اشتقاق
’’قَتَلَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَقاتُل
باہم قتال کرنا ، مارنا ، لڑنا .
قاتِلَہ
قتل کرنے والی، قاتل کی تانیث
قِتال
ہتھیاروں کی لڑائی، خون ریزی، جنگ و جدل، باہمی کٹاچھنی، معرکہ، لڑائی کا میدان
قَتّالَہ
(کنایۃً) معشوق، محبوب، قتل کرنے والا
قَتْل
(کسی ہتھیار سے)انسان کو ہلاک کرنا، جان سے مار دینا
قَتْل گاہ
وہ جگہ جہاں قتل کیا جائے، مقتل، میدانِ جنگ
قَتِیل
مقتول؛ جان سے گزرنے والا، شہید، جان سے مارا ہوا؛ قتل کیا ہوا، خون کیا ہوا، ہلاک کیا ہوا
مُتَقاتِل
ایک دوسرے کو قتل کرنے والا
مُقاتِل
جہاد فی سبیل اللہ کرنے والا
مُقاتَلَت
باہم جنگ و جدال ، خونریزی ، لڑائی ، جنگ ؛ مقاتلہ ۔
مُقاتَلَہ
باہم جنگ و جدال، قتل و خونریزی، گھمسان، کشت و خون، جدال و مقاتل، خون ریز جنگ، لڑائی، جنگ
مَقتَل
۱۔ قتل کیے جانے کی جگہ ، مارے جانے کا مقام ، قتل گاہ ۔
مَقتُول
(مجازاً) (معشوق کا) ستایا ہوا، مارا ہوا، عاشق، فریفتہ
مَقتُولِین
مقتول کی جمع، مارے گئے لوگ، جنھیں قتل کیا گیا ہو
مُنقَتِل
مارا گیا ، مقتول ، کشتہ ؛ قتل ہونے والا