسا نہیں ہوتا ، محال ہے ، ناممکن ہے کی جگہ مستعمل ۔

نَمَک کھا کے نَمَک دان توڑنا

(فارسی کہاوت نمک خوردن و نمکدان شکستن کا اُردو ترجمہ) احسان فراموشی کرنا ۔

نَمَک خُوردَن و نَمَک داں شِکَستَن

۔(ف) مثل۔محسن کشی کرنا۔؎

نَنگا بُوچا، سَب سے اُونچا

مجرد اور بے سرمایہ بالکل بے فکر ہوتا ہے ، بے سامان تن تنہا سب سے زیادہ خوش رہتا ہے

نَنگا چوروں میں کھیلے

مفلس کو چوروں کا کیا ڈر

ننگا خدا سے بڑا

لچوں شہدوں سے سب ڈرتے ہیں

نَنگا کیا نَہائے گا کیا نِچوڑے گا

رک : ننگی کیا نہائے گی کیا نچوڑے گی

ننگا ناچے جنگل میں ہے کوئی کپڑے لے

جو خود ہی لاچار ہو اس سے کوئی کیا لے گا

نَنگا سَب سے چَنگا

بے حیا کو کسی کا لحاظ نہیں ہوتا

نَنگی بَھلی کہ ٹیٹَک مَچوا

دو مصیبتوں میں سے چھوٹی مصیبت اختیار کرنی چاہیے

نَنگی دیکھ چُداس لاگی

شئے موجود کو دیکھ کر رغبت ہوتی ہے

نَنْگی نَہائے گی کیا نِچوڑے گی کیا

رک : ننگی کیا نہائے الخ ۔

ننا سا منہ گز بھر کی زبان

حیثیت سے بڑھ کر کام کرنے کی کوشش کرنا

نَنّھا سا مُنھ ، ہاتھ بَھر کی زَبان

رک : ننھی سی جان گز بھر کی زبان ۔

نَنّھی سی جان گَز بَھر کی زَبان

چھوٹا منھ بڑی بات ، اس شخص کی نسبت استعمال کرتے ہیں جو ادنیٰ درجے کا ہو کر بد زبان ہو یا تیز زبان ہو ۔

نَقد کو چھوڑ نَئے کو نَہ دَوڑئِیے

آئندہ فائدے کی اُمید میں جو ملے اسے نہ چھوڑنا چاہیے ، موجودہ فائدہ نہیں چھوڑنا

نَقْل نَقل ہے ، اَصل اَصل ہے

نقل اور اصل میں کچھ نہ کچھ فرق ضرور رہ جاتا ہے

نَقْل را چَہ عَقْل

نقل کرنے کے لیے زیادہ عقل کی ضرورت نہیں

نَقْل عَیش بَہ اَز عَیش

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) عیش کا ذکر عیش سے بہتر ہے ۔

نَقْلِ کُفر، کُفر نَہ باشَد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) ضرورۃً کفر کو دہرانا لائقِ گرفت نہیں ہوتا، غلط بات کو دہرانے والا قصور وار نہیں گردانا جاسکتا، حوالے کے لیے کفر کی نقل کرنے سے ناقل کافر نہیں ہو جاتا

نَقّارے باج دَمامے باج گئے

شہرت ہوگئی، ڈونڈی پٹ گئی، شہرہ ہوگیا، دھوم مچ گئی

نَقّارے بَج گَئے

بات مشہور ہوگئی، دھوم مچ گئی

نَر کی دو جَگَہ تَوقِیر نَہِیں بَھینْس کے اور کَسْبی کے

دونوں جگہ مادہ سے کام چلتا ہے ، بھینس کا نر ایسا کام نہیں دیتا جیسے بیل اس لیے اسے عموماً مار ڈالتے ہیں

نَرَک ہو میں ٹھیلا ٹھیلی

فضول باتوں میں کوشش

نَرْبَدا اُتَر گَئے کُنْویں سے ڈَر گَئے

مشکل کا م انجام دینے کے باوجود ادنیٰ کام سے جی چرائے .

نَرْبَدا اُتَر گَئی کُنْویں سے ڈَر گَئی

مشکل کا م انجام دینے کے باوجود ادنیٰ کام سے جی چرائے .

