اشتقاق
’’نَعِمَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِنْعام
حسن کارکردگی کے صلے میں عطیہ، بخشش، خلعت وغیرہ
اِنْعامات
حسن کارکردگی کے صلے میں عطیہ، بخشش، خلعت وغیرہ
تَنَعُّم
ناز ونعمت سے زندگی بسر کرنا، امن چین سے زندگی بسر کرنا، ناز نعمت
تَنْعِیم
ناز و نعمت سے پالنا، ناز برداری
مُنَعِّم
(طب) (کھال ، جھلی وغیرہ کو) ملائم کرنے والا ، نرم بنانے والا (ایک جوشاندے اور مالش کی دوا کے لیے مستعمل) (Emollient) ۔
مِنْعَام
صاحب نعمت، مربی، بہت نعمتیں عطا کرنے والا، خدائے تعالیٰ کا ایک صفاتی نام
مُنَعَّم
عیش و آرام کی زندگی گزارنے والا ، خوش حالی ؛ (مجازاً) ناز پروردہ ۔
مُنعَم
جسے فائدہ یا انعام حاصل ہو ؛ تراکیب میں مستعمل
مُنعِم
اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام
ناعِم
نرم، نازک، ملائم، سادہ (مزاج کے لیے) ترو تازہ، بشاش (چہرے کے لیے)
نَعَم
مویشی، چوپائے، چرنے والے جانور
نَعما
نعمتیں ، انعامات ، آسائشیں ۔
نِعمات
نعمتیں ، عطائیں ، بخششیں ۔
نِعمَت
عطا، بخشش، عطیہ (خصوصاً جو خدا کی طرف سے ملے)
نَعِیم
انعام میں دی ہوئی چیز ، عطا شدہ چیز ، نعمت آسانی ، دولت ، ثروت ، آرام