اشتقاق
’’لَحَمَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے
اِلْتِحام
کٹا ہوا گوشت جڑ جانے کی صورت حال، زخم کی درستی، اندمال، انگور بندھنا
لُحام
(لحم ٹھوس ہونا)، بوٹی، شکار، گوشت، ماس، مٹی
لِحام
ٹانکا، (طب) دو ہڈّیوں کا باہمی جوڑ جس میں حرکت نہ ہو سکے، ارتفاق (انگ : Symphysis)
لَحْمَہ
(طب) گوشت کا ٹکڑا، نیز نرم اور سُرخ اُبھار یا افزونی، جو ملتحمہ پرعموماً اندرونی گوشۂ چشم میں پیدا ہوجاتی ہے، ظفرہ کی ضد (جو سفید اور سخت ہوتا ہے)
لَحْمی
لحم سے منسوب، گوشت کا، گوشت کے رنگ وغیرہ سے مشابہ، پُرگوشت
لُحُوم
لحم کی جمع ہے، مراد : طرح طرح کا گوشت، متعدد قسم کا گوشت، ڈھیر سا گوشت
لَحِیم
جس کے جسم پر گوشت خوب چڑھا ہو، فربہ، موٹا، پُر گوشت (عموماً شحیم کے ساتھ مستعمل)
مُتَلاحِمَہ
(وہ زخم) جو گوشت میں پہنچ جائے
مَلاحِم
گھمسان کی لڑائیاں، کارزارہا
مُلْتَحَم
طب: وہ زخم جو بھر گیا ہو، وہ زخم جو ٹھیک ہو گیا ہو
مُلْتَحِم
رک : ملتحمہ ۔ اسکے اوپر آنکھ کی سیاہی تک ایک جسم سفید سخت ہوتا ہے جسکو ملتحم کہتے ہیں اور یہی آنکھ کی سفیدی ہے ۔
مُلْتَحِمَہ
آنکھ کے اوپر کی باریک جھلی، حدقۂ چشم کا بالائی پردہ
مِلْحام
وہ تختہ جو دونوں جانب کی لکڑیوں کے درمیان لگا ہوتا ہے ۔
مُلْحَم
ایک عمدہ کپڑے کا نام جس کا تانا ابریشم کا ہوتا ہے ۔