نشہ اس نے پیا، خمار تمہیں چڑھا

امیر آدمی کے رشتہ دار خواہ مخواہ اکڑتے ہیں

نَصِیب کا لِکھا نَہِیں مِٹتا

جو کچھ مقدر ہے وہ سامنے ضرور آئے گا (بدنصیبی کے اظہار کے موقع پر بولتے ہیں)

نَصِیبے کا لِکھا ہو کَر رَہتا ہے

نوشتہء تقدیر ضرور پورا ہوتاہے ، قسمت کا لکھا ہو کر رہتا ہے ۔

نصیبوں کے بلیا، پکائی کھیر ہوگیا دلیا

قسمت کی بد نصیبی کیا کچھ اور کیا ہوگیا

نَصِیبوں کی بَلِیا پَکائی کِھیر، ہو گَیا دَلیا

جب قسمت خراب ہو تو اچھا کام بھی بُرا ہو جاتا ہے

نَصِیحَت بَہ لُقمان آموختَن

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) لقمان کو نصیحت کرنا یعنی جو شخص کسی بات سے بخوبی واقف ہو اس کے سامنے اس بات کا ذکر اس انداز سے کرنا گویا وہ اس سے بے خبر ہے ؛ فضول کام کرنا

نَٹنی بانْس چَڑھی تو اب گُھونْگَٹ کَیسا

اپنی بے پردگی پر گھونگھٹ یا عزت کو کہاں تک سنبھالے گا ، بے پردہ ہونے پر گھونگٹ اور عزت قائم نہیں رہ سکتی

نو دن چلے اڑھائی کوس

بہت سست رفتار، سستی پر طنز کے طور پر فقرہ ہے

نَو جائے دَس کِھلائے

(عور) عمر ظاہر نہیں ہوتی ، عمر رسیدگی کے باوجود کم عمر لگتی ہے نیز تندرست و توانا ہے ۔

نَو جانتے ہیں، چَھے جانتے ہی نَہیں

کم علم ہیں ، نادان ہیں ، ناسمجھ ہیں ، بھولے ہیں (طنزاً مستعمل) ۔

نَو کی لکڑی نَوّے خَرچ

جتنے کا کام نہیں اس پر اتنے سے زیادہ خرچ ہو جانا

نَو کی لَکڑی تیرَہ ڈُھلائی

اصل سے بنوائی زیادہ ہو تو کہتے ہیں

نَو کونڈے اَور دَس نیکی

چیز تھوڑی اور لینے والے بہت

نَو مَن تیل کھائے پھر تِلیر کے تِلیر

اس کے متعلق کہتے ہیں جو باوجود بہت کھانے کے موٹا نہ ہو

نَو مَن تِل کھائے پِھر تِلیر کے تِلیر

اتنا زیادہ کھانے کے بعد بھی دبلے پتلے رہے ؛ اتنی تعلیم حاصل کرنے پر بھی بے وقوف رہے

نَو میں نَہ تیرہ میں

(رک : تین میں نہ تیرہ میں) شمار سے باہر ، گنتی سے باہر ، کسی گنتی میں نہیں ، کسی شمار و قطار میں نہیں ، کوئی اہمیت نہیں رکھتا ، بے مصرف ، ناکارہ ، بے وقعت

نَو نَکٹوں میں ایک ناک والا نَکُّو

بہت سے عیب داروں میں ایک بے عیب نیک معلوم ہوتا ہے جیسے اندھوں میں کانا راجا (طنزاً مستعمل)

نَو نَقد نَہ تیرہ اُدھار

قرض کے تیرہ سے نقد کے نو اچھے، جو سردست مل جائے وہ بہتر ہے، بہت ملنے کی امید سے سردست تھوڑا مل جانا ہی بہتر ہے، جو فوراً مل جائے غنیمت ہے

نَو نِدھ بارَہ سِدھ

اس کے متعلق کہتے ہیں جس کی ہر دلی خواہش پوری ہوجائے (جسے خزانوں کے دیوتا کویر کے نو خزانے اور ساری قوتیں حاصل ہو جائیں)

نَو قَنوجی اَور نَوّے چُولھے

قنوجی اور برہمن ایک ساتھ نہیں کھاتے ؛ جہاں ہر ایک علیحدہ طریقے پر چلے، وہاں طنزاً کہتے ہیں

نَو سَو چُوہے کھا کے بِلّی حَج کو چَلی

یہ کہاوت ایسے شخص کے متعلق کہتے ہیں جو بہت سے گناہ کر کے تائب ہو جائے

نَو سَو مُکّی بَندی کے ڈَنڈ پَر لِکھی

رک : نو سو مکے میرے ڈنٹر پر لکھے ۔

نَو سے گِیارَہ اَچّھے ہَیں

تھوڑے سے زیادہ بہتر ہوتے ہیں ۔

نو تیرہ بائیس نہ بتائیے

آپ زبردستی کسی سے اپنی بات نہیں منوا سکتے

نَوبَت بَاِیں جا بَہ اِیں رَسِید

یہاں تک نوبت پہنچی ، منزل یہاں تک آگئی ، بات یہاں تک پہنچی ، یہ وقت آگیا ؛ یہ مرحلہ آگیا ۔

