اشتقاق
’’مَدَحَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
مادِح
تعریف کرنے والا ، مدح کرنے والا
مُتَمَدِّح
جو مدح کا خواہش مند ہو ، جو اپنی تعریف کرانا چاہے ؛ شیخی یا ڈینگ مارنے والا
مُدائِح
سلاطین، امرا اور مشائخ وغیرہ کی بڑائی اور مدح سرائی، تعریفیں، ستائشیں، مناقب
مِدْحَت
تعریف و توصیف، ثنا، ستائش، مدح (عموماََ نظم میں)
مَدْحِیَہ
مدح سے منسوب یا متعلق، جس میں کسی کی تعریف و توصیف ہو، تعریفی مدح و ستائش پر مشتمل نظم یا قصیدہ وغیرہ
مَدّاحی
تعریف کرنے کا فعل، مدح سرائی، ثناخوانی، تعریف و توصیف، حمد و ثنا
مَدِیح
جس کی تعریف و ستائش کی گئی ہو، ممدوح
مَدِیحَت
تعریف و توصیف ، مدح سرائی ، مدحت ۔
مَمدُوح
جس کی تعریف کی جائے، جس کی مدح میں شعر کہا گیا ہو، جس کا نظم و نثر میں اوپر تعریف سے ذکر آیا ہو یا آنے والا ہو
مَمدُوْحہ
ممدوح کی تانیث، وہ عورت جس کی تعریف کی جائے، ممدوح عورت
مَمدُوحِین
قابل ِتعریف ، پسندیدہ لوگ ، معززین