اشتقاق
’’زَرَعَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
زِراعَت
وہ جگہ جہاں بیج بویا جائے
زَراعَتی
کھیتی باڑی سے متعلق، زراعت سے منسوب
زَرّاع
کھیتی باڑی کرنے والا، کاشتکار، بڑا کاشتکار
مَزارِع
(کاشت کاری) بہت سے کھیت، وہ جگہیں جہاں کاشت کاری کی جائے اور کھیتی باڑی ہو
مُزارِع
(کاشت کاری) زراعت کرنے والا، کھیتی باڑی کرنے والا، کسان، کاشتکار
مُزارَعَت
شرکت میں کاشت کرنے کا عمل، زراعت جو شرکت میں کی جائے مثلاً زید اپنی زمین عمرو کو اس شرط پر دیوے کہ عمرو اس میں زراعت کرے جو کچھ پیدا ہووے گا اس کا مقرر شدہ حصہ زید کو ملے باقی عمرو کو
مَزرَع
کاشت کاری: کھیتی کی جگہ، کھیت یا کھیتی، کشت، وہ زمین جو قابل کاشت ہو، چھوٹا گاؤں
مَزرُوع
بویا ہوا، جوتا ہوا، کاشت کیا ہوا نیز جس چیز کی کاشت کی جائے