نَوبَت بَاِیں جا بَہ اِیں جا رَسِید

یہاں تک نوبت پہنچی ، منزل یہاں تک آگئی ، بات یہاں تک پہنچی ، یہ وقت آگیا ؛ یہ مرحلہ آگیا ۔

نَوبَت بَہ اِیں جا رَسِید

رک : نوبت بایں جا رسید ۔

نَوْبَت بَہ اِیْنجا رَسِیْد

یہاں تک نوبت پہنچی، منزل یہاں تک آ گئی، بات یہاں تک پہنچی، یہ وقت آگیا، یہ مرحلہ آگیا، یہ حالت ہو گئی، اس حالت کو پہنچے

نَوبَت بَجاں و کَارَدْ بَرْ اُسْتَخَواں

جان پر بنی ہونا کی جگہ مستعمل، بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا ہونے کے موقع پر کہتے ہیں، جان پر نوبت اور ہڈی پر چھری، مطلب یہ ہے کہ جان پر بنی ہونا

نَوچَندی جُمْعَرات پِیروں کی کَرامات

نوچندی جمعرات کو پیروں کی کرامات ظاہر ہوتی ہیں ؛ وہ بات ظہور میں آنا جس کی بظاہر اُمید نہ ہو ۔

نَوچَنْدی جُمْعَرات، پِیروں کی کَرامات

ایسی بات ظہور میں آئے جس کی بظاہر اُمید نہ ہو تو کہتے ہیں (عوام اور عورتوں کی زبان)

نَوکَر آگے چاکَر، چاکَر آگے کُوکَر

دماغ دار نوکر کی نسبت کہتے ہیں ؛ رک : نوکر کے آگے چاکر ، چاکر کے آگے ُکوکر جو فصیح ہے

نَوکَر آگے چاکَر، چاکَر آگے نَوکَر

بہت سے نوکر ہوں تو کام ایک دوسرے پر ٹالتے ہیں ؛ رک : نوکر کے آگے چاکر ، چاکر کے آگے نوکر

نَوکَر کے نَوکَر اَور مالِک کے مالِک

اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جسے ملازم رکھنے کی مقدرت نہ ہو لیکن رئیس بنے

نوکر کو چاکر منڑوے کو اسارا

دونوں فضول باتیں ہیں، منڑوا، جھونپڑی، اسارا، ڈیوڑھی

نَوکَر کو کیا عُذْر ہے

نوکر کو سوائے اطاعت کے کوئی عذر نہیں ؛ نوکر کوئی عذر نہیں کر سکتا اسے اطاعت کرنی پڑتی ہے (

نَوکَر لارْڈ کْپُور کے، ہونْٹ ہِلیں حَق لیں

(بازاری) خلیق آقا کے نوکر خوشامد سے کام نکالتے ہیں ؛ حرام خور نوکر کام نہیں کرتے تنخواہ مانگتے ہیں (لاٹکپور اکبر کے زمانے کا ایک گویّا تھا لوگ اسے یہ کہہ کر روپیہ دیتے

نَوکَر لاٹْکَپُور کے، ہونْٹ ہِلیں حَق لیں

(بازاری) خلیق آقا کے نوکر خوشامد سے کام نکالتے ہیں ؛ حرام خور نوکر کام نہیں کرتے تنخواہ مانگتے ہیں (لاٹکپور اکبر کے زمانے کا ایک گویّا تھا لوگ اسے یہ کہہ کر روپیہ دیتے

نوکری ارَنڈ کی جڑ ہے

نوکری پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ جس طرح ارنڈ کی جڑ کمزور اور بودی ہوتی ہے اسی طرح نوکری کو بھی کچھ قیام نہیں

نَوکَری اَور خالَہ جی کا گَھر

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

نَوکَری بَڑی کِیمِیا ہے

کیمیا تو بن جانے ہی پر فائدہ دیتی ہے، لیکن نوکری کا فائدہ سوتے جاگتے ہر وقت رہتا ہے، نوکری بڑی فائدہ مند چیز ہے

نَوکَری بَرطرَف، روزی ہَر طَرَف

نوکری جانے سے روزی بند نہیں ہوتی ، نوکری جاتی رہنے پر پریشان نہیں ہونا چاہیے اور مل جائے گی ، ایک در بند ہزار در کھلے

