اشتقاق
’’شَرَحَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْشِراح
دل وغیرہ کی کشادگی، فرحت، شگفتگی
تَشْرِیح
کھول کر بیان کرنا، واضح کرنا، معانی وغیرہ کی تفہیم، وضاحت، صراحت، تفصیل، تفسیر
شَرْحْ
(مجازاً) وہ کتاب جس میں کسی کتاب کے معانی و مطالب کی تشریح کی گئی ہو
شُرّاح
شارح کا اسم مبالغہ، وضاحت کرنے والے
شُرُوح
شرح کی جمع تراکیب میں مستعمل، شرحیں، تشریحات، وضاحتیں، مطالب، معنی
شَرِیح
گوشت کا ٹکڑا ، لوتھڑا ، مضغہ .
مُشَرَّح
تفصیل کیا گیا، تشریح کیا گیا، تشریح شدہ، تشریح کردہ، جس کی شرح کی گئی ہو، واضح، مفصل، کھلا ہوا، صاف
مَشْرُوح
کھول کر بیان کیا گیا، شرح کیا گیا، مفصل، واضح
مَشْرُوحاً
تفصیل اور وضاحت سے، صاف صاف، تشریح کے ساتھ، واضح طور پر، مفصلاً
مُنشَرِح
(کسی چیز کی سمائی کے لیے) کشادہ، کھلا ہوا، کھلنے والا، مراد: خوش، بشاش