اشتقاق
’’نَسَخَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
تَناسُخ
آواگون، ایک صورت سے دوسری صورت میں ہونا، روح کا ایک قالب سے نکل کر دوسرے قالب میں آنا
مُناسَخَہ
ایک دوسرے کو محو کرنا یا مٹانا، (فقہ) وہ ترکہ، جو بذریعۂ نسخ ملے، جبکہ بعض وارث تقسیم میراث سے پہلے مرجائیں، نیز ایک قاعدہ، جس کی رُو سے وارثوں کے حصے ٹھہرائے جاتے ہیں
مَنسُوخ
(مجازاً) متروک، باطل، کالعدم
مَنسُوخی
منسوخ ہونا، منسوخ کرنا، تنسیخ، مٹانا، مٹایا جانا، مسترد کرنا یا ہونا
ناسِخ
رد کرنے والا، منسوخ کرنے والا، مٹانے والا، نیست کرنے والا
نُسخَہ
وہ چیز جو لکھی ہوئی ہو ، مکتوب ، کتابت ؛ تحریر ۔
نَسّاخ
(لفظاً) بہت بڑا ناسخ، منسوخ کرنے والا، پچھلے احکام یا چلن کو ختم یا منسوخ کر دینے والا