نَوکَری ہے یا بھائی بَندی

جب نوکر درست کام نہ کرے تو یہ کہاوت کہتے ہیں

نَوکَری خالَہ جی کا گَھر نَہِیں

نوکری میں آرام طلبی نہیں چلتی، نوکری کچھ گھر کی بات نہیں ہے کہ جی میں آیا کیا، نہ جی میں آیا نہ کیا، نوکری میں پابندی ضروری ہے، نوکری آسان کام نہیں اس میں پابندی بہت ضروری ہوتی ہے

نَوکَری کی جَڑ سَوا گَز اُونچی ہَے

نوکری کا کچھ ٹھکانا نہیں رہتا کب چھوٹ جائے

نوکری کی جڑ زبان پر ہے

نوکری کا کوئی اعتبار نہیں، مالک کس وقت برخاستگی کا حکم دے سکتا ہے

نَوکَری کیا ہَے خالَہ جی کا گَھر ہَے

رک : نوکری خالہ جی کا گھر نہیں

نوکری نِت نئی

یہ کہاوت اس مالک کے متعلق بھی کہتے ہیں جو اُلٹے پلٹے حکم دے، کب نیا مالک آ جائے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں

نَوکَری پیشَہ کا گَھر کیا ، کَبھی یَہاں کَبھی وَہاں

نوکری پیشہ کا تبادلہ اکثر ایک جگہ سے دوسری جگہ ہوتا رہتاہے اس لیے وہ کہیں گھر نہیں بنا سکتا ، اس کا گھر عارضی ہوتا ہے

نَوکَری تاڑ کی چھاؤں

نوکری کا کوئی اعتبار نہیں کہ کس وقت چلی جائے

نَوَاْ رَا تَلْخْ تَرْ مِیْ زَنْ چُو ذَوْقِ نَغْمَہ کَم یَابِیْ

(اقبالؔ کا یہ فارسی مصرع بطور کہاوت اردو میں مستعمل) جب راگ کا شوق کم دیکھو تو آواز میں اور اثر پیدا کرو، یعنی جب دیکھو کہ لوگ تمھاری طرف متوجہ نہیں ہیں تو اور زیادہ پر اثر بات کہو

نَیا اَتِیت، پیڑُو پَر اَلاؤ

کم ظرف آدمی کے متعلق کہتے ہیں

نَیا بان کا تاڑ کی تَلوار

۔مثل۔ نئے حوصلہ والے کی سب باتیں نرالی ہوتی ہیں۔ کم ظرف اپنا ظرف دکھائے بغیر نہیں رہتا۔

نَیا چکَنیا اَرَنڈی کی پُھلیل

نیا شوقین فضول کام کرتا ہے

نَیا دھوبی گَٹھری میں بھی صابُن لَگاتا ہے

دکھاوے کے لیے زیادہ محنت کرنے والے کے متعلق کہتے ہیں ۔

نیا حکیم دے اَفِیم

ناتجربہ کار سے نقصان ہی ہوتا ہے

نَیا جوگی اَور گاجَر کا سَنْکھ

اناڑی کا کام بھی نرالا ہوتا ہے، نالائق بدتمیزی پہ اتر آتا ہے

نَیا جوگی کاٹھ کا مَندَرا

خلاف ِرسم بات ، اوچھا پن ظاہر کرنا

نَیا مُسَلمان اَللہ ہی اَللہ پُکارے

جب آدمی کوئی نیا مذہب اختیار کرتا ہے تو اس کے اصولوں پر بڑے شد و مد سے عمل کرتا ہے

نَیا مُسَلمان قَصائی کی دُوکان

نیا مذہب اختیار کرنے والا ضرورت سے زیادہ جوش و خروش دکھاتا ہے

نَیا نَمازی بورِیے کا تَہ بَنْد

کسی چیز کا نیا نیا شوق ہو تو اس کو جا و بیجا استعمال کرتا ہے اور کچھ زیادہ ہی شدت کا اظہار کرتا ہے

نَیا نَمازی بورِیے کا تَہْمَد

کسی چیز کا نیا نیا شوق ہو تو اس کو جا و بیجا استعمال کرتا ہے اور کچھ زیادہ ہی شدت کا اظہار کرتا ہے

نیا نو دن پرانا سو دن

نئے کی نسبت پرانے کا زیادہ اعتبار ہوتا ہے، نئی چیز کی بھڑک چند روز ہوتی ہے اور پرانی چیز مدت تک رہتی ہے

