اشتقاق
’’قَرَنَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِقْتِران
اتحاد، ملاپ، یکجہتی، نزدیک یا قریب ہونا
اَقْران
ہمسر، ایک درجے حیثیت یا زمانے کے اشخاص، ہم چشم، ہم عصر
اِقْران
لفظاً: ملاپ، وصل، ملنا نجوم: دوستاروں کا ایک جگہ بہم ہونا
قِران
آفتاب کے علاوہ کوئی سے دو ستاروں کا ایک برج میں جمع ہونا، دو سیّاروں کا یک جا ہونا، زہرہ کا مشتری کے ساتھ اور چاند کا زیرہ یا مشتری کے ساتھ ایک برج میں جمع ہونا نہات مبارک خیال کیا جاتا ہے
قَرْن
(عموماً) بارہ برس کا عرصہ
قرنا
سینگ کا بگل، نرسنگا، تُرہی، سنکھ نیز نفیری
قَرَنی
قرن سے منسوب، لمبی مدّت کا، صد سالہ
مُقارَنَت
(اصطلاحاً) دوستاروں کا ایک برج میں جمع ہونا
مُقارَنَہ
(ہیئت) دو ستاروں کا ایک برج میں جمع ہونا
مَقرُون
نزدیک کیا گیا، ملایا ہوا، پاس، قریب، ملا ہوا، متصل