اشتقاق
’’قَرُبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اَقارِب
رشتہ دار، قریب والے، وہ لوگ جن سے کسی قسم کا رشتہ ہو، اعزہ، رشتہ دار
اَقْرَب
۱. (فاصلے یا رسائی کے لحاظ سے ) نسبۃً قریب، قریب تر، بہت زیادہ نزدیک.
اَقْرِبا
عزیز و قریب، رشتے دار، اعزہ.
تَقارُب
پاس پاس ہونا ، قریب ہونا .
تَقْرِیب
(طب) کسی عضو مثلاً ہاتھ پانْو کو محور جسم کے قریب کرنا، ایک عضو کو دوسرے عضو کے قریب کرنا، انگ: Adduction
تَقْرِیباً
۱. قریب قریب، تخمینی طور پر، اندازاً.
تَقْرِیبات
مذکر۔ جمع ’تقریب‘ کی۔ فارسی میں موقع اور محل کے معنی میں مستعمل ہے
قَرابَتی
رشتے کا، یگانہ، رشتہ دار، عزیز
قَرَابَہ
عرق وغیرہ رکھنے کا بڑا شیشہ، شیشۂ شراب، صراحی، (مجازاً) بڑا پیالہ
قُرْب
۱. (i) نزدیکی (ظاہری ، باطنی ، مکانی یا زمانی) ، نزدیک آنا قُربت (بعد کی ضد) .
قُرْبانی
۱. وہ جانور جو حج یا عیدالاضحیٰ کے موقع پر خدا کے نام پر ذبح کیا جائے .
قُرْبَت
ظاہری یا معنوی نزدیکی نیز تقرب، رشتہ داری
قِرْبَہ
۱. پانی یا دودھ کی مشک ، مشکیزہ.
قَرِیب
۱. نزدیک کا رشتہ دار یا پڑوسی.
مُتَقارِب
جو ایک دوسرے کے نزدیک واقع ہو، باہم قریب ہونے والا، قریبی، قریب
مُتَقَرِّب
(اصطلاحاً) وہ جو خدا کے نزدیک ہو یا اس سے ڈرے، وہ جو بادشاہ کے پاس آزادی سے جا سکے، شاہ کا رشتہ دار یا مصاحب
مُقارَبَت
(مجازاً) صحبت، مجامعت، ہم بستری، صحبت کرنا
مُقتَرِب
نزدیک لایا گیا، پہنچایا گیا