نَیا نَو گَنْڈے، پُرانا چھ گَنڈے

پرانی کی نسبت نئی چیز مہنگی ہوتی ہے

نَیا نَوکَر ہِرَن کے سِینْگ چِیرْتا ہے

نیا ملازم اپنے رسوخ کے واسطے چند روز خوب ہی محنت سے کارگزاری دکھاتا ہے

نَیا نَوکَر مارے ہِرَن

نیا نوکر رسوخ پیدا کرنے کے لیے بہت کام کرتا ہے

نَیا نَوکَر شیر کا شِکار کھیلتا ہے

نیا نوکر چند روز بڑی کارگزاری دکھاتا ہے

نَیا نَیا رَاج بھیل، کُکریں اَناج بھیل

نئی حکومت میں ہر چیز سستی ہوتی ہے، ملازموں کو تنخواہیں زیادہ ملتی ہیں

نَیا نَیا رَاج، ڈَھب ڈَھب باج

جب کوئی نیا حاکم یا حکومت کا کارندہ نئی باتیں چلاتا ہے تب طنزاََ کہتے ہیں

نَیا پَھل دانت تَلے ، دُشمَن پانْو تَلے

نیا پھل کھانے کو ملے اور دشمن ذلیل ہو (نیا پھل کھاتے وقت عورتیں یہ فقرہ زبان پر لاتی ہیں) ۔

نَیا سِپاہی کاٹْھ کی تَلوار

اناڑی کا کام بھی نرالا ہوتا ہے ؛ نالائق بدتمیزی پہ اِتراتا ہے

نَیا مُلّا مَسْجِد کو دَوڑ دَوڑ جائے

۔مثل۔ کوئی نئی بات سیکھتا ہے تو ہر وقت اُسی کو کہتا اور جتاتا پھرتا ہے۔

نَظَر پَتَّھر کو توڑ دیتی ہے

نظر بد کا اثر پتھر جیسی سخت چیز کو بھی توڑ دیتا ہے

نَظَر پَتَّھر میں تاثِیر کَرتی ہے

نظر بد کا اثر پتھر سی سخت چیز پر بھی ہوتاہے، نظر بد کا اثر پتھر جیسی سخت چیز کو بھی توڑ دیتا ہے

نَزدِیکاں را بیشتَر بُود حَیرانی

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) جو لوگ قریب ہوتے ہیں ، اُنھیں پریشانی زیادہ ہوتی ہے ۔

نَزلَہ بَر عُضوِ ضَعِیف

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) مصیبت ہمیشہ کمزور پر آتی ہے، کم زور ہی عتاب کی زد میں آتا ہے، غصہ کمزور ہی پر نکالا جاتا ہے

نیک اَندَر بَد

رک : نیک اندر بد بد اندر نیک ۔

نیک اندر بد، بد اندر نیک

اچھوں کے یہاں برے اور بروں کے یہاں اچھے ہوتے ہیں

نیک بات کا پُوچھنا کیا

اس موقع پر کہتے ہیں جب کوئی کسی سے بھلائی کرنے کے لیے پوچھے ، نیک بات میں صلاح مشورہ کرنے کی ضرورت نہیں

نیک کام کا نیک اَنجام

نیکی اور بھلائی کا بدلہ ہمیشہ اچھا ملتا ہے ۔

نیکی اور پوچھ پوچھ

(۱۹۰۱ ، الف لیلٰہ ، سرشار ، ۵۰۶) ۔

نیکی بَرباد گُناہ لازِم

جب نیکی کرنے کے بدلے الٹی برائی حاصل ہو تو یہ کہاوت کہتے ہیں

نیکی ہی رہ جاتی ہے

آدمی نیکی کے سبب ہی یاد کیا جاتا ہے، انسان مر جاتا ہے مگر اس کے اچھے کام زندہ رہتے ہیں

نیکی کَر دَریا میں ڈال

نیکی کرکے بھول جانا، احسان کرکے بھلا دینا، بھلائی کر اور صلے کی اُمید نہ رکھ (جس نیکی کا کچھ عوض نہ ملے یا بے فائدہ ہو اس کی نسبت کہتے ہیں)

نیکی کَر کُوئیں میں ڈال

نیکی کرکے بھلا دینا چاہیے ، صلے کی اُمید نہیں رکھنی چاہیے (جس نیکی کے عوض کچھ نہ ملے اس کی نسبت کہتے ہیں)

نیکی کَرنے والے کو نیکی کا مَزَہ اَور مُوذی کو ٹَکَّر کا

اچھے کو اچھائی کا مزہ ملتا ہے اور برے کو برائی کا

نیکی کرو خدا سے پاؤ

احسان کر کے صلے کی امید نہ رکھو

نیکی کی جڑ پتّال میں

نیکی ہمیشہ پھولتی اور پھلتی ہے، نیکی کبھی ضائع نہیں ہوتی یعنی اس کا پھل ہمیشہ ملتا رہتا ہے

نیکی کی جڑ سدا ہری

نیکی میں سدا برکت ہے، زندگی میں کی گئی بھلائی کبھی رائیگاں نہیں جاتی

نیکی کُن وَ دَر آب اَنداز

رک : نیکی کر دریا / کنویں میں ڈال (فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) ۔

نیکی نیک را، بَدی بَد را

ہر ایک کو اپنے اچھے برے فعل کی جزا اور سزا ضرور ملے گی .

