اشتقاق
’’قَرَرَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِسْتِقْرار
(کسی جگہ) قیام، قرار، ٹھہرنا، جگہ پکڑنا
تَقارِیر
لکھنؤ میں مذکر۔ دہلی میں مونث۔ تقریر کی جمع
تَقَرُّری
تقرر سے اسم کیفیت، ملازمت ہونا، نوکری مقرر ہونا، تعیناتی
تَقْرِیری
تقریر سے منسوب، زبانی (تحریری کے برخلاف)
قَرِیر
لفظاً: خنک چشم، مجازاً: ٹھنڈک (آنکھوں کی)
مُتَقَرَّر
فیصل شدہ، مقرر کیا ہوا، قرار پکڑنے والا، مقررہ، معینہ
مَقَرّ
جائے قرار، ٹھہرنے کی جگہ، مسکن، آرام گاہ، جائے بود و باش، ٹھکانا یا مرکز، ہیڈ کوارٹر، مسکن، مقام، قرار گاہ
مُقَرَّر
اقرار کیا گیا، ٹھہرایا ہوا، قرار پایا ہوا، طے شدہ، معین
مُقَرِّر
تقریر کرنے والا ، واعظ ، خطیب ۔
مُقَرَّرَہ
۲۔ (i) جو حسب دستور یا معمول ہو، مروجہ ، لگا بندھا۔
مُقَرَّرِین
مقرر کی جمع، تقریر کرنے والے، وعظ فرمانے والے
مَقرُور
(طب) سرما زدہ ، سردی کا مارا ہوا