نیکی نیک راہ بدی ایک راہ

ہر ایک کو اپنے اچھے برے اعمال کا بدلہ ملتا ہے

نیکی نیک راہ، بَدی پیش راہ

ہر ایک کو اپنے اچھے برے فعل کی جزا اور سزا ضرور ملے گی .

نیکی پَر راضی ، بَدی پَر قاضی

نیکی کر کے مطمئن اور خوش رہو اور بدی پر قاضی سے اپنا فیصلہ یا انجام سنو ۔

نیکی را نیک و بَد را بَدی

ہر ایک کو اپنے اچھے برے اعمال کا بدلہ ملتا ہے

نیک نام بَنِیا بد نام چور

بنیا نیک نامی حاصل کر سکتا ہے مگر چور ہمیشہ بدنام رہتا ہے، بنیے کی ساکھ ہوتی ہے مگر چور کی ساکھ نہیں ہوتی

نیکوں کو سُول اور بَدوں کو پُھول

نیک تکلیف میں ہیں اور بد مزے میں

نیکوں میں بَد، بَدوں میں نیک

خدا کی شان ہے نیکوں کے گھر بری اور بدوں کے گھر نیک اولاد ہوتی ہے

نِبڑا آٹا سَٹکا بُوچا

رک : آٹا نبڑا الخ ، کھانا ختم ہوتے ہی خوشامدی لوگ اپنی راہ پکڑتے ہیں اور ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔

نِبَل کی جورُو سَب کی سَلہَج

مفلس کی کوئی عزت نہیں کرتا

نِبَل کو زَبَر، زَبَر کو صَبر

کمزور کو زبردست ستاتا ہے اور زبردست کو کمزور کا صبر تباہ کر دیتا ہے (مصیبت زدہ کی تسلی و تسکین کے لیے مستعمل)

نِبَل سِبَل سَب کَھپا جاتا ہے

اچھا بُرا سب کام آجاتا ہے یا استعمال ہوجاتا ہے (دکان داروں میں مستعمل) (فیلن) ۔

نِہَنگ لاڈلا سَدا سُکھی

بے پروا بہت خوش رہتے ہیں

نِینْد سُولی پَر بھی آتی ہے

نیند ایسی چیز ہے جو مشکل سے مشکل حالات میں بھی آ جاتی ہے

نِیچ ہَنسے ہَنسے رَہیں لِئے گیند کی پوٹ، جُوں جُوں ماتھے مارِیئے تِیوں تِیوں اُونچے ہوت

نیچ لوگ ہر وقت خوش رہتے ہیں ، وہ گیند کی طرح ہیں ، جتنا اسے زور سے زمین پر مارو اتنی ہی وہ اونچی ہوتی ہے

نیچ نہ چھوڑے نِچائی، نِیم نہ چھوڑے تِتائی

کمینہ کمینہ پن نہیں چھوڑتا جس طرح نیم سے تِتائی یعنی کڑواہٹ نہیں جاتی

نِیچ ذات چَھچُھوندَری، ناک دَھرے پَچھتائے

کمینہ چھچھوندر کی طرح ہے ، پاس جاؤ تو بو آتی ہے ،کمینے سے واسطہ پڑے تو اس کے عیب معلوم ہوتے ہیں

نیچ ذاتوں میں اب بھی بڑا ایکا ہے

نیچ ذات کے لوگ اپنے مقدمات کا فیصلہ پنچایتوں میں کرلیتے ہیں

نِیچا کوٹان دِیوان پوجان

کمزور پر ظلم ہوتا ہے اور زبردستوں کی عزت ہوتی ہے ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس

نِیچے گَدھے پَر سَوار ہونا سَہَل ہے

آسان کام کے متعلق کہتے ہیں ۔

نِیچے کا سانْس نِیچے اُوپَر کا سانْس اُوپَر

ڈر یا خوف سے سانس رکنے کے قریب ہو جانا ؛ حیران رہ جانا ۔

نِیچے سے جَڑ کاٹنا اُوپَر سے خَیر خواہی کَرنا

اوپر سے بھلے بن کر اندر ہی اندر نقصان پہنچانا

نِیچی بیری سَب کوئی جَھوڑے

بیری جو بلند نہ ہو اس پر ہر کسی کا ہاتھ پہنچ جاتا ہے اور وہ بیر توڑ لیتا ہے ؛ جب کسی چیز سے ہر کوئی فائدہ اٹھائے تو یہ مثل کہتے ہیں ۔

نِیکا پَاکا، دَھبلے میں خَاکا

جو خود کو نیک اور پارسا ظاہر کرے ، اس کے متعلق طنزاً کہتے ہیں ۔

نِیل کا ٹِیکا، کوڑھ کا داغ

جب کسی کے کردار پر ایسا داغ لگ جائے کہ مٹائے نہ مٹے تو کہتے ہیں

نِیمے دُرُوں ، نِیمے بُرَوں

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل)آدھا اندر آدھا باہر ، درمیان والا ، ادھورا

نِیم حکیم خطرۂ جان نِیم مُلّا خطرۂ ایمان

ناتجربہ کا ر سے کام بگڑ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے، جب کوئی کم علم اپنے علم کا اظہار اپنے انداز میں کرتا ہے تو کہتے ہیں

نِیْم حَکِیْم خَطْرَۂ جان

رک : نیم حکیم خطرۂ جان ، نیم ملا خطرۂ ایمان (جو مکمل کہاوت ہے)

نِیْم مُلَّا خَطرَۂ اِیْمان

نیم حکیم خطرۂ جان نیم ملا خطرۂ ایمان، ناتجربہ کار سے کام بگڑ جانے کا خدشہ رہتا ہے، جب کوئی کم علم اپنے علم کا اپنے انداز میں اظہار کرتا ہے تو کہتے ہیں

نِیْم طَبِیْب خَطْرَۂ جان نِیْم مُلَّا خَطْرَۂ اِیْمان

ناتجربہ کار سے کام بگڑ جانے کا خدشہ رہتا ہے، جب کوئی کم علم اپنے علم کا اپنے انداز میں اظہار کرتا ہے تو کہتے ہیں

نِیستی اَور بَرخُورداری

رک : نیستی میں برخورداری ، غریبی اور اولاد کی کثرت ، مفلسی میں کثرتِ عیال داری

نِیستی میں بَرخُورداری

مفلسی میں اولاد ، تنگدستی میں خرچ کا موقع ، مفلسی میں آٹا گیلا

نِکَمّا بَنِیا، باٹ ہاڑے

بے شغلی میں جو کرو ، دل بہلتا ہے

نِکَھٹُّو آئے لڑتا، کماؤُ آئے ڈرتا

ناکارہ اور نہ کمانے والا ہر وقت بیوی سے لڑتا رہتا ہے اور کمانے والا آدمی لڑتا جھگڑتا نہیں، وہ نرم مزاجی اختیار کرتا ہے

نکھٹو گئے ہاٹ منگائی ترازو لائے باٹ

نکما آدمی اگر کوئی کام کرے بھی تو خراب کرتا ہے

نکلا ہونٹوں چڑھا کوٹھوں

منہ سے بات نکلی نہیں اور مشہور ہوئی نہیں

نِکلےدانْت بھی کَہِیں پَیٹھے ہَیں

مثل مشہور ہے جو بھید کھل جائے وہ پھر نہیں چھپتا (رک : نکلے ہوئے دانت الخ) ۔

نِکلے پاؤں پِھر نَہِیں بَیٹھتے

آگے بڑھنے والا قدم پیچھے نہیں آتا ۔

نِکلی حَلْق سے، چَلی خَلْق میں

بات منھ سے نکل کر راز نہیں رہتی بہت جلدی پھیلتی ہے

نِکلی ہونٹوں چَڑھی کوٹھوں

منھ سے بات نکلی اور مشہور ہوگئی

نکلی تو گھونگٹ کیا

جب پردے سے باہر ہوئی تو پھر گھونگٹ کا کیا نکالنا، بے شرم کے متعلق کہتے ہیں

نِکلی تو گُھونگَھٹ کیا

بے شرم کے متعلق کہتے ہیں

نِکوئی کُن دُور اَنداز آب اُفتاد

نیکی کر اور پانی میں ڈال ؛ نیکی کر کے احسان مندی کا خیال نہیں کرنا چاہیے ، نیکی کر دریا میں ڈال

نِنّانوے گَھڑے دُودھ میں ایک گَھڑا پانی کیا پَہچانا جاوے

بہت سی چیز میں اگر ایک گھڑا تھوڑی سی خراب چیز کا ملادو تو پتا نہیں چلتا ؛ زیادہ مال میں تھوڑاسا خراب بھی ہو تو پہچانا نہیں جا سکتا

نِنّانویں

ترتیب کے لحاظ سے اٹھانوے کے بعد کا اور سو سے پہلے کا (عدد) ، ننانوے ۔

نِپُوتے کا گَھر سُونا، مُورَکھ کا ہَردا سُونا، دالدری کا سَب کُچھ سُونا

بے اولاد کا گھر خالی ، بیوقوف کا دل خالی اور بدقسمت کا سب کچھ خالی ہوتا ہے

نِپُوتی کا مُنہ دیکھ لے سات اُپاس

بے اولاد اس قدر منحوس ہوتی ہے کہ اگر صبح کو اس کا منھ دیکھ لیا جائے تو سات دن تک کھانا نہیں ملتا

نِرا بَس کی گانْٹھ ہے

ازحد شرارتی ہے

نِربھاگی نے کھولی ہاٹ لے گَئے چور بَھرَت اور بھاٹ

بدقسمت کے سارے کام اوندھے ہوتے ہیں

نِرہے گاؤں اُونٹ آیا لوگوں نے کَہا پَرمیشَر آئے

بے وقوف آدمی یا کم علم آدمی کو ہر چیز عجیب لگتی ہے (اصل کہاوت یوں ہے : باؤلے گاؤں میں اونٹ آیا) ۔

نروھن کے دھن گردھاری

غریب کا خدا حافظ

نِشَسْتَنْد و گُفْتَنْد و بَرْخاسْتَنْد

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) بیٹھے ، باتیں کیںاور محفل برخاست ؛ ایسے جلسے یا گفتگو کے متعلق کہتے ہیں جس میں کوئی نتیجہ نہ نکلے ؛ وقت ضائع کرنا ، کچھ نہ کرنا ۔

نِت کھودنا ، نِت پانی پِینا

رک : نت کنواں کھودنا الخ

نِت کی دُکِھیا کَرموں دوس

ہمیشہ کی مصیبت زدہ اور قسمت پر الزام

نِٹَھلا بَنیا پَتَّھر توڑے

بے کار آدمی فضول کام کرتا ہے

نیمی پامڈے کمر میں جٹا

دکھاوے کی باتیں ہیں

نِیَمی پانڈے کمر میں جَٹا

دکھاوے کی باتیں ہیں یعنی ریاکاری بہت ہے، ڈھونگی شخص کے لئے کہا جاتا ہے

نِیَّت بَخَیر ، بیڑا پار

نیت ثابت تو منزل آسان ، نیک نیتی سے بیڑا پار ہوتا ہے۔

نِیَّت بَخَیر مَنزِل آسان

رک : نیت ثابت تو منزل آسان جو زیادہ مستعمل ہے۔

نِیَّت میں خَطْرَہ جھُوْلِی میں پَتھرا

اگر نیت خراب ہو جائے تو پیسے میں برکت نہیں رہتی

نِیَّت ثابِت مَنزِل آسان

جس کا ارادہ اور ایمان مضبوط ہو اس کا کام بھی آسان ہوتا ہے

نون لَگے نَہ پِھٹکَری اَور رَنگ چوکھا

کام بھی ہو جائے اور نقصان یا خرچ بھی نہ ہو

نوش بے نیش حاصل نمی شود

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) شہد بغیر ڈنک کھائے ہوئے ہاتھ نہیں آتا، کوئی اچھی چیز بغیر محنت کے نہیں ملتی

نوش کے بَعد نیش دَر میش

ہر خوشی کے بعد رنج ہے ؛ ہر خوشی کے بعد رنج لگا ہوا ہے

نُقصان مایَہ ، شَماتَت ہَمسایَہ

(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) اپنا نقصان ہو اور لوگوں کے مذاق اُڑانے یا ملامت کرنے کا احتمال ہو توکہتے ہیں ۔

نُور آدمی سَو نُور کَپڑا

لباس یا ناز نخرے سے آدمی کا حسن بڑھ جاتا ہے.

نِیارے چولے بَل بَل جاؤُں، آدھا کھاتی سارا کھاؤُں

عورت علیحدہ گھر رکھنا چاہتی ہے ۔ چاہے غربت میں رہے

نِیوتا بَرَہمَن بیری بَرابَر

برہمن کو دعوت دی تو مانو گھر میں دشمن بلا لیا، برہمن بہت کھانے کے لئے بدنام ہیں

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone